
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(اسلام آباد) قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کے جانثار وفادار ساتھی مجلس وحدت مسلمین پاکستان ریاست آزاد کشمیر کے سابقہ سیکرٹری جنرل و مجاہد عالم دین علامہ سید تصور حُسین نقوی الجوادی اس دنیا سے رخصت ہوگئے، وحدت یوتھ ونگ پاکستان کےمرکزی صدر علامہ تصور علی مھدی کا اظہار افسوس۔
علامہ تصور علی مہدی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ علامہ تصور حُسین نقوی الجوادی کی جدائی ایک المناک سانحـــــہ سے کم نہیں ہے، علامہ تصور حُسین نقوی الجوادی مجلس وحدت مسلمین بننے سے لیکر آج تک قائد وحدت کے ساتھ رہے ،مخلص اور وفادار ساتھی تھے۔
انہوں نے کہا کہ قائدوحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کے قریبی ساتھی اور مجلس وحدت مسلمین کے وفادار ساتھیوں میں شمار ہونے والی شخصیت علامہ سید تصور حُسین نقوی الجوادی کےانتقال پر وحدت یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ تصور علی مھدی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج ایک عظیم شخصیت باعمل عالم دین علامہ سید تصور حُسین نقوی الجوادی سے محروم ہوگئے۔ علامہ تصور حُسین نقوی الجوادی قائدوحدت کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے اس کی جدائی پر ہمیں دلی صدمہ پہنچا ہے خداوندمتعال شہید کے درجات بلند فرمائے اورجوار آئمہ علیہم السلام میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عنایت فرمائے لواحقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں۔
وحدت نیوز(گلگت) پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان و رکن گلگت بلتستان کونسل شیخ احمد علی نوری کی جانب سے سکردو میں پینے کے پانی کی کمی پر اہم قدم۔
جی بی کونسل نے شیخ احمد علی نوری کے توجہ دلانے پر چیئرمین واپڈا کو خط لکھ دیا۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ شتونگ نالہ کا رخ موڑنا سدپارہ ڈیم پراجیکٹ کا اہم ترین حصہ تھا مگر اس پر آج تک کوئی عملی کام نہیں ہوسکا۔
پچھلی حکومت میں اس اہم منصوبے کی فزیبلٹی کیلئے بجٹ مختص ہوا اور ٹینڈر بھی جاری ہوا مگر ابتک اس پر عمل نہیں ہوسکا۔
اسوقت سکردو شہر میں آبپاشی اور پینے کے پانی کے سنگین مسائل ہیں۔
سکردو میں اسوقت عوام سخت اشتعال میں ہیں اور تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں، یوتھ اس اہم منصوبے کیلئے آواز اٹھا رہے ہیں۔
لھذا اس اہم قومی منصوبے اور مسئلے کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔
چیئرمین واپڈا اس ایشو کو ذاتی دلچسپی لیکر متعلقہ ذمہ داروں کے ذریعے حل کیلئے اقدام اٹھائیں۔
وحدت نیوز(لاڑکانہ)علامہ تصور علی مھدی کے بطور مرکزی صدر وحدت یوتھ ونگ پاکستان انتخاب پرملک بھر سے عہدیداران و کارکنان کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات اور نیک خواہشات کا اظہار،ڈویژنل صدر وحدت یوتھ ونگ لاڑکانہ منصب علی کربلائی نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ یوتھ کی قیادت علامہ تصور علی مھدی کو ملی ہے جو ایک شجاع بابصیرت اور دلیر رہنما ہیں، جنرل سیکریٹری لاڑکانہ ڈویژنل مستنصر مہدی ابڑو نے کہا کہ علامہ تصور علی مھدی کے ساتھ ہر موڑ پر شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، تصور علی مھدی کا ایک اشارہ ہوگا حاضر حاضر لہو ہمارا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وحدت یوتھ ونگ پاکستان کا پہلا اجلاس محبانِ وطن 10/11 جون 2023 کو جامعہ امام الصادق جی نائن ٹو اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں یوتھ نے شرکت کی جس میں مرکزی صدر کے لئے الیکشن ہوا ،اکثریت رائے سے علامہ تصور علی مھدی ووٹ حاصل کرکے مرکزی یوتھ صدر منتخب ہوئے، ملک بھر سے عہدیداران و کارکنان کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات نیک خواہشات کا اظہار۔
منصب علی کربلائی نے مرکزی صدر وحدت یوتھ ونگ پاکستان کے منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ یوتھ کی قیادت علامہ تصور علی مھدی کو ملی ہے جو ایک شجاع بابصیرت اور دلیر ہے، وحدت یوتھ ونگ ڈویژن لاڑکانہ جنرل سیکرٹری مستنصر مہدی ابڑو نے کہا کہ ہم علامہ تصور علی مھدی کے ساتھ ہر موڑ پر شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور اس کا ایک اشارہ ہوگا حاضر حاضر لہو ہمارا ہوگا۔
وحدت نیوز(سکردو) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے کوآرڈینیٹر مزمل حسن ایڈوکیٹ، گلگت سے اسکردو آتے ہوئے راستے میں حادثے کا شکار ہوگئے، ان کی گاڑی ایک گہری کھائی میں جاگری ، سانحے میں ان کی والد حسن علی اور والدہ بھی جاں بحق ہوگئیں جبکہ ان کی بہن شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کی گئیں۔
اس افسوس ناک اور کرب ناک سانحے پر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی صدر علامہ آغا سید علی رضوی سمیت ممبر جی بی کونسل شیخ احمد نوری، وزیر زراعت کاظم میثم، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ الیاس صدیقی ، پارلیمانی سیکریٹری برائے لوکل گورنمنٹ شیخ اکبر رجائی ، پارلیمانی سیکریٹری برائے حقوق نسواں کنیز فاطمہ اور دیگر نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔
ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں نے متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم غم زدہ خاندان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، خدا وند متعال تمام مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو اس کرب ناک سانحے کو برداشت کرنے کیلئے صبر عظیم عنایت فرمائے ۔
وحدت نیوز(ہریپور)مجلس وحدت مسلمین ضلع ہری پور کے زیراہتمام رہبر کبیر انقلاب اسلامی امام خمینی رھ اور شہدائے پاراچنار کے چہلم کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری، صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر حسین ساجدی اور صوبائی سیکرٹری عزاداری سیل نئیر جعفری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مقررین نے امام خمینی رھ کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام راحل نے دنیا کے سامنے دین اسلام کو ایک حقیقت پسند اور انقلابی مذہب کے طور پر پیش کیا، انسانیت کو انسانی غلامی کی زنجیروں سے آزاد کرکے خدا کی غلامی میں دینے کا اصول پیش کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے شہدائے تری منگل پاراچنار کے قاتلوں کی فوری طور پر گرفتاری اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔
وحدت نیوز(مظفرآباد) داعی اتحاد بین المسلمین ، بانی رہنما مجلس وحدت مسلمین آزادجموں کشمیر ،علامہ سید تصورحسین جوادی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔
علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی گذشتہ 6 برس سے شدید زخمی اور بیمار تھے اور انہی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے رب کریم کی بارگاہ میں حاضر ہوگئے۔
علامہ سید تصورحسین نقوی الجوادی پر 6 برس قبل مظفر آباد میں تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے قاتلانہ حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہوئے تھے۔ اس سانحے میں ان کی شہ رگ بھی گولی لگنے سے متاثر ہوئی تھی۔
علامہ تصور حسین نقوی الجوادی انہی زخموں سے مقابلہ کرتے ہوئے چھ برس معذوری کی حالت میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد اپنے ہزاروں چاہنے والوں کو غم زدہ چھوڑ کر ہمیشہ کیلئے ابدی نیند سوگئے۔
علامہ سید تصور حسین نقوی کی شیعہ سنی اتحاد اور کشمیری حق خودارادیت کی جدوجہد میں خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی، وہ روز اول سے مجلس وحدت مسلمین اور قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے سچےپیرو اور سپاہی تھےاورآخری سانس تک اسی پر قائم رہے۔
مرحوم کی نماز جنازہ یونیورسٹی گراؤنڈ مظفرآباد میں ادا کردی گئی جس میں چیئر مین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی، صدر ایم ڈبلیوایم کے پی کے علامہ جہانزیب جعفری، معروف شیعہ اسکالر مفتی کفایت حسین ، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سرادر عتیق احمد خان سمیت اعلیٰ حکومتی اور سیاسی شخصیات سمیت مختلف مکاتب فکر کے اکابرین نے شرکت کی ۔