The Latest
وحدت نیوز(جیکب آباد)تحریک منہاج القرآن ضلع جیکب آباد کے زیراہتمام جوبلی ہال میں عظمت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس کی صدارت تحریک منہاج القرآن صوبہ سندھ کے صدر مخدوم پیر نوید احمد ہاشمی نے کی جبکہ کانفرنس کے مہمان خاص مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی اور حضرت پیر سید عبدالرحمن شاہ جیلانی سجادہ نشین درگاہ شہباز پور شریف تھے۔
کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے علامہ وقاص علی خالد نے کہا کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں آیت تطہیر اور آیت مباہلہ نازل ہوئی جو آپ کے عظیم مرتبے کی دلیل ہے سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ کے احترام میں کھڑے ہو جاتے اور آپ سے فرماتے کہ اے فاطمہ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہو جائیں۔
انہوں نے کہا کہ حضرت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو خطاکار کہنے والے ہیں خود خطا پر ہیں۔ کیونکہ آل نبی کا گھرانہ خطا والا نہیں بلکہ عطا والا گھرانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حدیث ثقلین کی روشنی میں حضور سید الانبیاء نے اپنے بعد قرآن اور اہل بیت کو چھوڑا اور قرآن اور اہل بیت ہی سے متمسک رھنے کا حکم دیا۔
کانفرنس کے موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے صوبائی صدر مخدوم پیر نوید احمد ہاشمی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اسلام آباد دھرنے میں ساتھ دیا اور مظلوموں کے حق میں آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اتحاد بین المسلمین کے علمبردار ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی طرف سے عظمت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد لائق صد تحسین اقدام ہے۔ آل رسول کی شان میں گستاخی کرنے والوں کی اہل سنت کے علماء نے کھل کر مذمت کی اور شیخ الاسلام علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سیدہ کائنات السیف الجلی علی منکر ولایت علی اعلان غدیر اور حضرت امام مہدی ع کی شان میں القول المعتبر فی الامام المنتظر جیسی عظیم کتابیں لکھ کر انتہائی قابل تعریف اقدامات کئے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور مجلس وحدت مسلمین کے درمیان اتحاد اور اخوت کا مقصد ملک کے اندر فرقہ واریت اور نفرتوں کا خاتمہ اور اتحاد بین المسلمین کا فروغ ہے اور ہم مل کر اس ملک میں میں عشق رسول اور عشق آل رسول کی شمع روشن کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں سید طاہر رسول شاہ طفیل احمد قادری بیدار بخت و دیگر نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور بارگاہ سیدہ کائنات میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ کانفرنس میں حاجی محمد پنہل میاں جاوید لاشاری و دیگر شریک ہوئے۔
وحدت نیوز(گڑھی یاسین)شکاپور کی تحصیل گڑھی یاسین کے شیعہ رہنما سینئر صحافی سعید احمد خروس نے مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کے سیکرٹری جنرل اصغر علی سیٹھار اور تحصیل گڑھی یاسین کے سیکرٹری جنرل مستنصر مہدی ابڑو کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین میں باضابطہ طور پر شمولیت کا اعلان کیا جبکہ اس موقع پر اصغر علی سیٹھار نے سعید احمد خروس کو تہہ دل سے ویلکم کیا اور مبارکباد دی ۔
مستنصر مہدی ابڑو نے کہا کہ سعید احمد خروس کی تحصیل گڑھی یاسین کے اندر مذہبی خدمات قابل تحسین ہیں مذہبی خدمات سرانجام دینے کے لئے جذبہ رکھنے والے معزز دوست پر فخر ہے امید ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے خدمات سرانجام دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے جبکہ اس موقع پر سعید احمد خروس نے مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کے سیکرٹری جنرل اور تحصیل گڑھی یاسین کے سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمیں مذہبی تنظیم میں شمولیت کی دعوت دی جبکہ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شاکر حسین سومرو، تحصیل گڑھی یاسین کے سیکرٹری تنظيم سازی مدثر علی میمن، مولانا محبوب علی ابڑو، بھی ہمراہ تھے۔
وحدت نیوز(سکردو)ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن شعبہ خواتین محترمہ کبریٰ خانم کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے خواھران کی کابینہ میں شمولیت،یونٹ سازی،ایام فاطمیہ،تربیتی پروگرامز کے بارے میں سیر حاصل گفتگو ہوئی۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 20 جمادی الثانی کو یوم مادر کے عنوان سے عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جائے گا۔
اجلاس میں صوبائی کابینہ کی خواہران سمیت ضلعی مسئوولئن،مدرسہ صادقیہ ڑگیول،مدرسہ زینبیہ گلشن خمینی،مدرسہ معصومین حوطو،اور مدرسہ زہرا سلام اللہ علیہا قمراہ سے معلمات نے شرکت کی۔اجلاس کی دوسری نشست میں تنظیم کی افادیت اور تنظیمی آداب پر مرکزی معاون سیکریٹری تربیت شیخ محمد جان حیدری،ضلعی سیکرٹری جنرل شیخ فدا ذیشان نے درس دیا۔
وحدت نیوز(مظفرآباد) اسرائیل کا ناپاک وجود تسلیم کرنے والے عربوں نے مظلوم فلسطینیوں سے خیانت کی ہے اسرائیل کا فلسطینیوں کی زمین پر ایسا قبضہ ہے جسے چھڑوانا ہر ایک مسلمان پر واجب ہےخاص کر قبلہ اوّل بیت المقدس جو فلسطین میں ہے اور وہ اس وقت اسرائیل کے قبضے میں ہے جہاں پر آذان و نماز تک کی آزادی میسر نہیں ہے۔ ان حالات میں بعض عرب ممالک خاص کر متحدہ عرب امارات ،بحرین ، سعودی عرب اور بعض دیگر مسلم ممالک کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کیے جانے اور اسی طرح ترکی کی طرف سے اسرائیل میں دوبارہ اپنا سفارت خانہ کھولا جانا قابل مزمت ہےـان خیالات کا اظہار علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر نے مقامی صحافیوں کے وفد سے کیا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح رحمۃ اللّٰہ علیہ نے کہا تھا ہم کسی صورت غاصب اسرائیل کو تسلیم نہیں کر سکتے چونکہ اس نے فلسطین کی زمین پر قبضہ کیا ہے لہذا پاکستان میں اب جبکہ مسئلہ کشمیر انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہےاور تحریک آزادی کشمیر کو ایک نئی جہت ملی ہے ان حالات میں پاکستان کے اندر اسرائیل کو تسلیم کیے جانے کی بحث قابل مزمت اور قابل افسوس ہےـ علامہ تصور جوادی نے مزید کہا پاکستان میں بعض صحافی حضرات اس کوششوں میں لگے ہوئے ہیں کہ وہ ایسی بات اپنے مقالات، مضامین و بیانات کے زریعے پاکستانی قوم کو باور کرائیں کہ اگر ہم نے اسرائیل کو تسلیم نہ کیا تو خدانخواستہ ملک کسی بڑے خطرے سے دو چار ہو جائے گا جبکہ ایسی کوئی صورتحال نہیں ہے اسرائیل خود ایک غاصب ریاست ہے جو دنیا بھر سے یہودیوں کو لا کے 1948 میں فلسطین کی زمین پر آباد کیا گیا اور ہزاروں فلسطینیوں کو وہاں سے بے دخل کیا جو اب دنیا کے مختلف ممالک میں پناہ گزینوں کی زندگی گزار رہے ہیں لہذا پاکستان کے اندر اگر اسرائیل کو تسلیم کیے جانے کی کسی بھی کوشش و کاوش کی بھرپور مزمت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کےواضح موقف کے بعد کہ ہمارے اسرائیل کے ساتھ نہ کسی حد تک تعلقات ہیں نہ قائم ہو سکتے ہیں اب اس بحث کو ختم ہو جانا چاہیے لیکن یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ امت مسلمہ کے مزکز ومحور حجاز مقدس کی سرزمین پر آباد سعودی شہنشاہوں نےبھی غاصب اسرائیل سے اپنے تعلقات کے تانے بانے جوڑ لیے ہیں اور متحدہ عرب امارات میں تو باقائدہ یہودی مشن سکول کا افتتاح ہو چکا ہے جہاں پر اسرائیل سے ٹیچر لائے گئے ہیں جو مسلمان بچوں کو یہودیت کی تعلیم دیں گے اسی طرح بعض دیگر عرب ممالک بھی اپنی خیانت کاری کے زریعے ایک طرف تو اسرائیل کو تسلیم کر رہے ہیں اور دوسری طرف وہ بھارت کو خوش کر کے بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات مظبوط کر کے مظلوم کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کر رہے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہاکہ گزشتہ دنوں ہندوستان کے آرمی چیف کا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا پہلا باضابطہ دورہ اسی سلسلے کی کڑی ہے ایک طرف اسرائیل کو تسلیم کروانے کی کوشش کی جارہی ہے اور دوسری طرف ھندوستان کے ساتھ دفاعی، اقتصادی و فوجی تعلقات بڑھائے جائیں تاکہ پاکستان کو دباؤ میں لایا جا سکے تا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی خاطر اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کمزور کیا جاسکے ہم دنیابھر کے مظلوم مسلمانوں خاص کرمظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں ان کے ساتھ ہیں اور کشمیری بھائیوں کی حق آزادی کے لیے جدوجہد انشاءاللہ جاری رہے گی۔
وحدت نیوز(ٹنڈومحمد خان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر زیدی نے کہا کہ سندھ کے غیور عوام نے میدان میں حاضر رہ کر ملک دشمن اور اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ اور اتوار کی درمیان شب سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان میں محرم اور صفر میں بالخصوص نواسہ رسول اکرم (ص) امام حسین علیہ السلامُ کے چہلم کے اجتماعات کا انعقاد کرنے والے کارکنوں اور اربعین کمیٹی کے ذمہ داروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس دوران ان کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری تنظیم سازی مولانا علی انور جعفری اور سیکرٹری یوتھ اسد عباس بھی موجود تھے۔ علامہ باقر زیدی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی قوتیں مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام اور مسلمان اقوام کے اذہان سے نکال دینا چاہتے ہیں اس کام کے لئے پہلے فرقہ واریت کا بیج بویا گیا اور اب صحافتی برادری میں موجود کالی بھیڑوں کو پانچ سو ملین ڈالر کی رقوم تقسیم کی جانے کی اطلاعات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صہیونزم کو شام، عراق، لبنان اور فلسطین میں بد ترین شکست کا سامنا ہوا ہے۔
علامہ باقر زیدی نے مجاہد اسلام اور شہید القدس جنرل قاسم سلیمانی کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قاسم سلیمانی ایک ایسی عظیم شخصیت تھے کہ جنہوں نے اپنے مقدس وجود سے شام و عراق کے مقدس مقامات کی حفاظت کی اور عالمی استعمار اور صہیونزم کے ناپاک ارادوں کو دفن کر دیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل جب ان سے مقابلہ میں شکست کھا گئے تو پھر ایک دہشتگردانہ کاروائی میں ان کو شہید کر دیا لیکن قاسم سلیمانی اور کمانڈر ابو مہدی مہندس آج بھی دنیا بھر کے اقوام کے دلوں پر حکومت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید قاسم سلیمانی نے فلسطین میں مزاحمت کو مضبوط کی، لبنان شام اور عراق سمیت ہر اس سرزمین پر مزاحمت کو کھڑا کیا جہاں شیطان بزرگ امریکہ تسلط قائم کرنا چاہتا تھا۔
انہوں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج دشمن کی کوشش ہے کہ شام سے شروع ہونے والے داعش کے منصوبہ کی شکست کے بعد اب پاکستان سے اس ناپاک منصوبہ کو شروع کریں ۔ ہمیں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اور دشمن کی سازشوں کو باہمی اتحاد سے ہی ناکام بنایا جا سکتا ہے۔
علامہ باقر زیدی کاکہنا تھاکہ دشمن چاہتا تھا امام حسین علیہ السلام کے پیغام کو محدود کردے لیکن امام حسین علیہ السلام کا آفاقی پیغام اربعین کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا کے گلی کوچوں میں پہنچ گیا۔ اس موقع پرانہوں نے اربعین کمیٹی کے اراکین اور ذمہ داروں سمیت تنظیمی عہدیداروں کو خراج تحسین پیش کیا ۔
وحدت نیوز(لاہور)متوقع بلدیاتی انتخابات کیلئے مجلس وحدت مسلمین نے پنجاب کے اضلاع کی تائیدو مشاورت سے سیاسی حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔ یہ فیصلہ مجلس وحدت مسلمین کی ترجیحات کی بنیادوں پر کیا گیا ہے۔مجلس وحدت مسلمین پنجاب پولیٹیکل کونسل کا اجلاس وحدت ہاؤس پنجاب میں منعقد ہوا جس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم پاکستان اسد نقوی نے خصوصی شرکت کی۔
پولیٹیکل کونسل کے اجلاس میں اراکین کی باہمی مشاورت کے بعد بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا اور بتایاگیا کہ سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پنجاب علامہ عبد الخالق اسدی نے بلدیاتی انتخابات کیلئے لاہور، شیخوپورہ، گجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین اور راولپنڈی کے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سر فہرست دورہ جات فائنل کرکے اضلاع کی تائید کے ساتھ سیاسی حکمت عملی مرتب کر دی ہے۔اجلاس کے بعد علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصّہ لیں گے۔ اجلاس میں پولیٹیکل کونسل ممبران سید حسن رضا کاظمی، رائے ناصر علی، سید حسین زیدی، رانا عقیل اور سید سجاد نقوی نے شرکت کی۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاہور کے یونٹ ٹاون شپ کی جانب سے دوسری تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ لاہور محترمہ حنا تقوی نے درس اخلاق دیتے ہوۓ خواتین سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہاکہ جھوٹ کو ہر مذہب کے پیروکار برا سمجھتے ہیں اور دین اسلام میں جھوٹ بولنا گناہ کبیرہ اور تمام برائیوں اور فساد کی جڑ ھے۔ انھوں نے کہا کہ جھوٹا انسان اپنا اعتبار کھو بیٹھتا ھے اور کوئی اس کے سچ پر بھی یقین نہیں کرتا درس اخلاق میں یونٹ ممبران کے علاوہ علاقے کی دیگر خواتین نے بھی شرکت کی ۔
وحدت نیوز(اٹک)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اٹک کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین اٹک کی جانب سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ مہربان باپ کی پہچان کے عنوان سے منعقد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق مھدویت شناسی سلسلے میں یہ ورکشاپ ادارہ البصیرہ شعبہ مہدویت کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔ ورکشاپ میں آئی ایس او طالبات اٹک ڈویژن اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی عہدیدارن محترمہ قراة العین، محترمہ فرح دیبا اور زینب بنت الھدی سمیت ضلع اٹک کی تمام کابینہ نے ورکشاپ میں بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر مذہبی اسکالر آقا حیدر نقوی نے شرکاء سے خصوصی خطاب کیا اور امام زمانہ عج ایک مہربان باپ کی صورت کیسے ہماری راہنمائی اور ھدایت کر رہے ہیںکے موضوع پر کو تفصیل سے گفتگو کی۔ ورکشاپ کی دوسری نشست میں مختلف سرگرمیاں انجام دی گئیں، جس میں حدیث نبویؐ کے مطابق ڈرائنگ اور معصومین ع کے اسماء پر کارڈز بناۓ گئے آخر میں شرکاء نے امتحانی پیپر حل کیا۔
وحدت نیوز(سکھر) محترمہ طاہرہ بتول مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین یونٹ تعلقہ صالح پٹ ضلع سکھر کی سیکرٹری جنرل نامزد مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سکھر کی سیکرٹری جنرل محترمہ سیدہ صاحبہ نے تعلقہ صالح پٹ علاقے کا دورہ کیا اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کا یونٹ تشکیل دیا جس میں محترمہ طاہرہ بتول کو یونٹ سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ یونٹ ممبران سے خطاب کرتے ہوے محترمہ سیدہ نے معاشرے میں خواتین کے کردار کی اہمیت اور ذمہ داری سے آگاہ کیا نیز تنظیم کے پلیٹ فارم سے ہفتہ وار دعا و مناجات اور تربیتی دروس کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ھدایات کیں۔
وحدت نیوز(سکردو)صوبائی سیکرٹری ایجوکیشن مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان ایم فل سکالر زاہد حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ21 ویں صدی میں بلتستان میں بننے والی پہلی علمی مرکز میں میرٹ کی بنیاد پر اساتید و دیگر انتظامی عہدوں پر قابل لوگوں کو بھرتی کرنے کی بجائے موجودہ یونیورسٹی انتظامیہ اپنے من پسند لوگوں اور رشتہ داروں کو نواز رہے ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔ نوزائدہ تعلیمی ادارے کو پاکستان کے اعلی اداروں کی طرز پر چلانا چاہئے تھا جو کہ اب تک نظر نہیں آرہا۔ رجسٹرار سمیت اہم انتظامی پوسٹوں کے لئے بنیادی شرائط میں تبدیلی کر کے اعلی تعلیم یافتہ لوگوں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔ وائس چانسلر شروع دن سے یونیورسٹی کے لئے سنجیدہ نہیں تھے۔ وہ اپنی کمزوری چھپانے کے لئے یونیورسٹی کے سیٹس کو اشرافیہ میں تقسیم کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ یونیورسٹی سیندیکیس کی طرف سے اہم اجلاس سے مسلسل بائکاٹ اس بات کی دلیل ہے کہ وی سی اور رجسٹرار اپنی من مانی کر رہے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کسی بھی ادارے میں میرٹ کی پامالی، ظلم اور زیادتی پہ کبھی بھی خاموش نہیں رہیں گے۔ اہلیان بلتستان کی طرف سے یونیورسٹی کی تعمیرات کے لئے دئے گئے زمین کسی بھی دوسرے اداروں کو دینے نہیں دیں گے۔ ایس سی او ایک منافع بخش ادارہ ہے جس کے لئے یونیورسٹی کی زمین لیس پہ دینا یونیورسٹی کے ساتھ غداری ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ان تمام معاملات کو گلگت بلتستان اسمبلی میں بھی اٹھایا جائے گا۔ اور ان مسائل کے حل کے لئے دیگر تمام سیاسی جماعتیں اور طلباء تنظیموں کے ساتھ ہر فورم پہ کھڑے ہیں۔