Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(خوشاب)صوبائی آفس سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب لاہور مولانا ظہیر الحسن کربلائی کی معروف سماجی کارکن و فوکل پرسن سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب ق لیگ ضلع خوشاب ، جناب ملک حسن عمران سے ملاقات ۔ ضلع خوشاب کی تازہ سیاسی صورتحال پر گفتگو ۔

 الیکشن کمیشن کی جانب ضلع خوشاب میں تین کی بجائے 4 حلقہ بندیوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔ خوشاب میں سیاسی ہلچل اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔ سیاسی جوڑ توڑ بھی عروج پر ہے ۔ ضلع خوشاب میں ایک مکمل سیاسی میدان بن چکا ہر پارٹی اپنی پوزیشن کو عوام کے سامنے پیش کررہی ہے ۔

سیاسی نمائندوں نے اپنا سیاسی اسٹیٹس اپ گریڈ کرنا شروع کردیا ہے ۔ اس دوران ضروری ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بھی ضلع میں آکر اپنے تشخص کا اظہار کرے۔ یہ بہترین موقع ہوگا ۔کہ مجلس وحدت مسلمین اپنا ایک ضلعی تنظیمی نمائندہ مشخص کرے اور وارد میدان ہو ۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کا اپنے وفد کے ہمراہ ضلع چنیوٹ کاتنظیمی دورہ ۔اس موقع پر سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب ، برادر مظہر عباس جعفری صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی اور ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکریٹری بھی ہمراہ تھے ۔

صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے ضلعی صدر جناب سید عاشق حسین بخاری اور ضلعی کابینہ کے معزز اراکین سے ملاقات کی اور تنظیمی ، تربیتی امور پر گفتگو کی حالات حاضرہ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ضلعی صدر سید عاشق حسین بخاری نے چنیوٹ کی سیاسی صورتحال پر صوبائی صدر کو بریف کیا ۔

صوبائی صدر نے آنے والے متوقع انتخاب کے بارے ضلعی صدر اور ضلعی کابینہ کو مجلس وحدت کی پالیسی سے آگاہ کیا اور کہا کہ آنے والے الیکشن میں مرکز کی پالیسی کو فالو کیا جائے گا ۔جو پالیسی مرکز دے گا صوبہ اور ضلع اس کو فالو کرے گا ان شاءاللہ ۔ صوبائی صدر نے ضلع چنیوٹ کی کارکردگی کو سراہا اور کافی دیر تک تنظیمی سوالات کے جوابات دیتے رہے ۔

آخر میں تمام تنظیمی دوستوں کو علامہ سید علی اکبر کاظمی نے دستور کے مطابق فعالیت کرنے سفارش کی ضلع اور تحصیل میں تمام یونٹس کی تشکیل اور دیگر تمام امور کو دستور کے مطابق دستوری شکل میں انجام دیا جائے ۔ دستور سے ہٹ کر کوئی فعالیت قابل قبول نہیں ۔ انہوں سفارش کی کہ ضلع میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے دستور اور مسئولین رہنمائے اصول کتابچے پر اسٹڈی سرکل کرائے جائیں ۔

صوبائی صدر نے کہا کہ میں چاہتاہوں کہ ضلع چنیوٹ آئیڈیل ضلع تشکیل پائے ۔ اس کے لئے ضلع بھرکے تنظیمی برادران پر منحصر ہے کہ ضلع بھر کی فعالیت کو دستور کے مطابق انجام دیں ۔ اللہ تعالی ہم سب کا حامی وناصر ہو ۔

وحدت نیوز(اصفہان)شہادت دلسوز جناب شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفھان کی طرف سے مجلس عزاء و ماتم داری کا اہتمام کیا گیا۔مجلس عزا کے نظامتی فرائض انجام دیتے برادر حافظ ملک وسیم نے پروگرام کا آغاز کیا۔مجلس کی ابتداء تلاوت قرآن پاک سے ہوئی جس کا شرف برادر حافظ سلیم شیخ صاحب نے حاصل کیا۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد برادر عقیل المعرفی ، مبشر حسن ، شیخ رئیس عباس ، جون مولائی ، ندیم علوی اور غلام علی بلتستانی نے سوز و سلام پیش کیا۔سلام کے بعد مجلس عزا سے علامہ ڈاکٹر یعقوب بشوی صاحب نے خطاب فرمایا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں سیرة سیدہ طاہرہ سلام اللہ علیہا پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ جناب سیدہ پوری انسانیت کے لیے نمونہ عمل ہے۔ حضرت زھرا سلام اللہ علیہا مدافعہ امامت تھیں مدافعہ غدیر تھی۔سیدہ طاہرہ مظہر نور خداوند متعال ہے۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں مزید بیان کیا کہ ہمیں چاہیے ان ایام کو اھمیت دیں اور بھرپور انداز میں منائیں ۔

مجلس عزا کے بعد برادر فرقان حیدر اور آقای ساجد علی مھدوی نے نوحہ خوانی کی۔پروگرام کے آخر میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے مسئول سید محسن نقوی صاحب نے  قم سے تشریف لائے ہوئے مھمان علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی صاحب سمیت تمام شرکت کرنے والے طلاب کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(فیصل آباد)ڈی گراونڈ پیپلز کالونی فیصل آبادمیں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام ہونے والی "استقامت فلسطین کانفرنس" سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور سابق مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کا خطاب۔طالب علموں اور سینیئر برادران کی شرکت۔

جناب ناصر عباس شیرازی نے فلسطین کی فتح کو قطعی لیکن قربانی کے ساتھ قرار دیتے ہوئے اہل غزہ کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے لبنان کی مزاحمتی تحریک کی قربانی کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے اسرائیلی جارحیت کے مقابل اپنا سینہ پیش کر کے اسرائیل کو جنوبی لبنان کے 120 کلو میٹر بارڈر پر قریب نصف اسرائیلی فوج کو انگیج کیا اور سو کے قریب شہادتیں پیش کیں۔

انہوں نے اہل عزہ کی مقاومت کو مثالی قرار دیتے ہوئے مسلم حکمرانوں پر تنقید کی کہ مغرب اور امریکہ کی ایما پر ان حکمرانوں نے اسرائیل سے تعلقات بنانے اور اسرائیل کے جنگی جرائم کے باوجود مظلومین غزہ کو بنیادی انسانی ضروریات کی فراہمی معطل کئے رکھی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی نظریاتی اساس محض ایک ریاستی حل کو قبول کرتی ہے اور دو ریاستی فارمولہ ظلم کو قانونی جواز دینے کے لیے ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اتحاد انبیاء کرام علیہم السلام کا پیغام، جبکہ تفرقہ شیطانی عمل ہے۔ آئمہ معصومین علیہم السلام کی سیرت طیبہ میں اتحاد بین المسلمین کے اعلی نمونے نظر آتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جیکب آباد میں اصغریہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کی ایک تقریب سے "سیرت معصومین علیہم السلام میں اتحاد امت کی اہمیت" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا ڈویژنل اجلاس "سیرت معصومین علیھم السلام و اتحاد امت" کے عنوان سے ڈسٹرکٹ کونسل ہال جیکب آباد میں منعقد ہوا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم اور سنت میں اتحاد امت کو بڑی اہمیت دی گئی ہے۔ اتحاد انبیاء کرام علیہم السلام کا پیغام، جبکہ تفرقہ شیطانی عمل ہے۔
 
قرآن کریم امت مسلمہ کو اللہ کی رسی کے گرد جمع ہونے کا حکم دیتا ہے۔ آئمہ معصومین علیہم السلام کی سیرت طیبہ میں اتحاد بین المسلمین کے اعلی نمونے نظر آتے ہیں۔ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے درس میں تین ہزار اہل سنت علماء و فقہاء شریک ہوتے تھے۔ جنہیں آئمہ اہل بیت علیھم السلام کی جانب سے علم و ہدایت کے ساتھ ساتھ احترام بھی ملتا تھا۔

 ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء نے کہا کہ فلسطین حق و باطل کا معرکہ ہے۔ آج فلسطین مظلوم پر اسرائیلی و امریکی جارحیت نے امت مسلمہ اور اہل حق میں قربتیں پیدا کر دی ہیں۔ آج اسلام دشمن سامراجی قوتوں کے افتراق و انتشار پر مبنی تمام تر سازشیں ناکام ہو رہی ہیں اور امت مسلمہ میں اتحاد بین المسلمین کی فضا کو فروغ مل رہا ہے۔ اس موقع پر اصغریہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے ڈویژن اور ضلعی صدور کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ نو منتخب ڈویژن کابینہ و ضلعی صدور سے علامہ مقصود علی ڈومکی نے حلف لیا۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری نے ضلع کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں عمائدین اور عوام سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ 3 دسمبر کوہاٹ کچہ پکہ کے مقام پر آزادی فلسطین مارچ کے عنوان سے بڑا اجتماع کیا جائے گا، جس میں کوہاٹ ہنگو اور اورکزئی سے تعلق رکھنے والے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور عمائدین شرکت کرینگے، اجتماع میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور غاصب  اسرائیل سے نفرت کا اظہار کیا جائے گا۔

 انہوں نے کچہ پکہ قومی مرکز میں علماء اور عمائدین کے بڑے جرگے سے خطاب میں کہا کہ ہم ہر مظلوم کے حامی اور ہر ظالم کے خلاف ہیں، یہ راستہ ہمارے مولا علی علیہ السلام نے ہمیں بتایا، آج دنیائے انسانیت کے مظلوم ترین انسان ہم سے اپنے حق میں آواز اٹھانے کا تقاضا کر رہے ہیں، ہمارا گھروں سے نہ نکلنا اور مظلوموں کے حق میں آواز بلند نہ کرنا حق سے  رو گرادنی ہے۔ 3 دسمبر کوہاٹ کا تاریخی اجتماع مظلومین فلسطین سے بھر پور یکجہتی کا غماز ہو گا،نہتے فلسطینی عوام کے لیے صدائے احتجاج بلند کرنا ہم سب پر فرض ہے۔انہوں نے صوبائی وفد کے ہمراہ ابراہیم زئی، بابر میلہ سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور اجتماع کو کامیاب بنانے کے لئے عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree