
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا وفد 26 نومبر آزادی فلسطین مارچ کی دعوتی مہم کے سلسلے میں لاہور قزلباش فیملی کے آغا شاہ حسین قزلباش کی رہائشگاہ پہچا جہاں انہیں 26 نومبر کے مارچ میں شرکت کی دعوت دی ۔
مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید آغا حسین شاہ زیدی، صوبائی ضلعی جنرل سیکریٹری جناب نقی مھدی ، صوبائی آفس سیکرٹری جناب مولانا ظہیر کربلائی وفد میں شامل ۔
آغا شاہ حسین قزلباش نے کہا کہ میں اپنی پوری کوشش کرونگا کہ نہ صرف خود بلکہ جہاں جہاں میرے بس چلا سب سے کہوں گا کہ مظلومین فلسطین کی حمایت میں اس مارچ میں شریک ہوں ۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی رہنما علامہ ظہیر الحسن کربلائی نے ٹکسالی گیٹ شیعہ لال مسجد میں نماز مغربین کے بعد 26 نومبرآزادی فلسطین مارچ کی کمپین کے سلسلے میں مومنین سے خطاب کیا اور آزادی فلسطین مارچ میں شرکت کی دعوت دی ۔
اس وزٹ میں جناب فصاحت حسین بخاری صوبائی سیکریٹری مالیات بھی موجود تھے ۔ سید وسیم الحسن شاہ مرکزی میڈیا سیکرٹری وحدت یوتھ بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان کے زیر اہتمام چھ روزہ سفیران نور تربیت مربی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جو اٹھارہ تا تیئیس نومبر تک جامعہ الولایہ بہارہ کہو اسلام آباد میں جاری رہی، جس کا مقصد علمائے کرام کی مختلف حوالوں سے عملی تربیت کرنا تھی تاکہ وہ شعبہ تربیت کے بنیادی اصولوں اور جدید جہتوں سے ہمکنار ہو کر اپنے اپنے علاقوں میں جا کر لوگوں کی مؤثر انداز سے تربیت کر سکیں، تربیتی و تدریسی ورکشاپ میں مختلف موضوعات پر دسترس رکھنے والے ماہرین نے لیکچرز دیئے جن میں روش تبلیغ اور اسلامی مبلغ کی خصوصیات، تنظیم کی اہمیت اور تنظیمی اخلاق کے بنیادی اصول، اسلام کا سیاسی نظام، نظام ولایت، سیاسی بصیرت، ملک وملت کو در پیش چیلنجز اور راہ حل، روش مدیریت مسجد و کلاس، تبلیغ اسلام میں سوشل میڈیا کا استعمال، نماز جمعہ کی اہمیت، خطبہ جمعہ کی خصوصیات اور اسے تیار کرنے کی روش جیسے موضوعات شامل تھے۔
ورکشاپ کے مقررین میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علماء مکتب اہلبیت پاکستان کے صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی، سید ثمر عباس نقوی، سید ناصر عباس شیرازی، علامہ غلام حر شبیری، ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی، علامہ محمد اصغر عسکری، ڈاکٹر حسنین نادر، ڈاکٹر محمد یونس، ڈاکٹر ندیم عباس بلوچ و دیگر علمائے کرام شامل تھے۔
مقررین نے فلسطین کے نہتے عوام پر ڈیڑھ ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس سفاکیت اور قتل عام کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیا، شرکاء نے مظلوم مگر شجاع فلسطینیوں کے عزم و حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا اور شہداء فلسطین کے لیے دعا بھی کی گئی۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی اعلیٰ قیادت کی نیک کالونی کے مومنین کی امام بارگاہ گلشن عباس نیک کالونی میں 26 نومبر بروز اتوار آزادی فلسطین مارچ کی دعوتی مہم کے حوالے سے اہم ملاقات ۔
نیک کالونی میں ہونے والی اہم میٹنگ میں علامہ علی اکبر کاظمی صاحب صدر پنجاب, سید حسین زیدی صاحب صوبائی سیکرٹری سیاسیات , نجم عباس صاحب صدر لاہور سید فخر حسنین رضوی ایڈووکیٹ صدر لاہور عزاداری ونگ نے ملک زوار حسین صاحب , ملک شفیق صاحب, شوذب ایڈوکیٹ صاحب, بابر بھائی و دیگر اقابرین و نوجوانان نیک کالونی کو اتوار26 نومبر لاہور میں ہونے آزادی فلسطین مارچ میں شرکت کی دعوت دی اور ریلی کے حوالے سے تبادلا خیال کیا ،علامہ علی اکبر کاظمی صاحب نے ذکر محمدؐ و آل محمدؑ کرتے ہوئے کہا کہ ہم حسینی ہیں اور ہر ظالم کے خلاف ہر دور میں حق کی آوا بلند کرتے رہیں گے۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کی صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نےاپنی کابینہ اور ضلعی کابینہ کے معزز اراکین کے ہمراہ لاہور شہر کی سرکردہ شخصیات کو 26 نومبر بروز اتوار آزادی فلسطین مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی ، صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید آغا حسین شاہ زیدی،صوبائی سیکریٹری فلاح وبہبود جناب شیخ عمران علی، صوبائی سیکرٹری مالیات جناب فصاحت علی بخاری،ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب نجم عباس خان، ضلعی جنرل سیکرٹری جناب نقی مھدی ، ضلعی سنیئر نائب صدر ضلع لاہور ہمراہ تھے ۔
وحدت نیوز(لاہور)وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب علامہ سید احمد اقبال رضوی اور مولانا ظہیر کربلائی کا 26 نومبر آزادی فلسطین مارچ کی دعوتی مہم کے سلسلے میں امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی آفس کا وزٹ ۔ جہاں پر امامیہ آرگنائزیشن پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے برادران کو باقاعدہ آزادی فلسطین مارچ میں شرکت کی دعوت دی ۔
اس نشست میں جناب برادر حسنین جعفر زیدی، جناب افسر رضا خان ، لاہور ریجن کے ناظم جناب سید حسن نقوی اور دیگر امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے اراکین موجود تھے ۔
علامہ سید احمد اقبال رضوی نے بڑے اچھے انداز میں فلسطین میں ہونے والے مظالم پر روشنی ڈالی ۔ حسن رضا نقوی نے کہا کہ ہم لاہور ریجن کے تمام علاقوں میں جہان سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے برادران اور خواہران شرکاء مارچ کے حوالے سے ورکنگ کررہے ہیں ان کے ساتھ تعاون کریں گے ۔ان شاءاللہ
تعاون کی یقین دہانی پرعلامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے امامیہ آرگنائزیشن پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے برادران کا شکریہ ادا کیا ۔