Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(ملتان)مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان برادر حسن عارف کی صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب آمد۔ صوبائی صدر ایم ڈبلیوایم علامہ اقتدار حسین نقوی سے ملاقات۔

علامہ اقتدار حسین نقوی نے مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان بننے پہ انہیں مبارک باد پیش کی۔اس موقع پہ ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹری تعلیم برادر عارف الجانی،سابق مرکزی جنرل سیکرٹری آئی ایس اوبرادر اویس ،ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکرٹری میڈیا عاطف سہرانی،ڈویژنل آرگنائزر برادر حسن رضا اور ان کی ورکنگ ٹیم موجود تھی۔

وحدت نیوز( کوہاٹ) حسن خیل کچئی کی مرکزی مسجد میں 3 دسمبر آزادی فلسطین مارچ کے حوالے سے کچئ کے مختلف تنظیموں کیساتھ خصوصی نشست ہوئی جس میں علاقے کے مختلف تنظیموں کے عہدیداران شریک ہوئے ۔

 وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی صدرعلامہ تصور علی مہدی نے آزادی فلسطین مارچ کے حوالے سے گفتگو کی اور تنظیمی مسئولین کے اوپرانتظامی ذمہ داریاں ڈالی گئیں۔

 اس موقع پر کچئی کے چیئرمین سید حسین رضا ،کچئ کے کسان کونسلر قاصد علی، اسماعیل حسین،عجیم الحسن،اظہار حسین،مبشر حسین و دیگر عمائدین بھی اجلاس میں شریک تھے۔

وحدت نیوز(قم)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ امور خارجہ اور ایم ڈبلیو ایم قم کی کابینہ کا مشترکہ اجلاس موسسہ باقرالعلوم کے کانفرنس ہال میں ہوا۔ اس موقع پر طوفان الاقصی اور غزہ کی مظلومیت کے حوالے سے مجلس وحدتِ مسلمین کی فعالیت، اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ ا

س موقع پر ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبہ امور خارجہ کے مسئول علامہ ڈاکٹر علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ غزہ کے مظلومین کی مدد ہمارا شرعی فریضہ ہے اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان اس فریضے کی ادائیگی کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔ اس موقع پر انہوں نے طوفان الاقصی کے بعد سے لے کر اب تک ایم ڈبلیو ایم پاکستان نیز اصفہان، مشہد، قم اور برطانیہ سمیت مختلف پروگرامات کا اجمالی خاکہ بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت ہماری تنظیمی ترجیحات میں سب سے پہلی ترجیح ہے۔

اس موقع پر مجلس وحدتِ مسلمین قم کے مسئولین نے بھی اپنی دفتری فعالیت اور آئندہ کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی اور اہم فیصلے کئے۔ مجلسِ وحدت مسلمین قم کے صدر حجۃ الاسلام  سید شیدا حسین جعفری نے کہا کہ مظلوموں کی مدد و حمایت ہمارے آئمہؑ اور قائد شہید علامہ عارف حسینیؑ کا راستہ ہے، مجلس وحدت کی مسئولیت ہمارے پاس ایک امانت ہے۔ ہمیں چاہیئے کہ قائد شہید کے راستے کو مزید بہتر انداز میں جاری رکھنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کریں۔ انہوں نے اس حوالے سے کابینہ کے سامنے متعدد نکات پیش کئے، جنہیں پر حاضرین نے سیر حاصل بحث کی۔ اجلاس کا دورانیہ دو گھنٹوں پر محیط تھا، اس اجلاس میں زیادہ تر توجہ فلسطینی صورتحال، تنظیمی امور اور ملکی سیاسی حالات پر مرکوز رکھی گئی۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی کابینہ کا اہم اجلاس صدر کراچی علامہ صادق جعفری کی سربراہی میں وحدت ہاؤس انچولی میں منعقد ہوا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صادق جعفری نے کہا کہ غزہ کے مظلومین کی مدد ہمارا شرعی فریضہ ہے اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان اس فریضے کی ادائیگی کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت ہماری تنظیمی ترجیحات میں سب سے پہلی ترجیح ہے۔

اجلاس میں مولانا حیات عباس نجفی ،مولانا ملک غلام عباس ،مولانا نشان حیدر ،علامہ مبشر حسن ،زیشان حیدر عباس حیدر ،آصف صفوی ،زین عباس معمبر رضا سمیت دیگراراکین بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ مظلوموں کی مدد و حمایت ہمارے آئمہؑ اور قائد شہید علامہ عارف حسینیؑ کا راستہ ہے، مجلس وحدت کی مسئولیت ہمارے پاس ایک امانت ہے۔ ہمیں چاہیئے کہ قائد شہید کے راستے کو مزید بہتر انداز میں جاری رکھنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کریں۔

 انہوں نے اس حوالے سے کابینہ کے سامنے متعدد نکات پیش کئے، جنہیں پر حاضرین نے سیر حاصل بحث کی۔، اس اجلاس میں زیادہ تر توجہ فلسطینی صورتحال، تنظیمی امور اور ملکی سیاسی حالات پر مرکوز رکھی گئی۔

وحدت نیوز(خوشاب)صوبائی آفس سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب لاہور مولانا ظہیر الحسن کربلائی کی معروف سماجی کارکن و فوکل پرسن سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب ق لیگ ضلع خوشاب ، جناب ملک حسن عمران سے ملاقات ۔ ضلع خوشاب کی تازہ سیاسی صورتحال پر گفتگو ۔

 الیکشن کمیشن کی جانب ضلع خوشاب میں تین کی بجائے 4 حلقہ بندیوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔ خوشاب میں سیاسی ہلچل اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔ سیاسی جوڑ توڑ بھی عروج پر ہے ۔ ضلع خوشاب میں ایک مکمل سیاسی میدان بن چکا ہر پارٹی اپنی پوزیشن کو عوام کے سامنے پیش کررہی ہے ۔

سیاسی نمائندوں نے اپنا سیاسی اسٹیٹس اپ گریڈ کرنا شروع کردیا ہے ۔ اس دوران ضروری ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بھی ضلع میں آکر اپنے تشخص کا اظہار کرے۔ یہ بہترین موقع ہوگا ۔کہ مجلس وحدت مسلمین اپنا ایک ضلعی تنظیمی نمائندہ مشخص کرے اور وارد میدان ہو ۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کا اپنے وفد کے ہمراہ ضلع چنیوٹ کاتنظیمی دورہ ۔اس موقع پر سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب ، برادر مظہر عباس جعفری صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی اور ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکریٹری بھی ہمراہ تھے ۔

صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے ضلعی صدر جناب سید عاشق حسین بخاری اور ضلعی کابینہ کے معزز اراکین سے ملاقات کی اور تنظیمی ، تربیتی امور پر گفتگو کی حالات حاضرہ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ضلعی صدر سید عاشق حسین بخاری نے چنیوٹ کی سیاسی صورتحال پر صوبائی صدر کو بریف کیا ۔

صوبائی صدر نے آنے والے متوقع انتخاب کے بارے ضلعی صدر اور ضلعی کابینہ کو مجلس وحدت کی پالیسی سے آگاہ کیا اور کہا کہ آنے والے الیکشن میں مرکز کی پالیسی کو فالو کیا جائے گا ۔جو پالیسی مرکز دے گا صوبہ اور ضلع اس کو فالو کرے گا ان شاءاللہ ۔ صوبائی صدر نے ضلع چنیوٹ کی کارکردگی کو سراہا اور کافی دیر تک تنظیمی سوالات کے جوابات دیتے رہے ۔

آخر میں تمام تنظیمی دوستوں کو علامہ سید علی اکبر کاظمی نے دستور کے مطابق فعالیت کرنے سفارش کی ضلع اور تحصیل میں تمام یونٹس کی تشکیل اور دیگر تمام امور کو دستور کے مطابق دستوری شکل میں انجام دیا جائے ۔ دستور سے ہٹ کر کوئی فعالیت قابل قبول نہیں ۔ انہوں سفارش کی کہ ضلع میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے دستور اور مسئولین رہنمائے اصول کتابچے پر اسٹڈی سرکل کرائے جائیں ۔

صوبائی صدر نے کہا کہ میں چاہتاہوں کہ ضلع چنیوٹ آئیڈیل ضلع تشکیل پائے ۔ اس کے لئے ضلع بھرکے تنظیمی برادران پر منحصر ہے کہ ضلع بھر کی فعالیت کو دستور کے مطابق انجام دیں ۔ اللہ تعالی ہم سب کا حامی وناصر ہو ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree