The Latest
وحدت نیوز(ٹھٹھہ)مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھہ کی شوری کا اجلاس صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی صاحب کی صدارت میں حسینی مسجد سادات شکرالاہی محلہ ٹھٹھہ میں منعقد کیا گیاجس میں صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی مولانا انور جعفری، مولانا علی گوھر ایمانی، مولانا غلام شبیر، مولانا ایاز علی کے علاوہ ڈسٹرکٹ کے تمام یونٹس کے عھدیداران نے بھرپور شرکت کی، ضلعی شوریٰ اجلاس کا تلاوت قرآن پاک سے آغاز کیا، بعد میں آئے ہوئے مہمانوں کو سندھی ثقافتی اجرک کے تحفے پیش کیے گئے.
بعد ازاں ضلع کی معروف سماجی اور مذہبی شخصیت ڈاکٹر عبدالحسین شاہ (شبیر شاہ) کو آئندہ تین سال کیلئے کثرت رائے سے ایم ڈبلیوایم ضلع ٹھٹھہ کا سیکریٹری جنرل منتخب کیا گیا جن سےصوبائی سیکریٹری جنرل علامہ باقر زیدی صاحب نے حلف لیا، پوری ضلعی شوریٰ نے بہرپور اعتماد کا اظہار اور ساتھ نبھانے کا وعدہ کیا۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب علامہ سید حسن ہمدانی سے انکے آبائی گھرپر ملاقات کی اور ان کی احوال پرسی کی۔
اس موقع پر سیکرٹری امور جوانان پنجاب برادر سجاد نقوی و سینئر رہنما مجلس وحدت پنجاب برادر نقی مہدی بھی ہمراہ موجود تھے۔رہنماؤں نے علامہ حسن رضا ہمدانی کی جلد صحت یابی کی دعا کی ،یاد رہے علامہ سید حسن رضا ہمدانی کے ساتھ ٹریفک حادثہ پیش آیا تھاجس میں وہ شدید زخمی ہوئے تھے ۔
وحدت نیوز (خوشاب) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی اور آفس سیکرٹری محترمہ بینا شاہ نے ضلع خوشاب کے علاقے پدھراڑ کی فعال سماجی خاتون محترمہ راحیل علوی صاحبہ سے ان کی رہائشگاہ پر تفصیلی ملاقات کی اور محترمہ راحیل علوی صاحبہ کو ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع خوشاب کا آرگنائزر نامزد کیا۔
محترمہ راحیل علوی بائیس سالہ تنظیمی تجربہ رکھتی ہیں۔علاوہ ازیں پدڑال کے علاقے میں ایک سکول کی پرنسپل کے طور پر اپنی خدمات انجام دیتی رہی ہیں جس میں شیعہ مکتب سے تعلق رکھنے والے آٹھ سو طلباء و طالبات نے تعلیم حاصل کی۔
محترمہ راحیل علوی صاحبہ مقامی انجمن کینزان زہراؑ کی بھی مسئول ہیں اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی اراکین کی دعوت پر بطور آرگنائزر ضلع بھر میں ایم ڈبلیو ایم کے پلیٹ فارم سے اپنی خدمات سر انجام دیں گی۔
مجلس وحدت مسلمین کا طرہ امتیاز ہے کہ وہ ہمیشہ ہر ظالم کے خلاف اور مظلوم کے ساتھ رہی ہے، فداحسین نقوی
وحدت نیوز(باغ)سید فدا حسین نقوی سیکرٹری تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کا ضلع باغ کا دورہ۔ دورے میں ضلع باغ کی تنظیم نو کے لیے مختلف مذہبی سماجی و سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں و گفتگو۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری تنظیم سازی نے کہا کہ حالیہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین نے قائد وحدت ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور ان کی ٹیم کی حکمت عملی کے پیش نظر جو شاندار کامیابی حاصل کی ہے وہ پوری ملت اسلامیہ خصوصا ملت تشیع کے لیے عزت و افتخار کا باعث ہے۔
مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر نے انشاء اللہ تعالی علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کی قیادت میں اپنا کام جاری وساری رکھا ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کے مشن کو لے کر چل رہی اور یہ ایک الہی تنظیم ہے جس کا مقصد معاشرے میں امن وامان و بھائی چارگی قائم کرنا ہے۔
اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے قیصر عباس بانڈے نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ ہیں مجلس وحدت مسلمین ملت تشیع کی نمائندہ جماعت ہے ۔مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ محروم ومجبور اور پسے ہوئے طبقے کے حقوق کی بات کی ہے اور یہ مجلس وحدت مسلمین کا طرہ امتیاز ہے کہ وہ ہمیشہ ہر ظالم کے خلاف اور مظلوم کے ساتھ رہی ہے۔
خواجہ غلام حسین زوار نے کہا کہ میں قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کے دورہ آزادکشمیر سے تنظیمات سے وابسطہ ہوں اور قائد شہید کے بعد علامہ راجہ ناصر عباس ہی ہیں جو قوم وملت کا درد رکھتے ہیں اور قوم وملت کے لیے ہمیشہ میدان میں رہتے ہیں۔ اس موقع پر ضلع باغ میں تنظیم نو کے لیے ایک آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جو ایک ہفتے کے اندر ضلع میں تنظیمی سیٹ اپ کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرے گی ۔اس موقع پر سیکرٹری تنظیم سازی کے ہمراہ سیکرٹری روابط سید عامر علی نقوی بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(روندو) مجلس وحدت مسلمین کے ارکان گلگت بلتستان اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی، صوبائی وزیر ذراعت محمد کاظم میثم، محترمہ ڈاکٹر فاطمہ علی تنظیمی رہنماؤں کے ہمراہ روندو پہنچ گئے۔ روندو میں مجلس وحدت مسلمین کے سابق امیدوار علامہ ڈاکٹر مشتاق حکیمی، رکن کونسل مولانا جان حیدری، صوبائی رہنماؤں حاجی زرمست خان، مولانا محمد اسحاق اور دیگر نے پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی شیخ اکبر رجائی اور صوبائی وزیر ذراعت محمد کاظم میثم نے کہا کہ سب سے اہم بات جس پر ہمیں فخر ہے وہ یہ کہ مجلس وحدت مسلمین کی بابصیرت قیادت نے عوامی نمائندگی کااہل سمجھ کر انتخاب کیا۔ اسمبلی رکنیت اور عہدہ عظیم آزمائش ہے جس میں سرخرو ہونے کیلئے دن رات محنت کیساتھ ساتھ توفیقات الہیٰ حاصل ہونے کیلئے بزرگوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔
اراکین اسمبلی نے کہاکہ انشاللہ قیادت اور عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے خطے اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لائیں گے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے ٹاون شپ یونٹ میں ماہانہ درسی نشست کے سلسلے کا آغاز کیا۔ اس نشست میں ٹاون شپ کی یونٹ اراکین اور خواتین نے بھرپور شرکت کی خواتین سے حسن خلق کے موضوع پر خطاب کرتے ہوۓ محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا ایک مسلمان کے لئے عمدہ اور بہترین اخلاق کا مالک ہونا بہت ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ حسنہ اخلاق میں عفودرگزر، صبروتحمل، قناعت وتوکل،خوش خلقی و مہمان نوازی،تواضع و انکساری ،اور خلوص و محبت جیسے اوصاف شامل ہیں جو کہ انسان کے لیے کمال و رشد کی منازل طے کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔
انہوں نے کہا اگر انسان اخلاق سے عاری ہو تو وہ فقط اپنے لبادے کا کفن اوڑھےجسم کا جنازہ اٹھائے پھرتا رہتا ہے کیونکہ جس طرح جسم کی زندگی روح سے مربوط ہے اسی حیاتِ روح اچھے اخلاق سے وابسطہ ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اہم اپنی زندگی میں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیمات و اسوہ حسنہ کو اپنا لیں تو اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ دین و دنیا میں کامیابی ہمارا مقدر بن جائے گی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نے کہا ہے کہ کورونا وبا میں مسلسل اضافہ تشویش کا باعث ہے۔صرف حکومتی اقدامات سے کسی بھی آفت ناگہانی کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا اس کے لیے عوام کو بھی اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہو گا۔آزمائش کی اس گھڑی میں اپوزیشن جماعتوں کے جلسے جلوس عوام کی جانیں داؤ پر لگانے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا عوام سے کی گئی خیانتوں پر پردہ ڈالنے کے لیے پی ڈی ایم موجودہ حکومت کے خلاف واویلا کر رہی ہے۔ قومی خزانے سے لوٹی گئی دولت بچانے کے لیے عوام کو گمراہ کرنے کا کوئی حربہ اب کامیاب نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا پی ڈی ایم نے اگر اپنی روش تبدیل نہ کی تو کورونا کی صورتحال پورے ملک میں بے قابو ہو جائے گی۔حکومت مخالف جماعتوں کے مسلسل اجتماعات اس حقیقت کا عکاس ہیں کہ انہیں عوام کی صحت اور جان و مال کی کوئی فکر نہیں۔ان کا مقصد عوام کو ڈھال بنا کر اپنے ان اثاثوں کو بچانا ہے جو عوام کا پیسہ لوٹ کر بنائے گئے ہیں۔
اسد عباس نقوی نے کہاکہ پی ڈی ایم کو آزادانہ جلسے اور جلوسوں کی اجازت دے کر حکومت نے اعلی ظرفی کا مظاہرہ کیا ہے۔اپوزیشن جماعتوں کو بھی دانشمندی دکھاتے ہوئے عوام کو صحت سے متعلقہ درپیش مسائل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرانی چاہئیے تھی لیکن ان کے اقدامات سے صاف ظاہر ہے کہ انہیں عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔ ان کے مقاصد عوامی نہیں بلکہ ذاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ایسے مفاد پرستوں اور موقعہ شناسوں سے ہوشیار رہنا ہو گا۔
وحدت نیوز(گلگت)گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر تعلیم راجہ اعظم خان کی وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی و صوبائی ترجمان مجلس وحدت مسلمین الیاس صدیقی کی رہائش گاہ پر آمد۔ انہوں نے الیاس صدیقی کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا معاون خصوصی نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ وزارت تعلیم کا قلمدان ملنے پر الیاس صدیقی اور ایم ڈبلیوایم کےتنظیمی رہنماؤں نے راجہ اعظم خان کو مبارکباد پیش کی اور مالا پہناتے ہوئے خیر مقدم کیا۔
راجہ اعظم خان نے اپنی گفتگو میں مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کی سیاسی بصیرت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شگر میں بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں خود کو دونوں جماعتوں کا نمائندہ سمجھتا ہوں اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں سے مشاورت کرتے ہوئے تمام معاملات میں بہتری کیلئے اپنی صلاحیتوں اور اختیارات کو بروئے کار لانا اپنا فریضہ سمجھتا ہوں۔ اس موقع پر وزیر ذراعت محمد کاظم میثم ، سابق ممبر اسمبلی حاجی رضوان اور مجلس وحدت مسلمین کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز (روندو) مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور مرکزی تربیتی کونسل کے رکن ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی الیکشن میں ساتھ دینے پر روندو عوام کا شکریہ ادا کرنے روندو تھوار پہنچ گئے جہاں آپ نے روندو عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عوام کو الیکشن کی کدورتیں چھوڑ کر محبت و بھائی چارے سے رہنے اور علاقے کی ترقی کے لیے کام کرنے پر زور دیا۔آپ نے نماز جمعہ کے اجتماع میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس پارٹی کو ووٹ دیا ہے اسی پارٹی اور نمائندے سے علاقے کی ترقی میں کردار ادا کرنے پر زور دیں۔
ڈاکٹر صاحب نے روندو کے منتخب نمائندے راجہ ناصر عبداللہ اور انکے ووٹرز اور سپورٹرز کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ راجہ ناصر صاحب اب روندو کی پوری عوام کے نمائندہ ہیں اور امید ہے کہ راجہ صاحب بلاتفریق روندو بھر کے عوام کا سوچیں گے اور روندو کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔
ڈاکٹرمشتاق حکیمی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ روندو سے الیکشن لڑنے والے باقی امیدوار بھی روندو کی خوشحالی کے لیے راجہ صاحب کا ساتھ دیں اور بوقت ضرورت مضبوط اپوزیشن کا کردار بھی ادا کریں۔آپ نے کہا مجلس وحدت مسلمین کا پلیٹ فارم علامہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں ان شاءاللہ روندو کی عوام کے ہر دکھ درد میں شریک رہے گا اور ہم جی بی کے ہر ایشو پر آغا علی رضوی کی قیادت میں پیش پیش رہیں گے۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ کی مرکزی رہنما محترمہ فرحانہ گلزیب اور محترمہ گلشن زیدی نے ضلع ملتان کا تنظیمی دورہ کیا اور ضلعی سیٹ اپ تشکیل دیا اس موقع پر محترمہ تصدق زہرا ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب ہوئیں ۔
محترمہ فرحانہ گلزیب نے نو منتخب سیکرٹری جنرل اور ان کی کابینہ سے حلف لیا محترمہ گلشن زیدی اور محترمہ فرحانہ گلزیب نے تنظیم کے اغراض و مقاصد بیان کیے اور ایک مضبوط تنظیمی سٹرکچر کی تشکیل کے لیے اراکین کابینہ کی راہنمائی کی مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے نو منتخب کابینہ کو کتب ھدیہ کی گئیں۔