The Latest

وحدت نیوز(نگر)آج تک کسی حکومت یا سیاسی پارٹی نے گلگت بلتستان کے آئینی حق کے لیے بات نہیں کی صوبہ تو دور کی بات ایک بہترین ہسپتال تک میسر نہیں گزشتہ حکومتوں کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گلگت کے اندر صرف ایک بڑا سرکاری ہسپتال موجود ہے جو کہ جدید سہولتوں سے محروم ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات محترمہ نرگس سجاد نے گلگت کے علاقے نگر میں خواتین سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل گلگت محترمہ سائرہ ابراہیم بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں ۔

محترمہ نرگس سجاد کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی عوام کو آج تک محکوم بنا کر آئینی حقوق اور اسکے مفہوم و اہمیت سے دور رکھا گیا ،انھوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین وہ واحد جماعت ہے جس نے گلگت بلتستان کی عوام میں اپنے آئینی حقوق اور صوبے کے حصول کے لیے جدوجہد کرنے کا شعور پیدا کیا اور قائد وحدت علامہ راجا ناصر عباس جعفری حفظ اللہ کی قیادت میں تمام مسائل کے حل کے لیے خطے کی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی ۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل گلگت محترمہ سائرہ ابراہیم کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام جھوٹے اور کھوکھلے نعرے لگانے والی سیاسی جماعتوں اور ہر مشکل وقت میں میدان عمل میں رہنے والی جماعت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے درمیان فرق کو پہچانیں ۔انھوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ ایم ڈبلیو ایم اپنی جماعت کے مفاد کے لئے نہیں بلکہ گلگت بلتستان کی عوام کے لیے کھڑی ہوئی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ایم ڈبلیو ایم کے وژن کو سمجھتے ہوے قائدین کے کیے گئے فیصلہ جات پر من و عن عمل درآمد کریں تاکہ محرومین و مظلومین گلگت بلتستان کو بھی وہ ہی اختیار اور مقام حاصل ہو جو ملک کے دیگر صوبوں اور عوام کوحاصل ہیں۔

وحدت نیوز (گلگت) وزیر اعظم عمران خان نے مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ گلگت بلتستان انتخابات 2020 میں انتخابی اتحاد کی بنیادی شرط یعنیٰ گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کو مد نظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اتوار کو گلگت بلتستان کے 73 ویں یومِ آزادی کے سلسلے میں پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف کام یابی سے لڑ رہی ہیں اور ملک کو غیر مستحکم بنانے کی کوششوں کو ناکام بنا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا واحد وزیراعظم ہوں جو گلگت بلتستان کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کے لیے آیا ہوں۔ آئندہ ہر سال اس تقریب میں شریک ہوا کروں گا۔

تقریب سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقعے پر وزیر اعظم عمران خان نے گلگت اسکاؤٹس کے شہدا اور قربانیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 15 نومبر کو منعقد ہورہے ہیں اور وزیر اعظم اس کے لیے صوبائی عبوری حیثیت دینے کے اعلان کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان اسمبلی کے الیکشن کیلئے فقط مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ انتخا بی اتحاد تشکیل دیاہے ۔

اس انتخابی اتحاد کی تشکیل سےقبل مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے وزیر اعظم عمران خان کے سامنے جو بنیادی مطالبہ رکھا تھا وہ گلگت بلتستان کو آئینی صوبے کی حیثیت دینا تھا ۔ آج وزیر اعظم عمران خان نے جی بی کو آئینی عبوری صوبہ بنانے کا اعلان کرکے ایم ڈبلیوایم کی قیادت کے ساتھ کیئے گئےاپنے وعدے کو بھی پورا کردیا ہے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے کا اعلان پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اس فیصلے سے ان لاکھوں افراد کے دل جیت لیے ہیں جو گزشتہ ستر سالوں سے استحصال اور محرومی کی چکی میں پس رہے تھے۔جی بی کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کا اولین مطالبہ وہاں کے عوام کی خواہشات کے مطابق آئینی حقوق کا حصول ہے۔تحریک انصاف اور ایم ڈبلیو ایم کے درمیان سیاسی اشتراک کا بنیادی نکتہ بھی یہی ہے کہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح جی بی کے عوام کو بھی ان سہولیات سے محروم نہ رکھا جائے جن کے وہ حقدار ہیں۔

انہوں نے کہا جی بی کے عوام ملک کے عظیم محب وطن اور مضبوط نظریاتی و جغرافیائی دفاع ہیں۔تحریک پاکستان سے قیام پاکستان تک ان کا جرات مندانہ کردار کسی سے پوشیدہ نہیں۔ایک طرف ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے دشمنوں کے آلہ کار محرومی کا رونا رو کر ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں جبکہ دوسری طرف جی بی کے عوام اپنے خطے کو وطن عزیز کا حصہ بنانے پر زور دے رہے ہیں۔حب الوطنی کی اس سے بڑی کوئی دلیل نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا گلگت بلتستان صوبے کی تشکیل تحریک انصاف حکومت کا سب سے بڑا کارنامہ ہو گا جسے تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔یہ وقت جی بی کے عوام کے لیے بھی اس اعتبار سے سازگار ہے کہ وہ سیاسی و مذہبی جماعتیں کھل کر سامنے آ جائیں گی جو بظاہر عوامی حقوق کی دعویدار ہیں لیکن ان کے پس پردہ مقاصد مختلف ہیں۔عوام ایسے نمائندوں کو ہمیشہ کے لیے مسترد کریں جو جی بی کے آئینی صوبہ بننے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔درود و سلام اور لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے نعرے ہر طرف فضا میں گونجتے رہے۔اتحاد بین المسلمین کے اس فقیدالمثال مظاہرہ کو شیعہ سنی علما ءکی طرف سے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ اور سبیلوں کا اہتمام بھی کیا گیا۔کراچی میں ملیر جعفرطیار، جوگی موڑ، لانڈھی کورنگی، عوامی کالونی ، محمود آباد، ڈیفنس ویو سوسائٹی،سولجر بازار،نارتھ کراچی، نیوز کراچی، سرجانی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں مجلس وحدت مسلمین کراچی کے عہدیداران اور علمائے کرام نے جلوس ہائے میلاد مبار ک کیلئے استقبالیہ کیمپ، سبیلیں لگائیں اور دن بھر جلوسوں میں شریک رہے۔

جبکہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے کالج چوک سے جوگی موڑ نیشنل ہائی وے جشن عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے جلوس بھی نکالا گیا جس سے خطاب میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے عید میلاد النبی ﷺ پر امت مسلمہ و عالم بشریت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سرورکائنات رحمت للعالمین کی ذات اقدس ہی مسلم امہ کے درمیان مرکزی وحدت ہے۔

عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں میں جس اتحاد و یگانگت کے ساتھ شیعہ سنی عوام شریک ہوئے اس سے بخوبی اس بات کا انداز لگا یا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں شیعہ سنی یک جان اور متحد ہیں،نفرت اور دہشت گردی پھیلانے والوں کا دونوں مکتب سے کوئی تعلق نہیں،ماہ ربیع الاول کے اس بابرکت ایام میں جس عملی وحدت کا مظاہرہ دیکھنے آیا یہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ فرقہ پرستوں کے ناپاک عزائم خاک میں مل گئے ہیں،دہشت گرد دراصل ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دے کر مسلمانوں کو آپس میں دست و گریبان کرکے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان کے حکمران اور سیاست دان اگر رسول کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کریں تو ملک کو درپیش مشکلات اور دہشت گردی جیسے عفریت سے مکمل چھٹکارہ ممکن ہے۔دریں اثناء جشن میلاد النبیؐ پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ و سبیلیں لگائی گی جس میں ڈویژنل سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری،مولانا نشان حیدر ساجدی، مولانا علی انور جعفری،علامہ مبشر حسن،میر تقی ظفر،ناصر الحسینی،زین ضا،احسن عباس رضوی، حسن رضا، رضوان پنجوانی، سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

وحدت نیوز(جہلم ویلی) عالم کفر و استعماری و طاغوتی طاقتیں عالم اسلام کی نشونماء اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مقبولیت اورعالم اسلام کی ترقی،واضح و روشن تعلیمات کے نتیجے سےخوفزدہ ہو کر پوری دنیا میں پھیلتے ہوئے اسلام کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے خاتم النبین رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین میں مشغول ہے۔ ان کی یہ توہین کوئی نئی بات نہیں بلکہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے جب بھی لوگوں نے پیغمبر اسلام ص آپ کے دین ناب محمدی ص سے خوف محسوس کیا تو انہوں نے رسول اللہ ص کی توہین کی۔ انہوں نے رسول اللہ کو جادوگر،مجنوں اور دیوانہ کہا تاکہ بڑا طبقہ فکر رسول اسلام ص سے دور ہو جائے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی ایڈوکیٹ نے مجلس وحدت مسلمین ضلع جہلم ویلی اور اہلسنت تنظیموں کے اشتراک سے منعقدہ وحدت امت کانفرنس اور میلاد النبی ص کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے کہا کہ اس وقت فرانس کے صدر نے جس باؤلے پن کا مظاہرہ کیا ہے یہ پوری دنیا کے لیے باعث تشویش ہے خاص کر عالم اسلام میں اس سے غم وغصے کی لہر دوڑ اٹھی ہی لیکن ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چائیے کہ کچھ مغربی حکمران اور کچھ ان کے مسلمان مخالفوں نے پچھلے چند ماہ میں پاکستان کے اندر حالات خراب کرنے کی کوشش کی باہم شیعہ سنی مسلمانوں کو دست وگریبان کرنے کی کوشش کی یہ وہی لوگ تھے جو اسرائیل کو تسلیم کر چکے ہیں وہی موقع دے رہے تھے کہ عالم کفر کوئی ایسے اقدام کرے جس سے پیغمبر اسلام ص خاتم النبین ص کی توہین کے پہلو نکلیں اور اس وقت او آئی سی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور اسے پوری دنیا کے مسلمان ممالک کو فرانس کے ساتھ اپنے سفارتی , سیاسی , تجارتی و اقتصادی تعلقات منقطع کر دینے چاہیں اور او آئی سی کو فورا اجلاس بلا کر واقع کے زمہ داروں کے خلاف انتہائی اقدام کرنا چاہیے۔

سید ناصر عباس شیرازی نے مزید کہا کہ پاکستان کے بنانے والے شیعہ , سنی , دیو بندی , اہلحدیث جو لوگ بھی تھے ان میں جو  قدر مشترک تھی وہ لا الہ الا اللہ تھی اور ہم کشمیری , پنجابی پٹھان , سندھی , بلوچی , گلگتی , بلتی ہونے کے باوجود بھی صرف ہمارے ذہنوں میں پاکستان ہے پاکستان کی بنیاد محبت و عشق رسول ص سے ہے۔ لہذا مملکت خداداد پاکستان میں شیعہ سنی صدیوں سے اکھٹے رہ رہے ہیں اور جو فتنہ تکفیر اٹھا ہے وہ امت و اسلام کے خیرخواہ ہیں اور نہ ہی مسلمانوں اور پاکستان کے خیرخواہ ہیں بلکہ یہ وہ لوگ ہیں جو پاکستان توڑنا چاہتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو اسلام کا حسین چہرہ داغدار کر کے دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔

سید ناصرعباس شیرازی نے مزید کہا کہ خطہ آزادکشمیر میں جو امن و اخوت کا سفر جاری ہے یہاں جو شیعہ سنی علماء و زمہ داران باہم مل کے پروگرامات کا انعقاد کرتے ہیں ایسی کانفرنسیں , میلاد , ریلیاں , جلسے جلوس کرتے ہیں یہ بات ہمارے لیے حوصلہ افزاء ہے ہمیں یہاں سے جو پیغام لے کے جانا ہے وہ امن و حوض کا پیغام ہو گا۔ میں سمجھتا ہوں کشمیر کے بسنے والے غیور لوگ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس وقت جو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال ہے اس کی بنیاد یہ ہے کہ ہم چونکہ آپس میں متفق نہیں ہیں متحد نہیں ہیں اگر ہم پاکستانی قوم متحد ہو جائیں ہم اپنے فروعی , جزوی , علاقائی , لسانی اختلافات بھلا کر آگے بڑھیں تو ہم نے کارگل فتح کر لیا ہم نے ایٹم بم بنا لیا ہم نے دیگر بہت سے محاذوں پر فتح حاصل کر لی ایک قوم بن کر اسی طرح اگر ہم ایک قوم بن کر اٹھیں تو کشمیر یقینا آزاد کرا لیں گے۔

 وحدت امت کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین آزادکمشیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کے علاوہ کوارڈنیٹر مرکزی سیرت کمیٹی ضلع ہٹیاں بالا سید احسان گیلانی , معروف نعت خوان سید ظہور بخاری , مولانا سید منیر حسین ہمدانی , ڈاکٹر منیر ہمدانی , سید عجائب حسین ہمدانی , مولانا سفیر علوی , سید عاطف حسین ہمدانی اور سید ذیشان حیدر کاظمی نے بھی خطاب کیا  اور ایک قرارداد کے زریعے فرانس کی طرف سے رسول اسلام ص کے خاکوں و تشہیر و اشاعت کی مزمت کی گئی نیز قرارداد میں کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا اور جلد آزادی کی دعا کی گئی۔

وحدت نیوز(مظفرآباد)سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر عارف حسین الجانی کی ڈویژنل صدر سید قمرعباس کاظمی کے ہمراہ ملاقات۔ اس موقع پر مرکزی صدر ISO پاکستان عارف حسین الجانی نے علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کی خدمت میں حمایت مظلومینِ جہاں و آزادی القدس کنونشن کا دعوت نامہ پیش کیا اور ان کو پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے باہم تنظیمی روابط اور ہمکاری جیسے امور زیر بحث آئے۔

عارف حسین الجانی نے کہا کہ ہم چاہتے کہ جہاں آئی ایس او کمزور ہو وہاں مجلس وحدت مسلمین سپورٹ کرےاور جہاں مجلس وحدت مسلمین کمزور ہو وہاں آئی ایس او سپورٹ کرے دونوں تنظیموں کا مقصد و موٹو ایک ہے اور نظام ولایت فقیہ کی ترویج و امام زمانہ عج کا عالمی انقلاب ہے لہذا ہمیں اپنے اپنے دائراہ کار میں رہتے ہوۓ مل کر کوشش و کاوش کرنی چاہیے۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ISO وہ مدرسہ ہے جہاں سے اس نے سیکڑوں باکردار، باعمل جوان تربیت کر کے قوم کو دیے جو اس وقت قوم کی قیادت اور رہبری کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الحمداللہ آزادکشمیر میں مجلس وحدت مسلمین کی کوششوں سے تمام امامیہ تنظیمات کے درمیان بہت سے امور پر یگانگت فکر پائی جاتی ہے۔اور انشااللہ وحدت بین المومنین کا یہ سفر جار رہے گا۔ملاقات میں سیکرٹری روابط مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر سید عامر علی نقوی اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن مظفرآباد یونٹ کے جنرل سیکرٹری برادر سید علمدار مہدی نقوی بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(سکردو) مجاہد عالم دین، سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی صاحب کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے اہلیان چھومیک و چھونپہ کھور نے پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین حلقہ 1 سکردو کے متفقہ امیدوار راجہ زکریا خان مقپون صاحب کےمکمل حمایت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ایک کارنر میٹنگ کے دوران ایم ڈبلیوایم کے سیکریٹری جنرل علامہ آغا سید علی رضوی نے پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیوایم کے متفقہ امیدوار حلقہ 1 سکردو ر اجہ زکریا خان مقپون کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم ڈبلیوایم کے تمام ورکرز اور سپوٹرز راجہ زکریا کی کامیابی کیلئے بھرپور جدوجہد کریں۔

اس موقع پرسید کے فرمان پر جان بھی قربان ہے، راجہ زکریا قدم بڑھاو ہم تمہارے ساتھ ہے کے فلک شگاف نعروں سے چھومیک گونج اٹھا اور آج اہلیان چھومیک نے راجہ زکریا خان مقپون کو اپناآئندہ کا رہنما چن لیا۔

وحدت نیوز(شگر) مجلس وحدت مسلمین ضلع شگر کا تحریک انصاف ضلع شگر کے نامزد امیدوارجی بی ایل اے 12 شگر 6 راجہ اعظم خان کی مکمل حمایت کا اعلان۔مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی ، صوبائی اور ضلعی قیادت کی باہمی مشاورت کے بعد راجہ اعظم خان کی رہائش گاہ پرپرہجوم پریس کانفر نس میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی پولیٹکل سیکریٹری اسدعباس نقوی نے ایم ڈبلیوایم کی جانب سے پی ٹی آئی امیدوار راجہ اعظم خان کی حمایت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری،مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم شیخ اعجاز بہشتی سمیت مجلس وحدت مسلمین ضلع شگر کابینہ کے ممبران سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع شگر شیخ اشرف،اخون ظہیر اور شیخ اسماعیل بھی موجود تھے۔

پریس کانفرنس میں ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں نے کہاکہ مرکزی قیادت کی ہدایت کی روشنی میں راجہ اعظم خان سمیت پی ٹی آئی کے تمام نامزد امیدواروں کی کامیابی کیلئے انتخابی مہم میں بھر پور حصہ لینگے۔

 پاکستان تحریک انصاف ضلع شگر کے نامزد امیدوارجی بی ایل اے 12 شگر 6 راجہ اعظم خان نے ایم ڈبلیوایم کی جانب سے مکمل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہاکہ اس اتحاد سے میری پوزیشن مزید مظبوط ہوئی ہے، کامیابی کی صورت میں ایم ڈبلیوایم کے ساتھ مل کر علاقے کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کروں گا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں اور کارکنوں نے ملک بھر میں منعقد ہونے والے میلاد کے جلوسوں اور نعتیہ محفلوں میں شرکت کی۔ مختلف شہروں میں جلوسوں کے راستوں میں استقبالیہ کیمپ بھی لگائے گے اور شرکاء کی پانی و دودھ کی سبیلوں اور لنگر سے تواضح کی گئی ۔ شیعہ سنی وحدت کے عملی اظہار پر مختلف سٹیجوں سے زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بصیرت و دانش کے بہترین مظاہرے پر داد دی گئی۔

ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان نے نعت خوانی میں بھرپور حصہ لیا اور انعامات بھی حاصل کیے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مختلف صوبائی دفاتر پر چراغاں بھی کیا گیا اور محافل کا انعقاد ہوا۔ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے اپنے خطابات میں اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اسے اسلام دشمن طاقتوں کے خلاف مضبوط ہتھیار قرار دیا۔

رہنماؤں نے کہا کہ تمام مشکلات کا حل سیرت طیبہ پر عمل میں مضمر ہے۔ختمی مرتبت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حقیقی تعلیمات پر عمل زندگی کےہر شعبے میں کامیابی کی ضمانت ہے۔شیعہ سنی وحدت کا جو اظہار آج پورے ملک میں دیکھا جا رہا ہے اس پائیدار بنیادوں پر قائم رکھنا ہو گا۔وطن عزیز کا استحکام اور قومی امن کے لیے رواداری، باہمی احترام اور بھائی چارہ ازحد ضروری ہے۔جو طاقتیں مذہبی نفاق کے لیے سرگرم ہیں ان کا مقصد بھائی کو بھائی سے لڑا کر ملک و قوم کے امن کو سبوتاژ کرنا ہے۔ عید میلاد النبیؐ کے مبارک موقع پر ہم سب اہل ایمان تجدید عہد کرتے ہیں کہ باہمی اخوت و اتحاد کے یہ احساسات و جذبات ہمیشہ اسی طرح قائم رہیں گے اور اتحاد کے دشمنوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے ڈی سی چوک جیکب آباد پر میلاد مصطفیؐ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت سید الانبیاء سے عشق اور محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے عید میلاد النبی کے موقع پر شیعہ سنی مسلمانوں نے مل کر اتحاد بین المسلمین کا عملی ثبوت دیا ہے۔ فرانسیسی صدر نے سید لولاک کی شان میں جو گستاخی کی ہے وہ ناقابل معافی جرم ہے انبیائے الہی کی توہین مجرمانہ فعل ہے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے کے امت مسلمہ گستاخ رسول سے اپنی نفرت کا اظہار کر رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ قرآن کریم نے مسلمانوں کو وحدت کا درس دیا ہے اور تفرقے سے روکا ہے اسی لئے رہبر کبیر حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق ہم ہفتہ وحدت منا رہے ہیں شیعہ سنی دیوبندی بریلوی سب آپس میں بھائی بھائی ہیں جو صدیوں سے آپس میں اسلامی اخوت اور بھائی چارے کے رشتے سے منسلک ہیں۔

اس موقع پر عید میلاد النبیؐ کی ریلی میں سید فضل عباس شاہ بخاری علامہ حاجی سیف علی ڈومکی سید لعل شاہ بخاری سید غلام شبیر شاہ نقوی مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی رہنما نذیر حسین جعفری رجب علی حسن رضا لطف علی لاشاری مولانا منور حسین ساجدی مولانا ارشاد علی سولنگی و دیگر شریک ہوئے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree