The Latest

وحدت نیوز(سکردو) گمبہ سکردو حلقہ 2 میں مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان تحریک انصاف کے متفقہ امیدوار محمد کاظم میثم کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور علامہ راجہ ناصرعباس نے آئینی عبوری صوبے کا وعدہ پورا کرکے گلگت بلتستان کے محروم عوام کی دیرینہ خواہش کو پورا کردیا ہے۔گلگت بلتستان کے عوام خودمختار صوبائی اسمبلی چاہتے ہیں جو اپنے حقوق کا تحفظ خود کرسکے۔مضبوط گلگت بلتستان ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان انتخابی اتحاد خطے کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا ،امید ہے جلد وزیر اعظم عمران خان گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کیئے گئے اپنے وعدوں کو پوراکریں گے ۔

وحدت نیوز(کھرمنگ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کھرمنگ حلقہ 5 میں ایم ڈبلیو ایم کے حمایت یافتہ اور تحریک انصاف کے امیدوار امجد عباس زیدی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو سیاسی جماعتیں جی بی کے آئینی صوبہ بننے کی مخالفت کر رہی ہیں خطے کے عوام ووٹ کی طاقت سے انہیں منہ توڑ جواب دیں گے۔یہاں کے باشعور عوام مداریوں اور لیٹروں کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔مجلس وحدت مسلمین عوام کی خدمت کے ساتھ میدان میں نکلی ہے۔

خطے کے عوام کی جدید طبی، تعلیمی اور دیگر سہولیات کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ گلگت بلتستان کے حقوق کے لیے آخری دم تک جدوجہد جاری رہے گی۔ تحریک انصاف کے ساتھ انتخابی اتحاد کا مقصد خطے کی ترقی و استحکام میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔گلگت بلتستان کو آئینی صوبے کی حیثیت حاصل ہونے سے یہاں کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین زبانی دعووں کی بجائے عملی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔کسی بھی سنگین صورتحال اور اہم ایشوز پر میدان عمل میں ہماری موجودگی ہمارے اس دعوے کی تائید میں دلیل ہے۔تحریک انصاف کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے اور عوام کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی وسائل کے اعتبار سے ایک مالامال خطہ ہے۔اگر ماضی کی حکومتیں خطے کی ترقی کے لیے مخلصانہ تگ و دو کرتیں تو آج یہاں کے عوام کے حالات مختلف ہوتے۔تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کا اتحاد علاقے کی ترقی و استحکام اور عوام کی فلاح وبہبود سے مشروط ہے۔عوام سے کیے گئے وعدوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جائے گا۔

جلسے سے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی، علامہ اعجاز بہشتی، شیخ اکبر رجائی اور علی احمد نوری سمیت متعدد مذہبی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(دادو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے میہڑ میں تین شہیدوں کے ورثاء اور ام رباب سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی حامی جماعت ہے۔ ہم نے ہمیشہ ظلم دھشت گردی اور نا انصافی کی کھل کر مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میہڑ میں تین بے گناہ انسانوں کے قتل کے بعد انصاف کے حصول کے لیے ام رباب کی جدوجہد قابل تحسین ہے قبائلی معاشرے میں سرداری نظام سردار اور نواب کے جبر کے خلاف جدوجہد کرنا ایک مشکل کام ہےانہوں نے کہا کہ انصاف کے حصول کے لیے آپ کی جدوجہد  ایک دن ضرور کامیاب ہو گی اور تہرے قتل کے جرم میں ملوث عناصر بے نقاب ہوں گے اور قانون کی گرفت میں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آپ حضرت سیدہ زینب کبری سلام اللہ علیہا کی کنیز ہیں لہذا ان کی پیروی کریں۔ ہمیں ظلم کے خلاف قیام کا حوصلہ تحریک کربلا اور حضرت سیدہ زینب کبری سلام اللہ علیہا کی جدوجہد سے ملا ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ام رباب نے کہا کہ حصول انصاف کیلئے میں اپنی جدوجہد جاری رکھوں گی۔

 انہوں نے گھر آ کر اظہار یکجہتی کرنے پر علامہ مقصود علی ڈومکی کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ دن دہاڑے میرے ابو دادا اور چچا کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا اور میں مسلسل حصول انصاف کے لیے جدوجہد کر رہی ہوں۔ میں ان کی شکرگذار ہوں جو حق سچ کی اس جدوجہد میں میرا ساتھ دے رہے ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے آئی ایس او کے 49ویں سالانہ مرکزی کنونشن کے اختتام پر برادر عارف حسین الجانی کو دوسری مرتبہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے ۔

مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ آئی ایس او ایک تربیت ساز ادارہ ہے جہاں سے پاکیزہ نوجوان معاشرے کو میسر آتے ہیں ، امید ہے کہ برادر عارف الجانی اس الہیٰ کاروان کی قیادت پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں انجام دیں گے اور ظہور امام زمانہ عج کی زمینہ سازی کی کوشاں آئی ایس اوکے جوانوں کی درست سمت میں رہنمائی جاری رکھیں گے ۔

دوسری جانب ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی ، سید ناصرشیرازی سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین نے بھی برادر عارف حسین الجانی کے دوبارہ آئی ایس او کے مرکزی صدر منتخب ہونے پر مسرت کا اظہار کیا ہے ان کی کامیابی کیلئے دعا کی ہے ۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے مختلف قومی اداروں کی نجکاری، بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے جس منشور کا اعلان کر کے عوام سے مینڈیٹ حاصل کیا تھا آج اس منشور کی معمولی سے جھلک بھی کہیں دکھائی نہیں دے رہی، اسٹیل مل، ریڈیو اور دیگر سرکاری اداروں کے ملازمین سے ان کی ملازمتیں چھین کر سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا موجودہ حکومت عوام کو کسی بھی قسم کا ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔ہوشربامہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔جس فلاحی ریاست کے خواب دکھائے گئے تھے اس کا کہیں وجود نظر نہیں آتا۔

انہوں نے کہاکہ آئے روز بجلی و گیس اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ عوام کے لیے ایک نا ختم ہونے والی اذیت بن چکا ہے۔وزیر اعظم کو یہ بات ذہن نشیں کر لینی چاہئے کہ محض خوشنما وعدوں کے سہارے عوام کو نہیں بہلایا جا سکتا۔عوام کا رہن سہن آسان بنانے کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کی نجکاری سے ہزاروں برسر روزگار افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔اداروں کی ری سٹرکچنگ اور اصلاحات کے نام پر لوگوں سے ان کا روزگار چھیننا ظلم ہے۔جو ادارے بحران کا شکار ہیں ان میں اعلی انتظامیہ کو بہترین بزنس پلان متعارف کرانا چاہئے تاکہ انہیں نفع بخش بنایا جا سکے۔ادارے اعلی انتظامی افسران کی نااہلی کے باعث تنزلی کا شکار ہوتے ہیں جس کی سزا کارکنوں کو دینا ناانصافی اور ظلم ہے۔

وحدت نیوز (کواردو) کواردو میں الیکشن کمپین آفس افتتاح کی تقریب میں کواردو کے سرکردگان جوانوں اور عوام کی جم غفیر نے شرکت کرکے ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار برائے حلقہ دو سکردو محمد کاظم میثم کی مظبوط پوزیشن پہ مہر تصدیق ثبت کردی-آج کی منعقدہ تقریب پیار ,امن اور محبت کی تقریب ثابت ہوئی- تمام سیاسی حریفوں کے نام  محبت کا پیغام دیا گیا-  کواردو عوام کی جمع غفیر اور اپنے ساتھ والہانہ عقیدت و محبت اور عشق دیکھ کر آغا علی رضوی نے کہا کہ اس عظیم قوم اور عوام کے خاطر میں کاچو امتیاز کی سابقہ غلطیوں کو معاف کرتا ہوں اگر پہلے معاف کرتے تو لوگ کہتے کہ اے ڈی پی کی خاطر معاف کیا ہے-

انہوں نے کہاکہ ان سے میری کوئی ذاتی دشمنی نہیں قومیات میں جو بھی عوام کے ساتھ نہ دے انکا محاسبہ عوامی عدالت میں کرتا رہوں گا۔ تمام نمائندوں کی عزت و احترام کرتا ہوں۔ سب میرے لیے عزیز ہیں اور تمام امیدواروں میں جو سب سے بہتر تھا انہیں میں نے اپنا نمائندہ قرار دیا ہے۔علامہ شیخ اکبر علی مخلصی نے اپنے خطاب میں قوم پرستی کی شدید مزمت کرتے ہوئے اسے دور جاہلیت کا رواج قرار دیا اور کہا کہ خدا کے نزدیک برتری کا معیار صرف تقویٰ اور پرہیزگاری ہے-

مجلس وحدت مسلمین اور تحریک انصاف کا متفقہ امیدوار کاظم میثم نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہمارا پیغام محبت کا پیغام ہے ہمیں معلوم ہے کہ ہمارے کارکنان علمائے کرام اور سادات کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیئے گئے ہیں- آج میں ان سب کو محبت کا پیغام بھیجتاہوں- ہم سب کا احترام کرتے ہیں- تمام سیاسی جماعتوں کے حامیوں اور کارکنان میرے لئے لائق صد احترام ہےآپ نے اپنے ووٹرز سے گزارش کی کہ اگر کسی مخالف سیاسی جماعت کا جھنڈا کہیں بھی گرا ہوا نظر آئے تو اسے اٹھاکر ایک بلند جگہے پہ نصب کر دیں کیونکہ ہمارا کام گرتے ہوؤں کو تھامنا اور غریب عوام کی عزت و وقار کو بلند کرنا ہے-

مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما رسول میر نے نفرت کا جواب محبت , الزام کا جواب  احترام , بدکلامی کا جواب خوش اخلاقی اور بے وفائی کا جواب معافی سے دیکر اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرنے پر کواردو کے عوام کی طرف سے مجاہد ملت آغا علی رضوی اور آپ کے دست راست میثم کاظم کو زبردست خراج تحسین پیش کیااور شکریہ ادا کیا-

وحدت نیوز (لاپور) حکیم الامت شاعر مشرق علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ کے 143ویں یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہا کہ علامہ اقبال جیسی تاریخ ساز شخصیات صدیوں میں جنم لیتی ہیں آپ نے مسلمانوں کو بیدار کر کے انہیں بھولا ہوا سبق یاد دلایا، اور رسالت مآب (ص) کی تعلیمات کو اپنانے پر زور دیا اور خود اس کی عملی تصویر بنے۔

 انھوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال ؒ نے شاعری کو اپنے افکار و خیالات کے اظہار کا ذریعہ بنایا اور مسلم اُمہ کو قومیت ،حب الوطنی ، انسانیت،اتحاد اور جدوجہد کا درس دیا۔انھوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کی سیاسی بصیرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ، انھوں نے مسلمانوں کے ملی تشخص کے لیے جداگانہ طریق انتخاب پر زور دیا اور اسے برقرار رکھنے کے لیے عملی سیاست میں حصہ لیا یہی جدا گانہ انتخاب بعد میں قیام پاکستان کا تصور بنااور یہی نقطہ اقبال ؒ کی سیاسی فکر کا محور تھا ان کا کہنا تھا  شاعر مشرق کی اُمیدیں نوجوان طبقے کے ساتھ، سب سے زیادہ وابستہ تھیں وہ سمجھتے تھے کہ نوجوان نسل قوم کا مستقبل ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آج قوم کی حالت دگرگوں نظر آتی ہے آج کے جوان غفلت کا شکارہیں ادب ، تہذیب فکر و تدبر شعور و آگہی سے بے بہرہ یہ نئی نسل اپنا اصل مقام بھول چکی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے تعلیمی نظام میں اقبالؒ کی شاعری کو باقاعدہ مضمون کے طور پر نصاب میں شامل کیا جاے تاکہ ملت کا ہر جوان علامہ محمد اقبال کی تصانیف کا مطالعہ کرے اور انکے پیغام کو عملی زندگی میں نافذ کرے تو یہ نسل نو تعلیم یافتہ،باصلاحیت ،مہذب اور روشن دماغ ہوگی اور قوم کا مستقبل تابناک ہوگابصورتِ دیگر قوم اندھیروں میں بھٹکتی رہے گی۔

وحدت نیوز(نصیرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے نصیرآباد میں جشن میلاد صادقین سے خطاب اور تنظيمي ساتھیوں کی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت سید الانبیاء محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کا مقصد بشریت کو گمراہی کے اندھیرے سے نکال کر نور ہدایت اور نجات کے راستے پر لانا ہے آپ نے انسان سازی کا جامع نصاب اور نظام پیش کیا آپ کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہم حقیقی انسان بن سکتے ہیں آپ نے اپنے عظیم پیغام کے ذریعے ایک قلیل عرصے میں عرب کی پسماندہ قوم کو عروج اور سربلندی عطا کی آج امت مسلمہ پیغمبر رحمت  کے بتائے ہوئے راستے کو بھلا چکی ہے پیغمبر رحمت کے پیغام اور راستے کو بھلانے کے سبب آج امت مسلمہ زوال کا شکار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنی انسان دشمن پالیسیوں کی وجہ سے اقوام عالم میں منفور ہو چکا ہے جوبائیڈن ہو یا ٹرمپ دونوں انسانیت کے دشمن اور ظالم امریکی سامراجی نظام کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جتنا ٹرمپ کی ہار کی خوشی ہے اتنی ہی جوبائیڈن کی کامیابی کا افسوس ہے امریکہ اپنی ظالمانہ سامراجی پالیسی میں تبدیلی لاکر کر اقوام عالم میں اپنی ذلت میں کمی لاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام سے ووٹ مانگنے سے پہلے پیپلز پارٹی اور نون لیگ عوام کو بتائیں کہ انہوں نے جی بی کے عوام کے لئے کیا کیا نعرہ حیدری لگا کر حسینیت کا دعوی کرنے والے یہ بھی بتائیں کہ ان کے دور اقتدار میں ذکر امام حسینؑ کے جرم میں مقدمات کیوں درج ہوئے؟ اور کیوں ذکر حسین علیہ السلام کو جرم سمجھا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے اقتدار میں نہ ہو کر بھی جی بی کے عوام کے حقوق کے لیے موثر جدوجہد کی اور عوام کی ترجمانی کا حق ادا کردیا انشاءاللہ مجلس وحدت مسلمین کے مخلص اور باوقار نمائندے اقتدار میں آکر خدمت کی اعلی مثال قائم کریں گے۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام سالانہ میلاد ریلی بعنوان "تحفظ ناموس رسالت ریلی" جامع مسجد الحسین نیو ملتان سے نکالی گئی، جو چوک کمہاراں، گلستان چوک، بہار چوک، علی چوک، دولت گیٹ اور حسین آگاہی سے ہوتی ہوئی گھنٹہ گھر چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ راستے میں مختلف جگہوں پر ریلی کے شرکاء کا پھولوں سے استقبال کیا گیا، جبکہ چوک کمہارانوالہ پر النور اسلامک سنٹر کی جانب کیمپ لگایا گیا اور ریلی کے شرکاء کیلئے پانی اور چائے کی سبیل کا اہتمام کیا گیا۔

 ریلی کی قیادت علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، علامہ وسیم عباس معصومی، علامہ مجاہد عباس گردیزی، مولانا کاشف حیدری، مولانا فرمان علی صفدری، مولانا عمران ظفر، مولانا غلام جعفر انصاری، مولانا ہادی حسین ہادی، مولانا جعفر قریشی، تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماء راو محمد عارف رضوی، متحدہ میلاد کونسل کے سربراہ زاہد بلال قریشی نے کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں نے کہا کہ فرانس سمیت یورپ میں رسول اللہ کے گستاخانہ خاکے قابل مذمت ہیں، آزادی اظہار رائے کے نام اسلام کے مقدسات کی توہین ناقابل برداشت ہے، ہم کٹ تو سکتے ہیں لیکن عزت و ناموس رسالت پر کوئی آنچ قبول نہیں کرسکتے، آج عالم اسلام کی خاموشی مجرمانہ ہے۔ ربیع الاول کا یہ مقدس مہینہ عظمت رسالت کو بیان کرنے کا مہینہ ہے، اسلام دشمن گماشتوں نے اس مہینے میں سرور کائنات کی شان میں گستاخی کرکے مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے۔ ہم اس ملک کے باوفا بیٹے ہیں، حکومت وقت فی الفور فرانس کے ساتھ تعلقات ختم کرکے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرے۔

 اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے سلیم عباس صدیقی، مہر سخاوت علی سیال، فخر نسیم، سید قمر عباس زیدی، اشتیاق عابدی، اقبال مہدی زیدی ایڈووکیٹ، مولانا ممتاز حسین ساجدی، رانا فیضان الحسینی، وسیم زیدی، دلاور عباس زیدی، مہر مظہر عباس کات، تصور شاہ، مسیب نقوی، نوازش علی انصاری اور دیگر رہنماء موجود تھے۔ ریلی کے اختتام پر فرانسیسی وزیراعظم کا پتلا نذرآتش کیا گیا۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلسِ وحدتِ مسلمین شعبہ خواتین ضلع چنیوٹ کی جانب سے بمناسبتِ ولادتِ محبوبِ خداافضلِ انبیاء حضرتِ محمد مصطفیٰ(ص)اور ولادتِ چھٹےتاجدارِ امامت وولایت حضرت امام جعفرِ صاوق (ع) جشنِ صادقین کا اہتمام کیا گیا ۔پروگرام کا آغازتلاوتِ قرآنِ مجید سے کیا گیا-خواھران نے نعتوں کے نذرانے بارگاہِ رسالت میں پیش کیے-

پروگرام میں اہلِ سنت کی خوھران کو بھی دعوت دی گئی -دونوں مکتبوں کی خواھران نے والہانہ عشقِ رسول(ص) اور اتحاد کا ثبوت دیا- فیصل آباد سے خانم سمیرا نقوی نےشانِ رسولِ اکرم(ص) اور امام جعفر صادق علیہ السلام بیان کیِ-خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی-

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree