
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(اٹک) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع اٹک کی جانب سے ننھی بچیوں کے لیے جشن بندگی و عبادت کی خوبصورت محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ سیدہ معصومہ نقوی مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین نے خصوصی دعوت پر شرکت کی اور جشن سے خطاب کیا ۔
سیدہ معصومہ نقوی نے کہا کہ ننھی بچیوں کو دین و شریعت سے آگاہی دینے کے لیے اس طرح کے جشن اور محافل کا انعقاد انہیں دین سے قریب اور شرعی احکامات پر عمل پیرا ہونے کے لیے جوش اور جزبہ دلاتا ہے بچیوں کو ایسے خوبصورت انداز میں ان پر واجب ہونے والے احکامات اور ان کا عظیم اجر اور خدا کی بندگی و عبادت کو بہترین انداز میں بیان کیا جائے تاکہ انہیں دین کی جانب رغبت و تشویق ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع اپنے اپنے علاقوں میں بچیوں کے لیے جشن بندگی و عبادت منائیں تاکہ ہماری بچیاں بالغ ہوتے ہی احکام دین پر عمل پیرا ہوں آخر میں انہوں نے اٹک کی مومنات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بہترین میزبانی انجام دی اور جن خواہران نے اس پر رونق جشن کے انعقاد میں کاوشیں کی ان تمام کی حوصلہ افزای کی۔
وحدت نیوز(قم)جشن بزرگ 22 بھمن و دھہ فجر انقلاب اسلامی کی مناسبت سے شعبہ فرھنگی و تربیتی کے زیر اھتمام مدرسہ الولایہ قم میں ایک پروگرام کا اھتمام کیا گیا جس میں تلاوت کلام پاک جناب سید مبشر عباس موسوی نے کی اس کے بعد گلشیر علی مہدوی نے ترانہ پیش کیا،اس کے بعد حجت الاسلام والمسلمین الشيخ أحمد نوری حفظہ اللہ ( رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان)کا مدرسہ الولایہ قم المقدسہ میں خصوصی خطاب۔
اس موقع پر آغا شیخ نوری حفظہ اللہ نے انقلاب اسلامی کو لانے کے لیے علماء اور عوام کی قربانیوں بالخصوص امام خمینی کے خلوص و جھاد پر روشنی ڈالی اور طلاب کو علمی راہ پر استقامت دکھانے کے لیے خدا سے ارتباط اور معنویت کی ضرورت کو اجاگر کیا. اس بڑی مناسبت کے أحياء کے لیے تمام طلاب و مسؤولین اور اساتید کرام نے بھرپور شرکت کر کے انقلاب اسلامی کی راہ کو ہموار کرنے اور امام راحل امام خمینی قدس سرہ کی تجدید بیعت کا عہد کرتے ہوئے اسلام ناب کی تبلیغ دنیا کے ہر کونے پر پہنچانے کا عزم و اعادہ کیا۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی سینیئر رہنما سیدہ زہرا نقوی نے انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے دنیا بھر کے تمام حریت پسندوں اور مستضعفین و مظلومین کو مبارکباد پیش کرتے ہوے اپنے پیغام میں کہا کہ امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ نے اڑھائی ہزار سالہ پرانی شہنشاہیت کا ایسا خاتمہ کیا کہ آج بھی دنیا ورطہ حیرت میں ہے گہرائی میں جا کر دیکھا جائے تو پتا چلتا ہے کہ حقیقی انقلاب یوں راتوں رات برپا نہیں ہوتے یہ تو بس معاشرے پر چھائے جمود کو توڑتے ہیں اور پھر ارتقاء کا سفر شروع کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کسی بھی قسم کی مخصوص لابی یا تنگ نظر گروہ انقلاب لانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوتے بلکہ حقیقی انقلاب تو صرف اور صرف عوام کی امنگوں اور معاشرے کی گہرائی سے نکلتے ہیں اور دنیا پہ چھا جاتے ہیں دنیا نے مشاہدہ کیا کہ انقلاب اسلامی کے طلوع ہوتے ہی استکبار جہانی کی مشکلات کا آغاز ہوا کتنی ہی سازشیں اور طویل جنگ مسلط کرنے کے حربے ناکام ہوے اور طاغوتی قوتوں کی تمام طاقتیں اس الہی نظام کے سامنے دم توڑ گئیں۔
ان کا کہنا تھا انقلاب اسلامی در حقیقت انقلاب امام مہدی عج کا پیش خیمہ اور ایک جھلک ہے امام خمینی رح کی فکر اور انکے راہنما اصولوں پر گامزن امام راحل کے نظریاتی و معنوی فرزند آیت العظمی سید علی خامنہ ای دامت برکاتہ کی بابرکت قیادت میں ایران تیزی سے ترقی کے زینے طے کرتا دنیا بھر میں اپنا مقام بنا چکا ہے۔
وحدت نیوز(لاہور)11 فروری انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے پیغام میں کہا انقلاب اسلامی ایران کی ایک اہم خصوصیت اس کا انقلاب الہی ہونا ہے دین اور علماے دینی کا انقلاب کی رہبری اور ہدایت کرنا ہے۔ دوسرے سارے انقلاب ایک طرح سے دین و مذہب کے مقابلے میں تهے لیکن یہ انقلاب علمائے دین کی ہدایت و رہبری سےآغاز ہوا اور انجام کو پہنچا ہےان میں سرفہرست امام خمینی رح تهے جو بلند ترین دینی منصب یعنی مرجعیت کے حامل تهے۔
انہوں نے کہا یہ انقلاب درحقیقت ایک انتہائی مبارک اور خدائی واقعہ تھا جس نے بیسویں صدی کے آخر میں دنیا کو ہلا کر رکھ دیا اور دنیا بھر کے مسلمانوں اور مستضعفین کے دلوں میں امید کی کرن پیدا کر دی۔ آج اس امید بخش شجرہ طیبہ کی عمر کے تین عشروں سے زائد گزر جانے کے بعد اچھی بات ہے کہ ہم اس کےثمرات کی یادآوری کریں تاکہ اس عظیم نعمت کی قدر کو جانتے ہوئے خداوند متعال کے حضور شکرگزاری کی توفیق حاصل کر سکیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کہنا درست نہیں ہوگا کہ انقلاب اسلامی فقط سرزمین ایران تک محدود ہے یہ انقلاب ایرانی نہیں بلکہ اسلامی ہے جس کے سورج کی کرنوں نے دنیا کے تمام حریت پسندوں کو متاثر کیا ہے اور تمام مظلومین کی جدوجہد کو ایک روشن امید دی ہے ۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ علی اکبر کاظمی نے سعودی عرب میں علامہ ناظر عباس تقوی کو گرفتار کرنے کی مذمت کی ہے اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اِس معاملے پر فوری طور پر اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اُن کی رہائی کو یقینی بنائے۔
علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا کہ مسلمانوں کے مقدسات سبھی کے لیے یکساں اہمیت کے حامل ہیں لہٰذا عقیدت و احترام کا اظہار کفر ہے نہ ہی گناہ۔ اِس لیے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ علامہ ناظر عباس تقوی کو فوری طور پر رہا کرائیں ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر امت مسلمہ کے نام پیغام میں کہا ہے کہ مستضعفین جہاں کی امید اور مظلوموں کی توانا آواز انقلاب اسلامی ایران کی 44 ویں سالگرہ کے موقع پر رہبر کبیر حضرت امام خمینی رضوان اللہ علیہ کی عالم اسلام کے لیے گراں قدر اور ناقابل فراموش خدمات کو خراج عقیدت وسلام پیش کرتا ہوں اور مقام معظم رہبری سید علی خامنہ ای اور ایرانی عوام کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج انقلاب اسلامی اپنی 44 بہاریں دیکھ چکا ہے، ہر گذرتے سال اس انقلاب کی جڑیں پہلے سے زیادہ مضبوط ہوتی چلی جارہی ہیں۔ یہی انقلاب ہے جو آج پوری دنیا مظلوموں اور محروموں کی واحد امید اور پناہ گاہ ہے۔ انشاءاللہ یہ اسلامی انقلاب امام خامنہ ای کی زیر قیادت جلد انقلاب امام مہدی آخرالزمان عجل اللہ تعالیٰ فوجہ الشریف سے متصل ہوگا۔