Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد کے ہمراہ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں علامہ راجہ ناصر عباس نے پی ٹی آئی کی قیادت، ورکرز اور سپورٹرز کیساتھ جاری ناروا سلوک کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں تحریک انصاف اور عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جو ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، خاطر جمع رکھے کہ مکافات عمل کا سامنا بھی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ امپورٹڈ حکومت کو مسترد کرتی ہے اور اس کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کی بھی مذمت کرتی ہے۔

عمران خان نے تعاون کرنے اور مشکل وقت میں ساتھ دینے پر علامہ راجہ ناصر عباس سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اندھیری رات عارضی ہے، ہر رات کے بعد سویرا ہوتا ہے، میں مایوس ہوں نہ قوم مایوس ہے، بلکہ ہم روشن دن کے انتظار میں ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اور ادارے جو کچھ کر رہے ہیں، یہ جمہوریت کو دفن کر رہے ہیں، انہیں اندارہ نہیں کہ یہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو دیوار کیساتھ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہیں منہ کی کھانا پڑیں گے، یہ عوام کو خانہ جنگی کی طرف لے جا رہے ہیں۔  

ملاقات میں علامہ راجہ ناصر عباس نے پی ٹی آئی کی قیادت، ورکرز اور سپورٹرز کیساتھ جاری ناروا سلوک کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں علامہ سید احمد اقبال رضوی، ناصر عباس شیرازی اور اسد عباس نقوی سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین ضلع سکردوسب ڈویژن گمبہ سکردو حلقہ 2 میں تنظیم نو 17 یونٹس/ یوتھ کے سٹیپس کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جسکی تفصیلات درجہ ذیل ہے۔

1: سید صادق نوری سب ڈویژن گمبہ سکردو کے صدر
صادق کمال سب ڈویژن گمبہ سکردو کے یوتھ صدر۔
دیگر یونٹس:
2:اجلال حیدر چنداہ پائن،
3:محسن رضا چنداہ بالا،
4: محمد الیاس زمان آباد تندل، 5:حاجی ابراہیم تندل،
6: سکندر حیات کرالدو،
7:حاجی شریف انصاری تندل بلتی گڑونگ،
8:عابد حسین حوطو رنگاہ،
9:علی رنگاہ،
10:حسن تنجوس، 11:محمد نیاز رزسنا،
 12:محمد زمان جعفر آباد رزسنا،
13:شریف تنجوس یوتھ صدور منتخب۔
 14:شیخ محمد حسین واعظی حوطو ، شیخ نثار وزیری حوطو،
15: شیخ ناصر مہدوی تندل ، 16:حاجی حسین علی چنداہ پائن
17: اور اخون سعید شہبازی چنداہ بالا کو یونٹ صدور  منتخب کیا گیا۔

نومنتخب علماء کرام اور احباب سے مجاھد ملت آغا علی رضوی نے حلف لیا۔تقریب میں صوبائی نائب صدر شیخ علی کریمی،ضلعی صدر شیخ فدا ذیشان،صوبائی رہنما اور متحرک شخصیت برادر ابراہیم آزاد سمیت دیگر علماء کرام، عمائدین اور جوانوں نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے بلوچستان اسمبلی کوئٹہ کے سامنے گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی تا دم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچ کر اساتذہ کرام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ استاد معاشرے کا معزز طبقہ ہے ان کا احترام سب پر فرض ہے۔ آج جمہوری دور میں عوام کی منتخب اسمبلی کے سامنے بلوچستان بھر کے سینکڑوں اساتذہ کا سڑکوں پر بیٹھنا حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ آج اگر وزیراعلیٰ، وزیر تعلیم اور وزیر خزانہ کسی منصب پر فائز ہیں تو یہ عہدے استاد کی بدولت ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ اساتذہ کرام کے تمام جائز مطالبات پورے کرے۔

انہوں نے کہا کہ معلمی انبیاء کرام علیہم السلام کا پیشہ ہے اور اساتذہ کرام کے اوپر نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کی سنگین ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سن کوٹہ اور مہنگائی کے تناسب سے تنخواہ میں اضافہ جیسے جائز مطالبات پورے کرکے اساتذہ کی مشکلات حل کی جائیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی آرگنائزر محمد یونس کاکڑ نے یکجہتی کا اظہار کرنے پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ لسبیلہ سے ژوب تک کے ہزاروں ٹیچرز اپنے مطالبات کے حق میں کئی روز سے سراپا احتجاج ہیں اور آج سے بھوک ہڑتال شروع کی گئی ہے۔

وحدت نیوز(روندو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع روندو کی طرف سے روندو ڈمبوداس میں "افکار امام خمینی و شہدا کانفرنس" منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں علما اور مومنین نے شرکت کی۔کانفرنس سے صوبائی صدر آغا علی رضوی، حجت الاسلام و المسلمین محمد تقی جعفری، امام جمعہ تھوار مولانا رضا انصاری، جنرل سیکرٹری حجت الاسلام ڈاکٹر مشتاق حکیمی، وزیر زراعت برادر کاظم میثم، شیخ کریمی اور مولانا محمد اسحاق نے خطاب کیا۔

خطباء نے افکار امام خمینی پر سیر حاصل گفتگو کی۔شہدائے ملت بالخصوص شہدائے پاراچنار کو خراج تحسین پیش کیا۔روندو کے مختلف ایشوز بالخصوص جے ایس آر متاثرین اور زلزلہ متاثرین کے مطالبات کو فوری حل کرنے پر زور دیا۔کانفرنس میں صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مشتاق حکیمی، پارلیمانی لیڈر و منسٹر اگریکلچر کاظم میثم، رکن شورائے عالی کاچو زاہد علیخان، نائب صدر شیخ کریمی، ایڈوکیٹ عقیل، وزیر عیسی اور دیگر صوبائی و ضلعی ممبران نے بھی شرکت کی۔

وحدت نیوز(کوہاٹ)مجلس وحدت مسلمین اور قومی وحدت کونسل کےزیر اہتمام برسی امام خمینی برسی کے موقع پر قومی مرکز کوہاٹ کچہ پکہ کے مقام پرقومی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔برسی میں بڑی تعداد میں عوام ،علماء اور دیگر حواص نے شرکت کی۔ اجتماع سے مختلف علماء کرام اور دیگر شخصیات نے خطاب کیا۔

اس موقع پر مرکزی خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدرعلامہ جہانزیب جعفری نے کہا کہ ہمیں امام خمینی کے زندگی سے سبق لینا چاہیے۔کیونکہ امام خمینی ہی وہ شخصیت ہیں جس کی راہ پر چل کر ہم اپنی الہی ذمہ داریوں کو ادا کر سکتے ہیں۔امام خمینی نے پاکستان سمیت دنیا بھرکے مظلوموں کے مسائل کا حل ظالم حکمرانوں کے سامنے ڈٹ جانے کو قرار دیا ہے۔ ہم بھی اگر ملک میں امن وسکون اور قانوں کے حکمرانی چاہتے ہیں تو راہ امام کو اپنانا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ظالم حکومت کے خلاف قیام کا اصل مقصد آئند ہ کی نسلوں کو غلامی سے نجات دلانا ہیں۔ یہ صرف اور صرف تب ممکن ہوگا کہ ہم پاکستان کے شہید قائد کے راستے پر چل کر افکار امام خمینی پر عمل کے قابل بن جائیں گے جو اس وقت کی ضرورت ہیں۔ اس موقع پر پاراچنار کے شہیدا کو بھی خراج تحسین پیش کی گئی اور مقررین نے حکومت سے پاراچنار کے شہید اساتذہ کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع کورنگی اور آئی ایس او لانڈہی یونٹ کے زیر اہتمام افکار امام خمینی سیمینار جامع مسجد و امام بارگاہ ابوالفضل العباس بابر مارکیٹ لانڈھی میں منعقد ہوا جس میں تلاوت قرآن کمسن حافظ ماسٹر کاظم عباس نے کی جبکہ ترانہ شہادت دستہ امامیہ کے مرکزی صاحب بیاض وسیم الحسن عابدی نے پیش کیا، سمینار سے خطاب حجتہ الاسلام والمسلمین سید صادق رضا تقوی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر حجتہ الاسلام والمسلمین سید باقر عباس زیدی نے کیا ۔ پروگرام میں کورنگی ڈسٹرکٹ کے مختلف یونٹس سے مومنین سمیت صوبائی اور ڈویژنل ذمہ داران کی شرکت۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree