وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب اور رانی پور میںلاڑکانہ اور سکھر  ڈویژنز کے تمام اضلاع کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 21 مئی کو کراچی میں عظیم الشان ( استحکام پاکستان اور امام مہدی ؑ کانفرنس) منعقد ہوگی، جس میں ملک بھر سے لاکھوں عاشقان اہل بیت شریک ہوں گے۔  اس موقع پر منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی ؑ سے ایفائے عہد ہوگا۔  یہ کانفرنس وطن عزیز پاکستان کے استحکام کا سبب ہوگی۔پاکستان کے لاکھوں محب وطن عوام،  وطن عزیز میں بڑھتی ہوئی بیرونی مداخلت سے نالاں ہیں۔ عوام شیطان بزرگ امریکہ،  اسرائیل اور اس کے ایجنٹوں کے ناپاک عزائم کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کریں گے،ایم ڈبلیوایم 21مئی کو نشر پارک میں ایک مرتبہ پھر وطن دشمنوں کو رسوا کرے گی۔
                       
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ، وطن عزیز کی سا لمیت ،استحکام اور بقاء کے لئے جدوجہد کی ہے، خائن اور وطن فروش عناصر نے وطن عزیز کو دھشت گردی کی دلدل میں پھنسا دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ دھرتی کے عوام اس کانفرنس میں شریک ہو کر اتحاد بین المسلمین ، امن اور اخوت کا عملی پیغام دیں گے۔
                   
انہوں نے کہا کہ آل سعود نے ہمیشہ امت مسلمہ کے بدن میں خنجر کا وار کیا ہے، فلسطین کے مظلوم عوام اور قبلہ اول سے خیانت کرتے ہوئے اسرائیل سے دوستی قائم کرنا، اور امریکی ایما پر دنیا بھر میں دھشت گردی کے اڈے قائم کرنا،  آل سعود کا ناقابل معافی جرم ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل عباس علی نے کہا ہے کہ اجتماعی مفاد کو انفرادی مفاد پر ترجیح دینا ہوگی۔ آج ہمارے زوال کی بڑی وجہ کرپشن، بیڈگورننس اور بد عنوانی ہے ۔جب معاشرے کا کم و بیش ہر فرد خود غرضی اور مفاد پرستی کا رویہ اپنائے گا تو بالآخر یہ معاشرہ اور اس کی منفی اور تخریبی اقدار خود ہمارے لیے ناقابل برداشت ہوجائے گی ، انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک قوم کی حیثیت سے دیکھا جائے تو کون سے ایسی اخلاقی بیماری ہے جو ہم میں موجود نہیں، خودغرضی ، بدعنوانی، مفاد پرستی، عیاری و چالاکی، بے علمی غرض ساری اخلاقی برائیاں ہم میں پائی جاتی ہیں، بدعنوانی اور رشوت ستانی ایک خطرناک بیماری ہے ، لیکن یہ بیماری ہم سرکاری ملازم سے لیکر سیاست دانوں اور وزیروں میں دیکھ سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قانون ساز ادارے بھی اس سے مستثنیٰ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرد کی اخلاقی حالت کو سدھارے بغیر محض قانون سازی اور جمہوری اداروں کی بحالی اور بالا دستی سے ہم اپنی قومی اور اجتماعی حالت کو تبدیل نہیں کرسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ظلم و اتحصال اور طرح طرح کے زمینی و آسمانی مصائب اور آفات ایسے ہی معاشرے کا مقدر بنتے ہیں، جہاں فرد کا کردار بگڑ جائے اور اعلیٰ اخلاقی اقدار و صفات سے محروم ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے معاشرے کا وہ کون سا طبقہ ہے جو بلا لحاظ علم و تجربہ اور بلا امتیاز، رنگ و نسل و عقیدہ ایسے اخلاقی امراض میں گرفتار ہیں کہ نہ ان کا علم نافع رہا نہ ان کی کوشش نتیجہ خیز ہیں۔ ہم دوسروں کا احتساب تو چاہتے ہیں لیکن خود اپنا احتساب کرنے کے لیے تیار نہیں۔ اگر سوچنے اور تجزیے کا انداز اب ہوجائے تو معاشرے کی عمومی صورتحال یہ ہو جاتی ہے کہ سب ایک دوسرے کو موردالزام ٹھہراتے ہیں اور ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھاتے ہیں ۔ لہذا ہمیں چاہیے کہ قومی مفاد کو ذاتی مفاد پر قربان کردیں۔ اس ایثار و قربانی کے نتیجے میں رفتہ رفتہ معاشرے و ملک کی حالت دسدھرتی جائے گی۔

وحدت نیوز(گلگت) پاک چائنہ بارڈر پر کام کرنے والے چھوٹے کاروباریوں کو معاشی طور پر قتل کرنے سے حکومت باز رہے۔کسٹم حکام علاقے کے لوگوں کو بیروزگار کرنے والی پالیسی بند کرے،ایسے ناعاقبت اندیش فیصلوں سے بارڈر پر انارکی پھیلنے کا قوی امکان ہے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر علی گوہر نے کسٹم حکام کی چھوٹے کاروباریوں کو تنگ کئے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے خطے کے عوام کے خلاف حکومت کی بدنیتی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے چھوٹے کاروباری پاک چائنہ بارڈر پر کام کرتے ہیں اور حکومت پر بوجھ بنے بغیر اپنا روزگار کماتے ہیں جس پر پابندی سے ہزاروں گھرانوں پر فاقوں کی نوبت آئے گی۔علاقے میں پہلے ہی بیروزگاری کا طوفان کھڑا ہے اور کوئی پرائیویٹ سیکٹر نہ ہونے کی وجہ سے غریب عوام کا متبادل ذرائع آمدن بھی نہیں۔

انہوں نے کہاکہ علاقے کے پڑھے لکھے نوجوان سرکاری ملازمت نہ ملنے کی وجہ سے محدود پیمانے پر بارڈر ٹریڈ سے اپنا گزربسر کرتے ہیں ایسے حالات میں چھوٹے کاروباریوں پر پابندیاں عائد کرنا ان غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہے۔حکومت کی ایسی غریب کش پالیسی ناقابل برداشت ہے،مجلس وحدت مسلمین متاثرین کے تمام مطالبات کو جائز سمجھتی ہے اور کسی بھی قسم کے احتجاج میں چھوٹے کاروباریوں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سے اس صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ کرپٹ نواز حکومت امریکی و عرب بادشاہتوں کی ایما پر پاک افواج کی توجہ کو اندرون ملک دہشتگردی کے خلاف جنگ سے ہٹا کر اسے غیروں کی بیرونی جنگوں کی دلدل میں پھنسانا چاہتی ہے، نواز حکومت پاک افواج کے آپریشن ردالفساد کو ناکام بناکر کالعدم دہشتگرد تنظیموں کو بچانا چاہ رہی ہے، لیکن محب وطن ملت تشیع دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے ساتھ ہے، دہشتگرد عناصر اور انکے سیاسی و مذہبی سہولت کاروں کے خلاف آپریشن ردالفساد کی بھرپور حمایت کرتی ہے، محب وطن ملت تشیع پاک افواج کو امریکی و عرب بادشاہتوں کی ایماءپر نواز حکومت کے ناپاک عزائم کا شکار نہیں ہونے دیگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی بھر کے آئمہ جمعہ و جماعت کے اجلاس سمیت مرکزی امام بارگاہ کورنگی جے ون ایریا، مسجد صاحب العصر عوامی کالونی، مرکزی امام بارگاہ اے بی سینیا میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ایم ڈبلیو ایم سندھ کے زیر اہتمام 21مئی کو نشترپارک کراچی میں منعقد ہونے والی استحکام پاکستان و امام مہدی عج کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے کے حوالے سے علامہ راجہ ناصر جعفری کے کراچی سمیت صوبے بھر میں عوامی اجتماعات سے خطاب اور عمائدین و شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اجلاس و مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگرد و انتہاپسند عناصرکو نادیدہ قوتیں پھر سے متحرک کرنے میں مصروف ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد صرف بیانات تک محدود ہوگیا ہے، دہشتگردوں کے سرپرستوں ہاتھ ڈالنے سے حکمران اب تک قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں امریکی اور اسکی اتحادی عرب بادشاہتوں کی ایما پر عزاداری سید شہداءو مجالس عزاءپر پابندی و محدود کرنے کیلئے حکمران نت نئے حربوں کے تحت ملت تشیع کو ہراساں کر رہے ہیں، مجالس و محافل ہمارا آئینی حق ہے اس سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، کرپٹ نواز حکومت ایک طرف دہشتگردوں کو ٹی وی شوز میں لا کر ان کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے تو دوسری طرف دہشتگردی سے متاثرہ فریق پر زمین تنگ کر رہی ہے، یہ کہاں کا انصاف ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سندھ، پنجاب سمیت ملک بھر میں محب وطن شیعہ علماءکرام اور جوان تاحال لاپتہ ہیں، ہمارے ہزاروں شہداءکے لواحقین اب بھی انصاف کے منتظر ہیں، ہمارا جرم حب الوطنی اور پرامن رہنا ہے، ہم وطن عزیز کی بقاءو سلامتی و استحکام کی خاطر حب الوطنی کے جرم کو کرتے رہیں گے، ہم نے ہزاروں شہداءکی بے رحمانہ قتل عام کے بعد بھی ملک میں امن کو خراب ہونے نہیں دیا،تاریخ گواہ ہے کہ شیعیان پاکستان نے ہزاروں قربانیاں دینے کے باوجود ریاست کے خلاف ہتھیار نہیں اٹھایا، اس کا صلہ ہمیں سیاسی انتقامی کارروائیوں کی صورت میں دیا گیا۔ انہوں کہا کہ امریکا اورا سکی اتحادی عرب بادشاہتوں کی نمک خوار نواز حکومت اپنے ذاتی مفادات کی خاطر قومی سلامتی کو داﺅ پر لگا دیا ہے، امریکی و عرب بادشاہتوں کی غلامی میں پاک افواج کو بھی ڈالر و ریال کی خاطر بھینٹ چڑھارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ہمیں تقسیم کرکے ایک نئے بحران کی طرف دھکیلنے کی سازش میں ہے، ایسے میں ہماری ذمہ داری ہے کہ متحد ہو کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں اور مادروطن کو لاحق خطرات کا دانشمندی کیساتھ مقابلہ کریں۔

وحدت نیوز(ہری پور) دمہ کے عالمی دن کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ فلاح وبہبود خیرالعمل ورکنگ اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہری پورمیں ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی ممتاز خاتون معالج و سماجی شخصیت ڈاکٹر شائستہ بابر نے دمہ کی بیماری کے حوالے سے شرکاء کو خصوصی لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ دمہ ایک ایسی بیماری ہے جس کا کوئی مستقل علاج نہیں یہ پیدائشی طورپر بھی ہوتی ہے اس کے علاوہ الرجک اور نان الرجک وجوہات کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے الرجک وجوہات میں پولن الرجی ،آلودگی ،گندگی ،کسی چیز کی خوشبو یا بدبو اور نان الرجک میں سردی فلو بخار ٹینشن عدم برداشت اور قوت مدافعت کی کمی اور دیگر وجوہات بھی ہوسکتی ہیں اس بیماری کو نارمل نہیں لینا چاہیے بلکہ اس کی وجہ سے موت بھی واقعہ ہوسکتی ہے سانس میں تکلیف اس کی اہم علامت ہے اس بیماری کا شکار مریضوں کو مرض لگنے یا بڑھنے کی وجوہات بننے والی تمام چیزوں سے پرہیز کرنی چاہیے ڈپریشن اور ٹینشن کا شکار نہیں ہونا چاہیے او ر علاج کے طور پرڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق اینٹی الرجک ادویات ان ہیلر اور انجکشن استعمال کیے جاسکتے ہیں انھوں نے بتایا کہ اس بیماری کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اور وہ احتیاطی تدابیر مستقل علاج اور پرہیز کے ذریعے اس بیماری پر قابو پاسکتے ہیں .

وحدت نیوز(حیدرآباد) صوبہ سندھ کی ورکنگ کمیٹی کی استحکام پاکستان و امام مہدی عج کانفرنس کے انتظامی امور کے حوالے سے ایک اہم منٹنگ صوبہ سندھ کی رابطہ سیکرٹری محترمہ سیمی کے گھر منعقد ہوئی جسمیں محترمہ  کنیز الحسن جوادی سیکرٹری صوبہ سندھ کی شعبہ تنظیم سازی نے بھی شرکت کی۔میٹنگ میں مرکزی سیکرٹری  تنظیم  سازی مہدی عابدی اور صوبہ سندھ کے سیکرٹری  نشرواشاعت برادر ندیم جعفری نے بھی شرکت کی۔میٹنگ میں مہدی عابدی نےاستحکام پاکستان و امام مہدی کانفرنس کے انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلات  سے آگاہ کیا اور صوبہ سندھ کی مسئولین کو انکی ذمہ داریوں سے آگاہ کیاجبکہ محترمہ سیمی اور محترمہ کنیز جوادی نے سندھ میں شعبہ خواتین کی رابط مہم کے حوالے سے آگاہ کیااور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سندھ کی جانب سے  طرف سے مکمل تعاون کی یقین  دہانی کروائی ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree