Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کا بسلسلہ آزادی فلسطین مارچ کے انتظامات۔ کو حتمی صورت دینے ودیگر امور کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی زیر صدارت صوبائی سیکرٹریٹ علمدار روڈ پرایک اہم  اجلاس منعقد ہواجس میں صوبائی کابینہ شوریٰ بزرگان اورسٹی کوئٹہ کے اراکین شامل ہو ئے نائب صدر علامہ شیخ ولایت حسین جعفری ،صوبائی جنرل سیکریٹری سہیل اکبر شیرازی، صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید حسن ظفر شمسی ،صوبائی میڈیا کؤنسل کے سربراہ سید ارتضیٰ علی جعفری،ضلعی کابینہ کےصدر ارباب لیاقت علی ہزارہ ،سیکریٹری تعلیم مظفر عباس ،سیکریٹری سیاسیات حاجی غلام حسین ،سیکریٹری تنظیم سازی فرید احمد ،سیکریٹری روابطہ سید محمد جاوید ،سیکریٹری جوانان نثار علی ،شوریٰ بزرگان کے ٹھیکیدار محمد امین ،حاجی عبدل عظیم ،سید حسن آغا، محمد علی ابوذر ،سید خداداد نے خصوصی  شرکت کی۔

 شرکاء نے عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا  مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے 24 دسمبر بروز اتوار عظیم الشان آزادی فلسطین مارچ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں انشاء اللہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہونگے باہمی اتحاد و اتفاق سے جلسہ کو کامیاب بنائیں گےعلمدار روڈ کی غیور شہید پرور ملت سے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ظالم امریکہ و اسرائیل اور ان کے اتحادیوں سے بھرپور اظہار نفرت و مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کےلیے اپنی شرکت کو یقینی  بنائیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)پاکستان میں حماس کے نمائندہ ڈاکٹر ناجی ابو زہیر کی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات پاکستان میں فلسطینی سیاسی مزاحمتی تحریک حماس کے نمائندہ و مرکزی شوری کے رکن ڈاکٹر ناجی ابو زہیر کی چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات، ڈاکٹر ابو زہیر نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے آزادی فلسطین مارچ، ریلیوں، اجتماعات، کانفرنسز اور دیگر سرگرمیوں کو فلسطینی عوام کی طرف سے سراہتے ہوئے کہا آپ ہمارے بیانیہ کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمارے عزت اور کرامت کے پیغام کو آگے بڑھا رہے ہیں اور ہمارے شہداء کے مقدس لہو کے پیغام بر ہیں۔آپ ہمارے وجود کا حصہ اور فلسطین کی تحریک آزادی کا جز ہیں ۔

اس موقع پر چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے فلسطینی کاز اور تحریک سے اپنی دلی وابستگی کی بابت آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم خون کے آخری قطرے تک آزادی فلسطین کے مقدس کاز سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری جناب ناصر شیرازی نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم سیاسی، مذہبی جماعتوں، تاجر تنظیموں، سماجی گروہوں اور انسانی حقوق کے اداروں سے مکمل رابطے میں ہیں تاکہ فلسطین کا مسئلہ امت کے ہر فرد تک پہنچ سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام حکومتی عہدیداروں اور ذمہ داران تک قائد اعظم کا آزادی فلسطین کا بیانیہ پہنچائیں گے جس میں اسرائیل کے غیر قانونی وجود کو کبھی تسلیم نہ کرنا شامل ہے اور یوں نظریہ پاکستان سے منافی کوئی بیانیہ ترویج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، فلسطینی وفد نے مجلس وحدت مسلمین کی قیادت اور کارکنوں کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کے غیور عوام کی  فلسطین  کے لئے تاریخی حمایت کو سرمایہ قرار دیا۔ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ,صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت علامہ سید حسنین عباس گردیزی اور مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم ملک اقرار حسین بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(مری) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اسلام آباد اور النباء فاؤنڈیشن کی جانب سے بھمروٹ سیداں مری میں تیسرے سلائی سینٹر کا افتتاح کیاگیا۔

سلائی سینٹر کا افتتاح حجت الاسلام مولانا سید ثمر علی نقوی نے کیا افتتاح سے پہلے اپنے خطاب میں جناب مولانا ثمر نقوی صاحب نے بی بی سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہ کی زندگی کے خاص پہلوں پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ کی مرکزی آفس سیکرٹری محترمہ بینا شاہ ، ضلعی صدر اسلام آباد محترمہ صدیقہ کائنات اور نائب صدر محترمہ نادیہ ظفر بھی موجود تھیں۔

وحدت نیوز(لاہور) صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی نے اپنے بیان میں کہا کہ سانحہ چلاس جیسے واقعات کو نہ روکا گیا تو ایسے حادثات تکرار ہوسکتے ہیں ۔ اگر حکومت مخلص ہے تو پاکستان سے دہشت گردوں کا صفایا کرے ۔ پاکستان کو دہشت گردوں کی آماجگاہ نہ بننے دے ۔ ہمارے اداروں میں اتنی ہمت ہے کہ وہ اس ناسور کو کنٹرول کرسکتے ہیں ۔

 اس میں صرف ہمت اور حوصلہ چاہیئے ۔ صرف بیان بازی اور تسلیوں سے کام نہیں چلے گا ۔ پوری قوت کے ساتھ وطن عزیزکے دشمنوں سے نمٹنا ہو گا ۔ قوم اپنے اداروں سے ساتھ کھڑی ہے ۔ ذمہ داروں کو چاہیئے کہ وہ قوم کو اعتماد میں لیکر دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کےخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کریں ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے اراکین اپنے اپنے علاقوں میں کام کر رہے ہیں۔ آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔

صوبائی میڈیا کونسل مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے جاری کردہ بیان کے مطابق علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ مجلس وحدت المسلمین الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے امید وار ایم ڈبلیو ایم کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ مجلس وحدت مسلمین ایک سیاسی و جمہوری پارٹی بھی ہے۔ اس لیے جہاں دوسری پارٹیاں الیکشن میں حصہ لیں گی، وہاں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان بھی حصہ لے گی۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے اراکین اپنے اپنے علاقوں میں ورک کر رہے ہیں۔

 انشاء اللہ الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے اراکین کی کوششوں سے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے امیدوار کامیاب ہوں گے اور مملکت خداداد پاکستان خصوصاً بلوچستان میں خدمت سر انجام دیں گے۔

وحدت نیوز(اٹک )مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع اٹک کی جانب سے مرکزی امام بارگاہ حسینیہ کامل پور سیداں میں ایام فاطمیہ سلام اللہ علیہا کے سلسلے میں مجالس خمسہ کا اہتمام کیا گیا جس میں محترمہ فائزہ نقوی نے خطاب کیا۔

 انہوں نے کہا کہ مالک کائنات نے تخلیق کائنات کے لیے جن ہستیوں کو منتخب کیا ان میں مرکزی حیثیت بی بی کونین کی ہے۔انہوں نے اپنی اٹھارہ سالہ زندگی میں خواتین کے لیے ایسا نمونہ چھوڑا کہ خاتون چاہے بیٹی ہو بیوی ہو یا ماں کس طرح اسے اپنی زندگی بسر کرنی چاہیے اور اپنے حجت وقت کے دفاع کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

 ان مجالس سے محترمہ پھول نسیم صاحبہ اور محترمہ کنیز فاطمہ نے بھی خصوصی خطاب کیا جس میں انہوں نے ایام فاطمیہ سلام اللہ علیہا کو اہل سنت کی تاریخ کی روشنی میں ثابت کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree