
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(لاہور) ایم ڈبلیوایم کے وفد کا جامعہ المنتظرلاہورکادورہ، طلباء علماء کو آزادی فلسطین مارچ میں شرکت دعوت۔ 26 نومبر آزادی مظلومین فلسطین مارچ کی دعوتی مہم کے سلسلے میںعلامہ محمد افضل حیدری سنیئر مدرس جامعہ المنتظر کو باقاعدہ دعوت دی گئی ہے ۔
علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب اپنے وفد کے ہمراہ جامعہ المنتظر پہنچے جہاں علامہ محمد افضل حیدری سے ملاقات کی اور انہیں 26 نومبر آزادی فلسطین مارچ کی دعوت دی ۔
آقا محمد افضل حیدری صاحب نے کہا کہ آپ کا پیغام قبلہ حافظ ریاض نجفی صاحب تک پہنچا دیں گے اس موقع پر مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان علامہ تصور علی مہدی اور صوبائی آفس سیکریٹری ظہیر کربلائی بھی ہمراہ تھے ۔
وحدت نیوز(لاہور)وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب علامہ سید احمد اقبال رضوی اپنے وفد کے ہمراہ جامعہ المصطفی العالمیہ پاک عرب سوسائٹی لاہور پہنچے ۔ جہاں انہوں علامہ سید حسین نجفی پرنسپل جامعہ المصطفی اور جامعہ کے اساتذہ سے ملاقات کی اور انہیں 26 نومبر کی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔
علامہ سید حسین نجفی نے کہا کہ میں جمعہ کے خطبہ میں باقاعدہ بیان کروں گا ۔ اور لوگوں کو اس بارے متوجہ کروں گا ۔ ان شاءاللہ امید ایک اچھی خاصی تعداد یہاں سے 26 نومبر کی ریلی میں ضرور شریک ہوگی ۔ اس وزٹ میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی، مرکزی صدر وحدت یوتھ ، صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب، صوبائی آفس سیکرٹری مولانا ظہیر کربلائی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
وحدت نیوز(لاہور)وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی زیر صدارت صوبائی سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں 26 نومبر آزادی فلسطین مارچ کی کور کمیٹی کے معزز ممبران نے شرکت کی جب سے ریلی کی موومنٹ شروع ہوئی اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔
وائس چیئرمین نے اب تک کارکردگی کو حوصلہ افزاء قرار دیا ۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید آغا حسین شاہ زیدی ، جناب حسنین جعفر زیدی ، جناب افسر رضا خان، صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی، صوبائی جنرل سیکرٹری جناب سید حسن رضا کاظمی، مرکزی صدر وحدت جناب تصور علی مھدی ، یوتھصوبائی سیکرٹری مالیات جناب فصاحت علی بخاری، صوبائی آفس سیکرٹری ، ضلعی صدر جناب نجم عباس خان ، سنیئر ضلعی نائب صدر جناب آفتاب علی ہاشمی ، ضلعی جنرل سیکرٹری جناب نقی مھدی ، ضلعی رابطہ سیکرٹری جناب علمدار زیدی ، ضلعی آفس سیکرٹری کے علاوہ ٹاون کے صدور ودیگران موجود تھے ۔
کورکمیٹی نے اپنی مکمل کارکردگی رپورٹ وائس چیئرمین کو پیش کی جبکہ ضلعی صدر نے ٹاونز کی فعالیت پر بریفنگ دی ۔
وحدت نیوز(لاہور )26نومبر آزادی فلسطین مارچ کی دعوتی مہم کے سلسلے میں علامہ محمد اقبال کامرانی صاحب کو باقاعدہ دعوت دی گئی ہے ۔ کینال ویو مدرسہ القائم کاوزٹ ۔
علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب اپنے وفد کے ہمراہ مدرسہ القائم پہنچے جہاں علامہ محمد اقبال کامرانی سے ملاقات اور انہیں 26 نومبر آزادی فلسطین مارچ کی دعوت دی ۔
آقا محمد اقبال کامرانی صاحب نے کہا کہ میں خود بھی حاضر ہونگا اور علاقے کے مومنین کو قائل کریں گے کہ وہ بھی شرکت کریں ۔ اس وزٹ میں مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان علامہ تصور علی مہدی ،صوبائی آفس سیکریٹری ظہیر کربلائی اور جناب علامہ مظہر اعوان صاحب ضلعی جنرل سیکرٹری مجلس علماء مکتب اہلبیت ضلع لاہور بھی ہمراہ تھے۔
وحدت نیوز(لاہور)26نومبر آزادی فلسطین مارچ کے سلسلے میں دعوتی مہم کے دوران صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی اپنے وفد کے ہمراہ لاہور کے علاقہ منشی لدھا پہنچے جہاں انہوں نے علاقے کے مومنین کو 26 نومبر کی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔اس موقع پر صوبائی سیکریٹری سیاسیات جناب سید آغا حسین شاہ زیدی،صوبائی آفس سیکرٹری مولانا ظہیر کربلائی،ضلعی صدر جناب نجم خان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
وحدت نیوز(لاہور)وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب علامہ سید احمد اقبال رضوی کی اپنے وفد کے ہمراہ 26 نومبر آزادی فلسطین مارچ کی دعوتی مہم کے سلسلے میں مرکزی آفس امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان آمد ۔مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان حسن عارف سے ملاقات ، 26 نومبر آزادی فلسطین مارچ کا دعوتنامہ پیش کیا ۔
اس ملاقات میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی، مرکزی سیکرٹری تعلیم جناب عارف علیجانی ، ضلعی صدر ضلع لاہور جناب نجم عباس خان ، ضلعی رابطہ سیکرٹری جناب علمدار زیدی ، صوبائی آفس سیکرٹری مولانا ظہیر کربلائی کے علاوہ سابقہ ڈویژنل صدور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن بھی موجود تھے ۔