
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(کوئٹہ)علامہ سیدعباس موسوی اور مجلس وحدت مسلمین ہزارہ ٹاون کے مرکزی کابینہ کو محترم جناب شاہ عبداللہ نے اپنے گھر میں دعوت دی۔ علامہ سید عباس موسوی اور ایم ڈبلیوایم ہزارہ ٹاون کی تمام کابینہ ممبران نے محترم جناب شاہ عبداللہ کی دعوت پر ان کے گھر میں شرکت کی ۔
اس سلسلے میں علامہ سید عباس موسوی اور ایم ڈبلیوایم ہزارہ ٹاون کی کابینہ نےجناب شاہ عبداللہ کے دوستوں کے ساتھ گفت و شنید کی ۔شاہ عبداللہ اور ان کے دوستوں مجلس وحدت مسلمین کے منشور کو سراہا، آئندہ انتخابات میں ایم ڈبلیوایم کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
محترم جناب شاہ عبداللہ کی سربراہی میں ان کے تمام دوستوں نے ایم ڈبلیوایم پر اعتماد کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی اور آئندہ آنتخابات میں ایم ڈبلیوایم کو ووٹ دینے کا وعدہ بھی کیا۔
وحدت نیوز(لاہور)آزادی فلسطین ریلی کی دعوتی مہم کے سلسلے میں وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفدنے اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر اور سربراہ ادارہ منہاج الحسین جوہر ٹاون لاہور علامہ محمد حسین اکبر سے ملاقات کی۔
اس موقع پرمرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی، صوبائی آفس سیکرٹری مولانا ظہیر کربلائی،ضلعی جنرل سیکرٹری جناب نقی مھدی ملاقات میں موجود تھےملاقات بڑے اچھے ماحول میں ہوئی اور شرکاء ریلی کی شرکت جعفر بھائی اور سبطین بھائی کے ذمہ لگائی گئی ہے ۔
وحدت نیوز(لاہور) آزادی فلسطین ریلی کی دعوتی مہم کے سلسلے میں وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین کےوفد نے علاقہ نواب مریم آباد میں امام جماعت مسجد مریم آباد جناب مولاناسید آل حسن رضوی سے ملاقات کی ۔
مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی، صوبائی آفس سیکرٹری مولانا ظہیر کربلائی،ضلعی جنرل سیکرٹری جناب نقی مھدی بھی ملاقات میں موجود تھے۔26 نومبر حمایت مظلومین فلسطین ریلی میں شرکت کے حوالے گفتگو کی گئی ۔ ایک اچھی خاصی تعداد اس علاقے سے ریلی میں شریک ہوگی ان شاءاللہ ۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے زیر اہتمام سالانہ مرکزی سہہ روزہ مجالس عزا بسلسلہ شہادت شہزادی کونین ،دختر پیغمبر اکرم ؐ حضرت فاطمتہ الزہراسلام اللہ علیہا کی دوسری مجلس عزا مرکزی امام بارگاہ جعفرطیارسوسائٹی ملیر میں منعقد ہوئی جس میں نظامت کےفرائض معروف ناظم محفل عابدالحسینی نے انجام دیئے، تلاوت حدیث کساء کی سعادت قاری عباس رضانقوی نے حاصل کی، سوزخوانی اراکین ادارہ ترویج سوزخوانی نے پیش کی،معروف نوحہ ومنقبت خواں بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر اہل بیتؑ سید ذیشان عابدی، ماسٹر زین زیدی، سرفراز نقوی نے بارگاہ جناب سیدہ ؑ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، مجلس عزا سے خطاب حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا سید نصرت عباس بخاری صاحب قبلہ نے فرمایا۔
علامہ سید نصرت عباس بخاری نے دفاع کیلئے جناب شہزادی کونینؑ کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اسلام تاقیامت دختر رسول کی زحمتوں اور قربانیوں کا مقروض رہے گا، آپ راہ ولایت کی پہلی محافظہ اور شہید ہیں جنہوں نے باطل کے سامنے کلمہ حق بلند کیا جبکہ ان کی پاکیزہ اولاد نے اپنی جدہ کے نقش قدم پر چل کر ہردور میں دین اسلام کا تحفظ کیا اپنے پاکیزہ لہو سے دین کی آبیاری کی۔
بعد ختم مجلس انجمن تنظیم جعفرطیار نے نوحہ خوانی وسینہ زنی کی ۔ مجلس عزا میںچیئرمین سفینہ امامیہ ٹرسٹ ومعروف سیاسی وسماجی شخصیت سید عمران حیدر عابدی، اراکین غازی عباس ٹرسٹ، ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری سید زیشان نقوی، سید محمد عباس رضوی سرپرست سفیر عزا و صدر امام بارگاہ کاروان حیدری ٹرسٹ، سید زین رضوی صدر عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ و ڈائریکٹر المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کراچی ڈویژن، مظہر عباس جعفری جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کراچی، سید سجاد رضوی صدر مجلس وحدت مسلمین نیوکراچی یونٹ حسین رہبر ڈپٹی ڈائریکٹرالمجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کراچی ڈویژن ودیگر مومنین ومومنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
وحدت نیوز(حیدرآباد)مجلس وحدت وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کی جانب سے فلسطین کی حمایت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس سے خطاب صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین حجت الاسلام و المسلمین قبلہ علامہ سید باقر عباس زیدی، مولانا عمران علی دستی صاحب، ضلعی رہنما مولانا گل حسن مرتضو،ی ضلعی رہنما مولانا ملازم حسین کربلائی، ضلعی رہنما مولانا رفیق ہمدانی، ضلعی سیکریٹری جنرل رحمان رضا ایڈووکیٹ، ضلعی صدر سید وقار حیدر زیدی، ضلعی میڈیا سیکریٹری محمد جمن سولنگی، رابطہ سیکریٹری غلام نبی مغل، جبکہ دیگر تنظیموں کے نمائندوں، مختلف شخصیات اور مومنین و مومنات نے بھرپور شرکت کی۔
مقررین نے نہتے فلسطینی مسلمانوں پر غاصب اسرائیلی افواج کے بہیمانہ حملوں اور قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس ظلم وبربریت پر عالمی براداری خصوصاً مسلم حکمرانوں کے شرمناک کردار کی بھی کھلے لفظوں میں مذمت کی، انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے دل اپنے فلسطینی بھائی بہنوں جبکہ ہمارے حکمرانوں کے دل امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
وحدت نیوز(کراچی)ایم ڈبلیوایم رہنما علی حسین نقوی کا متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی والدہ محترمہ کے انتقا ل پر اظہار افسوس و تعزیت ۔
میڈیا سیل سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی والدہ محترمہ کے انتقال کا سن کر دلی افسوس ہوا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماں کا فراق اولاد کیلئے کسی قیامت سے کم نہیں ، انسان دعاؤں کی ایک مضبوط چھاؤں سے محروم ہوجاتا ہے،اس عظیم سانحے پر ہم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور غم ذدہ خاندان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ۔خدا وند متعال مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔