
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب آئی ایس او پاکستان ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور میں آزادی فلسطین مارچ کیے گئے ملتان میں ریلی سائبان زہرا سے 6 نمبر چونگی تک منعقد ہوئی۔ جس کی قیادت علامہ قاضی شبیر حسین علوی ،علامہ سید اقتدار حسین نقوی ،سلیم عباس صدیقی ،سید علی رضا بخاری ،احتشام اظہر ،سید دلاور حسین زیدی ،سید وسیم عباس زیدی ، فخر نسیم ،علامہ قاضی نادر حسین علوی ،فہیم جعفر،یافث نوید ہاشمی اور مظہر بھٹی نے کی۔
ریلی میں کفن پوش بچے خواتین جوان اور بزرگوں کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت رہی راستے میں فلسطینی مجلس وحدت اور آئی ایس او کے پرچموں کی بہار تھی شرکائے ریلی امریکہ مردہ باد اسرائیل مردہ باد امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے فلسطینیوں ہم تمہارے ساتھ ہیں کے نارے لگاتے رہے۔
ریلی کے اختتام پر ایک بہت بڑا جلسہ عام منعقد ہوا جس سے علامہ سید اقتدار حسین نقوی، صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب بزرگ عالم دین علامہ قاضی شبیر حسین علوی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان برادر سلیم عباس صدیقی، برادر صہیب عمار صدیقی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی جنوبی پنجاب، برادر عارف رضوی میڈیا کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک ،علامہ سید حسن ہمدانی جواد مصطفی نے خطاب کیامقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا آج غزہ جل رہا ہے فلسطینی اپنے گھروں سے بے گھر ہو رہے ہیں اسرائیل نے ہسپتالوں کو نہیں بخشا۔ 5000بچے شہید ہو چکے ہیں۔15000 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔
ہم پوری دنیا میں اسرائیل مخالف ہونے والے مظاہروں کی حمایت کا اعلان کرتے ہیںمجلس وحدت مسلمین رہبر کبیر حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور قائد مقاومت علامہ سید حسن نصر اللہ کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے فلسطینی مسلمانوں کی بھرپور امداد کی۔10 دسمبر کو دربار شاہ شمس سے چوک گھنٹہ گھر تک آزادی فلسطین مارچ کیا جائے گا۔جس میں مجلس وحدت مسلمین اور دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے آخر میں امریکہ اسرائیل کے تابوت اور ان کے صدور کے پتلے نظر آتش کیے گئے۔
وحدت نیوز(لیہ) مجلس وحدت مسلمین کے ایک وفد نے ضلع لیہ کے مختلف چکوک اور دیہات کا دورہ کیا اور شیعہ عمائدین، مومنین اور نوجوانوں سے ملاقاتیں کیں۔
وفد میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماء مولانا ساجد اسدی، سابق مرکزی رہنماء سید عدیل عباس زیدی، ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم لیہ ساجد خان گشکوری اور مشتاق حسین شامل تھے۔
اس موقع پر علاقہ میں تنظیم سازی اور باہمی روابط کو مضبوط بنانے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ناصران فلسطین اور مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے زیر اہتمام کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماء علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، علامہ سہیل اکبر شیرازی، امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی اور پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماء محمد عالم کاکڑ نے خطاب کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ 56 اسلامی ممالک کے حکمران فلسطینی عوام کے قتل عام کا تماشا دیکھ رہے ہیں۔ فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیلی اور امریکی حکمرانوں پر عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جائے۔ وقت کے فرعون اسرائیل کے ہاتھوں معصوم بچوں کا قتل عام اسرائیل کی نابودی کا سبب بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ 39 ممالک پر مشتمل نام نہاد اسلامی فوج فلسطینیوں کے قتل عام کا تماشا دیکھ رہی ہے۔ اس وقت میدان میں حماس جہاد اسلامی حزب اللہ انصار اللہ حشد الشعبی اور مقاومتی گروپ میدان عمل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصر کو چاہیے کہ وہ فی الفور رفح کراسنگ کھول کر فلسطینیوں تک ہر طرح کی امداد پہنچائے۔ اسلامی ممالک کے حکمران امریکی غلامی ترک کر کے اپنے ممالک کے عوام کی درست ترجمانی کریں۔
وحدت نیوز(گنداواہ)مظلوم فلسطینیوں کی غزہ میں غاصب اسرائیل کی جانب سے جاری نسل کشی اسپتالوں پر اسرائیلی فوج کی بمباری کے خلاف معصوم بچوں اور مریضوں کے قتل عام کے خلاف مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں بعداز نماز جمعہ مرکزی امام بارگاہ نقویہ گنداواہ ضلع جھل مگسی بلوچستان سے مجلس وحدت مسلمین گنداواہ ضلع جھل مگسی ناصران فلسطین گنداواہ شیعہ علماء کونسل گنداواہ کی جانب سے مشترکہ احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔
ریلی میں بلا تفریق مذہب و مسلک سینکڑوں افراد کی شرکت مظاہرین سے مولانا سعید احمد سیاسی، مولانا امیر حیدر جسکانی ،مولانا امجد علی محسنی، مولانا غلام مصطفی عابدی ، مجلس علماء مکتب اہلیبیت کے ضلعی صدر مولانا علی نواز عرفانی، دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا اسرائیلی فوج مسلسل انسانی آبادیوں میں مظلوم عوام و بچوں اور ہاسپتالوں مریضوں کو نشانہ بنا رہا ہے جوکہ عالمی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے غاصب اسرائیل کی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ واکثرمسلم ممالک کے سربراہان خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ اقوام عالم امریکااور اسرائیل کے مظالم کے خلاف سخت اقدامات کریں ورنہ تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔
وحدت نیوز(رائیونڈ) صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب جناب سید علی اکبر کاظمی اپنے وفد کے ہمراہ رائیونڈ جامع مسجد اثنا عشری پہنچے ۔ جہاں انہوں نے نماز جمعہ کے بعد نمازیوں سے خطاب کیا ۔خطاب اتنا جامع اور مدلل تھا کہ نمازیوں نے نعرے لگا کر صوبائی صدر پنجاب کا استقبال کیا ۔ خطاب کے بعد امام جمعہ وجماعت جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ جواد نجفی سے ملاقات کی اور 26 نومبر آزادی فلسطین مارچ کی باقاعدہ دعوت دی ۔
رائےونڈ روڈ سے بھی ایک کثیر تعداد آزادی مارچ میں شریک ہوگی ۔ان شاءاللہ۔ اس ملاقات میں آفتاب علی ہاشمی ضلعی سنیئر نائب صدر ضلع لاہور ،برادر نجیب الحسن نقوی صوبائی سیکریٹری تعلیم، رکن شوری عالی جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید مبارک علی شاہ موسوی اور برادر عارف علی جانی مرکزی سیکرٹری تعلیم بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔
وحدت نیوز(اصفہان)نئے داخلہ لینے والے اور ہاسٹل نجفیہ میں مقیم طلبہ کے ساتھ ایم ڈبلیو ایم شعبہ اصفہان کے مسئولین کی نشست ،تفصیلات کے مطابق بروز جمعرات 15 نومبر 2023 کو مجلس وحدت مسلمین اصفہان کے مسئولین نے نجفیہ ہاسٹل میں نئے داخلہ لینے والے طلبا کے ساتھ ایک نشست رکھی ۔
اصفھان میں آنے والے نئے طلاب کو خوش آمدید کے ساتھ ان کو درپیش آنے والے مسائل میں رہنمائی کے لئے ہاسٹل میں موجود نمائندگان کا تعارف بھی کروایا،اس نشست میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفھان کے صدر محترم سید محسن رضا نقوی اور خوابگاہ نوریہ کے نمایندہ برادر عباس رئیسی صاحب نے نئے آنے والے طلبا کو مختلف موضوعات پر بریفنگ دی ، آخر میں حاضرین کی طرف سے سوالات کے جواب کا سلسلہ بھی چلا پروگرام کا پزیرائی اور دعای خیر سے اختتام کیا گیا۔