
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(لاہور)شیخ عمران صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب نے جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پرخطاب کرتے ہوئےکہا کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی برکات سے ہم سب ہر سال اکٹھے ہوتے ہیں اور پورے سال کا، وحدت ،اخوت مساوات اور آپس کی مہر و محبت کا رزق پاتے ہیں ۔ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے اندرون شہر لاہور میں نکالے گئے مرکزی وروایتی جلوس میں صوبائی سیکریٹری فلاح وبہبود جناب شیخ عمران علی کی شرکت ۔
شیخ عمران علی صوبائی سیکریٹری فلاح وبہبود نے اندرون شہر کے قدیمی روایتی جلوس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی نمائندگی ۔ لاہور شہر کئی مقامات پر عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس نکالے جاتے ہیں ۔جن میں تمام مکاتب فکر کے رہنما شرکت کرتے ہیں ۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور نے جلوس کے مرکزی راستے میں سبیل کا بھی اہتمام کیا تھا۔
وحدت نیوز(لاہور)امامیہ کالونی میں مجلس وحدت مسلمین اور دیگر تنظیموں کے باہمی اشتراک سے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مشترکہ جلوس برآمد ۔ صوبائی رہنماوں کی شرکت ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب سمیت باقی مقامی تنظیموں کے باہمی اشتراک سے عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جلوس امامیہ کالونی جامع مسجد سے برآمد ہوا ۔ جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا بحفاظت اختتام پذیر ہوا ۔ جلوس میں دیگر رہنماوں کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن رضا کاظمی نے بھی شرکت اور خطاب کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ حضور سرور کائنات پوری کائنات کے لئے باعث رحمت ہیں ۔ ہم سب پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بے پناہ عشق رکھتے ہیں ۔ کائنات کی یہ ہستی محور وحدت ہے ۔ ہمیشہ ہم سب اسی ہستی کی وجہ جمع ہوئے ہیں ۔ ہمیں سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایک ہوجانا چاہیے ۔ اور دشمن جو پاکستان بھی دشمن ہے اور اسلام کا بھی دشمن ہمیں ملکر اس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا نا ہے ۔ بلوچستان کے شہر مستونگ اور کے پی کے شہر دوآبہ میں دہشت گردی۔ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔ اور معصوم جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس ہے ۔ عاشقان مصطفی کا یہ پاک خون رائگان نہیں جائے گا ان شاءاللہ۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی نے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر مبارکباد کےپیغام میں کہا کہ امام خمینی رح نے درست فرمایا تھا کہ مسلمان آپس میں دوران نماز ہاتھ کھولنے اور باندھنے کے اختلافات میں مصروف ہیں جبکہ ہمارا دشمن ہمارے ہاتھوں کو کاٹنے کی سازش کر رہا ہےاس کا ثبوت گزشتہ روز مستونگ میں عید المیلاد النبوی ص کے جلوس میں دھماکہ اورھنگو میں نمازیوں پر حملہ منہ بولتا ثبوت ہے ۔ہم اس بدترین فعل کی مذمت کرتے ہیں اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔
بےشک یہ عناصر ملک وقوم کے دشمن نہیں بلکہ اسلام اور مسلمانوں کے دشمن ہیں یہ وہی یزیدی کردار ہےجو 1400سو سال پہلے یزید نے انجام دیا تھا اور اب رسول پاک کی محبت میں نکلنے والوں کے ساتھ یہ فعل انجام دے رہے ہیں جبکہ اس بات سے ناواقف ہیں کہ جس دین خدا میں تفرقہ ڈالنےاور ختم کرنےکے لیے سرگرداں ہیں وہ دشت و بیاباں میں دفن نہیں ہوا بلکہ پوری دنیا میں پھیل گیا کیونکہ یہ وعدہ خداوند ہے۔ہم اس موقع پر اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ہیں اور ان کے اس دکھ ودرد میں انکے ساتھ ہیں۔
وحدت نیوز(لاڑکانہ)وحدت یوتھ ونگ ڈویژن لاڑکانہ کے جنرل سیکرٹری مستنصر مہدی ابڑو نے مستونگ واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ ریلی پر ہونے والے بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جشن عید میلاد النبی(ص) ریلی پر دہشت گردی حملہ سیکیورٹی اداروں پر سوالیہ نشان ہے سانحہ میں شہید افراد کی مغفرت اور زخمیوں کے جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔
وحدت نیوز(قم)سربراہ مجلس علماء امامیہ و سیکرٹری خارجہ ایم ڈبلیو ایم حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ عید میلاد النبیؐ کے بابرکت موقع پر وہابیت و تکفیریت کے پروردہ دہشگردوں کی طرف سے اہلسنت عاشقان رسولؐ اللہ پر مستونگ اور ہنگو میں یکے بعد دیگرے دہشگردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔شہید ہونے والے عاشقان رسولؐ کے لواحقین کو تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔ شہداء کی بلندی درجات و زخمیوں کی جلد شفایابی کی دعا کرتے ہیں۔اور حکومت وقت و متعلقہ اداروں سے بلاتفریق کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
وحدت نیوز(قم) سربراہ مجلس علماء امامیہ پاکستان و سیکرٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے لبنانی چینل المنار کے پروگرام پانوراما میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بدترین سیاسی و معاشی حالات کی وجوہات میں سے بنیادی ترین وجہ ہمارے اداروں کے اندر امریکی مداخلت و نفوذ ہے۔ آپریشن رجیم چینج سے لے کر اب تک تمام تر مسائل کی جڑ امریکہ ہی ہے۔ پاکستان میں ایک لمبے عرصے بعد عوامی حمایت رکھنے والی حکومت کہ جس نے معیشت میں بہت بہتری کی اور عوام کیلئے بنیادی سہولیات دینے کی کوشش کی۔
ایسی حکومت کو صرف اس بات پر گرا دیا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے امریکی اجارہ داری ماننے سے انکار کر دیا اور اس نے آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی۔ بین الاقوامی پریشر کے باوجود اسرائیل کے ناپاک وجود کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اور فلسطینیوں کے دیرینہ مطالبے کی حمایت کی۔ اور پوری دنیا کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ صرف قومی مفادات کی بنیاد پر تعلقات قائم کرے گا۔
امریکی مداخلت کے واضح ثبوت سائفر کی شکل میں پوری دنیا کے سامنے ہیں۔ رجیم چینج آپریشن سے لے کر اب تک امریکی سفیر و سفارتکار پاکستان میں مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ رجیم چینج آپریشن کو مکمل کرنے کیلئے لوکل ہینڈلرز کی مدد سے پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول ترین سیاسی جماعت کو توڑنے کی کوششیں جاری ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد ان پر 200 سے زائد جھوٹے مقدمے بنائے گئے ہیں۔ اور اس وقت وہ بدنام زمانہ اٹک جیل میں پابند سلاسل ہیں۔ سانحہ 9 مئی کی آڑ میں پاکستان تحریک انصاف کے 13000 کارکنان و لیڈران جیل میں بند ہیں۔ انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی ایسی مثال کبھی نہیں دیکھی۔
سیکریٹری امور خارجہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس وقت امریکی مداخلت کی وجہ سے پاکستان کی قومی سلامتی بھی خطرے میں ہے اور امریکی مُسلسل ہمارے ایٹمی اثاثے اپنے کنٹرول میں لینے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔ اگر اسٹیبلشمنٹ نے اب بھی ہوش کے ناخن نہ لیے تو نہ فقط قومی سلامتی کو خطرات لاحق ہونگے بلکہ سول نافرمانی اور عوامی ردعمل پرتشدد مظاہروں کی شکل بھی اختیار کر سکتا ہے۔
علاوہ ازیں سربراہ امورخارجہ نے قرآن مجید کی اہانت کے حالیہ واقعات کے حوالے سے پاکستانی قوم کے جذبات و احساسات کو بیان کیا۔ انہوں نے فلسطینیوں پر غاصب صیہونی حکومت کی طرف سے ڈھائے جانے مظالم کے حوالے سے کہا کہ بے شک پاکستانی حکومت پر جتنا مرضی پریشر ہو لیکن پاکستانی قوم کبھی بھی اسرائیل کے ناپاک وجود کو تسلیم نہیں کرے گی۔