The Latest

وحدت نیوز(لاہور)وحدت ہاوس پنجاب179 خورشید پارک شادمان میں وحدت یوتھ لاہور کے تمام دوستوں کی محرم اور صفر میں اور خصوصی طور پر اربعین امام حسین علیہ السلام میں پر خلوص شرکت اور اچھے انداز میں اربعین واک کو مینج کرنے کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ جوان کی طرف سے ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔جس میں شادمان ، شادباغ ، الطاف کالونی ، جعفری کالونی ، علاقہ نواب صاحب کچی کوٹھی ، چونگ ، جوہر ٹاون ، تاجپورہ سکیم ، سمن آباد اور اقبال ٹاون سے یوتھ کے نمائندوں نے شرکت کی۔وحدت یوتھ لاہور کے نمائندوں  15 روزہ پروگرام ایک شب آخرزمان کے نام کے عنوان سے اپنے اپنے علاقوں میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

وحدت نیوز(سکردو)مرکزی الیکشن سیل آفس سکردو میں ایک اہم اجلاس زیر صدارت سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی منعقد ہوا جس میں بلتستان سے تعلق رکھنے والے صوبائی کابینہ کے رہنماؤں نے شرکت کیا۔

اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کاظم میثم کو کامیاب کرانے اور دیگر اتحادیوں کی بھرپور تعاون اور شاندار فتح دلوانے پر گلگت بلتستان کے عوام کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جی بی عوام کے حقوق کے حصول کے لئے ہمیشہ کی طرح صف اول میں رہیں گے اور گلگت بلتستان کے غیور عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

اجلاس میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری،نو منتخب ممبر گلگت بلتستان اسمبلی رہنما مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم،ضلعی سیکریٹری جنرل شیخ فدا ذیشان، سیکریٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم بلتستان راجہ ولایت علی خان اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کیا۔

وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر کا ضلعی شوریٰ کا اجلاس و انٹرا پارٹی الیکشن برائے ضلعی سیکرٹری جنرل مرکزی امام بارگاہ غریب آباد سکھر میں ہوا۔ اگلے تین سال کے لئے نئے ضلعی میر کاروان (ضلعی سیکریٹری جنرل) کا انتخاب ہوا، اجلاس میں برادر آصف رضا ایڈووکیٹ مرکزی معاون سیکرٹری تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین پاکستان، مولانا علی انور جعفری صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین سندھ، برادر ناصر حسینی صوبائی مسعول آفس مجلس وحدت مسلمین سندھ سمیت ضلع سکھر کے تمام سیکرٹرز و یونٹس نے شرکت کی.الیکشن مین برادر چوہدری اظہر حسن اگلے 3 سالوں کے لئے مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر کے سیکرٹری جنرل منتخب، برادر آصف رضا ایڈووکیٹ مرکزی معاون سیکرٹری تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے نومنتخب میر کارواں ضلع سکھر سے حلف لیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا نواز شریف کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار، مرکزی سیکریٹریٹ سے میڈیا کو جاری اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ والدہ کا انتقال شریف خاندان کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

 انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہاکہ مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کے صبر کے لیے دعاگو ہوں۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جیکب آباد کی جانب سے ضلعی شوریٰ کا اجلاس مرکزی امام بارگاہ میں منعقدکیا گیا۔اجلاس میں ضلعی کابینہ اور یونٹس کے سیکریٹری جنرلز و ڈپٹی سیکریٹری جنرلز نے بھرپور شرکت کی۔

ضلعی سیکریٹری جنرل نذیر حسین جعفری نے ابتدائی کلمات اور کارکردگی رپورٹ پیش کی۔اجلاس ضلعی شوریٰ سے مرکزی تنظیم سازی برادار آصف رضاایڈوکیٹ ،صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی علامہ علی انور جعفری، صوبائی آفس سکریٹری ناصر حسینی ،صوبائی رابطہ سیکریٹری برادر فدا حسین لاڑک نےخطاب کیا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ملیر کے ضلعی سیکرٹری جنرل سید احسن عباس رضوی نے ملیر جعفرطیار سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہےجیسے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے جو دن دیہاڑے روزانہ راہگیروں کو دیدہ دلیری سے لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں۔ گلی محلوں میں ہونے والی ایسی وارداتوں کا زیادہ نشانہ خواتین کو بنایا جا رہا ہے،آج بھی اسٹریٹ کرائم کی دو مختلف وارداتوں میں خواتین نقدی اور زیورات سے محروم ہوگئیں ہیں۔دفاتر، اسکول، کالجز جانے والی اور دیگر ملازمت پیشہ خواتین کو راہ چلتے لوٹنے کی متعدد سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر عام پر آنے کے باوجود بھی مجرم قانون کی گرفت سے بچے ہوئے ہیں۔

متعلقہ پولیس افسران روایتی دعوؤں سے اہل علاقہ کو مطمئن کرتے نظر آتے ہیں،گزشتہ دنوں اعلیٰ پولیس افسران کی جرائم پرقابوپانےکی یقین دہانی کے بعد بھی جرائم پیشہ عناصر اپنی کاروائیاں با آسانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی وارداتوں نےعوام میں عدم تحفظ کے احساس میں اضافہ کیا ہے،علاقے میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔یوں لگتا ہے جیسے علاقے میں قانون کی بالادستی کی بجائے جرائم پیشہ عناصر کا راج ہے۔چور، ڈاکو اور لٹیرے پولیس سے زیادہ طاقتور دکھائی دے رہے ہیں ۔

انہوں نےکہا کہ جب تک ان افراد پر آہنی ہاتھ نہیں ڈالا جاتا تب تک علاقے میں لاقانونیت کا غلبہ رہے گا۔عوام کو تحفظ کی فراہمی ریاستی اداروں کی اولین ذمہ داری ہے۔پولیس کے گشتی نظام کو زیادہ فعال کر کے بہتری لائی جا سکتی ہے۔انٹیلیجنس بنیادوں ،سی سی ٹی وی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ڈاکوؤں تک پہنچنے میں معاونت لی جائے تاکہ خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین کے سنٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں شب جمعہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سے وابستہ افراد کے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے بالخصوص برادرسید ظہیر نقوی کے چچا مرحوم اور برادر ظہیر کربلائی کی ہمشیرہ مرحومہ ودیگران کی مجلس ترحیم منعقد ہوئی۔

 مجلس عزا سے علامہ سید علی اکبر کاظمی نے خطاب کیا اور ایک تنظیمی برادر نے اہلبیت علیہم السلام کی شان میں مدح سرائی کی ،مجلس عزاء سے قبل دعائے توسل کی تلاوت کی گئی ۔ راولپنڈی اسلام آباد کے تنظیمی دوستوں نے اس روحانی ومعنوی محفل میں بھر پور شرکت ۔ تمام شرکاء کے نذرونیاز اور طعام اہتمام کیا گیا تھا ۔

وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نائیجیریا کے مجاہد عالم دین علامہ ابراہیم زکزاکی کی قید کو طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود نائیجیرین حکومت انہیں انصاف دینے کے لیے تیار نہیں ہے انہیں جیل میں علاج معالجے کی سہولت نہیں دی جا رہی لہذا ان کی زندگی اور صحت سے متعلق ہمیں شدید تشویش ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ابراہیم زکزاکی دنیا کے کروڑوں انسانوں کے محبوب رہنما ہیں ان کی رہائی کے لئے عالمی سطح پر احتجاج ہورہا ہے۔ ابراہیم زکزاکی اپنی بے مثال بہادری ایثار اور استقامت کے سبب اقوام عالم میں ایک عظیم انقلابی رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ راہ خدا میں چھ جوان بیٹوں کی شہادت اور پھر طویل قید و بلند کی صعوبتیں صبر و استقامت کے اس پہاڑ کو متزلل نہ کرسکیں۔ زکزکی پر انسانيت کو ناز کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ حقوق انسانی کے عالمی اداروں اور دنیا بھر کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ ابراہیم زکزاکی کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔

وحدت نیوز(کندھ کوٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کی جانب سےاجلاس ضلعی شوریٰ کامدرسہ ارشاد الثقلین و امام بارگاہ کربلا کندھ کوٹ میں انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں ضلعی کابینہ اور یونٹس کے سیکریٹری جنرلز و ڈپٹی سیکریٹری جنرلز نے بھرپور شرکت کی۔

ضلعی سیکریٹری جنرل میر فائق علی جکھرانی نے ابتدائی کلمات اور کارکردگی رپورٹ پیش کی۔اجلاس ضلعی شوریٰ سے صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی علامہ علی انور جعفری، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل چودھری اظہر حسن، صوبائی رہنما برادر ناصر حسینی، مولانا ادب حسین نجفی، مولانا سید باقر شمسی اور مولانا ممتاز علی منتظری نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین کے نومنتخب رکن گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ 2 سکردو محمد کاظم میثم کو اہم وزارت دینے کیلئےغور وخوض شروع کردیا گیا ہے ، پاکستان تحریک انصاف کی ایک اہم شخصیت نے کاظم میثم کو وزارت تعلیم، وزارت تعمیرات عامہ یا وزارت ترقیات ومنصوبہ لینے کی پیش کش کردی ہے ۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی ایک ایم شخصیت نے کاظم میثم کو فون کرکے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو بےشمار صلاحیتوں سے نوازہے اس کے علاوہ آپ ہماری  اتحادی جماعت کے ممبر اسمبلی ہیں ،وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت ہے کہ آپ کو اہم وزارت دی جائے آپ کا خصوصی خیال رکھا جائے اور آپ کو اہلیت کی بنیاد پر صوبائی کابینہ میں اہم وزارت دی جائے گی۔

اس بات میں کوئی دورائے نہیں کہ آپ بہت لائق ممبر اسمبلی بن کر سامنے آئے ہیں، ہمارا فرض بنتا ہے کہ آپ جیسے قابل لوگوں کو کوبینہ میں اہم وزارت دی جائے ۔ بتائیں کہ آپ کون سے وزارت پسند کریں گے ، کاظم میثم نے پی ٹی آئی کی اہم شخصیت کو جواب دیا کہ وہ رفقائے کار سے مشورہ کرکے جواب دیں گے ۔مشاورت کے بغیر جواب نہیں دے سکتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت کیلئے ملک بھرمیں ایم ڈبلیوایم کی حمایت بہت ضروری ہے اس لیئے وہ گلگت بلتستان میں ایم ڈبلیوایم کی ہر ڈیمانڈ پوری کرنے کو تیار ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree