The Latest
وحدت نیوز(اوکاڑہ) شعبہ خواتین کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ تحسین شیرازی اورمرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے ضلع اوکاڑہ تحصیل دیپالپور میں آرگنائزنگ گمیٹئ تشکیل دی جس میں محترمہ نسرین فاطمہ کو آرگنائزر منتخب کیا گیا اور تین ماہ کی ورکنگ کے بعد باقاعدہ ضلعی سیکرٹری جنرل کا انتخاب کیا جائے گا۔
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رکن محترمہ تحسین شیرازی اور محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے گزشتہ اتوار تین اضلاع کے دورہ جات کیے گئے اور آئندہ اتوار کو مزید تین اضلاع میں تنظیم سازی کی جائے گی ان شاء اللہ ۔
وحدت نیوز(مظفرآباد/سرینگر) علامہ سیدتصور حسین نقوی الجوادی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کا مقبوضہ کشمیر کی معروف مذہبی و سیاسی شخصیت سابق چیئرمین آل پارٹیز حریت کانفرنس و پیٹرن چیف اتحاد المسلمین جموں و کشمیر مولانا محمد عباس انصاری کی اہلیہ کی وفات پر ان کے فرزند مولانا مسرور عباس انصاری صدر اتحاد المسلمین جموں و کشمیر وسینئر رہنما کل جماعتی حریت کانفرنس سے ٹیلی فونک رابطہ۔
علامہ تصور جوادی نے مولانا مسرور عباس سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئےکہا کہ آپکی والدہ ماجدہ کے انتقال پر ملال کی خبرموصول ہوئی جس پر دلی صدمہ ہوا۔والدہ کی وفات یقیناً بہت بڑا سانحہ اور دل خراش صدمہ ہوتی ہے والدہ اللہ تعالی کی رحمت کا روپ اور محبت و آشتی کا سرچشمہ ہوتی ہے والدہ کی رافت ورحمت اولاد کے لیے منبع فیض ہوتی ہے والدہ کی وفات سے آپ کے گھر میں جو دعاوں کی کمی واقع ہوئی ہے اللہ تعالی اسے اپنی رحمت سے پورا فرمائے آپکی والدہ ماجدہ کی وفات پہ آپ اور آپکے والد اعلام قبلہ حجت الاسلام مولانا عباس انصاری حفظہ اللہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کے اللہ تعالی آپکی والدہ مرحومہ کی مغفرت فرمائےاور مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جوار سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا میں جگہ عطا فرمائے نیز اللہ تعالی آپ جناب سمیت جملہ پسماندگان کو صبر جمیل و اجر جزیل عطا فرمائے۔
اس موقع پر مولانا مسرور عباس انصاری نے علامہ تصور جوادی سے کہا کہ وہ اور ان کا پورا خاندان آپ کا شکر گزار ہے کہ آپ نے دکھ درد کی اس گھڑی میں ہمیں اور ہماری والدہ مرحومہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھا۔اور ہم توقع کرتے ہیں کہ والدہ مرحومہ کے لیے آپکی دعاؤں کا سلسلہ جاری رہے گااور انشااللہ وہ وقت اب زیادہ دور نہیں کہ خونی لکیر کے آرپار دونوں جانب کے کشمیری ایک دوسرے کے دکھ درد اور خوشی غمی میں شریک ہوں گے۔دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے اتحاد و وحدت دین اسلام کی سربلندی،مقبوضہ کشمیر اور دنیا بھر کے مظلومیں کی فتح و نصرت کے لیے دعا بھی کی۔
وحدت نیوز(اصفہان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کےرہنما مولانا رضوان حیدر جعفری نے اپنےبیان میں کہاہے کہ اسرائیل کا نجس وجود عالم اسلام کے سینے میں خنجر کی مانند ہے۔ کسی کو اجازت نہیں ہزاروں بےگناہ فلسطینیوں کے بہنے والے خون کا سوداکرے۔
انہوں نے کہاکہ ہبیت المقدس کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی قریب ہے۔ اگر کوئی خائن یہ سمجھتا ہے کہ ارض وطن پاکستان کے غیور عوام اسرائیل کو تسلیم کریں گے تو انکا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ ھم تمام تر قوت و طاقت کےساتھ اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور آخری سانس تک بیت المقدس اور فلسطین کی آزادی کے لیے جہدوجہد جاری رکھیں گے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ممتازعالم دین اور علامہ سید حسن ظفرنقوی کے ماموں علامہ ڈاکٹر کلب صادق نقوی کے انتقال پر دلی افسوس اوررنج وغم کا اظہار کیاہے ۔
مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ برصغیر کے ممتاز عالم دین، مفکراور اتحاد امت کے داعی جناب مولانا ڈاکٹر کلب صادق صاحب کی وفات عالم اسلام کا بہت بڑا نقصان ہے ۔
انہوں نے کہاکہ مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والاخلاء مدتوں پورا نہیں ہوگا۔خانوادہ اجتہاد کے چشم وچراغ کی رحلت پر گہرے دلی افسوس اور ان کے خانوادگان کو تعزیت و تسلیت پیش کرتاہوں۔خداوندمتعال بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی امریکی وزرات خارجہ کے حکام کی موجودگی میں خفیہ ملاقات کی خبروں پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب اسرائیل گٹھ جوڑ عالم اسلام کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔عرب ممالک امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ مل کر امت مسلمہ کے خلاف سنگین کھیل کھیل رہا ہے۔ صیہونی وزیر اعظم اور عرب حکمرانوں کے درمیان خیر سگالی کی ملاقاتیں اور دوستانہ روابط عالم اسلام کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔اگر عرب ریاستیں مسلمانوں کے قبلہ اول کے خلاف ہونے والی سازشوں کی پشت پناہی سے باز نہ آئیں تو ان کا انجام انتہائی بھیانک ہو گا۔
ان کاکہنا تھا کہ فلسطین کی حمایت میں پورا عالم اسلام یک زباں ہیں۔چند نام نہاد دانشوروں اور خود ساختہ تجزیہ نگاروں کااسرائیل اور پاکستان کے تعلقات بڑھانے پر زور دینا حقائق سے چشم پوشی ہے۔ ہزاروں مظلوم فلسطینیوں کے قاتلوں کی حمایت کوئی بھی باضمیر نہیں کر سکتا۔ اسرائیل کے حوالے سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا موقف ہی ہمارے لیے حرف آخر ہے۔صحافت کا لبادہ اوڑھ کر امریکہ و اسرائیل کے مفادات کا دفاع ملک و قوم سے بے وفائی اور قائد اعظم کے وژن کی مخالفت ہے۔
علامہ راجہ ناصرعباس نے کہاکہ کسی بھی سیاسی صحافتی یا مذہبی شخصیت کو قطعاََ یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اسرائیل سے روابط قائم کرنے پر زور دے۔اسرائیل کے خلاف فلسطین کی حمایت ہمارا اصولی اور اٹل موقف ہے۔جو مسلم حکمران یہود و نصاری کے لب و لہجے میں بات کرنے کے عادی ہیں انہیں اسی انداز سے جواب دیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عرب حکمران ہمیشہ امریکہ و اسرائیل کی خوشنودی کو اپنے اقتدار اور اختیارات کی بقا و سالمیت کی ضمانت سمجھتے آئے ہیں۔انہوں نے عالم اسلام کے مفادات پر ہمیشہ اسلام دشمنوں کو ترجیح دی۔سعودی عرب اور اسرائیل کی خفیہ ملاقاتوں کا اصل ہدف عالم اسلام کو سرنگوں کرناہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کے ہزاروں بے گناہ شہیدوں کے لہو کا سودا کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔امت مسلمہ اپنے لہو کے آخری قطرے تک بیت المقدس کا تحفظ کرے گی اور عالم اسلام کی سربلندی کے لیے پوری استقامت کے ساتھ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
وحدت نیوز(گلگت) الحمد اللہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی قیادت بالخصوص قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس کی حکمت ، سیاسی تدبر اور بصیرت کی بدولت ایم ڈبلیوایم کو گلگت بلتستان میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل ہوگئی ہے ۔
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی جانب سےپاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم ڈبلیوایم ضلع کھرمنگ کے سیکریٹری جنرل اور امام جمعہ علامہ شیخ اکبر علی رجائی اور ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین بلتستان محترمہ کنیز فاطمہ کی ٹیکوکریٹ اور خواتین کی مخصوص نشست پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ یہ بات ذہن نشین رہے کہ علامہ شیخ اکبرعلی رجائی واحد رکن اسمبلی ہیں جوکہ ایک عالم دین اور امام جمعہ بھی ہیں ،الحمد اللہ یہ اعزازبھی مجلس نے اپنے نام کرلیا ہے ۔مجموعی طور گلگت بلتستان اسمبلی میں ایم ڈبلیوایم کے اراکین کی تعداد تین ہوگئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کے حالیہ انتخابات میں ایم ڈبلیوایم نے حلقہ دو سکردو سے کامیابی حاصل کی جس میں محمد کاظم میثم فاتح قرار پاکر رکن اسمبلی منتخب ہوئے اب ایم ڈبلیوایم کی پی ٹی آئی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور صوبے بھرمیں پی ٹی آئی کے منتخب امیدواروں کی کامیابی میں عملی کرداراداکرنے پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ شیخ اکبر علی رجائی اور محترمہ کنیز فاطمہ بھی رکن اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 6 میں سے 4 خواتین کی مخصوص نشستیں حاصل کیں جبکہ پاکستان مسّلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کی ۔پاکستان پیپلز پارٹی ایک ٹیکنوکریٹ کی نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔
ایم ڈبلیوایم کی کنیز فاطمہ سمیت پی ٹی آئی کی ثریا زمان، دلشاد بانو، اور کلثوم بانو خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے منتخب ہوئیں ، پیپلزپارٹی کی طرف سے سعدیہ دانش اور ن لیگ کی طرف صنم بی بی خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہوگئیں۔
ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر ایم ڈبلیوایم کے اکبر علی رجائی اور پی ٹی آئی کے فضل رحیم جبکہ پیپلز پارٹی کے غلام شہزاد منتخب ہوگئے۔خواتین نشست6 ٹیکنوکریٹ 3 اور جرنل 24 کے ساتھ اسمبلی کی ٹوٹل33 نشستیں مکمل ہوگئی ہیں۔
امیدِ قوی ہے کہ انشاءاللہ قوم وملت اور خانوادہ شہداء کی دعاؤں ،ایم ڈبلیوایم کے رہنما ناصرعباس شیرازی اور اسدعباس نقوی کی شاندار سیاسی حکمت عملی کی بدولت آئندہ چند روز میں مزیدثمرات بھی سامنے آئیں گے ۔
وحدت نیوز(ننکانہ صاحب )مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری محترمہ تحسین شیرازی اور مرکزی سیکرٹری امور تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے ننکانہ صاحب کا دورہ کیا اور ضلع تشکیل دیا جس میں محترمہ پروفیسر گل فردوس کو ضلعی سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا۔
اس موقع پر محترمہ معصومہ نقوی نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ دور حاضر میں ہماری سب سے اہم ذمہ داری اپنے وقت کے امام کے ظہور کی زمینہ سازی فراہم کرنا ہے اور اس کے لیے ہمیں علم کے ساتھ عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے انھوں نے کہا اگر خواتین اپنے گھر کے ساتھ ساتھ معاشرہ سازی میں بھی اہم کردار ادا کریں تو ہم اپنے ھدف سے قریب تر ہوتے چلے جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امام علیہ سلام کی عالمی حکومت کے مقدمات فراہم کرنے کے لیے مومنین کا سیاسی میدان میں اجتماعی کردار ادا کرنا لازمی ھے۔ اس موقع پر محترمہ تحسین شیرازی نے بھی خواتین سے خطاب کیا ،بعد ازاں مجلہ حریم ولایت اور دیگر کتب بطور ھدیہ مومنات میں تقسیم کی گئیں
وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم غیر ملکی اشاروں پر گلگت بلتستان کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے۔انتخابات میں شکست کا بدلہ عوامی املاک کو تباہ کر کے لیا جا رہا ہے۔شکست خوردہ سیاسی جماعتیں روایتی ہتھکنڈوں پر اُتر آئی ہیں۔
اپنی شرمندگی چھپانے کے لیے شفاف انتخابی عمل پر تنقید کی جا رہی ہے۔دھاندلی کا واویلا پرانا ہتھیار ہے، عوام نے بہروپیوں کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے۔خطے میں بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، آئینی حقوق کے مخالفت عوام سے دشمنی ہے۔ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے سادہ لوح عوام کا کندھا استعمال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ تجاوزات کے نام پر عوامی املاک ڈھانے ان کے کاروبار تباہ کرنے اور مساجد اور امام بارگاہوں کی بے حرمتی کا سلسلہ انتہائی افسوسناک ہے ایسے عوام دشمن اقدامات سے گریز کیا جائے۔ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کو رہائش کے لیے گھر فراہم کرے مگر یہاں غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے گھروں کو ڈھانے کا سلسلہ جاری ہے ارباب اقتدار کو اور معزز عدالتوں کو یہ سوچنا چاہیے کہ جب کسی کا گھر گرتا ہے تو اس خاندان اور خاندان کے افراد پر کرب اور تکلیف کی کیا کیفیت طاری ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ سرکاری زمینوں کے تحفظ کے لیے مکانات بننے سے پہلے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرائے لیکن جن مقامات پر لوگوں کے گھر بن چکے ہیں انہیں برباد کرنا انہیں گرانا اور کروڑوں کی املاک کو تباہ کرنا ظلم ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام سے پچاس لاکھ گھر تعمیر کرنے کا جو وعدہ کیا تھا اس وعدے کو جلد پورا کیا جائے اور جن مقامات پر لوگوں کے گھر گرائے گئے ہیں انہیں متبادل گھر اور متبادل پلاٹ فراہم کیے جائیں معزز عدالتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے احکامات میں ترمیم کرتے ہوئے کسی بھی جگہ پر گھر یا دکان ڈھانے سے پہلے متبادل گھر اور کاروبار کی فراہمی کا حکومت کو پابند بنائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ ان اقدامات سے اکثر غریب اور پسماندہ طبقہ ہی متاثر ہو رہا ہے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان ضلع ہزارہ ٹاون کوئٹہ کی شوریٰ کا اجلاس آج مورخہ 22 نومبر 2020 کو شام بوقت 4:00 بجے مرکزی دفتر مجلس وحدت مسلمین ہزارہ ٹاون میں منعقد ہوا جس میں نظامت کے فرائض عارف حسین نے انجام دیئے جبکہ ایم ڈبلیوایم کے رکن مرکزی شوری عالی علامہ سید ہاشم موسوی ،صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ولایت جعفری،سید عباس علی سمیت تمام یونٹس کے ذمہ داران نے بھرپور انداز میں شرکت کی اور کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ضلعی شوریٰ کے اجلاس میں ضلع ہزارہ ٹاون کے سیکریٹری جنرل کربلائی عیوض علی صاحب نے اپنی کابینہ کا اعلان بھی کیا۔