
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(پشاور)صوبائی کابینہ و ضلعی صدور مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کا آن لائن اجلاس منعقد کیا گیا جس کے دو سیشن رکھے گئے،جس میں صوبہ کی مجموعی سیاسی صورتحال پر سہر حاصل گفتگو کی گئی۔تنظیم سازی اور یونٹ سازی کی اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اور اس صورتحال پرعدم اطمینان کا اظہار کیا گیا اور تمام ضلعی صدور کو ہدایت دی گئی کہ اس ماہ میں تنظیم سازی پر کام مکمل کر کے صوبہ کو رپورٹ پیش کی جائے ۔تنظیم سازی میں ضلع ایبٹ آباد اور ہری پور کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
صوبہ میں ہونے والے ائندہ الیکشن کے حوالے سے جائزہ لیا گیا، جس میں صوبائی سیاسی سیل کے مسئول ثاقب بنگش نے رپورٹ پیش کی۔صوبائی صدر علامہ جہنزیب علی جعفری نے ہدایت کی کہ صوبائی کونسل کی جلد از جلد تشکیل کی جائے اور ائندہ ہفتہ میں دورہ جات کر کے پشاور میں سیاسی کونسل کا اجلاس بلایا جائے ۔صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر ساجدی نے صوبہ میں آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد پر رپورٹ پیش کی، جوکہ مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخواہ کے زیر اہتمام ہوگی جس کی منظوری چیئرمین مجلس وحدت مسلمین نے بھی دی ہے ۔کابینہ کے ارکان کو آئندہ آن لائن شوری اجلاس میں آل پارٹیز کانفرنس کیلئے تجاویز اور طریقہ کار طے کرنے کو کہا ہے،جس کا ایجنڈا 1 صوبہ میں سیاسی صورتحال2 دہشتگردی کے بڑھتے واقعات3 فرقہ ورانہ مسائل ہوگا۔یہ کانفرنس آئندہ ماہ پشاور میں منعقد کی جائے گی جس کے لیے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، آخر میں ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی جس کے ساتھ اجلاس کا اختتام کیا گیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میںکہا کہ حجۃ الاسلام علامہ ڈاکٹر غلام حسین عدیل صاحب کے والد بزرگوار ماسٹر ملازم حسین کی رحلت پر علامہ صاحب کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں، مرحوم ایک دیندار تہجدگزار علم دوست انسان تھے، خداوند متعال بحق محمد ﷺ وآل محمدؑ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جوار معصومین علیہم السلام میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین
وحدت نیوز(اٹک)محترمہ فرح دیبا ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع اٹک کی صدر نامزد مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے دورہ ضلع اٹک کے دوران ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین اٹک کی ضلعی کابینہ سے ملاقات کی، اس موقع پر نئی تنظیمی پالیسیز کے تحت محترمہ فرح دیبا کو ضلع اٹک کا صدر جبکہ محترمہ قرات العین کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔
اس موقع پر ضلعی کابینہ نے اپنی سالانہ رپورٹ پیش کی ،محترمہ معصومہ نقوی نے تمام اراکین کے فعال کردار کو سراہا اور آئندہ کے لیے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے چالیس فلاحی کاموں پر مشتمل شیڈول ایک سال کے لیے خواہران کے حوالے کیا جن پر کام کرتے ہوئے کوشش کی جاے گی کہ ضلع اٹک میں بہترین انداز میں فلاح و بہبود کے امور انجام دیے جائیں۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس صوبائی صدرعلامہ سید علی اکبر کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں گزشتہ میٹنگ میں کیے گئے فیصلہ جات کی روشنی میں عمل درآمد کا جائزہ ۔ شعبہ جات سے تفصیلی بریفنگ لی گئی ۔شعبوں نے آئندہ 6 ماہ کے پروگرامز پیش کیے ۔ شوری مرکزی کے اجلاس کی روشنی میں ہدایات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا ۔ بعض شعبوں کو خصوصی ٹاسک دیا گیا۔ شعبہ تعلیم کی کارکردگی پر اظہار اطمینان اور اسے سراہا گیا ۔
شعبہ تعلیم کی کارکردگی رپورٹ کو دوسرے شعبوں کے لئے آئیڈیل قرار دیا گیا ۔ اس کے علاوہ کئی فیصلہ جات کیے گئے ۔ اور آئندہ کی حکمت عملی پر غوروغوض کیا گیا ۔ صوبائی کابینہ کا اجلاس دودن گیارہ ،بارہ فروری کو جاری رہا ۔ اگلا صوبائی شوری کا اجلاس مرکز ی دفتر میں ہوگا ۔ جس میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شرکت متوقع ہے ۔
وحدت نیوز(مری) مجلس وحدت مسلمین تحصیل مری آرگنائزر کمیٹی کی تشکیل نو۔چھ رکنی کمیٹی کا انتخاب ضلع راولپنڈی کے صدر حجة الاسلام والمسلمین سید اعوان علی شاہ شیرازی اور مرکزی رکن تربیتی کونسل حجة الاسلام شیخ محمدجان حیدری نے اپنے دورہ مری کے دوران کیا۔
رہنماؤں نے تنظیم سازی کی اہمیت ضرورت اور مجلس وحدت مسلمین کے قومی اجتماعی معاملات میں مثالی کردار پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس دورے میں سینئر تنظیمی رکن ضلع راولپنڈی محترم سید عابدحسین شاہ ھمدانی صاحب اور سیدمنظورحسین شاہ صاحب بھی ہمراہ تھے۔
وحدت نیوز(مری)مری بھمروٹ سیداں مری میں جشن انوار رجبیہ سے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کا خطاب۔امیر المومنین علیہ السلام کی ولادت انکی ولایت ورھبریت کی واضح دلیل ہے۔مری بھمروٹ سیداں میں جشن انوار رجبیہ اور مولود کعبہ علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جشن کا اہتمام کیاگیا۔جسمیں سادات ومومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
جشن سے مقامی علماء کرام کے علاؤہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رکن تربیتی کونسل حجت الاسلام و المسلمین شیخ محمدجان حیدری،ضلع پنڈی کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید اعوان علی شیرازی نے خطاب کیا۔پروگرام کے بعد آرگنائز کمیٹی ضلع مرکزی کےلئے 6 افراد کا انتخاب کیا گیا اور مزید افراد کے انتخاب کا ٹاسک دیاگیا۔اھلیان بھمروٹ سیداں نے تنظیمی احباب کا شکریہ ادا کیا۔