Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(لاہور)صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم عام انتخابات میں تحریک انصاف کے اتحادی کے طور پر حصہ لے گی۔ مجلس وحدت مسلمین اور پی ٹی آئی کے درمیان ملک و قوم اور اُمت مسلمہ کی فلاح و بہبود پر اتفاق پایا جاتا ہے، ایم ڈبلیو ایم اُمت واحدہ کی ترجمان اور سیاسی فیصلے کرنے میں آزاد ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کا اہم اجلاس علامہ علی اکبر کاظمی کی زیرصدارت صوبائی دفتر میں ہوا جس میں تمام تنظیمی ذمہ داران نے شرکت کی اور صدر ایم ڈبلیو ایم علامہ علی اکبر کاظمی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے علامہ راجہ ناصر عباس اور وفد کی ملاقات سے متعلق عہدیداروں کو آگاہ کیا۔

 عہدیداروں نے مرکزی اور صوبائی قیادت کے فیصلوں کی تائید کی ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کی گئی قرارداد میں کہاگیا کہ امپورٹڈ اتحادی حکومت اپنے مذموم مقاصد حاصل کرچکی لہٰذا اب اقتدار کی جان چھوڑ کر اپنے اپنے دیس روانہ ہوجائے، معیشت زبوں حال اور ڈیفالٹ کے خطرات منڈلارہے ہیں، پاکستانیوں کو امپورٹڈ اتحادی حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)فوجداری ترمیمی ایکٹ2021 پر مجلس وحدت مسلمین کی کوشش کے ثمرات سامنے آنے لگے ، وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض حسین پیر زادہ نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے بل واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ نے وزیر اعظم میاں شہبازشریف سےقومی اسمبلی سے منظور شدہ فوجداری ترمیمی ایکٹ2021  کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر انسانی حقوق کی جانب سے وزیر اعظم کے نام جاری اہم ترین مراسلےمیں کہا گیا ہے کہ حالیہ ترامیم پر مسالک اور مذہبی اقلیتوں کو شدید ترین تحفظات ہیں۔ اس مراسلے میں وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ نے فوجداری ترمیمی بل کی شق نمبر 298-Aپر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔

واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصودعلی ڈومکی نے چند روز قبل ہی وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی تھی اور انہیں فوجداری ترمیمی بل 2021 کے معاشرتی عدم استحکام ، انتہاپسندی کے فروغ اور دہشت گردی میں اضافے جیسے سنگین خطرات سے آگاہ کیا تھا۔ جس کا نشانہ ماضی میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر، باچا خان یونیورسٹی کے طالب علم مشعال خان، سیالکوٹ میں سری لنکن شہری ، یشنل بینک منیجربرانچ قائدآبادملک عمران حنیف اعوان ساکن آصف ٹائون جوھرآبادجیسے متعدد شہری بن چکے ہیں۔

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ مقصودڈومکی نے ریاض حسین پیرزادہ کو آگاہ کیاتھاکہ یہ متنازعہ ترمیمی بل پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف بطور ہتھیار اور شیعہ مکتب فکر کے خلاف مسلکی تعصب کے حربے کے طور پر استعمال کیا جائے گااور دشمنان اور قاتلان اہل بیتؑ کو مقدس قرار دینے کی کوشش کی جائے گی کیوں کے اس بل میں صحابہ کے درجات ، معیارات اور حدودوقیود واضح اور مشخص ہی نہیں کی گئی ہیں۔

وحدت نیوز(پشاور)مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی نے جامعہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی رح کے زیر اہتمام جشن مولود کعبہ مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام اور انقلاب اسلامی ایران کی 44ویں سالگرہ کے پروگرام میں شرکت کی اور دونوں اہم ترین مناسبتوں پر تمام اہل اسلام کو دلی مبارکباد پیش کی۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کا مقصد معاشرے میں عدل علی علیہ السلام پر مبنی معاشرے کا قیام ہے، کیونکہ حضرت امام علی علیہ السلام کی ذاتِ اقدس عدل و انصاف کا کامل ترین نمونہ ہے، جو رہتی دنیا تک حقیقی اسلامی تعلیمات کی روشن تصویر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغرب نے اسلام فوبیا کیلئے بہت زیادہ کوششیں کیں لیکن اسلامی جمہوریہ ایران نے دنیا پر واضح کر دیا کہ کس طرح ایک آزاد اسلامی معاشرہ تمام اقوام کیلئے نمونہ بن سکتا ہے۔ جس میں طبقاتی تقسیم سے بالاتر ہو کر عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی استکبار کا خیال تھا کہ انقلابِ اسلامی امام خمینی (رح) کی رحلت کے ساتھ ختم ہو جائے گا اور استعماری قوتوں کے خلاف کھڑی ہونے والی تحریک دم توڑ دے گی لیکن آج الحمدللہ، انقلاب اسلامی ایران رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی دور اندیش اور بابصیرت قیادت میں کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے اور عالمی سطح پر، انقلابِ اسلامی کے اثر و رسوخ اور پیشرفت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان عارف حسین علیجانی نے مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ 9 فروری 1984ء کا دن ملکی تاریخ کا سیاہ دن ہے جب طلباء کی مثبت اور آزاد فکری و تعلیمی سرگرمیوں پر قدغن لگاتے ہوئے ملک کے تعلیمی اداروں سے طلباء یونینز پر پابندی لگائی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس غیر دانشمندانہ فیصلے سے جمہوری نظام میں موروثی سیاست کو دوام بخشنے کی راہیں ہموار ہوئیں، جس سے ملک کے جمہوری اداروں اور نظام کو شدید نقصان پہنچا اور ملکی سیاسی افق پر آج تک نئی اور مخلص سیاسی لیڈر شپ ابھر کر سامنے نہ آ سکی۔

وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان جی بی کے سیکرٹری سیاسیات اور جی بی کونسل کے رکن حجۃالاسلام والمسلمین شیخ احمد نوری صاحب نے مجمع طلاب سکردو کے دفتر کا دورہ کیا اور صدر اور کابینہ سے ملاقات کی.ملاقات کے دوران مجمع کے جنرل سیکرٹری نے مجمع کی 5 سالہ کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔

جناب حجۃالاسلام والمسلمین شیخ احمد نوری صاحب نے مجمع کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوب سراہا اور مستقبل میں فعالیتوں کے حوالے سے بہترین تجاویز پیش کئے.مجمع کے صدر جناب حجۃالاسلام والمسلمین شیخ مبشر حسن مقدسی صاحب نے خیر مقدم عرض کرنے کے ساتھ، جامعۃ النجف سکردو کے نائب مدیر کا دفتر میں تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(پشاور)صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ علامہ جہانزیب جعفری نے ترکی اور شام میں زلزلے سے ہونے والے شدید جانی ومالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور اظہار ہمدردی کیا ہے، زلزلے سے جانبحق ہونے والوں کےلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ اس مشکل گھڑی میں ہم اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مصیبت میں گھرے ترکی اور شام کی عوام کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور شام میں پیدا ہونے والے انسانی المیے پر پوری پاکستانی قوم کے دل رنجیدہ ہیں، دونوں برادر اسلامی ممالک میں زلزلے نے جس بڑے پیمانے پر قیامت خیز تباہی مچائی ہے اس کو دیکھتے ہوئے حکومت وقت کو چاہیے کہ بڑے پیمانے پر امدادی سامانِ اور ہنگامی سرگرمیوں کے لیے اپنی ماہر ٹیموں کو فوری طور پر ترکی اور شام بھجوائے، تاکہ بروقت امداد سے لوگوں کی جانیں بچائی جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکی وشام نے پاکستان کی بھی ہر مشکل وقت میں دل کھول کر مدد کی ہے اور اب جبکہ ان دونوں ممالک کے عوام کو ایک بہت بڑی قدرتی آفت کا سامنا ہے اور ایسے کربناک مناظر سامنے آ رہے ہیں لہذا ہمیں بھی بحیثیت قوم انسانی اور برادرانہ بنیادوں پر انکی دل کھول کر مدد کرنا ہمارا اخلاقی فرض ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree