Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ غاصب اسرائیل کے خلاف فلسطینی مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں، اسرائیل کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جوابی کاروائیاں فلسطینی عوام کا حوصلہ بلند کریں گی۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، صہیونیوں کی دہشتگردانہ کاروائیوں میں لاکھوں بے گناہ فلسطینی شہید ہوئے، امریکہ و اسرائیل اقوام عالم میں فلسطین کو تنہا کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔

علامہ باقر عباس زیدی نے مزید کہا کہ اسرائیل کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جوابی کاروائیاں فلسطینی عوام کا حوصلہ بلند کریں گی، غزہ سمیت کئی فلسطینی علاقے مسلسل اسرائیلی جارحیت کا شکار ہیں، چند عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرکے مسلم امہ کو دھوکا دے رہے ہیں، ملک خداداد پاکستان کی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاکستان کی عوام اسرائیل کو تسلیم کرنے کی ہرسازش کو ناکام بنا دیں گے۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)شہدائے سانحہ شب عاشور جیکب آباد کی آٹھویں برسی 23 اکتوبر کو مقتل شہداء جیکب آباد پر منائی جائے گی۔ برسی شہداء کے موقع پر عظمت شہداء کانفرنس ہوگی۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم برادر عارف علی الجانی مرکزی صدر وحدت یوتھ علامہ تصور مہدی صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان علامہ سید ظفر عباس شمسی اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری برادر غلام حسین و دیگر خطاب کریں گے۔برسی شہداء کی تقریب کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما اور چیئرمین وارثانِ شہداء کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت وارثانِ شہداء کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ دھشت گرد اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں جو بے گناہ شہریوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بناتے ہیں۔ آٹھ سال کا طویل عرصہ گذر جانے کے باوجود سانحہ شب عاشور جیکب آباد کے متاثرین کو انصاف نہیں ملا۔ آج بھی ہزاروں شہداء کے وارث ریاست اور ریاستی اداروں سے انصاف طلب کر رہے ہیں۔ سانحہ مستونگ و ھنگو بتا رہے ہیں کہ اس ملک میں دھشت گرد بھی موجود ہیں اور ان کا مضبوط نیٹ ورک بھی موجود ہے جس کے خلاف فوجی آپریشن ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ شہداء ہمارے محسن ہیں ان کے افکار اور اھداف کو ژندہ رکھنا ضروری ہے۔ ہم شہدائے راہ حق سے عہد کرتے ہیں کہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے باطل یزیدی قوتوں کا مقابلہ جاری رکھیں گے۔ برسی شہداء جیکب آباد کے سلسلے میں وارثانِ شہداء اور ملی تنظیموں کی جانب سے دعوت کا عمل جاری ہے۔

وحدت نیوز(لاہور)میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و جشن صادقین علیہم السلام کی مناسبت سے جناب مرزا امیر عباس ممبر بیت المال پنجاب کی رہائشگاہ پر برادر سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم و برادر سید خرم عباس نقوی اسپیشل سیکرٹری برائے امور عزاداری پنجاب کی خصوصی کاشوں سے ایک پر وقارروحانی و معنوی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں لاہور شہر سے تعلق رکھنے والے تمام مکاتب فکر کے عشاقان مصطفی نے بھرپور  شرکت کی خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کے ڈائریکٹر جنرل  جناب برادر جعفر ناس صاحب اور ڈی آئی جی آپریشن لاہور جناب علی ناصر رضوی نے بطور مہمان خصوصی، خصوصی طور پر اس پاکیزہ محفل میں شرکت فرمائی اور خطاب فرمایا ۔ جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید حسن رضا  ہمدانی ،صوبائی آفس سیکریٹری ایم ڈبلیو ایم ظہیر کربلائی کے علاوہ اہل سنت کے جید علمائے کرام اور معروف ثناء خوان اہلبیت علیہم السلام نے بھی اس بابرکت محفل میں رونق افروز ہوئے ۔

 لاہور شہر کے بانیان مجالس کے علاوہ تمام اکابرین شہر بھی اس محفل میں شریک تھے ۔ سید آغا حسین شاہ پولیٹیکل صوبائی سیکریٹری ایم ڈبلیو ایم پنجاب ، پیر نوبہار علی شاہ صاحب ، علامہ  وقار الحسنین نقوی ، علامہ مشتاق حسین جعفری ، سید عمارنقوی فرزند ارجمند مرحوم سید اجمل نقوی ، امیر عباس نقوی سربراہ امام خمینی ٹرسٹ ، مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور صدر جناب نجم خان صاحب ،ضلع لاہور ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی نائب صدر آفتاب علی ہاشمی ، ضلعی جنرل سیکریٹری ایم ڈبلیو ایم جناب نقی مھدی ، لاہور کے معروف مذہبی ،سیاسی رہنما جناب افسر رضا خان  ، بزرگ تنظیمی ساتھی جناب حسنین جعفر زیدی ، شیعہ علماء کونسل کے علامہ حافظ کاظم رضا نقوی ، علامہ پرویز اکبر ساقی ، کے علاوہ لاہور شہر کے مذہبی ،سیاسی اور سماجی اور انجمن تاجران ،صحافی حضرات اور وکلا کے وفود اور نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔

 مقررین نے اپنے خطابات میں حضور سرور کائنات کے حضور اپنا اپنا نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔پروگرام کے آخر میں مرزا امیر عباس کی جانب سے خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی  ایران کے ڈائریکٹر جنرل جناب جعفر ناس صاحب اور ڈی آئی آپریشن لاہور جناب علی ناصر رضوی کو خصوصی طور شیلڈز پیش کی گئیں۔ تمام مہمانوں نے مرزا امیر عباس ممبر بیت المال پنجاب اور سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکریٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا اتنی خوبصورت  روحانی  محفل سجانے پر خصوصی طور شکریہ ادا کیا ۔  محفل کے دوران تمام خطباء ،مقررین اور ثناخوانوں اور مہمانان خصوصی نے بار بار وزیر اعظم پاکستان کے سابق معاون خصوصی جناب حیدر علی مرزا مرحوم کوخصوصی طور پر یادکرتے رہے  اور انکی بلندی درجات کے لئے دعا کراتے  رہے  ۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ،اہلیان سولجر بازار و ملی تنظیموں کی جانب سے ولادت رسول خداؐ اور امام جعفر صادقؑ کی مناسبت سے جلوس و جشن منعقد کیا گیا، جلوس و جشن محفل شاہ خراسان سولجر بازار سے برآمد ہوا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا عزاخانہ زہراؑ سولجر بازار پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس و جشن میں مرد، خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکائے جلوس نے ہاتھوں میں  پرچم  اٹھا رکھے تھے۔

 اس موقع پرعلامہ سجاد شبیر رضوی، علامہ مبشر حسن، ناصر حسینی، نوشاد علی اور دیگر نے شرکائے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول خداؐ کی سیرت پر حقیقی معنوں پر عمل کرنے سے مسلمانوں کو عزت و سرفرازی نصیب ہوگی، آج امت مسلمہ سیرت رسول خداؐ سے دور ہوچکی ہیں، انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی سازش کو صرف اتحاد کے ذریعے ہی ناکام بنایا جاسکتا ہے، امت میں اتحاد برقرار رکھنے کے لئے امام خمینی نے رسول خداؐ کی شخصیت کو مرکز قرار دیا  اور بارہ سے سترہ ربیع الاول کے ایام کو ہفتہ وحدت کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔

 انہوں نے کہا کہ آج دنیائے اسلام میں ظلم و ستم کےمقابلے کے لئے سیرت نبویؐ کو اجاگر کرنا ضروری ہے۔ جس میں مظلوم کو اس کا حق دینے کی تاکید کی گئی ہے۔جلوس و جشن میں معروف مذہبی، سماجی و سیاسی شخصیات نے  شرکت کی اور منتظمین کی منظم جلوس و جشن کے انعقاد کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا، جبکہ برادر اریب ہادی، نایاب حسین زیدی، وسیم عباس، رضی زیدی، اکبر علی، کوثر، علی، محمد حسین اور دیگر نے نعت مقبول پیش کیں۔ دوران جلوس شرکاء کے لئے دودھ کی سبیل کا اہتمام کیا گیا تھا، اس موقع پر شہدائے اسلام کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، غیور اور شجاع فلسطینیوں کو اپنی سرزمین کے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، اسرائیل کے لئے نارملائزیشن کی مہم چلانے والے دیکھ لیں آپ ڈوبتی کشتی میں پاکستان کو سوار کرنا چاہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فضائیہ کے نہتے فلسطینیوں پر حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، فلسطینی عوام کے پاس گنوانے کو کچھ نہیں بچا۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ ہار بزدل صہیونیوں کا مقدر ٹھہرے گی، مسلم امہ فلسطینی کاز کی حمایت میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنی خاموشی توڑے، اسرائیل گزشتہ سال میں دو سو سے زائد بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے، فلسطینوں کی مزاحمت پر اسرائیلی سفاکیت اور بربریت پر خاموش تماشائی عالمی برادری بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے، ترکیہ اور مصر کو مصلحت پسندی چھوڑ کر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرنی چاہیئے۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب، النور اسلامک سنٹر، جامعہ شہید مطہری اور انجمن تاجران چوک کمہاراں والا کے زیرِاہتمام سالانہ میلاد صادقین ریلی کے استقبال میں چوک کمہاراں والا پر استقبالیہ کیمپ اور سبیل کا اہتمام کیا گیا، استقبالیہ کیمپ میں علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ وسیم عباس معصومی، صدر انجمن تاجران چوک قذافی چوہدری فیصل، انجینئر سخاوت علی سیال، دلشیر علی، مولانا مجاہد عباس جعفری، عون رضا انجم ایڈووکیٹ، ناصر عباس، عمران حیدر، ڈاکٹر شاہد، حکیم غلام شبیرموجود تھے۔

میلاد صادقین ریلی کو علی چوک پر مخدوم الشمس سید عون شمسی نے خوش آمدید کہا اور پھول نچھاور کیے۔ اسی طرح دولت گیٹ چوک پر مرکزی صدر تحفظ عزاداری امام حسین کونسل خاور حسنین بھٹہ، سہیل حسنین بھٹہ، سید طالب حسین پرواز، مخدوم علی شمسی، ناصر عباس کربلائی، آصف جھمٹ کی جانب سے استقبال کیا گیا، شرکائے ریلی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

 انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا کہ میلاد کی خوشیاں منانا ہر مسلمان کے لیے باعث شرف ہے، مستونگ اور ہنگو میں میلادالنبی کے جلوسوں پر حملے دشمن کی بزدلانہ کارروائی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree