Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(اصفہان)مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کی طرف سے امام خمینی (رہ) کی 34ویں برسی کے موقع پر ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مہمان خصوصی جناب آقای احمد مقیمی مشاور وزارت ثقافتی امور نے اپنی گفتگو میں انقلاب اسلامی اور شخصیت امام خمینی (رہ) کے بارے میں مختلف نکات بیان کئے۔

 انھوں نے کہا کہ امام خمینی (رہ) کے افکار و نظریات نے صرف دنیا کے ایک خطے میں رژیم چینج نہیں کی بلکہ ایک حقیقی، نظریاتی اور جمہوری و اسلامی انقلاب برپا کیا ہے۔ انھوں نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ امام خمینی(رہ) نے عوام کو اپنے حقوق کیلئے اٹھنا اور لڑنا سکھایا، جس کی وجہ سے عوام کامیاب ہوئے۔ انقلاب اسلامی حقیقت میں ظهور امام (عج) کے لیے زمینہ سازی کا پہلا قدم ہے۔ آخر میں سوالات و جوابات کا سلسلہ بھی کچھ دیر جاری رہا، جس کے بعد معزز و محترم مہمانوں کی ضیافت کیلئے دسترخوان بچھایا گیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومتی ٹولے نے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، روز بروز عوامی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے، یہ زندگی کے کسی بھی شعبے میں ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں، انکی نالائقیوں نے انہیں کہیں بھی منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا، یہی وجہ ہے کہ یہ الیکشنز کے نام سے ہی خوفزدہ ہیں اور اپوزیشن جماعتوں اور کارکنان پر ریاستی جبر کا مسلسل استعمال کر رہے ہیں، حکمرانوں نے حکومتی مشینری سے عوامی خدمت کی بجائے، سیاسی حریفوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت کئی چیلنجز کا سامنا ہے، ماحولیاتی و موسمیاتی تبدیلی کی بدولت ہمارے ملک کو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس مشکل پر قابو پانے کیلئے حکومتی ارسطوؤں کے پاس کوئی پلان نہیں ہے، ترک صدر کو آم تو تحفے میں پیش کیئے گئے ہیں لیکن اس سندھ دھرتی کے سیلاب متاثرین آج بھی حکومتی امداد کے منتظر ہیں، سورج کی آگ برساتی گرمی میں یہ ٹینٹوں میں دن رات گزارنے پر مجبور ہیں، انکا کوئی پرسان حال نہیں، اوپر سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے رہی سہی کسر نکال دی ہے، حکمرانوں کو غیر ملکی دوروں سے فرصت ہی نہیں کہ وہ عوامی مسائل کا حل نکالیں، لہذا عوامی عدالت میں جانے کے لیے ان کے پاس دکھانے کو کچھ نہیں، یہ جس وقت بھی انتخابات میں جائیں گے، انہیں ووٹ کے ذریعے شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اہل سنت نے ہر دور میں اہل بیت علیہم السلام سے عشق و محبت کا اظہار کیا ہے۔ بنوامیہ کے طرف دار امت مسلمہ میں یزید پلید اور آل یزید کی وکالت کرکے اپنے خبث باطن کا ثبوت دے رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جامعہ غوثیہ سلطانیہ مرکز منہاج القرآن کوئٹہ میں تحریک منہاج القرآن بلوچستان کے صوبائی رہنماء علامہ حامد سعیدی اور حاجی محمد سرفراز سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اہل سنت نے ہر دور میں اہل بیت علیہم السلام سے عشق و محبت کا اظہار کیا ہے۔ عصر حاضر میں بعض ناصبی ذہنیت کے دشمنان اہل بیت اہل سنت کو غلط راستے پر لے جانا چاہتے ہیں۔ بنوامیہ کے طرف دار امت مسلمہ میں یزید پلید اور آل یزید کی وکالت کرکے اپنے خبث باطن کا ثبوت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہل سنت کے علماء و مشائخ اور اکابرین کا فریضہ بنتا ہے کہ وہ قرآن و اہل بیت سے لوگوں کو جوڑیں۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے القول المعتبر فی الامام المنتظر اور السیف الجلی علی منکر ولایتِ علی اعلان غدیر جیسی کتابوں کے بعد حضرت امام علی علیہ السلام کی روایات کو جمع کرکے ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ حامد سعیدی نے کہا کہ بدقسمتی سے بعض جاہل افراد نے دشمنان اہل بیت کے جھوٹے مناقب بیان کرنا شروع کئے اور یزید لعین کے حق میں باتیں کیں۔ جسے بروقت شیخ الاسلام علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے علمی دلائل سے رد کیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی علمی خدمات پورے عالم اسلام کے لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ فرسودہ نظام کو تبدیل کئے بغیر بہتری ناممکن ہے۔ بہتری چہروں کے بدلنے سے نہیں نظام بدلنے سے ممکن ہے۔ اس موقع پر علامہ حامد سعیدی نے علامہ مقصود علی ڈومکی کو ڈاکٹر طاہر القادری کی شہرہ آفاق کتاب القول المتین فی امر یزید العین اور النجابہ فی مناقب الصحابہ والقرابہ کا تحفہ پیش کیا۔

وحدت نیوز(جلالپور پیر والہ) مجلسِ وحدت مسلمین ملتان تحصیل جلالپور پیر والہ کے زیر اہتمام رہبر کبیر امام خمینی رضوان اللہ علیہ کی برسی کی مناسبت سے مرکزی مسجد جعفریہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سینیئر نائب صدر غلام اصغر سومرو، تحصیل صدر اظہر حسین ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی جبکہ مولانا نادر عباس اور فضل عباس جعفری نے خطاب کیا۔

رہنماؤں نے بانی انقلاب اسلامی کے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی کی فکر کو حقیقی معنوں میں ابھی تک بھی درک نہیں کیا جا سکا اور دنیا کو تمام شعبوں میں پالیسی دینے والا امریکہ ہر میدان میں شکست کھاجاتا ہے اس ساری شکست اور ناکامی کے پیچھے فکر امام خمینی کارفرما ہے، سب عالمی طاقتوں نے طے کیا کہ گریٹر اسرائیل بنائیں گے،اب فلسطینی مظلومین اسرائیل کی زد میں نہیں بلکہ اسرائیلی فلسطینی مجاہدین کے نشانے پر ہیں، ہم فکر امام خمینی کے مطابق تمام مسالک میں وحدت کو فروغ دیں گے اور سیاسی میدان میں موجود رہیں گے اور ملک کے اندر مطلق العنانیت کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔

وحدت نیوز(کراچی)سندھ حکومت دودھ فرشوں کی من مانیوں کا نوٹس لیں،سرکاری نرخوں پر دودھ کی فروخت یقینی بنائی جائے، ناجائز منافع خوری کو قابو نہ کیا گیا تو شہریوں سے دودھ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کریں گے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکرٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن  وحدت ہاوس میں  منعقد پولٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پررضی حیدر،یعقوب شہباز،آصف صفوی ،کاظم عباس ودیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، پیٹرول، ڈیزل اور ڈالر کی قیمت میں کمی کے باوجود آٹے، چینی،چاول، دالوں اور دودھ کی قیمتوں میں کمی کا نہ کیا جانا بیڈ گورننس کی کی واضح مثال ہے، پرائس کنٹرول اتھارٹی اور فوڈ انسپیکشن ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ ادارے خواب خرگوش کے مزیلینے میں مصروف ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ کراچی میں ڈیری فارمرز نے اچانک دودھ کی قیمت میں 20 روپے اضافہ کردیا،اس سے قبل دودھ کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کیا گیا تھا۔دودھ کی قیمت میں اضافے کے بعد فی لیٹر قیمت 220 روپے ہوگئی جبکہ دہی360 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔اس ناجائز اضافے کو شہر قائد کے عوام مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمشنر کراچی کی جانب سے متعین کردہ دودھ کے سرکاری نرخ 170 روپے پر فروخت سے انکار پر بیوپاریوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے، غریب شہریوں کے معصوم بچوں کی بھوک کا ہی خیال کرلیا جائیایسا نہ ہو کہ وہ بوند بوند دودھ کو ترس کر مر جائیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امام خمینی نے قرآن و سنت اور سیرت اہل بیت علیہم السلام کی روشنی میں جو اسلامی نظام قائم کیا وہ نور بن کر دنیا کے اندھیروں میں روشنی پھیلا رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں رہبر کبیر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی 34 ویں برسی کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین ضلع کوئٹہ سٹی کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جس میں رہبر کبیر حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، رکن شوریٰ عالی سابق صوبائی وزیر قانون آغا سید محمد رضا، ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ سٹی ارباب لیاقت علی ہزارہ، حاجی طاہر نظری اور دیگر نے خطاب کیا۔ جبکہ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ شیخ ولایت حسین جعفری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

برسی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ گذشتہ ایک ہزار سال میں تاریخ انسانی نے حضرت امام خمینی جیسا عظیم انسان نہیں دیکھا۔ وہ اپنے علم و تقویٰ، شجاعت و بصیرت اور اعلیٰ انسانی صفات کے باعث تاریخ انسانی کے منفرد کردار ہیں۔ آپ کے گفتار و کردار سے انبیاء کرام علیہم السلام کے پاکیزہ کردار کی خوشبو آتی ہے۔ انقلاب اسلامی عصر حاضر کے تین بڑے انقلابات میں سے سب سے بڑا انقلاب ہے، جو امام خمینی نے قرآن و سنت کی روشنی میں بپا کیا۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے قرآن و سنت اور سیرت اہل بیت علیہم السلام کی روشنی میں جو اسلامی نظام قائم کیا وہ نور بن کر دنیا کے اندھیروں میں روشنی پھیلا رہا ہے۔ آج اسلام ناب انقلاب اسلامی اور مقاومت ایک ناقابل تردید عالمی قوت بن چکی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree