Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(لاہور) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملکی موجودہ صورتحال، سیاسی امور، مہنگائی اور عوام میں بے یقینی کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کےہمراہ وفد میں وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ احمد اقبال رضوی،سید ناصر شیرازی ، سید اسد عباس نقوی اور مظاہر شگری شامل تھے۔

 ملاقات کے بعد زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے حوصلے بلند ہیں، ہمارا مشترکہ موقف یہ ہے کہ مہذب معاشروں میں جب بحران آتے ہیں تو انتخابات کے ذریعے بے یقینی اور عدم اطمینان کا خاتمہ کیا جاتا ہے مگر ہمارے یہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے، الیکشن کمیشن نوے روز میں الیکشن کرانے کا پابند ہے لیکن نہیں کروارہا اور عمران خان کے دعویٰ کو درست ثابت کررہا ہے۔ اتحادی اپنے کیس معاف کرانے آئے تھے وہ انہوں نے ختم کرالیے اب تو چلے جائیں، اب وہ دودھ میں نہائے دھوئے ہوئے ہیں اب تو قوم کی جان چھوڑ دیں۔ ملک بے یقینی کا شکار ہے، عالمی ادارے اِس اتحادی حکومت پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں، یہ ایک دوسرے کی گردن پھنسانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن آخری میں شہبازشریف مشکل فیصلے کرکے پھنس جاتے ہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم صاف گو لوگ ہیں، نوسر بازوں سے دور رہتے ہیں لہٰذا کل بھی ہم عمران خان کے ساتھ تھے، ہم آئندہ بھی ساتھ رہیں گے، الیکشن لڑے تو مل کر لڑیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ملک کو پہلے سیاسی بحران سے دوچار کیاگیا پھر نااہلوں نے معاشی بحران کھڑا کردیا، اب سکیورٹی کی صورتحال تشویش میں اضافہ کررہی ہے، اِن سیانوں سے کوئی تو پوچھے کہ کوئی اپنی دھرتی ماں کے ساتھ ایسا برا کرتا ہے جیسا انہوں نے کیا ہے؟

ایک اور سوال کے جواب میں راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ طاقت کا توازن اب مغرب سے مشرق کی جانب منتقل ہورہا ہے لہٰذا اِس صورت حال سے خوفزدہ طاقتوں کے لیے یہی ضروری تھا کہ وہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکارکریں اور اتحادیوں نے اُن کے ایجنٹ بن کر اُن کا ایجنڈا پورا کردیا۔ انہوں نے کہاکہ مغرب کا اصول ہے کہ جو بھی راہنما اپنے ملک و قوم کے لیے اِن کے سامنے سینہ تان کر کھڑا ہوتا ہے یہ اُس کو نشان عبرت بنادیتے ہیں اور زیادہ افسوس ناک بات یہ ہے کہ ہمارے اپنے لوگ اغیار سے مل کر اُن کی سازشیں کامیاب بناتے ہیں۔

وحدت نیوز(سکردو)صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی ،رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری ،صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم ،رکن اسمبلی و ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم شیخ اکبر رجائی ،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و رہنما ایم ڈبلیو ایم الیاس صدیقی اور رکن اسمبلی و مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کنیز فاطمہ نے کوہستان کے مقام پر بس اور کار کے درمیان  پیش آنے والے افسوس ناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے  ضیاع  پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ناگہانی حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ۔ اللہ پاک مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائیں،لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی اور مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا گو ہیں ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) غذر سے راولپنڈی آنے والی بس اور کار کے درمیان خوفناک تصادم اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر مجلس وحدت مسلمین کے قائدین کا اظہار افسوس اور متاثرہ خاندانوں سےاظہار تعزیت ۔

اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میںایم ڈبلیوایم کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ شتیال ٹریفک حادثے میں جاں بحق 25 افراد کے جانی ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

قائدین نے مزید کہا کہ چلاس جیسے دور افتادہ اور دشوار گزار علاقے سے لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں، بلا تاخیر زخمیوں کو گلگت اور راولپنڈی ہسپتال منتقل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی کی سربراہی میں گزشتہ تین سالوں سے لاہور میں اعتکاف رجبیہ کا اہتمام کیا جا رہا ہے اس سال بھی مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ لاہور کی جانب سے علی مسجد وفاقی کالونی میں خواتین کے لئے سہ روزہ اعتکاف رجبیہ کا اھتمام کیا گیا ایام بیض کے اس اعتکاف میں  سابقہ مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین سیدہ زھرا نقوی ، مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی مرکزی سیکریٹری تبلیغات  فرحانہ فصاحت ، مرکزی سیکرٹری عالمات و ذاکرات عصمت بتول اور خانم نسیم زھرا نے دعا  تفسیر قرآن اور دیگر موضوعات پر مفید دروس دیے گئے علاوہ ازیں اس سال پہلی مرتبہ لاھور کے تین مختلف علاقوں میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے عمل ام داؤد کا اہتمام کیا گیا ، یہ اعمال خواتین کے لئے علی مسجد وفاقی کالونی ، بیت الحزن سمن آباد اور نشتر کالونی میں منعقد کرواے گئے جن میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کردار ساز کونسل کی ہدایت پرملک بھر میں مسولین و کارکنان کی دینی، نظریاتی، واخلاقی تربیت کا سلسلہ جاری ۔ اسی سلسلے میں اسٹڈی سرکل 5 فروری کو ملک بھر میں منعقد ہوا ،مرکزی کردارسازی کونسل کی جانب سے سفارش کی گئی رہبر معظم انقلاب اسلامی کی معروف کتاب ’’ہمارے آئمہ اور انکی سیاسی جدوجہد ‘‘ کا اسٹڈی سرکل (حلقہ مطالعہ) کی صورت میں اسٹڈی کی گئی۔

 کتاب کے پہلے 10 پیج کا مطالعہ کیا گیا اور اسٹڈی سرکل کے آخر ان دس صفحات کا خلاصہ بیان کیا گیا ۔ جن اجن اضلاع میں اسٹڈی سرکل منعقد ہوا اس کی تفصیل درج ذیل ہے ۔ ضلع گلگت ، ضلع کوئٹہ (ہزارہ ٹاون) ، ضلع جھل مگسی ۔ ضلع بھکر ۔ ضلع بنوں ، ضلع وادی نیلم آزاد کشمیر، ضلع مظفرآباد آزاد کشمیر کوئٹہ ہزارہ ٹاون میں خواہران نے ہر ہفتے اسٹڈی سرکل امام بارگاہ امام زمان( عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف )میںباقاعدگی سے کلاس کی صورت  میں جاری رکھا ہوا ہے ۔ جس میں خواہران بھرپور شرکت کرتی ہیں ۔تمام صوبائی /ضلعی اور یونٹس صدور سے گزارش ہے کہ ابھی تک کردارسازی کےحوالے سے ایک مختصر ترین ٹاسک پر اس طرح عمل نہیں ہورہا جیسے ہونا چاہیے ۔

برادران اس ٹاسک کو سنجیدہ لیں اور جو ٹاسک یا کام مرکز کی جانب سے صوبوں /اضلاع اور یونٹس کےمحترم صدور ذمے لگایا جائے اس کا کوئی ہدف یا مقصد ہوتاہے ۔اس کام پر عمل ہی آپ کی فعالیت شمار ہوگا ۔ پنجاب میں 5 فروری کو کہیں پر بھی اسٹڈی سرکل منعقد نہیں ہوا البتہ 11 فروری بروز ہفتہ کو کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا ۔ ان 11 فوری کو پنجاب کابینہ مذکورہ کتاب پر اسٹڈی سرکل منعقد کرے گی ۔ ان شاءاللہ ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے برادر اسلامی ممالک شام اور ترکیہ میں آنے والے زلزلے، ہزاروں اموات اور بھاری مالی نقصان پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے سربراہان کو تعزیتی خطوط ارسال کیے ہیں ۔

چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی طرف سے ارسال کردہ خطوط میں مجلس وحدت مسلمین اور پوری پاکستانی قوم کی جانب سے کہاگیا ہے کہ قدرتی آفت اور اس اسکے نتیجے میں ہونیوالے بھاری جانی و مالی نقصان پر غمزدہ ہیں، پاکستانی عوام کی جانب سے دلی تعزیت واظہار ہمدردی پیش کرتے ہیں۔ برادر اسلامی ممالک میں آنیوالی تباہی سے تمام پاکستانی رنجیدہ اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

دکھ کی اس گھڑی میں برادر اسلامی ممالک کے ساتھ شریک ہیں اور اس مشکل ترین وقت میں پاکستانی عوام اپنے دکھی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ انہوں نے اس قدرتی آفت میں جاں بحق افراد کےلئے دعائے مغفرت اور زخمی ہونیوالے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree