ٹنڈو محمد خان، ایم ڈبلیو ایم کے تحت زائرین امام حسینؑ پر بذریعہ سڑک سفر پر پابندی کے خلاف ریلی

01 اگست 2025

وحدت نیوز(ٹنڈو محمد خان)مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے زائرین امام حسینؑ پر بائے روڈ سفری پابندی کے خلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر پرامن بھرپور احتجاجی ریلی جامع مسجد علی سے نکالی گئی جو لبیک یا حسینؑ کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ شہر کے اہم راستوں سے گزرتی ہوئی پریس کلب سٹی پل پہنچی، جہاں پر علامتی دھرنے دیا گیا۔

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صوبائی رہنما محمود الحسن، ضلعی صدر امجد حسین لغاری، مولانا امیر حسین رحمانی، سابق صوبائی مشیر میر علی نواز تالپور، معروف سماجی شخصیت میر کاظم رضا تالپور، میر راجہ شوکت تالپور، مولانا کاظم مطہری، سجاد علی ڈومکی، ساجن مغل، میر غلام علی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی ادارے زائرین کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی ہے، زائرین کے سفر کو محدود کرنے کے بجائے ان کی مکمل سیکیورٹی یقینی بنائی جائے تاکہ اربعین امام حسینؑ کا مقدس سفر آسان اور محفوظ بنایا جا سکے، اگر مطالبات پر سنجیدگی سے غور نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک کو وسعت دی جائے گی اور ملک گیر سطح پر عوامی ردعمل سامنے لایا جائے گا۔اور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree