تعلیم و تربیت

وحدت نیوز(آرٹیکل) قلم دیکھو مسلسل رو رہا ہے             
تماشا کاغذوں پر ہو رہا ہے

حیرت ہے کہ تعلیم و ترقی میں ہے پیچھے جس قوم کا آغاز ہی اقراء سے ہوا تھا،ایک اچھا پڑھا لکھا انسان ہی عشق اور جنون سے انقلاب لا سکتا ہے لیکن موجودہ حکمرانوں کے عہد اقتدار میں تعلیمی اداروں میں غنڈہ گردی کے کلچرنے فروغ پایا.تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ مکمل نہیں ہے.افسوس کے آج ہم تعلیم میں سب سے پیچھے ہیں ہم سب کی مذہبی، معاشرتی، اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے بچوں کو تعلیم و تربیت دینا،اور تعلیم کی کمی،تربیت کا فقدان ،بے روزگاری نے نوجوان نسل کو کرائم،اور جرائم کی طرف راغب کیا ہی تعلیم خود کو شناخت کرنے نکھارنے، ایک امن اور قانون پسند خوشحال معاشرہ کی تشکیل میں مرکزی کردار کی حامل ہے۔تعلیم کی اہمیت کا اعتراف ازل سے ہر مہذّب معاشرہ کرتا آیا ہے اور ابد تک کرتا رہے گا۔جب تک حکومتوں نے تعلیم کو پہلی ترجیح نہ بنایا پاکستان انتہا پسندی اور جہالت کے اندھیروں میں بھٹکتا رہے گا۔ہمارے حکمران پڑھے لکھے ہوتے تو آج پاکستان میں تعلیم کا اچھا میعار ہوتا.کتنے افسوس کی بات ہے کہ ملک کے وزیر اعظم کو ہر جلسے میں سڑکوں کے علاوہ اور کچھ نظر نہیں آتا۔ کیا اس ملک میں صحت اور تعلیم کی ضرورت نہیں ہے اورجب تعلیم یا علم کے نام پر دھندا کرو گے تو گندی ذہنیت کی نسل تیار ہوگی

"ہم تعلیم خرید سکتے ہیں مگر عقل خدا کا عطا کردہ تحفہ ہے۔"

تحریر۔۔۔محمد عتیق اسلم

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مستونگ میں سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین عبد الغفور حیدری کے قافلے کے قریب دھماکے کے نتیجے میں پچیس سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دارن کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مستونگ کا علاقہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے۔اس علاقہ میں زائرین اور سیکورٹی اہلکاروں کو متعدد بار نشانہ بنایا جا چکا ہے۔دہشت گردی کی یہ کاروائی حکومت کے لیے دہشت گردوں کا کھلا چیلنج ہے۔مذموم عناصر یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ وہ کسی عسکری آپریشن کو خاطر میں نہیں لاتے اوراپنی مرضی سے کسی بھی وقت کوئی بھی کاروائی کر سکتے ہیں۔کالعدم جماعتوں اور انتہا پسندوں کے خلاف اس علاقے میں فوری طور پر کومبنگ آپریشن کیا جائے تاکہ ملک دشمن عناصر کی کمین گاہوں کا تدارک ہو سکے۔انہوں نے کہا اچھے اور بُرے کے نام پر دہشت گردوں کے ساتھ لچک کا مظاہرہ اس ملک میں بے گناہ شہید ہونے والوں کے خون سے غداری ہے۔دہشت گرد چاہے وہ جس روپ میں ہو شدید ترین کاروائی کا حقدار ہے۔ملکی مفادات کے منافی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کسی رعایت کے قطعاََ مستحق نہیں۔انہوں نے کہا وطن عزیز کی سالمیت و بقا کو سب سے زیادہ خطرہ ان انتہا پسند گروہوں سے ہیں جو اپنے علاوہ سب کو واجب القتل سمجھتے ہیں۔ان عناصر کی بیخ کنی سے ہی ملک میں انتشار اور عدم تحفظ کا خاتمہ ممکن ہے۔حکومت اپنے سیاسی مفادات کے لیے ملک و قوم کی سلامتی کو داؤ پر نہ لگائے۔جب احسان اللہ احسان اور نورین لغاری جیسے لوگوں کو ہیرو بنا کر پیش کیا جانا ہی المناک سانحات کا باعث ہے۔نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل درآمد کا مطلب دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہچانا ہے۔محض کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر نیشنل ایکشن پلان کو کامیاب قرار دینا قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ عبد الغفور حیدری کے قافلے پر حملے کرنے والوں کو بے نقاب کرکے عبرت ناک سزائیں دی جائیں۔

وحدت نیوز(نواب شاہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی راہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت صوبہ سندھ برادر یعقوب حسینی، سیکرٹری جنرل ضلع نواب شاہ مولانا سجاد حسین محسن اور سیکرٹری تنظیم سازی برادر غلام نبی شاہ کا دورہ گاؤں ساٹھ میل اور ولادت باسعادت صاحب العصر والزمان امام مہدی عج کے سلسلے میں منعقدہ جشن کے اجتماع سے خطاب، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے حکومتی عہدیدار کی امام مہدی آخرالزمان عج کے ظہور کے متعلق کی گئی گستاخی سے ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا خون کھول گیا ہے اور اس ملعون کو جواب دینے کیلئے 21 مارچ کو نشتر پارک کراچی میں ایک عظیم الشان جانثاران حضرت حجتِ قائم امام مہدی علیہ السلام کا اجتماع منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے لہٰذا آپ تمام یارانِ مہدی عج سے اس عظیم الشان جلسہ میں شرکت کی استدعا کرتا ہوں مومنین نے بھرپور جوش اور ولولے کا اظہار کرتے ہوئے لبیک یا مہدی عج کی صدائیں بلند کرتے ہوئے اپنی بیداری کا ثبوت دیا اور کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی یقین دہانی کروائی جبکہ علامہ اعجاز حسین بہشتی نے گاؤں ساٹھ میل کے مومنین کے جذبات کو سراہتے ہوئے انہیں مخاطب کرکے کہا کہ سلام ہو اُن ماؤں پر جنہوں نے آپکو شیر میں یا علی مدد ملا کر پلایا ہے یہ جوش و جذبہ آپکی ماؤں کی بدولت ہی ہے ۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے بارگاہ فاطمہ انچولی سوسائٹی میں استحکام پاکستان و امام مہدی کانفرنس کے عوامی رابطہ مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔مختلف مذہبی،سماجی، سیاسی اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعو کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا 21مئی کو نشتر پارک کراچی میں عظیم الشان اجتماع ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔مصلحت پسندی اور سیاسی ضرورتوں نے ہمارے حکمرانوں کے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ ملکی مفادات اورامن و سلامتی کے خلاف متحرک کالعدم قوتوں کو آزادی حاصل ہے۔کالعدم جماعتیں ملکی سالمیت و استحکام کے خلاف سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ملک کی تمام سیاسی قوتوں کالعدم جماعتوں کی سرگرمیوں کی مخالف ہیں لیکن ان کے خلاف کاروائی نہیں کی جا رہی۔ نیشنل ایکشن پلان کو محض بیانات تک محدود کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امام مہدی علیہ السلام سے جنگ کا اعلان کرنے والوں کا اسلام کے کوئی تعلق نہیں۔یہ قرآن و احادیث کے منکر ہیں۔سعودی لابی ملک کو مسلکی انتشار کا شکار کر کے امن و امان کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔یہودی ونصاری کے ایجنڈے پر کام کرنے والوں کے خلاف استحکام پاکستان کانفرنس ایک واضح پیغام ثابت ہو گی۔ جو قوتیں اپنی مفادات کے لیے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہتی ہیں۔انہوں نے کہا ہر محب وطن پاکستان برادر مسلم ممالک سے دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔ایران اور افغانستان کی سرحدوں پر پیش آنے والے واقعات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ہمیں خطے میں تنہا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پاکستان کو اس وقت موثر اور جاندار خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے تاکہ سرحدی ممالک سے تعلقات باوقار سطح پر مضبوط بنائیں جا سکیں۔

وحدت نیوز(ٹنڈو محمد خان)  مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ شعبہ خواتین کی سیکریٹری جنرل  خواہر کنیزالحسن جوادی اورخواہر سیمی نقوی نے ٹنڈو محمد خان کے گاوں آباد شوگر مل کادورہ کیا اور  مولانا منور سے  ملاقات  کی اور استحکام پاکستان وامام مہدی عج کانفرنسں کے حوالے سے پروگرام  رکھاگیا جس میں خواہر  سیمی نے  21مئی کے حوالے سےبریفنگ دی کہ اس دورہ حاضر میں  ھم خواتین  کی کیا ذمہ داری ہے اب وہ وقت نہیں رہا کہ ہم شہداء کی شہادت پر گھر بیٹھے اور صرف افسوس آنسو  بہائیں جائیں  بلکہ اب وقت ہے کہ اس پر آشوب دور میں ہم پر لازم ہے ہم امام زمانہ عج کے ظہور کی راہ ہموار کرنے کے لیے اس عالمی تحریک انقلاب میں اعظم زینبی علیہ اسلام کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں اسکے لیے ہمیں سیرت معصومین ع پر عمل کرنا ہوگا اور یہ ہمارے معصومین ع کی ہی سیرت ہے کہ جب مظوم انسانیت پر جابر ظالم حکمران مصلت ہوئے تو ہمارے آئمہ حق نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز اٹھائی بلکے ظلم و بربریت کو روکنے کے لیے کربلا تک گئے آپنے اہل ع عیال کی قربانی دی   بیبیوں کو اسیر کیا گیا مولا سید شہدا ع کیا نہیں جانتے تھے کہ بیبیوں کو اسیر کیا جائے گا؟ نہیں ایسا نہیں بلکہ ہم دیکھتے ہیں مولا حسین ع خود بیان فرمارہے ہیں کہ زینب ع آپ کو بازاروں میں اسیر کرکے لے جایا جائے گا اسکے جواب میں اعظم زینبی ع دیکھیں بی بی ع نے کہاکہ بے شک اگر دین حق کی سر بلندی کے لیے یہ قربانی دینی پڑی تو میں دوں گی ظالم وجابر کو زلیل و رسوا کروں گی ۔تو آج ہمارے لیے بیبی زینب ع کی سیرت نشان راہ ہے بینی ع ہمیں ان موجودہ حالات میں ہمیں ہمارا وضیفہ بیان فرما رہی ہیں کہ جب تم۔دیکھو کہ حق پر عمل نہیں ہو رہا اور مظلوموں پر جابر ظالم حکمران مسلط ہےتو بس لبیک کہتے ہوئےگھروں سے نکلو اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرو چاہے اس راہیں میں کتنی ہی تکلیفیں برداشت کرنا پڑیں ۔ الحمدلله  سب خواتین نےنہایت جوش وخروش کا اظہار کیا اور استحکام  پاکستان  وامام مہدی کانفرنس میں  شرکت  کی یقین دھانی کروائی۔

اس کے جناب یعقوب  حسینی (ڈپٹی سیکرٹری صوبہ سندہ) کی رہائش گاہ پر  اطراف  کی خواتین  کیساتھ ایک میٹینگ کا اہتمام کیا گیا تھا جسمیں خواتین کو ۲۱ مئی کے حوالے سے بریفینگ دی گئی۔استحکام  پاکستان وامام مہدی  کانفرنس کے  بارے  میں  خواتین  کو آگاھی دیی گئ۔خواتین نے لبیک یا زینب کے  نعروں کے  ساتھ  شرکت کی، یقین دہانی کروائی اسکے بعد انتظامی امور کے حوالے سے  برادر یعقوب  سے بھی مختلف امور پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا گیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)  مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے رہنما اور کونسلر کربلائی عباس علی نے صوبہ بلوچستان میں غربت زدہ افراد کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ غربت کے باعث عوام کا معاشرے میں زندگی گزارنا مشکل ہو رہا ہے، مہنگائی کے خلاف حکومت کے اقدامات صرف کاغذی کاروائیوں تک ہی محدود ہیں۔صوبے میں اکثر و بیشتر افراد خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں، روزگار کے مواقع نہیں اور حکومت اس معاملے پر ساکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں لاکھوں بلکہ کروڑوں افراد زندگی بسر کرتے ہیں ، ہر فرد کو اسی معاشرے میں زندگی گزارنا ہے اور غربت عوام کی زندگی مشکل بنا رہی ہے۔ گزشتہ کہی سالوں سے سطح غربت میں کوئی خاص کمی نظر نہیں آئی، یوں لگتا ہے جیسے اس مسئلے کے حل کیلئے کوئی کام کیا ہی نہیں گیا ہو۔ غربت سے دوچار افراد کو صرف پیسے فراہم کرنے سے غربت کا خاتمہ ممکن ہے۔ مختلف حکومتی اور غیر حکومتی اداروں کی جانب سے دیئے گئے چند روپیوں کی بدولت غریب افراد صرف چند مہینے یا چند دن ہی سکون سے گزار سکتے ہیں، اس کے بعد انہیں پھر اسی غربت اور اسی پریشانی کا سامنا ہوگا۔صوبے میں ٹیکسس اور کرپشن کی وجہ سے اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں بھی آسمانوں کا سفر طے کر رہی ہے۔ حکومت اعلان کرتی ہے کہ ان اشیاء کے قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ یہ سب عوام کے دسترس تک پہنچ سکے مگر افسوس کی بات ہے کہ یہ اقدامات کاغذ کے ٹکڑوں سے شروع ہوکر وہی ختم ہو جاتے ہیں اور کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا جاتا۔ مہنگائی کے اعتبار سے حکومت کے اقدامات کاغذی کاروائیوں تک ہی محدود ہے۔

 انہوں نے کہا کہ صوبے میں اکثر عوام خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ بچوں کی ایک بڑی تعداد چائلڈ لیبر کا شکار ہے،ان بچوں کو جس عمر میں اسکول میں تعلیم حاصل کرنا چاہئے اور دیگر سرگرمیوں میں مبتلاء ہونا چاہئے اس عمر میں ہمارے بعض بچے مختلف وسائل سے پیسے کمانے کے چکر میں لگے ہوتے ہیں ۔ یہ نہ صرف قوم کے مستقبل کے ساتھ ایک مذاق ہے بلکہ ہمارے ملک کی ترقی کیلئے ایک بڑے خطرے کی علامت ہے۔حکومت کو چاہئے کہ صوبے میں ان تمام افراد کی مدد کرے جو خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔مختلف اقدامات کے توسط سے ان لوگوں کی زندگی بہتر بنائی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض اطلاعات اور دعووں کے مطابق حکومت غربت کے لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کو مہینہ وار پیسہ ادا کرتی ہے اور اس طرح انکی مدد کرتی ہے، اس سے زیادہ بہتر طریقہ یہ ہے کہ حکومت ان لوگوں کیلئے کمائی کا وسیلہ بنائے اور انہیں اس قابل بنائے کہ وہ خود دوسروں کے مدد کے بغیر ہی اپنے اخراجات آپ برداشت کرے۔ روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے ملک سے غربت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree