وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنماوں نے کہا ہے کہ نااہل کرپٹ حکمران امریکا اور اسکی غلام عرب بادشاہتوں کے ہاتھوں ملکی بقاءو سالمیت کا سودا کر چکے ہیں، کالعدم دہشتگرد تنظیموں اور انتہاپسند فرقہ پرست عناصر کو دہشتگردی و بربریت و فرقہ واریت پھیلانے کھلی چھوٹ دینا، دہشتگرد عناصر کو ہیرو بنا کر پیش کرنا اور انہیں قومی دھارے میں لانا ملک و قوم کو امریکی و عرب بادشاہتوں کے مفادات کی بھینٹ چڑھانے کے سلسلے کی ہی ایک کڑی ہے، محب وطن ملت تشیع مملکت خداداد کو امریکی بلاک سے نکالنے اور قائد و اقبال کے پاکستان کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی، 21 مئی کو نشترپارک میں منعقد ہونے والی استحکام پاکستان و امام مہدی کانفرنس پاکستان پر مسلط خائن و نااہل کرپٹ حکمرانوں کیجانب سے ملک و قوم کو امریکی و عرب بادشاہتوں کے مفادات کی بھینٹ چڑھانے کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی، ان خیالات کا اظہار ڈویژنل سیکریٹری جنرل سید میثم عابدی، علامہ مبشر حسن، علامہ صادق جعفری، علامہ علی انور،علامہ اظہر نقوی، علامہ سجاد شبیر رضوی، علامہ احسان دانش، تقی ظفر و دیگر رہنماو ں نے کانفرنس کی تشہیری و رابطہ مہم کے سلسلے میں مختلف اضلاع کے دورہ جات کے دوران تنظیمی و عوامی میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

رہنماو ں نے کہا کہ وطن عزیز میں محب وطن شیعہ علماءکرام و جوانوں کی گمشدگی ہو یا شیعہ نسل کشی و عزاداری نواسہ رسول سید الشہدا کو محدود کرنے کی سازش، کالعدم دہشتگرد تنظیموں کو کھلی چھوٹ دیکر انہیں ہیرو بنا کر قومی دھارے میں لانے کی سازش ہو یا پھر نیشنل ایکشن پلان پر اسکی روح کی مطابق عملدرآمد نہ کرنا ہو، ان سب کے پیچھے حکومتی اور ریاستی اداروں کی صفوں میں موجود کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی سہولت کار ضیا باقیات کا منحوس ہاتھ ہے، جو امریکا اور اسکی غلام عرب بادشاہتوں کی ایما پر ان تمام سازشوں پر کاربند ہیں۔ رہنماو ¿ںکا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام تر مشکلات و بحرانوں کی اصل وجہ ہر دور کے حکمرانوں کی جانب سے امریکااور اسکی اتحادی عرب بادشاہتوں کا غلامی کا طوق اپنے گلے میں سجائے رکھنا ہے، حکمرانوں کی امریکا نواز پالیسیوں کی وجہ سے ہی آج تک دہشتگردی کا خاتمہ نہیں ہو سکا ہے، کیونکہ دہشتگردی میں ملوث کالعدم تنظیموں اور انتہاپسند فرقہ پرست عناصر کے تانے بانے امریکا اور اسکی اتحادی عرب بادشاہتوں سے ملتے ہیں، جو ان دہشتگرد عناصر کے خلاف کسی بھی قسم کی مو ثر کارروائی اور ان کے خاتمے میں رکاوٹ ہیں، لیکن امریکی کاسہ لیس حکمران پر واضح ہو جانا چاہیئے کہ منجی بشریت حضرت امام مہدی کے جلد ظہور کے ساتھ ہی امریک اور اسرائیل اپنے مغربی و عرب اتحادیوںسمیت نیست و نابود ہو جائیں گے اور پاکستان سمیت جہان بشریت عدل و انصاف، امن و سلامتی سے پُر ہو جائیگا، 21 مئی کو نشترپارک میں منعقد ہونے والی استحکام پاکستان و امام مہدی کانفرنس بھی انہیں اہداف کے حصول کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے لاپتا افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت قومی اداروں کو انتقامی کاروائیوں کے لیے استعمال کر رہی ہے ۔ہمارے متعدد علما اور کارکنوں کو ان ک گھروں سے اٹھانے کے بعد نہ کسی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا اور نہ کوئی معلومات ان کے خاندان کو مہیا کی گئی۔ریاستی اداروں کا یہ جارحانہ طرز عمل بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا ملت تشیع کے ساتھ ساتھ اہلسنت برادران بھی اس ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔اہل سنت سے تعلق رکھنے والے بیشتر افراد رات کی تاریکی میں گھروں سے اٹھائے گئے اورطویل عرصہ گزرنے کے بعد بھی ان کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں کی جا سکی۔کسی بھی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اگر ملکی سلامتی یا قومی مفادات کے برعکس سرگرمیوں میں ملوث ہیں تو ان کے خلاف قانون کے تحت کاروائی کی جانی چاہیے۔لیکن پُرامن شہریوں کو بلاجواز گھروں سے اٹھا کر غائب کر دینا قانون و انصاف سے متصادم ہے اور اغوا کے زمرے میں آتاہے۔ایک آزاد و خودمختار جمہوری ریاست میں اپنے شہریوں کے ساتھ اس طرح کا ظالمانہ سلوک بدترین عمل ہے۔سپریم کورٹ کو ریاستی اداروں کے ہاتھوں عام شہریوں کے اغوا کے خلاف ازخود نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکن گزشتہ کہیں ماہ سے لاپتہ ہیں۔ہم حکومت کے اس ناروا رویہ خلاف 21مئی کو نشتر پارک میں ایک عظیم الشان کانفرنس کریں گے۔استحکام پاکستان و امام مہدی ؑ کانفرنس ظلم و استحصال اور ملک دشمن قوتوں کے خلاف محبان وطن کی موثر اور مضبوط آواز ثابت ہو گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی معاون سیکرٹری تنظیم سازی علامہ محمد اصغر عسکری کل 17 مئی بروز بدھ جنوبی پنجاب کے 4 روزہ دورہ جات کا آغاز کریں گے۔ ان کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی بھی ہوں گے۔ علامہ اصغر عسکری اپنے دورہ کا آغاز ضلع میانوالی سے کریں گے، جہاں وہ ضلعی کابینہ کی تقریب میں حلف برداری میں شرکت اور خطاب کریں گے، جس کے بعد وہ تنظیمی مسئولین اور کارکنان کیساتھ بھی ایک نشست کریں گے۔ بعدازاں وہ ضلع بھکر پہنچیں گے، جہاں مختلف علمائے کرام سے ملاقاتیں کریں گے اور ضلعی کابینہ کیساتھ ملاقات ہوگی۔ اس کے بعد علامہ اصغر عسکری ضلع لیہ جائیں گے، جہاں چوک اعظم میں عمائدین علاقہ سے ملاقاتیں کریں گے، جس کے بعد لیہ شہر میں تنظیمی ذمہ داران کیساتھ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ بعدازاں وہ کوٹ ادو، تونسہ، ڈیرہ غازی کا دورہ کریں گے اور اپنے دورہ کے آخری روز ضلع مظفر گڑھ میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام منعقدہ ‘‘استحکام پاکستان و امام مہدی (عج)‘‘ کانفرنس میں شرکت اور خصوصی خطاب کریں گے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کہنا ہے کہ ہ دن دور نہیں کہ جب قبلہ اول بیت المقدس اسرائیلی قبضہ سے آزاد ہوگا اور ہمارے فلسطینی بھائی واپس اپنے گھروں کو جائیں گے اور غاصب اسرائیل کے ساتھ ساتھ اس کے سہولت کار بھی نیست و نابود ہونگے،انشاءاللہ بہت جلد ظہور امام عج ارض فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی کاپیش خیمہ ثابت ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس استحکام پاکستان و امام مہدی ؑ کانفرنس کے سلسلہ میں منعقدہ صوبائی و ڈویژن ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے کیا ۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے قلب میں گھونپے گئے اس خنجر نے عالم اسلام کو تب سے زخمی کر رکھا ہے۔ 69 برس ہوگئے، کسی دن ایسا نہیں ہوا کہ اس ارضِ مقدس فلسطین پر بے گناہ مسلمانوں کا خون نہ گرا ہو اور کوئی شام ایسی نہیں ہوئی کہ کسی ماں کی گود نہ اْجڑی ہو، ہمارے فلسطینی بھائی واپس اپنے گھروں کو جائیں گے اور غاصب اسرائیل کے ساتھ ساتھ اس کے سہولت کار بھی نیست و نابود ہونگے 69برس ہو رہے ہیں کہ یہاں ہر روز قیامت ہے، ہر دن بلا ہے، ہر لمحہ مصیبت ہے، ہر ساعت دْکھ، درد اور ابتلا ہے، یہاں ہر روز زلزلے برپا کئے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امام خمینی کی فکر اور علامہ سید عارف حسین الحسینی کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کے امامیہ نوجوانوں نے امریکہ کی اسلام دشمن پالیسی کی وجہ سے 16 مئی کو یوم مردہ باد امریکہ منانے کا سلسلہ شروع کیا تھا، تاکہ اس پاک وطن میں امریکہ و استعماری مظالم کو آشکار کیا جاسکے، اس روز دنیا کو یہ بتانا ہوتا ہے کہ امریکہ ہی ہے جو مسلمانوں کی تمام تر مصیبتوں کا ذمہ دار ہے۔ ان کا مزید کہا کہ ہم کل بھی اسرائیل کے جارحانہ اقدامات اور امریکہ کی سرپرستی نیز اس کے ظالمانہ، متکبرانہ، جارحانہ رویوں کی وجہ سے اسے مردہ باد کہتے تھے اور آج بھی کہتے ہیں اور اس وقت تک کہتے رہیں گے جب تک دنیا اس کے نجس وجود سے پاک نہیں ہوجاتی اور امت اسلامی اپنا کھویا ہوا مقام حاصل نہیں کر لیتی۔

وحدت نیوز(گلگت) سکردو جلسے میں بلاول بھٹو کا شریک نہ ہونا اور نواز شریف کا وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو چین کے دورے سے ڈراپ کرنا اس بات کا بین ثبوت ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز کو گلگت بلتستان کے عوام سے کوئی دلچسپی نہیں، گلگت بلتستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دونوں کی نگاہ میں عضومعطل کی حیثیت رکھتا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ چائنہ میں ون بیلٹ ون روڈ پراجیکٹ کے حوالے سے اجلاس میں سی پیک کے گیٹ وے پر واقع صوبہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ کو نظر انداز کرنا انتہائی زیادتی ہے۔ اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں گلگت بلتستان کو نمائندگی سے محروم رکھنے کے دانستہ فیصلے سے ثابت ہوتا ہے کہ مسلم لیگ نواز کو خطے کے عوام سے کوئی دلچسپی نہیں۔جبکہ پاکستان کے دیگر چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو اپنے ہمراہ اجلاس میں لیکر جانا اور وزیر اعلیٰ جی کو نظر انداز کرنے سے گلگت بلتستان کے عوام میں مایوسی پھیل چکی  ہے جبکہ سی پیک کے حوالے سے پاکستان کے دیگر صوبوں کی وہ اہمیت نہیں جو گلگت بلتستان کو حاصل ہے۔وزیر اعظم پاکستان کے اس فیصلے سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوگئی کہ وہ گلگت بلتستان کے عوام کے خواہشات کے برعکس فیصلے کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے ناعاقبت اندیش اقدامات علاقے میں نفرت کے باعث بن رہے ہیں اور عوام کو اعتماد میں لئے بغیر کوئی بھی فیصلے ناقابل قبول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آیا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام ہوش کے ناخن لیں اوراستحصالی جماعتوں سے نجات کی کوئی سبیل کریں۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے سکردو جلسے میں بلاول بھٹو کی عدم شرکت کو اس جماعت کا گلگت بلتستان کو نظرانداز کرنے کے مترادف قرار دیا اور حکومت سے سیکورٹی طلب کرنا محض ایک بہانہ ہے جبکہ حقیقت یہ ہے ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت گلگت بلتستان پرامن ترین خطہ ہے ۔

وحدت نیوز(ملتان) عوامی لیگ پاکستان کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر محمد ریاض فتیانہ نے گزشتہ روز مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی کی رہائش گاہ پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت سیال،سابق ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی رہنما سید وسیم عباس زیدی،مہر محمد اکرم اور دیگر رہنماموجود تھے۔ سابق وفاقی وزیر نے ملاقات کے دوران مجلس وحدت مسلمین کے کردار کو سراہا اور ملکی ترقی اور استحکام کے لیے ایم ڈبلیو ایم کی کوششوں لائق تحسین قراردیا، ملاقات کے دوران ملکی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی، اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد کو سراہا گیا اور پاک فوج کی قربانیاں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنما مہر سخاوت علی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی جنگ لڑرہی ہے، 21مئی کو کراچی کے نشتر پارک میں ہونے والی استحکام پاکستان کانفرنس اسی سلسلے کی کڑی ہے، ملک دشمن عناصر اور کرپشن کے خلاف سیکیورٹی اداروں کو بلاتفریق کاروائی کرنی چاہیے۔کرپشن معاشی دہشتگردی ہے جو ملک کی جڑی کھوکھلی کررہی ہے، مجلس وحدت مسلمین آئندہ الیکشن میں جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر سے بھرپور حصہ لے گی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنما ئوں نے ریاض فتیانہ کا شکریہ ادا کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree