وحدت نیوز(کوئٹہ) میاں صاحب ملک کو بادشاہت کے ذریعے چلانا چاہتے ہیں کھبی جندال آتا ہے تو کھبی بغیر ویزہ کے مودی آتا ہے کیا میاں صاحب یہ بتانا پسند کرینگے کہ آخر وہ ملک جو پاکستان کے نام سے بھی جلتا ہے اور پوری دنیا میں ہمیں بدنام کر رہا ہے اس کے اتنے وفادار اور دوست کیوں ہیں ،عوام کے ووٹوں سے بننے والے میاں صاحب آخر یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ انہیں پھر اُسی عوام کے کٹہرے میں آنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن شوری عالی و ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے کوئٹہ ڈویژن شوری اجلاس سے کیا ۔ڈویژنل اجلاس شوری میں مرکزی کوارڈینٹیر شعبہ سیاسیات آصف رضا ایڈوکیٹ ، کوئٹہ ڈویژن سیکرٹری جنرل عباس علی،علامہ ولایت حسین جعفری، رشید طوری اور دیگر معزیزین نے شرکت کی ۔

آغا رضا نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کیس عالمی عدالت میں اس و قت تک نہیں سنا جاسکتا تھا جب تک دونوں فریق اس پر راضی نہ ہو ں ، یہ عالمی قانون ہے ہمیں اس بات کی سمجھ نہیں آتی کہ آخر میاں صاحب نے سماعت پر رضا مندی کیوں دی جبکہ تمام شواہد کلبھوشن کے خلاف موجود تھے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ میاں صاحب بھارت سے اپنی محبت کی پھینگے بڑھا رہے ہے ،انہوں نے کہا کہ میاں صاحب ملک کو بادشاہت کے ذریعے چلانا چاہتے ہیں کھبی جندال آتا ہے تو کھبی بغیر ویزہ کے مودی آتا ہے کیا میاں صاحب یہ بتانا پسند کرینگے کہ آخر وہ ملک جو پاکستان کے نام سے بھی جلتا ہے اور پوری دنیا میں ہمیں بدنام کر رہا ہے اس کے اتنے وفادار اور دوست کیوں ہیں ،عوام کے ووٹوں سے بننے والے میاں صاحب آخر یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ انہیں پھر اُسی عوام کے کٹہرے میں آنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی وطن عزیر میں مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اور دشمن نے ہمیشہ چپ کے وار کیا ہے اور ہمارے شجاع سپاہیوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے کلبھوشن یادیو کو عالمی عدالت سے سزا نہ دینا افسوسناک عمل ہے دنیا کو معلوم ہے کہ کلبھوشن یادیو نے پورے ملک میں بالخصوص بلوچستان میں دہشتگردی کروا کر بے گناہ عوام کو ٹارگیٹ کیا اور ہزاروں جوانوں کو گمراہ کر کے وطن عزیز کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کا سب سے بڑی المیہ یہی ہے کہ ملک کا  خارجہ پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے عالمی سطح پر تنہا ہو چکے ہیں اب بھی وقت ہے جلد از جلد خارجہ پالیسی کو از سر نو تشکیل دے اور ہمسایہ ممالک سے روابط کو مضبوط بنائے اور دشمن کا منہ توڑ جواب دے اور کلبھوشن کو سزا دیکر دہشتگر د اور انکے آلہ کاروں کیلئے نشان عبر ت بنائیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) دکی سبزی منڈی کی زمین اگر حقداروں کی بجائے غیر متعلقہ افراد کو الاٹ کیا گیا ہے تو یہ انتہائی قابل مذمت فعل ہے ،مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں کہامزید کہ لورالائی اوردکی کے زمینداروں کے وفدنے فیروز خان اور رحمت اللہ کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویژن کے آفس میں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے سیکرٹری جنرل سید عباس موسوی سے ملاقات کی ،فیروز خان اور دیگر زمینداروں نے الزام لگایا کہ دکی سبزی منڈی میں زمینداروں کے بجائے سبزی منڈی کے پلاٹوں کو سرمایہ دار وں اور محکمہ زراعت کے حکام کو الاٹ کر دیا گیا ہے ان پلاٹوں کیلئے حکومت اور محکمے والوں نے کوئی ٹینڈر نہیں کیا او ر نہ ہی کوئی اعلان بلکہ خفیہ طور پر اپنے ہی لوگوں میں پلاٹ تقسیم کیئے اب یہ غیر قانونی عمل لورالائی میں بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔ سید عباس آغانے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ ظالموں کیخلاف آواز حق بلندکی ہے اور مظلومین کے حامی رہے ہیںاور انکا ساتھ دیاہے۔وطن عزیز میں دہشتگردی آج بھی جاری ہے اور ظالم دندناتے پھر رہے ہیں نہ توکوئی ان ظالموں کو روکنے والا ہے اور نہ ہی حق کا ساتھ دینے والا ۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کی طرح کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ قوم پر سالوں سے ظلم ہوتا رہا اور ہربار ہم نے صدائے احتجاج بلند کی لیکن ہمارا ساتھ کسی نے نہیں دیا ہم نے دہشتگردی کیخلاف اور اپنی مظلومیت کی جنگ تنہا لڑی ،بلکہ بعض نام نہاد قوم پرستوں نے شیعہ ہزارہ قوم کو مجرم ثابت کرنے کی بھر پورکوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ہمارے مزدور ،ٹھیلہ والے کوئٹہ سبزی منڈی نہیں جا سکتے کیونکہ انکی جان کو خطرہ ہے اسی روٹ پر ہمارے سینکڑوں بے گناہ مزدور شہید اور زخمی ہوئے لیکن حکومت اور انتظامیہ نے نہ تو قاتلوں کو پکڑا اور نہ ہی اس روٹ کو محفوظ بنا یا ،کیونکہ ہم ان سانحات سے بارہا گزر چکے ہیں اس لئے نہیں چاہتے کہ کسی اورکے حق پر ظالم قبضہ جمائے اس لئے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ زمینداروں کیساتھ جلد از جلد مذاکرات کر کے اس مسئلہ کا حل نکالے اوردکی اور لورالائی میں جاری خردبرد اور اقرباء پروری کو ختم کر کے حقدار کو انکا حق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) ترجمان مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کا فوجی جوانوں بچوں اور شیعہ سنی مسلمانوں کے قاتل احسان اللہ احسان کی سزائے موت کا مطالبہ!ہزاروں بے گناہ فوجی جوانوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث احسان اللہ احسان معافی نہیں بلکہ سزائے موت کا مستحق ہے۔سفاک دہشتگرد احسان اللہ احسان کو ہیرو بنا کر میڈیا پر پیش کرنا ہزاروں شہداء کے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی  کے مترادف ہے۔اسی ہزار شہدا ء کے لواحقین اپنے بے گناہ بھائیوں ،بچوں ،ماوں ،بہنوں اور فوجی جوانوں کے قاتلوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔

مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے ریاستی سیکرٹری شعبہ ویلفیئر سید عاطف حسین ھمدانی نے تحریک طالبا ن پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان کے اعترافی بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور معصوم شہریوں کو نشانے بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اعترافی بیان کے بعدانہیں صولی پر چڑھایا جانا ہی انصاف کا تقاضا بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان کی سالمیت واستحکام کے خلاف ملک دشمنوں کے ساتھ مل کر کام کرتی رہی۔ قومی سلامتی وملک مفادات کو نشانہ بنا کر ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کی گئی۔جس نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا ۔دہشت گردی کی عفریت نے پورے ملک کی جھڑیں ہلا کی رکھ دی ہیں ۔را اور این ڈی ایس کی خدمات مہیا کرنے والے ملک اور قوم کے غدار ہیں ۔جن کی سزا صرف موت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے روز اول سے تحریک طالبان سمیت تمام کالعدم جماعتوں کے خلاف بھرپور کاروائی کا مطالبہ رہا ہے۔جس وقت مختلف سیاسی جماعتیں طالبان کے ساتھ مذاکرات پر بضد تھیں اس وقت ہمارا موقف واضح اور اٹل تھا ۔ہم ملک دشمنوں کے ساتھ کسی بھی لچک کے حق میں نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ احسان اللہ احسان کے انکشافات پر مزید اور فوری کاروائی ہونی چاہیے۔تاکہ دہشتگردوں کی تمام کمین گاہوں کا صفیا کیا جا سکے۔ طالبان کے بھارتی ایجنٹ ہونے کے اعتراف کے بعد ان کی معافی کی کوئی گنجائش نہیں رہتی ۔بھارت سے پیسہ لے کر پاکستان میں دہشتگردی کرنے والے کرایے کے قاتل ہیں ۔انہیں نشان عبرت بنایاجاناچاہیے۔

انہوںنے کہا کے اگر کوئی دہشتگرداپنے ارد گرد گھیرا تنگ ہوتا دیکھ کر موت کے خوف سے گرفتاری پیش کرے تو اسے قومی بیانہ کا ثمر قرار دینا مضحکہ خیز ہے۔احسان اللہ احسان جیسے دشمنوں کو میڈیا پر مظلوم ظاہر کرنا دہشت گردوں کی معاونت اور پیشہ وارانہ بد دیانتی ہے۔بے گناہ بچوں کے سروں سے فٹ بال کھیلنے اور معصوم بچوں کے گلے کاٹنے والوں کو قومی دھارے میں شامل کر کے پھر سے منظم نہ کیا جائے۔انہوں  نے مزید کہا کہ احسان اللہ احسان کے اعترافی بیان کے بعد اسے سولی پر چڑھانے میں تاخیر دہشت گردوں کی مختلف کاروائیوں میں نشانہ بننے والوں کے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ ملک کے امن وامان حقیقی قیام کے لیے طالبان سمیت تمام کالعدم جماعتوں کے خلاف بھرپور آپریشن انتہائی ضروری ہے۔طالبا ن کو اپنی اولاد کہنے والے آج منہ چھپائے پھر رہے ہیں ۔تحریک طالبان ملک کے دشمنوں کے ساتھ مل کر پاکستان کی سالمیت واستحکام کے لیے کام کرتی رہی۔قومی سلامتی وملک مفادات کو نشانہ بنا کر ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ بنتی رہی جس نے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ۔ دہشتگردی کی عفریت نے پورے ملک کی جھڑیں ہلا کر رکھ دی ہیں ۔را اور این ڈی ایس کے لیے خدمات مہیا کرنے والے ملک وقوم کے غدار ہیں جن کی سزا صرف موت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہمارا روز اول سے تحریک طالبان سمیت تمام کالعدم تنظیموںکے خلاف بھر پور کاروائی کا مطالبہ ہے۔جس وقت دوسری سیاسی جماعتیں تحریک طالبان کے ساتھ مزاکرات پر متفق تھی اس وقت بھی ہمارا موقف اٹل ہے۔ملک دشمن را کا ایجنڈا احسان اللہ احسان ہزاروں پاکستانیوں کا قاتل ہے۔،ایک منظم منصوبہ بندی کے ساتھ اس ملعون کو معصوم بنا کر پیش کرنے کی سازش ہو رہی ہے،اسی ہزار ماوں بہنوں اور فوجیوں کے قاتل کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے،قوم کو ہیجانی کیفیت میں ڈالنے والے جواب دیں اس ایجنڈے کے پیچھے کون سی طاقت ملوث ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) کسی بھی قوم کو اپنی کامیابی کیلئے با شعور عوام اور تعلیم یافتہ افراد کی ضرورت ہوتی ہے۔ سماج کی یہی اکائیاں بڑے سرمایوں کا کام کرتی ہے اور تعلیم کے حصول کے بعد طلباء کل کو معاشرے کے اہم ارکان ہوتے ہیں اور اسکولوں میں بہتر تعلیمی نظام سے مثبت نتائج نکلیں گے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کےڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ولایت جعفری نے مختلف کوئٹہ ڈویژن آفس میں طلباء سے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم ترقی کیلئے ضروری ہے اور طلباء ملک کا عظیم سرمایا ہے طلباء اپنے تعلیم پر توجہ دے۔ قوم کے جوانوں کا پڑھائی کی طرف رجحان خوش آئیند ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کو اپنی کامیابی کیلئے با شعور عوام اور تعلیم یافتہ افراد کی ضرورت ہوتی ہے۔ سماج کی یہی اکائیاں بڑے سرمایوں کا کام کرتی ہے اور تعلیم کے حصول کے بعد طلباء کل کو معاشرے کے اہم ارکان ہوتے ہیں اور اسکولوں میں بہتر تعلیمی نظام سے مثبت نتائج نکلیں گے۔

 انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء اور رکن صوبائی اسمبلی آغا رضا کے خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے آغا رضا نے تعلیم کی بہتری کیلئے کافی جدوجہد کی ہے۔ علاقے کے اسکولوں کے ضروریات کے اشیاء فراہم کر دئے گئے تاکہ طلباء ان سے فائدہ اٹھا سکے۔انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم کے علاوہ بھی دیگر ضروریات کیلئے کام کیا گیا ہے، علاقے میں عوامی مسائل حل ہو رہے ہیں اور مختلف پروجیکٹس عوامی فلاح و ملکی ترقی کیلئے کئے جارہے ہیں۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام 21 مئی کو نشترپارک میں منعقد ہونے والی استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس کی تشہری و رابطہ مہم تیزی سے جاری ہے، جبکہ کانفرنس کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے مختلف کمیٹیوں کے اقدامات بھی آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں، مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی و دیگر قائدین کانفرنس کی تیاریوں و دیگر حوالوں سے آج 20 مئی بروز ہفتہ شام چار بجے نشترپارک میں اہم پریس کانفرنس سے بھی خطاب کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام 21 مئی کو نشترپارک کراچی میں ہونے والی استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس کی تیاریاں اور انتظامات اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں، جبکہ کانفرنس میں سندھ بھر سے کارکنان اور اہم شخصیات کی شرکت کے حوالے سے بھی انتظامات ترتیب دیئے جا چکے ہیں، کانفرنس میں شرکت کیلئے سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطے بھی تقریباً مکمل ہو چکے ہیں۔ کانفرنس کی تشہیری و رابطہ مہم کے سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی قائدین سمیت صوبائی و ڈویژنل عہدیداران کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام اضلاع کے دورہ جات تیزی سے جاری ہیں۔

رابطہ مہم کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے سولجر بازار میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت عوامی و علاقائی مسائل کو حل کرنے میں یکسر ناکام ہوگئی ہے، 70ءاور 80ءکی دہائی میں پاکستان کا ماڈل شہر کراچی حکمرانوں کی نااہلی اور غفلت کے باعث اب کچرے اور دہشتگردی کا ماڈل بن چکا ہے، ناقص صفائی ستھرائی، گندگی، سیوریج کے مسائل، بغیر فلٹر گندا پانی، بے روزگاری، لوڈشیڈنگ، دہشتگردی سمیت کئی بحرانوں نے کراچی سمیت ملک بھر کی مظلوم عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو 70 فیصد سے زائد ریوینیو دینے کے باوجود کراچی کے شہری بنیادی حقوق اور سہولیات تک سے محروم ہیں، جس کی تمام تر ذمہ داری وفاقی و صوبائی حکومت پر عائد ہوتی ہے، آج حکمرانوں کی تمام تر توجہ کرپشن کرنے اور ذاتی مفادات کے حصول پر مرکوز ہے، کرپشن میں مصروف ھکمران عوامی و علاقائی مسائل کو حل کرنے کے بجائے انہیں یکسر نظر انداز کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید گرمی کے باوجود کے الیکٹرک و دیگر بجلی فراہم کرنے والے اداروں کی جانب سے بڑھتی ہوئی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، ہیٹ اسٹروک سے بچاو ¿ کیلئے اب تک کسی بھی قسم کے عملی اقدامات نہ اٹھایا جانا اور ہیٹ اسٹروک کے خطرے سے عملاً لاتعلقی سندھ حکومت کی نااہلی اور بے حسی کا کھلا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے، ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، عوامی مسائل کے حل اور حقوق کی بازیابی کیلئے جس سطح تک جانا پڑے جائیں گے، 21 مئی کو نشترپارک کراچی میں ہونے والی استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس کراچی سمیت سندھ کے ساتھ ساتھ ملک بھر کی عوام کو درپیش مسائل و بحرانوں سے نجات کیلئے ایک مو ¿ثر آواز اور سنگ میل ثابت ہوگی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل حضرت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کی اعلیٰ سطحی وفدکے ہمراہ عالمی شہرت یافتہ خطیب ، مفسر قرآن علامہ طالب جوہری مدظلہ عالی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کےساتھ انہیں نشتر پارک میں منعقدہ استحکام پاکستان وامام مہدی عج کانفرنس  میں شرکت کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے قبول کیا لیکن طبیعت کی ناسازی اور پیر کی سرجری کے باعث شرکت سے معذرت کی البتہ اپنی مکمل حمایت اور تعاون کا اعادہ کیا اور ساتھ ساتھ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور مجلس وحدت مسلمین کی قومی جدوجہد اور اتحاد بین المسلمین سمیت اتحاد بین المومنین کیلئے گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور مقاصد میں کامیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور علامہ طالب جوہری کے درمیان اہم قومی و بین الاقوامی مسائل سمیت دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،  اس موقع پر مرکزی رہنما علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ مرزایوسف حسین، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ سید حیدر عباس عابدی، علامہ اقتدار حسین نقوی ، علامہ علی انور جعفری ، علامہ مبشر حسن، میثم عابدی ودیگر بھی انکےہمراہ تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree