Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(سجاول) سابق ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع سجاول سید نواز علی شاھ داتاری شدید علالت کے سبب گذشتہ روز داعی اجل کو لبیک کہہ کر خالق حقیقی سے جاملے۔انہیں ان کے آبائی گاؤں درگاہ پیر پٹھہ میں سپرد لحد کردیا گیا۔

مرحوم  سید نواز علی شاھ داتاری کے وفات پر ایم ڈبلیوایم کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، صوبائی صدر علامہ سید باقرعباس زیدی و دیگر قائدین نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

قائدین ِ وحدت نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی مغفرت کی دعاکرتے ہوئےکہا کہ رب کریم انہیں جوار آئمہ معصومینؑ میں محشور فرمائے اور ان کے تمام پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔ آمین

وحدت نیوز(اسلام آباد)وحدت یوتھ پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ محبانِ وطن اجلاس جنرل یوتھ کونسل جامعہ الصادق جی سکس ٹو اسلام آباد میں جاری، جس میں ملک بھر سے وحدت یوتھ کے جوانوں کی بھرپور شرکت، پہلی نشست کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت علی ریاض اور منقبت و نعت خوانی کی سعادت احسان علی، سید غیور شمسی و زہیر عبّاس نے حاصل کی۔

پہلی نشست سے خطاب کرتے ہوئے رکن شوریٰ عالی علامہ ڈاکٹر محمد یونس حیدری نے کہا کہ جوان کسی بھی قوم کا سب سے قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، جوانوں کی بدولت کوئی بھی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو کر کامیابی کے مراحل طے کرتا ہے۔

محبان وطن اجلاس کی دوسری نشست سے خطاب کرتے ہوئے مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے کہا کہ ایک باکردار اور پاکیزہ سیرت جوان مذہب و ملت کے لیے سعادت و کامرانی کا باعث ہے اور ہماری جوان نسل کو چاہیے کہ وہ اپنی اخلاقی و روحانی تربیت پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے دین اسلام کی خدمت میں مصروف عمل رہیں۔

جنرل یوتھ کونسل کے اجلاس سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ جوان ہمارے ملک وملت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، قدرتی و انسانی وسائل میں سب سے قیمتی ترین سرمایہ جوان ہیں، کوئی بھی معاشرہ جوانوں کی صلاحیتوں کے مرہون منت ترقی کی منازل طے کرتا ہے، وقت کے تقاضوں کے مطابق ہمارے جوانوں کا جدید علم و فنون سے آراستہ ہو کر ملک کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ناگزیر ہے۔

محبان وطن اجلاس میں وحدت یوتھ کے اغراض و مقاصد کے عنوان پر ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری عزاداری ونگ ملک اقرار حسین علوی نے مدلل انداز میں روشنی ڈالی دیگر مقررین میں سوشل میڈیا ایکسپرٹ سید عظیم سبزواری نے سوشل میڈیا کے اہداف پر لیکچر دیا، سید سجاد نقوی نے پروگرام کے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دئیے۔ کل 11 جون بروز اتوار اجلاس کے دوسرے دن مجلس یوتھ ونگ کے نئے مرکزی صدرکا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس علامہ سید علی اکبرکاظمی کی زیرصدارت منعقد ہوا ۔ صوبائی کابینہ کو صوبائی شعبوں کےپروگرامات پر بریفنگ دی گئی ۔ صوبائی کابینہ نے صوبائی کابینہ اجلاس میں صوبائی شوری کے اجلاس کی باقاعدہ منظوی دی اور اضلاع کو مختلف شعبوں کے پروگرامز دیئے جانے کی بھی منظوری دی ۔ صوبائی شوریٰ صوبہ پنجاب  کا اجلاس 10 / 11 جون کو لاہور سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شادمان لاہور میں منعقد ہو رہا ہے ۔ صوبائی کابینہ میں کئی ایک فیصلہ جات بھی کیے گئے ہیں ۔اس اجلاس میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری جناب سلیم صدیقی نے خصوصی طور پر شرکت فرمائی ۔ صوبائی کابینہ کا  اجلاس 3 گھنٹے جاری رہا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے رواں مالی سال کے بجٹ کے متعلق میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے معیشت کی بحالی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک الیکشن نہ کروائے جائیں، سیاسی استحکام ہی معاشی استحکام کی ضمانت ہے،  اعداد و شمار کے گورکھ دھندے پر مبنی غریب کش بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، بجٹ میں غریب عوام کے لیے کوئی ریلیف نہیں رکھا گیا،  بنیادی ضروریات کی اشیاء پر ٹیکسز میں اضافہ مہنگائی کا طوفان لائے گا، آٹا، چینی، گھی، دودھ اور دیگر کھانے پینے کی عام اشیاء میں سے کسی پر سبسڈی نہ دینا دیہاڑی دار طبقے کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کا خون چوسا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایک شعبے میں لولی پاپ دے کر کئی شعبوں میں بے تحاشہ ٹیکسز بڑھا کر ملک کو مزید مسائل میں دھکیل دیا ہے، عوام پہلے ہی ایک سال سے مہنگائی کی چکی میں پس رہے تھے، پیٹرولیم مصنوعات کی لیوی شرح پر اضافہ ہر شئے کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنے گا، حکمران ٹولے نے اپنی شاہ خرچیوں میں کمی لانے کی بجائے، رات آٹھ بجے مارکیٹس کو بند کرنے کا انتہائی عقل سے عاری فیصلہ کیا ہے، اس بجٹ میں کوشش کی گئی ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے آئی ایم ایف کو سہولت دی جائے، مینوفیکچرنگ، تجارت، زراعت اور صنعت جیسے اہم پیداواری شعبوں کی تنزلی پر قابو پانے کے لیے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ صرف اعلان کرنا مسئلے کا حل نہیں، مزدور کی کم سے کم تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی نہیں بنایا جاتا۔

وحدت نیوز(کراچی)الاآصف پیٹرول پمپ کراچی ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کی شہادت پر مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی کا اظہار مذمت اور افسوس۔

میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی پر موجود دو پولیس اہلکاروں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں ۔شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہیں ۔

 علی حسین نقوی نے کہا کہ شہر میں جرائم پیشہ افراد کا راج ہے ۔پولیس محافظوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

ان کاکہنا تھا کہ اسڑیٹ کرائم میں ملوث جرائم پیشہ افراد کے خلاف قانون سخت کیا جائے۔اسٹریٹ کرائم میں ملوث جرائم پیشہ افراد کو سر عام پھانسی دی جائے۔

وحدت نیوز(حب)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ذات گرامی انسان کامل ہونے کے باعث عالم انسانیت کے لئے رہبر و رہنماء ہے۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان کے ضلع حب میں اکرم کالونی میں واقعہ بخاری امام بارگاہ میں مومنین سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ایم ڈبلیو یم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے حب پہنچنے پر ایم ڈبلیو ایم حب کے ضلعی صدر سید قربان علی شاہ رضوی کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کی اور مرحومہ کی بلندی درجات کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر ضلعی سینیئر نائب صدر سید لعل شاہ دوپاسی، نائب صدر عمران حسین انگاریہ، جنرل سیکریٹری سعید احمد لاشاری و دیگر پارٹی اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اکرم کالونی حب کی بخاری امام بارگاہ میں مومنین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ماہ ذی قعدہ کی فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے ساتھ خصوصی نسبت ہے۔ جس کا آغاز اور انجام امام ہشتم امام رؤف کی ذات گرامی سے منسوب ہے۔ ذی القعدہ مہینے کا آغاز حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا اور امام رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت یعنی عشرہ کرامت سے ہوتا ہے اور اس کا آخری عشرہ امام علی رضا علیہ السلام کے ایام شہادت سے منسوب ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ذات گرامی انسان کامل ہونے کے باعث عالم انسانیت کے لئے رہبر و رہنماء ہے۔ آپ نے اپنے پاکیزہ کردار اور الٰہی بصیرت سے بنو عباس کے طاغوتی حکمرانوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلعی صدر اور ضلعی کابینہ سے تنظیمی فعالیت اور ماہ محرم الحرام کے پروگرامز کے متعلق تفصیلی مشاورت کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree