
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین ملتان کے صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر قراردادوں سے نہیں عملی اقدامات سے آزاد ہوگا، اقوام متحدہ اور اس کے آلہ کار جنوبی سوڈان کی علیحدگی کے بارے میں فیصلہ تو کرتے ہیں لیکن اسلامی ممالک کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جاتے، آج کشمیر میں مظالم کے خلاف موم بتی مافیا کہاں ہے؟ انہیں مظلوم کشمیری بچیوں کا خون کیوں نظر نہیں آتا؟۔ تاریخی، تہذیبی و علاقائی طور پر کشمیر ہمیشہ سے پاکستان کا حصہ رہا ہے، مظلوم کشمیریوں نے ہمیشہ پاکستانیوں سے والہانہ محبت کا اظہار کیا، کشمیری عوام شہید ہونے کے بعد پاکستانی پرچم میں دفن ہونا پسند کرتے ہیں، آزادکشمیر ایسا خطہ ہے جہاں سے پورے پاکستان میں پانی ملتا ہے، مظلوم کشمیریوں کا سب سے بڑا جرم کلمہ طیبہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ پوری دنیا کے سامنے بھارتی جارحیت اجاگر کرنا لازمی ذمہ داری ہے، حکومت کا کام یہ ہے کہ ریاستی طور پر بین الاقوامی قانون کے تحت اقدامات کرے، پوری دنیا میں سفارتی محاذ پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرے، موجودہ حکومت جتنا بجٹ فوج کے لیے رکھتی ہے کیا اتنا بجٹ سفارتی محاذ کے لیے رکھتی ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ 74 سال بعد بھی کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں دیا گیا۔
وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان)سانحہ مسجد پولیس لائنز پشاور کے شہداء کی یاد میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کے توپانوالا چوک شمعیں روشن کی گئیں، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی نائب صدر سید اسد علی زیدی، ڈی آئی خان کے ضلعی صدر مولانا سید غضنفر نقوی اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں پولیس افسران بھی اس تقریب میں شریک ہوئے، آخر میں مولانا سید غضنفر نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ خداوند متعال شہداء کے درجات بلند کرے، لواحقین کو صبر جمیل اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔
وحدت نیوز(پاراچنار)ڈسٹرکٹ کرم پاراچنار میں خیبرپختونخواہ پولیس کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تحصیل چیئرمین وصدر ایم ڈبلیوایم ضلع پاراچنار مزمل حسین فصیح کی جانب سے پاراچنار پریس کلب کے سامنے سانحہ پشاور شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم عبدالصمد خان ، تحصیل چیرمین مزمل آغا سمیت دیگر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر سانحہ پشاور پولیس لائن مسجد خودکش بم دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کو بہترین الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ شہید پولیس اہلکاروں کی روح ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی ،ملک کی سلامتی اور بقاء کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
وحدت نیوز(گنداواہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی کی گنداواہ آمد ضلعی کابینہ و ورکرز نے صوبائی صدر ودیگر صوبائی قائدین کا پرتپاک استقبال کیا اور جلوس کی صورت میں مہمانوں کو مسجد اقصٰی حسینی محلہ گنداواہ لایا گیااس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع جھل مگسی کا اہم اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی، صوبائی سیکرٹری روابط سید گلزار شاہ بخاری، مجلس علماء شیعہ ضلع جھل مگسی کے صدر مولانا علی نواز عرفانی، ضلعی کابینہ ودیگر کارکنان نے شرکت کی۔
سابقہ ضلعی صدر حبیب اللہ دھکڑ کے استعفیٰ دینے کے بعد ضلعی صدر کا عہدہ خالی ہونے کی وجہ سے اکثریت رائے سے مولانا گلزار علی کلواڑ اگلے تین سالوں کے لیےصدر منتخب ہوئے، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے نومنتخب ضلعی صدر سے حلف لیا۔ اجلاس سے صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان علامہ سید ظفر عباس شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط یونٹس تنظیم کی بنیاد ہوتے ہیں۔ یونٹس کی کارکردگی اور بھرپور فعالیت سے ضلع و تحصیل تنظیم منظم ہوگی۔ مجلس وحدت کے ہر سطح کے عہدیداران و کارکنان کو اپنی اخلاقی تربیت پر توجہ کرنی چاہیئے۔ یونٹس و اضلاع کو دعا اور اخلاقی تربیتی پروگرامز کا انعقاد کرنا چاہیئے۔
اس موقع پرنومنتخب صدر کو مبارک باددیتے ہوئے صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان علامہ سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ ہم امیدوار ہیں کہ نئے صدر ماہ مبارک رجب المرجب میں توسیع تنظیم مہم میں توجہ دیں گے اور مزید یونٹس کا قیام عمل میں لائیں گے۔ مزید انہوں نے کہا کہ اسٹڈی سرکل کا انعقاد نہایت لازمی ہے عہدیداران وکارکنان کو اس پروگرام میں بھرپور حصہ لینا چاہیے۔
وحدت نیوز(لاہور)ولادت با سعادت امیرالمومنین امام علی علیہ سلام کے پر مسرت موقع پر تمام عالم اسلام ، بالخصوص حجت دوراں امام مھدی علیہ سلام و تمام پیروان ولایت کی خدمت میں ھدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتی ہوں امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام شیعوں یا عام مسلمانوں ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لئے تحفہ الہی ہیں۔ پوری انسانیت آپ کی عظمتوں کے سامنے سر تعظیم خم کرتی ہے، سوائے ان لوگوں کے جو حقیقت سے ناواقف اور بصیرت سے محروم ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے مداحوں میں آپ کو صرف مسلمان ہی نظر نہیں آئیں گے بلکہ عیسائی اور دیگر دیان کے پیروکار بھی ان کی مدح سرائی کرتے دکھائی دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے مولاے کائنات امام علی علیہ سلام کے موقع پر کیا۔
ان کا کہنا تھاجب ہم امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی ذات پر نظر ڈلتے ہیں تو ہمیں آپ صفات و جمال الہی کا مظہر نظر آتے ہیں آپ زندگی کے ہر دور کے لئے اسوہ حسنہ اور نمونہ عمل ہے آپ علیہ سلام کے فضائل و اوصاف کو بیان کرنا اختیار بشریت سے بالاتر ہے جناب رسول خدا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے جانشین امام علی علیہ سلام کی شان میں بے شمار فضائل کا ذکر کیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ شیعیان و پیروان امام علی علیہ سلام کے لیے لازم ہے کہ جہاں ذکر علی علیہ سلام سے اپنے قلوب و اذہان کو منور کریں وہیں اپنے اعمال میں سیرت امام علی ع کی جھلک کو بھی اجاگر کریں تاکہ دنیا و آخرت میں اس عظیم ہستی کے حقیقی شیعہ و پیروکار ہونے کا اعزاز حاصل ہو ۔
وحدت نیوز(کوٹ عبدالمالک) علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ،نے اپنے وفد کے ہمراہ 13 رجب المرجب کی مناسبت سے کوٹ عبدالمالک میں جشن مولود کعبہ کے عنوان سے ایک بابرکت جشن میں شرکت کی اور جشن پڑھا جیسے سامعین نے بہت سراہا ۔ اس جشن سعید میں وزیر اعلی پنجاب کےسابق معاون خصوصی پولیٹیکل افیئرز ومرکزی سیکرٹری سیاسیات برادر اسد عباس بھی شریک تھے ۔ مولاامیرالمومنین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سےاس جشن کا اہتمام کوٹ عبدالمالک امام بارگاہ کے بانیان اور انتظامیہ کی طرف سےکیا گیا ۔ جس میں علاقے کے مومنین ومومنات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
جشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ علی اکبر کاظمی نے کہاکہ حضرت علی علیہ السلام کے فضائل اور کمالات کے بارے میں کچھ لکھنا جتنا آسان ہے اتنا مشکل بھی ہے اس لیے کہ حضرت علی علیہ السلام فضائل و کمالات کا ایسا بیکراں سمندر ہیں جس میں انسان جتنا غوطہ لگاتا جائے گا اتنا زیادہ فضائل کے موتی حاصل کرتا جائے گا یہ ایسا سمندر ہے جس کی تہہ تک پہنچنا ناممکن ہے۔ کیا خوب کہا خلیل ابن احمد نے جب ان سے امیر المومنین علی علیہ السلام کے فضائل کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا: کیف اصف رجلاً کتم اعادیه محاسنه و حسداً و احبّائه خوفاً و ما بین الکلمتین ملأالخائفین؛(۱) میں کیسے اس شخص کی توصیف و تعریف کروں جس کے دشمنوں نے حسادت اور دوستوں نے دشمنوں کے خوف سے اس کے فضائل پر پردہ پوشی کی ہو ان دو کرداروں کے درمیان مشرق سے مغرب تک فضائل کی دنیا آباد ہے۔