The Latest
وحدت نیوز(شکاپور)یوم شہادت امام علی ؑ کے موقع پر جلوس عزا برآمد کرنے پر شکارپور پولیس کی جانب سے ایم ڈبلیوایم ضلع شکار پور کے سیکریٹری جنرل اصغر علی سیٹھار اور دیگر 40 عزاداروں پر درج جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ ختم کرکے انسدادی دہشت گردی عدالت نے تمام عزاداروں کو باعزت بری کردیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ رمضان میں 21تاریخ کو شکارپور میں نکالے جانے والے مرکزی جلوس شہادت مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب ؑ پر شکارپور پولیس کی جانب سے قائم مقدمہ اور ایف آئی آرمیں نامزد ایم ڈبلیوایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل اصغر علی سیٹھار ،فدا عباس لاڑک سمیت تمام 40عزاداروں آج عدالت نے باعزت بری کرتے ہوئے مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔
واضح رہے کہ شکارپورپولیس نے متعصبانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے جلوس یوم علی ؑ نکالنے پر 40 سے زائد عزاداران کے خلاف انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت جھوٹا اور بےبنیاد مقدمہ بنایا تھا، جس پر آج انسداد دہشت گردی عدالت نے حتمی فیصلہ سناتے ہوئے تمام نامزد عزاداران کوباعزت بری کرنے اور کیس خارج کرنے کا فیصلہ دے دیا۔
اے ٹی سی عدالت کے باہر وکلاءکے ہمراہ گفتگو کرتےہوئے ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں اور دیگر عزاداروں نے عدالتی فیصلے کو حق وسچ کی فتح قرار دیا اور کہاکہ عزاداری ہماری شہہ رگ حیات ہے ، ہم کسی صورت عزاداری سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔
وحدت نیوز(شکارپور)ہمیشہ حق سچ کی فتح ہوئی ہے شکارپور پولیس نے متعصبانہ رویہ اختیار کرکے ایم ڈبلیو ایم ضلع شکارپور کے سیکرٹری جنرل اصغر علی سیٹھار سميت 40 عزاداروں پر اے ٹی سی کی ایف آئی آرز درج کی تھی جس مقدمہ سے عزادار باعزت بری ہوگئے یہ شکارپور کے عزاداروں کی فتح ہے ۔
یاد رہے کہ ماہ رمضان المبارک میں 21 رمضان یوم شہادت امیر کائنات حضرت امام علی علیہ السلام کا مرکزی جلوس بر آمد کرنے پر شکارپور پولیس نے عزاداروں پر بلاجواز فائرنگ لاٹھی چارج کرکے عزاداروں کو گرفتار کیا گیا تھا 100 سے زیادہ عزاداروں پر ایس او پیز کے تحت جھوٹے مقدمے درج کیئے گئے تھے اور 40 سے زیادہ عزاداروں پر تھانے پر حملہ کی جھوٹے ایف آئی آرز داخل کی گئی تھی جس میں سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور اصغر علی سیٹھار، نظام الدين انقلابی، کامران حیدر دل، فرحان حیدر شیخ، ایم ڈبلیو ایم صوبائی رہنما فدا عباس لاڑک، سمیت جتوئی ہاؤس کے ترجمان علی حسن جتوئی، سید میر شاہ، سمیت دیگر عزادار شامل تھے۔
مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے سیکرٹری جنرل مستنصر مہدی ابڑو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا سلام ہو مجلس وحدت کے بہادر کارکنوں اور شکارپور کے عزاداروں پر جس نے 21 رمضان یوم علی علیہ السلام کے جلوس بر آمد کرنے پر ہر تکلیف کو برداشت کیا مگر ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے شکارپور کے عزاداروں کو انسداد دہشت گردی عدالت سے باعزت بری ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
وحدت نیوز(سکردو)نو منتخب رکن مرکزی تنظیم سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین برائے گلگت بلتستان مولانا محمد جان حیدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مرکزی تنظیم سازی کونسل میں خدمت کا موقع دینے پر مرکزی قائدین کا شکر گزار ہوں۔انشاء اللہ تنظیمی توانائی کو بہتر بناکر آنے والے بلدیاتی اور ڈسٹرکٹ انتخابات میں شعبہ سیاسیات کے شانہ بہ شانہ بہترین کامیابی حاصل کرینگے۔
انہوں نے کہاکہ مرکزی قائدین کے اعتماد پر پورے اترنے کی مکمل کوشش کرینگے۔تنظیم سازی،یونٹ سازی کیساتھ نومنتخب اراکین اسمبلی کے تعاون سے تنظیمی نظریاتی بنیادوں کی محوریت میں پورے جی بی میں بہترین کارکردگی دکھاینگے۔
وحدت نیوز(لسبیلہ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان ضلع لسبیلہ کی شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی کابینہ سمیت تمام یونٹس کے سیکریٹریز نے شرکت کی اور تنظیمی فعالیت کی رپورٹس پیش کیں، اجلاس میں خصوصی شرکت ایم ڈبلیوایم صوبہ بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری نے کی ، اجلاس میں صوبائی سیکرٹری روابط سید قربان شاہ دوپاسی، صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی برادرسید اختر شاہ رضوی،صوبائی سیکرٹری ایمپلائزونگ سعیداحمد لاشاری بھی شریک تھے۔
وحدت نیوز(سکردو)علامہ ڈاکٹر مشتاق حکیمی مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی تربیتی کونسل کے رکن برائے گلگت بلتستان مقرر۔مرکزی سیکریٹری تربیت حجت الاسلام ڈاکٹر محمد یونس حیدری نے جناب حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر مشتاق حکیمی کو مرکزی تربیتی کونسل کا رکن منتخب کیا۔آپ گلگت بلتستان میں شعبہ تربیت کے امور کی نگرانی کرینگےاورشعبہ تربیت کی نصاب سازی،احیاء مساجد سمیت دیگر امور میں معاونت کرینگے۔یاد رہے ڈاکٹر مشتاق حکیمی کا تعلق گلگت بلتستان کے روندو سے ہے اور آپ نے قضاوت میں پی ایچ ڈی کی ہے۔حالیہ جی بی انتخابات میں حلقہ 4روندو سے مجلس وحدت مسلمین کے ٹکٹ ہولڈر تھے۔اور کم وقت میں بہترین کامیابی حاصل کی ہے۔
وحدت نیوز(کھرمنگ) وحدت اور انصاف کا دور شروع ہوا ہے انشاللہ گلگت بلتستان کی تہتر سالہ محرومیوں کے خاتمے کا آغاز ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار کیا مجلس وحدت مسلمین کے سکریٹری نشر و اشاعت وزیر غلام محمد کلیم نے اپنے اخباری بیان میں۔ اپنے بیان میں انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے کھرمنگ حلقہ گیارہ سے پاکستان تحریک انصاف اور ایم ڈبلیو ایم کے مشترکہ نمائندے منتخب اسپیکر اسمبلی سید امجد علی زیدی کو مبارکبادی دیتے ہوئے کہا کہ سید اسد شاہ زیدی ڈپٹی اسپیکر بن کر اسمبلی اجلاس کی صدارت کرتے رہے اب انکے سیاسی جانشین سید امجد زیدی اسپیکر کے عہدے پر منتخب ہوکر گلگت بلتستان اسمبلی کو چلائیں گے۔ اسمبلی کا اہم ترین منصب ملنا پورے حلقے کے عوام کیلئے اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اور تحریک انصاف کی سیاسی ایڈجسٹمنٹ کے دور رس نتائج نکلیں گے جسکا آغاز ہوچکا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کی بابصیرت قیادت نے تنظیم کیساتھ خالص نظریاتی وابستگی ، مسلسل تحرک اور خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ضلعی سکریٹری جنرل شیخ اکبر رجائی کو نامزد کیا جس کی قدر دانی پورے علاقے کی عوام کرتی ہے، اسطرح شیخ اکبر رجائی اور سید امجد زیدی کا بیک وقت ارکان اسمبلی بننا تاریخی موقع ہے جس سے علاقے کی ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوا چاہتا ہے۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کی لاہور جامعۃ المنتظر میں حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی مدظلہ العالیٰ سے ملاقات،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علامہ حافظ ریاض حسین نجفی سے ان کے بھائی حجۃالاسلام قاضی نیاز حسین نقوی مرحوم کی وفات پر تعزیت اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ حسنین گردیزی، علامہ باقرعباس زیدی اور دیگرقائدین نے نامور عالم دین اور اسکالر علامہ علی مرتضیٰ زیدی کی والدہ گرامی کےانتقال پرملال پر دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیاہے ۔
مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ماں کی جدائی کا غم دنیا کا سب سے بڑا غم ہے، دکھ کی اس گھڑی میں آقائےمرتضیٰ زیدی او ردیگر پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، خدا وند متعال تمام لواحقین کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا اجر عظیم عنایت فرمائے ۔
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے علامہ علی مرتضیٰ زیدی کی والدہ محترمہ کی مغفرت کیلئے بھی دعا کی اور کہا کہ خدائے کریم مرحومہ کو جوارجناب شہزادی کونین ؑ میں محشور فرمائے ۔
وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین پشاور کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید ذکی الحسن نے امامیہ جرگہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل اور بزرگ شیعہ رہنما سردار سجاد زاہد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے وفد کے ہمراہ سردار سجاد کے نماز جنازہ میں شرکت کی وفد میں مرکزی سیکرٹریٹ کے انچارج برادر ارشاد حسین بنگش اورصوبائی سیکرٹری یوٹھ برادر جلال طوری بھی موجود تھے۔
انہوں نے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی قومی خدمات کو ہمشہ یاد رکھا جائے گا ہم مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں سردار سجاد ایک بابصیرت,دانشمند اور نڈر رہنما تھے،اتحاد بین المسلمین اور ملت و تشیع کے حقوق کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مجلس وحدت مسلمین کے رہنما نے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔
وحدت نیوز(گلگت) مولانا محمد جان حیدری کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی تنظیم سازی کونسل کا رکن برائے گلگت بلتستان مقرر کردیا گیا ہے۔ مولانا محمد جان حیدری کی تقرری کی منظوری ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی علامہ غلام شبیر بخاری نے دی ہے ۔
ایم ڈبلیوایم کے مرکزی معاون سیکریٹری امور تنظیم سازی آصف رضا ایڈوکیٹ کے مطابق مولانا محمد جان حیدری گلگت بلتستان میں ایم ڈبلیوایم کے تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی اور تمام اضلاع میں سیٹ اپ کی تکمیل کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔