The Latest

وحدت نیوز(مظفرآباد)  سید تصور حسین نقوی الجوادی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کی معروف سینئر صحافی سید عتیق حسین گردیزی کی وفات پر ان کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ ، ان کے والد محترم سید احمد شاہ گردیزی اور کزن سید تصور گردیزی اور برادران سے اظہار تعزیت۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل نے مرحوم کے والد سید احمد شاہ گردیزی سے گفتگو کرتے ہوئےسے کہا کہ جوان بیٹے کی وفات باپ کی قمر توڑ دیتی ہے۔اللہ تعالی آپکو اور خانوادے کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق و ہمت عطا فرمائےاور اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔

اللہ تعالی مرحوم کے بچوں،بھائیوں کو اور دیگر پسماندگان کو صبرواجر عطا فرمائے۔اس موقع سیکرٹری روابط مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر سید عامر علی نقوی بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(سیالکوٹ) شعبہ خواتین کی مرکزئ ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ تحسین شیرازی اور مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ سیدہ معصومہ نقوی کی جانب سے ملک کے مختلف اضلاع میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی تنظیم سازی کے لیے دورہ جات کا سلسلہ جاری ہے مرکزی نمائندگان نے ضلع سیالکوٹ میں خواتین سے ملاقات کی اور حالات حاضرہ و انقلاب امام مھدی عج کے موضوع پر روشنی ڈالی اس موقع پر باہمی مشاورت کے بعد محترمہ سمیرا بخاری کو بطور آرگنائزر نامزد کیا گیا محترمہ ثنا بتول ، محترمہ ارم فلک اور محترمہ انعم زہرا بھی آرگنائزنگ کمیٹی کی رکن قرار پائیں بعد ازاں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے دینی کتب مومنات کو بطور ھدیہ پیش کی گئیں۔

وحدت نیوز(سکردو)سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی کی وفد کے ہمراہ ایجوکیشن آفس سکردو میں ڈائریکٹر ایجوکیشن سے ملاقات،ملاقات میں سیپ اساتذہ کے انٹرویو نا لینے کے خلاف احتجاجی دھرنے کی صورتحال پر گفت و شنید اور انٹرویو نا لینے کے خلاف ڈائریکٹر ایجوکیشن سے سخت احتجاج کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشن نے موقع پر ہی 5 دسمبر کو انٹرویو کے لئے کال لیٹر جاری کیا اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کی۔وفد میں ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شیخ فدا ذیشان اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات ہمراہ تھے۔

وحدت نیوز(نارووال)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری محترمہ تحسین شیرازی اور مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے ضلع نارووال کا کامیاب دورہ کیا اور علاقے کی فعال خواتین سے مفید نشست ہوئی جن میں آئی ایس او ، آئی او سے تعلق رکھنے والی اور مدارس سے فارغ تحصیل خواتین شامل تھیں ضلع ناروال میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کا تنظیمی سیٹ اپ بنانے کے لئے ایک آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں محترمہ رباب طاہرہ کو بطور آرگنائزر منتخب کیا گیا جبکہ محترمہ ظل فاطمہ ، محترمہ راضیہ بتول اور محترمہ فروا راحت کو ڈپٹی آرگنائزر نامزد کیا گیا ضلع بھر میں تین ماہ کی ورکنگ کے بعد ضلعی سیکرٹری جنرل اور کابینہ کا اعلان کیا جائےگا۔

 اس موقع پر خواتین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ تحسین شیرازی کا کہنا تھا کسی بھی ملک و قوم کی ترقی میں خواتین کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ھے اگر ہماری خواتین تعلیم یافتہ اور دینی تربیت سے آراستہ ہوں تو وہ نہ صرف اپنے گھر بلکہ معاشرے میں اہم تعمیری کردار ادا کر سکتی ہیں ۔ان کا کہنا تھا جس طرح قیام پاکستان کی خاطر  برصغیر کی مسلم خواتین نے لازوال کردار ادا  کیا اسی طرح آج بھی سیاست کے میدان میں ہماری باشعور خواتین کا آگے بڑھنا وطن عزیز کی سالمیت اور بقا کے لیے لازمی امر ہے۔

 مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی کا کہنا تھا مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے ملک کے گوش و کنار میں تنظیم سازی کا عمل انجام دیا جارہا ہے جس کا مقصد پاکستان کے ہر گلی کوچے میں بہترین قرآن سینٹر اور تربیت گاہ کا قیام اور خواتین کےاندر ملک و قوم کی خدمت کے جزبے اور ان کی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خواتین میں دین کے ساتھ ساتھ سیاسی شعور اجاگر کرنے کا ذریعہ ہے۔

وحدت نیوز(گلگت)گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون سے رہنما مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان و نو منتخب رکن جی بی اسمبلی محمد کاظم میثم ، ایم ڈبلیوایم ضلع کھرمنگ کے سیکریٹری جنرل اور رکن اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی اور ایم ڈبلیوایم کی خاتون رکن اسمبلی محترمہ کنیز فاطمہ نے آج گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں گلگت بلتستان کی مجموعی سیاسی صورتحال بلخصوص حلقہ نمبر دو کی پسماندگی سمیت پینے کے صاف پانی کے مسائل، انفراسٹرکچر کے مسائل،صحت کے مسائل،تعلیمی مسائل اور دیگر تمام ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون نے کہا کہ حلقہ نمبر دو گلگت بلتستان میں محروم ترین حلقہ ہے اس حلقے کی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے وفاقی حکومت بھرپور کردار ادا کرے گی۔

گورنر جی بی کا کہنا تھا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور وفاقی حکومت کی جانب سے جو اعلانات ہوئے ہیں انکی عملدرآمد کے لئے بھرپور کوشش کریں گے۔

گورنر جی بی نے آخر میں انتخابات میں میثم کاظم کی بھاری اکثریت سے کامیابی اور دیگر اراکین اسمبلی کے کامیابی پر آغا علی رضوی اور مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کو مبارکبادپیش کی۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) علامہ سید تصورحسین نقوی الجوادی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر سے پاکستان تحریک انصاف ضلع نیلم آزادکشمیر کے صدر و امیدوار اسمبلی حلقہ لوئر نیلم ویلی سید صداقت حسین شاہ نے ملاقات کی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سید طفیل حسین کاظمی اور سید تجمل حسین کاظمی بھی موجود تھے۔سید صداقت حسین نے سیکرٹری جنرل سے کہا کہ وہ حلقہ لوئر نیلم ویلی میں انہیں سپورٹ کریں اور ٹکٹ کے حصول و دیگر معاملات میں ان کی معاونت کریں۔سیکرٹری جنرل علامہ جوادی نے کہا کہ ہم انشااللہ اپنی جماعت کی پالیسی کے مطابق آپ سے تعاون کی پوری کوشش کریں گے۔جو پالیسی ہماری جماعت بناۓ گی ہم اسے فالو کریں گے۔

وحدت نیوز ( فیصل آباد ) اسرائیل کی حمایت میں باتیں کرنے والے پاکستان سے مخلص نہیں یہ ملک میں انتشار اور بد امنی چاہتے ہیں ۔ جو ممالک اسرائیل کو تسلیم کر چکے ہیں وہ اپنی بربادی کے منتظر رہیں عرب ممالک اسرائیل کو مزید مضبوط کر رہے ہیں اور یہ فلسطینیوں کے ساتھ غداری ہے۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما محترمہ فرحانہ گلزیب نے آئی ایس او طالبات فیصل آباد ڈویژن کی جانب سے منعقدہ حمایت مظلومین جہاں و آذادی القدس کنونشن میں خطاب کرتے ہوے کیا۔

 انہوں نے کہا ہماری تاریخ میں ظالم کی حمایت کبھی شامل نہیں رہی اور ہم مرتے دم تک مظلومین کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے انہوں نے کہا قبلہ اول کی آذادی امت مسلمہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے بد قسمتی سے نام نہاد اسلامی ممالک نے اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور فسلطینی عوام پر انسانیت سوز مظالم پر اپنے لب سی کر ذلت کا طوق اپنے گلے میں ڈال رکھا ہے۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی کی جانب سے شادمان کالونی وحدت ہاؤس لاہور میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور بھر سے یونٹس اراکین اور مختلف شعبہ ہاۓ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھرپور شرکت کی۔

 ورکشاپ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعد ازاں محترمہ حنا تقوی نے ابتدائی کلمات ادا کیے پروگرام سے خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سینیئر رہنما اور رکن شوری عالی علامہ سید مبارک علی موسوی نے کیا مکافات عمل کے عنوان سے اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا یہ دنیا مکافات عمل کا نام ہے یہاں جو بیجو گے وہ ہی کاٹو گے نیکی کا بدلہ نیکی اور برای کا بدلہ برای کی صورت میں ہی ملے گا۔

 انھوں نے کہا اگر ہم طول عمر اور کشادہ رزق چاہتے ہیں تو ہمیں اپنی روزمرہ زندگی میں کار خیر انجام دینے کی کوشش کرنی چاہیے صلہ رحمی ، عفو در گزر ، عمدہ اخلاق سے آراستہ ہونا چاہیے اور اسی طرح رشتہ داروں کے ساتھ بد سلوکی اور قطع رحمی سے اجتناب بھی لازم ہے پروگرام کے اختتام پر ضلعی عہدیداران محترمہ حنا تقوی اور محترمہ عظمی نقوی نے مہمان خصوصی علامہ سید مبارک علی موسوی اور شریک خواتین کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(کوہاٹ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبرپختونخوا کی کابینہ کا اجلاس صوبائی سب آفس کوھاٹ میں منعقد ہوا جس میں صوبائی کابینہ کے اراکین ،صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی ، مرکزی فنانس سیکرٹری آغا اقبال بہشتی اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ دو ماہ میں صوبے بھر کے تمام اضلاع کی شوریٰ کے اجلاسوں کے انعقاد کو یقینی بنایا جائےگا، جن جن اضلاع میں تنظیم سازی کا عمل یا کابینہ کی تشکیل مکمل نہیں اسے فوری طورپر مکمل کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(سکردو)وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے فورا بعد حقوق کی فراہمی اور مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کی صوبائی اور ضلعی کابینہ کے اجلاس میں شرکاء نے کیا۔ اجلاس کا انعقاد سکریٹری جنرل آغا علی رضوی کی سربراہی میں مرکزی سیاسی سیل سکردو میں ہوا۔

علمائے کرام اور تنظیم کے سینئیر رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی جہاں گلگت بلتستان میں سیاسی پیشرفت، حکومت سازی کے مراحل اور تنظیمی معاملات زیر بحث آئے۔ اراکین اسمبلی اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کی حلف برداری کے مراحل بروقت طے ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نو منتخب عہدیداروں اور اراکین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

 شرکاء اجلاس میں اتفاق پایا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین کا اولین ہدف محروم و محکوم خطے کو شناخت اور حقوق کی فراہمی اور مسائل کا حل ہے۔ اسی مقصد کیلئے الیکشن میں تحریک انصاف کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ ہوا جس کے تحت مجلس وحدت مسلمین کے نظریاتی رہنما اسمبلی رکنیت کے حلف اٹھا چکے ہیں۔ نئی حکومت سے توقع کی گئی کہ الیکشن کے دوران عوام سے کئے وعدوں پر عملی میدان میں کام کرتے ہوئے عوامی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کی جائیگی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree