وحدت نیوز(سرگودھا )مجلس وحدت مسلمین پاکستان، صوبہ شمالی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر اور ضلعی صدر سرگودھا، مولانا استاد ذوالفقار اسدی کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین ضلع سرگودھا کی ضلعی کابینہ کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کی خاص بات حجت الاسلام والمسلمین علامہ ملک نصیر حسین (پرنسپل دارالعلوم محمدیہ و مرکزی رہنما مجلس علمائے امامیہ پاکستان) کی خصوصی شرکت اور بصیرت افروز خطاب تھا۔ اجلاس میں متعدد تنظیمی، سماجی اور قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خصوصی طور پر زائرین حضرت امام حسین علیہ السلام کے لیے حکومت کی جانب سے روٹ کی بندش پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس معاملے پر تفصیل سے غور و خوض کیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی گفتگو ہوئی۔
اجلاس کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین سرگودھا کے وفد نے سرگودھا پریس کلب کا رخ کیا جہاں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
پریس کانفرنس میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے زائرین کے حوالے سے فیصلوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا، اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ زائرین کے روٹ کو فی الفور کھولا جائے تاکہ عزاداران بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے مقدس سفر کو مکمل کر سکیں۔