
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام عظیم الشان آزادی فلسطین مارچ کے بعد اسلا م آبادمیں امریکی سفارت خانےکے سامنے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےچیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا آج کا یہ عظیم اجتماع بصیرت و آگاہی کا ثبوت ہے، ہمارے قائد شہید علامہ عارف الحسینی نے سر زمین پاکستان پر امریکہ کو للکارا، وہ آزاد مملکت کے داعی تھے، وہ بیداری اور آزادی کی تحریک کا پرچم لے کر ملک کے طول وعرض کا سفر کرتے تھے، وہ استعماری طاقتوں کے مذموم عزائم سے آگاہ کرتے تھے جس کی پاداش میں انہیں شہید کردیا گیا،اسرائیل مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے،ہمارے رہبر کہتے ہیں یہ معرکہ حق و باطل ہے کہتے ہیں حماس نے حملہ کیا ہی نہیں بلکہ انہوں نےاپنا دفاع کیا ہے، کیا کشمیر میں اگر کشمیری انڈین مظالم کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں تو کیا یہ غلط ہے؟ کہتے ہیں اسرائیلی بہت پیشرفتہ ہے ہاں انہوں نے تمہیں قتل کرنے کے لیے ترقی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنا شیطان اور ابلیس سے تعلقات استوار کرنا ہے، پاکستان کی سرزمین پر اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کی کبھی اجازت نہیں دینگے، وہ دن آئے گا پاکستان کا بچہ بچہ فلسطین کے لئے نکلے گا، شیعہ سنی مل کر نکلیں گے، سلام ہو پارہ چنار کے جوانوں پر جنہوں نے شیعہ سنی کو لڑانے کی سازش کو ناکام بنایا، ہمارا سلام ہو فلسطینی ماؤں بہنوں بیٹیوں پر، آپ کی فداکاری پر، آپ کی استقامت پر غزہ کی سرزمین اسرائیلیوں کا قبرستان بن رہی ہے، اسرائیل کبھی جنگ نہیں جیت سکتا، آج لبنانی، یمنی اور عراقی مقاومت نے اسرائیل کو گھیرا ہوا ہے، پورا فلسطین فلسطینیوں کا ہے، دریا سے سمندر تک، انشاءاللہ یہ فلسطینیوں کا ہو کر رہے گا، امریکہ سب سے بڑا شیطان ہے، جو اس جنایت کاری میں اسرائیل کا سرپرست ہے، پاکستان کے عوام امریکہ کو سب سے بڑا دشمن سمجھتے ہیں، آنے والے الیکشن میں پاکستانیوں کے ساتھ ملکر ان قوتوں کو شکست دیں گے جو امریکہ کا ساتھ دیتے ہیں، ایک شکست غزہ میں ہوگی اور ایک شکست پاکستان میں ہوگی، 26 نومبر کو بڑا اجتماع لاہور میں ہوگا جس میں ہم سب شرکت کریں گے لاہور کی غیور عوام تیاری کریں۔
ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے گلشن حدید یونٹ میں بھی وحدت ہاؤس کا قیام، علامہ صادق جعفری نے افتتاح کردیا
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین گلشن حدید یونٹ ضلع ملیر کے دفتر وحدت ہاؤس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد، مکان نمبر1646گلشن حدیدفیز2 مسجد صاحب العصرؑ کے سامنے یونٹ آفس کا افتتاح بدست ڈویژنل صدر ایم ڈبلیوایم کراچی علامہ محمد صادق جعفری کیا گیا اس موقع پر صدر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر سید احسن عباس رضوی، صدر ایم ڈبلیوایم گلشن حدید یونٹ صابر عمران سمیت ڈویژنل ڈپٹی پولیٹیکل سیکریٹری سبط اصغر زیدی ، ضلعی جوائنٹ سیکریٹری قیصرعباس زیدی، سیکریٹری فلاح وبہبود اسد علی زیدی، صدر عزاداری ونگ ضلع ملیر قیصرجعفری،ڈپٹی پولیٹیکل سیکریٹری فیض اقبال نقوی، صدر جعفرطیار یونٹ کاظم نقوی ،گلشن حدید یونٹ کے عہدیداران سمیت علاقہ معززین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔
بعد ازاں وحدت ہاؤس گلشن حدید میں محفل منقبت کا انعقاد کیا گیا جس میں یونٹ کے سینیئر نائب صدر طحہٰ زیدی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے، قاری غلام حسین نے تلاوت حدیث کساءکی سعادت حاصل کی، یاسر جعفری نے بارگاہ معصومین ؑ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، یونٹ جنرل سیکریٹری سید علی منتظر جعفری نےدفتر کے قیام کے اسباب ، مقاصداور اہدافات بیان کیئے، آئی ایس او گلشن حدید یونٹ کے صدر برادر زین عباس نے بھی اظہار کیا ،جبکہ صدر ضلع ملیر سید احسن عباس رضوی اور ڈویژنل صدر علامہ صادق جعفری نے تقریب سے خطاب کیااور یونٹ عہدیداران کی بہترین تنظیمی فعالیت کوخراج تحسین پیش کیاجبکہ مظلوم فلسطینی عوام کی فتح ونصرت اور غاصب اسرائیل کی نابودی کیلئے خصوصی دعا کی، آخر میں یونٹ صدر صابرعمران نے معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور مہمانوں کیلئے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس قبل ضلع ملیر میں ضلعی سیکریٹریٹ گذشتہ 12سال سے جعفرطیارسوسائٹی میں فعال کردار ادا کررہا ہے، جہاں مسلسل درس و دعا ، مجالس ومیلاد کی محافل کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے جبکہ سیاسی وسماجی ملاقاتوں اور اجلاسوں سمیت فلاحی رفاہی امور کی انجام دہی بھی شب وروز جاری ہے،الحمد اللہ ضلع ملیر میں یہ دوسرا دفتر ہے جو عوامی خدمت کیلئے کھولا گیا ہے انشاءاللہ مزید نئے دفاتر کا قیام بھی جلد عمل میں لایا جائے گا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)فلسطینی مظلومین کی حمایت اور غاصب اسرائیل کی بربریت کے خلاف آبپارہ تا امریکی سفارتخانہ تک مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام عظیم الشان آزادی فلسطین مارچ میں ہزاروں مرد و خواتین اور بچوں کی شرکت، پر شکوہ اجتماع کے شرکاء نے فلسطینی وپاکستانی پرچم لہراتے ہوئے اسرائیل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا آج کا یہ عظیم اجتماع بصیرت و آگاہی کا ثبوت ہے، ہمارے قائد شہید علامہ عارف الحسینی نے سر زمین پاکستان پر امریکہ کو للکارا، وہ آزاد مملکت کے داعی تھے، وہ بیداری اور آزادی کی تحریک کا پرچم لے کر ملک کے طول وعرض کا سفر کرتے تھے، وہ استعماری طاقتوں کے مذموم عزائم سے آگاہ کرتے تھے جس کی پاداش میں انہیں شہید کردیا گیا،اسرائیل مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے،ہمارے رہبر کہتے ہیں یہ معرکہ حق و باطل ہے کہتے ہیں حماس نے حملہ کیا ہی نہیں بلکہ انہوں نےاپنا دفاع کیا ہے، کیا کشمیر میں اگر کشمیری انڈین مظالم کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں تو کیا یہ غلط ہے؟ کہتے ہیں اسرائیلی بہت پیشرفتہ ہے ہاں انہوں نے تمہیں قتل کرنے کے لیے ترقی کی ہے، اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنا شیطان اور ابلیس سے تعلقات استوار کرنا ہے، پاکستان کی سرزمین پر اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کی کبھی اجازت نہیں دینگے، وہ دن آئے گا پاکستان کا بچہ بچہ فلسطین کے لئے نکلے گا، شیعہ سنی مل کر نکلیں گے۔
سلام ہو پارہ چنار کے جوانوں پر جنہوں نے شیعہ سنی کو لڑانے کی سازش کو ناکام بنایا، ہمارا سلام ہو فلسطینی ماؤں بہنوں بیٹیوں پر، آپ کی فداکاری پر، آپ کی استقامت پر غزہ کی سرزمین اسرائیلیوں کا قبرستان بن رہی ہے، اسرائیل کبھی جنگ نہیں جیت سکتا، آج لبنانی، یمنی اور عراقی مقاومت نے اسرائیل کو گھیرا ہوا ہے، پورا فلسطین فلسطینیوں کا ہے، دریا سے سمندر تک، انشاءاللہ یہ فلسطینیوں کا ہو کر رہے گا، امریکہ سب سے بڑا شیطان ہے، جو اس جنایت کاری میں اسرائیل کا سرپرست ہے، پاکستان کے عوام امریکہ کو سب سے بڑا دشمن سمجھتے ہیں، آنے والے الیکشن میں پاکستانیوں کے ساتھ ملکر ان قوتوں کو شکست دیں گے جو امریکہ کا ساتھ دیتے ہیں، ایک شکست غزہ میں ہوگی اور ایک شکست پاکستان میں ہوگی، 26 نومبر کو بڑا اجتماع لاہور میں ہوگا جس میں ہم سب شرکت کریں گے لاہور کی غیور عوام تیاری کریں۔
جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب صدر لیاقت بلوچ نے کہا کہ میں فلسطینی عوام کے لیے اس ایمان پرور اجتماع کے لیے آپ باضمیر پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم او آئی سی کے بے نتیجہ اجلاس کی مذمت اور افسوس کرتے ہیں، انہیں دوبارہ سے مل بیٹھ کر عوامی امنگوں کے مطابق فیصلے کرنے چاہئیں، بے غیرت و بے حمیت حکمرانوں سے مسلم امہ بیزاری کا اظہار کرے گی، مجلس وحدت مسلمین کے لاہور کے اجتماع کی حمایت کرتے ہیں۔
مجلس علماء مکتب اہلبیت کے صدر سید حسنین گردیزی نے کہا کہ ہمارا یہاں مجتمع ہونا اسرائیلی مظالم کے خلاف غم وغصہ کا اظہار ہے، فلسطینی مظلومین اسرائیلی سفاکیت کا مقابلہ ایمان کی قوت سے کر رہے ہیں۔
سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں یہ عظیم الشان اجتماع اسلام آباد کے عوام کی غیرت و حمیت کا عکاس ہے، اس وقت ہمیں تمام تر اختلافات کو پس پشت ڈال کر مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہوئے کی ضرورت ہے۔
جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی نے کہا کہ ہمیں وحدت کا اظہار کرتے ہوئے یہ پیغام دینا چاہیئے کہ غزہ کے شہداء کا خون ہمارا خون ہے، مسلم حکمرانوں کو شرم آنی چاہیے کہ وہ بے حسی کی برترین مثال بنے ہوئے ہیں، فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا اولین مقصد ہونا چاہیے، اسلام ثبوت دشمن قوتوں کے مسلم امہ کے درمیان انتشار کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔
اپوزیشن لیڈر جی بی میثم کاظم نے کہا کہ پوری دنیا کے باضمیر انسان فلسطینی مظلومین کے ساتھ کھڑے ہیں، کہاں ہیں مسلم امہ کی قیادت کا دم بھرنے والے بے حس حکمران۔عظیم الشان اجتماع سے دیگر مقررین میں سید صفدر حسین گیلانی، مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی، علامہ اعجاز بہشتی، صوبائی صدور ایم ڈبلیو ایم علامہ جہانزیب علی جعفری، آغا سید علی رضوی، سیکریٹر ی سیاسیات سندھ سید علی حسین نقوی، علمائے امامیہ کے آغا ضیغم عباس، آئی ایس او پاکستان کے نائب صدر شہریار حسین ، ظہیر عباس نقوی نے خطاب کیا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ ولایت حسین جعفری نے پارہ چنار میں جاری تنازعہ کو حل کرنے اور جلد از جلد جنگ بندی کرکے محصور علاقوں میں پھنسے افراد کو ضروریات زندگی کی اشیاء فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وطن عزیز پاکستان لا الہ کی بنیاد پر وجود میں آیا اور قائداعظم محمد علی جناح نے تمام مسالک اور مذاہب کے لوگوں کو مذہبی آزادی کی اجازت دی۔ مگر پارہ چنار میں مظلوم شیعہ پاکستانی عوام کے ساتھ گزشتہ 75 سال سے جو ہو رہا ہے، وہ جناح کے خواب سے منحرف ہے۔ پارہ چنار کے لوگوں پر ڈھائے گئے مظالم فلسطین کے مظالم سے کم نظر نہیں آتے۔ بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ کئی دنوں سے پارہ چنار محاصرے میں ہے۔ صورتحال کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ یہ سب بعض اداروں کی ایما اور سائے میں ہو رہا ہے۔
پارہ چنار میں بھی غزہ کی طرح خوراک، ادویات اور ضروریات زندگی کی اشیاء ختم ہو رہی ہے۔ جبکہ چاروں اطراف سے تکفیری عناصر پارہ چنار کو گھیرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بھی اطلاعات ملی ہیں کہ مظلوم پاکستانی عوام کے خلاف افغانستان کی سرزمین بھی استعمال ہو رہی ہے۔ افغانستان اور پاکستان میں موجود تکفیری چاروں اطراف سے نہتے عوام پر بھاری مزائیلوں سے گولہ باری اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر رہے ہیں۔ جسے ہم ملکی سالمیت کیلئے خطرہ سمجھتے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے ریاستی اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ ہمیں اب تک 28بے گناہ شیعہ جوانوں کی شہادت کی اطلاع بھی ملی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بیرون ملک سے چھٹیاں گزارنے کے لئے پارہ چنار آنے والے افراد کو بھی تکفیری عناصر نے شہید کیا ہے۔
کافی افراد محصور ہیں اور بیرون ملک واپس نہیں لوٹ سکتے۔ جس سے عالمی سطح پر بھی پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم برطانیہ اور دیگر بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے ہم سے رابطہ کرکے مطالبہ کیا ہے کہ ہم حکومت وقت، عدالت اعظمیٰ اور آرمی چیف سے مطالبہ کریں کہ پارہ چنار کے مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے۔ تکفیری عناصر کی جانب سے بند راستوں کو فی الفور کھولا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، لہٰذا شہریوں کے اعتماد کو برقرار رکھنے کیلئے افغانستان سے آئے ہوئے دہشتگردوں اور پاکستان میں چھپے تکفیریوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے پارہ چنار میں جلد از جلد جنگ بندی اور مسئلے کے مستقل بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ کیا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)علامہ سیدعباس موسوی اور مجلس وحدت مسلمین ہزارہ ٹاون کے مرکزی کابینہ کو محترم جناب آغائی عالمی نے اپنے گھر میں دعوت دی۔ علامہ سید عباس موسوی اور ایم ڈبلیوایم ہزارہ ٹاون کی تمام کابینہ ممبران نے محترم جناب آغائی عالمی کی دعوت پر ان کے گھر میں شرکت کی ۔ اس سلسلے میں علامہ سید عباس موسوی اور ایم ڈبلیوایم ہزارہ ٹاون کی کابینہ نےجناب آغائی عالمی کے دوستوں کے ساتھ گفت و شنید کی ۔حجت السلام والمسلمین علامہ سید اکبری نے مجلس وحدت مسلمین کے منشور کو سراہا، آئندہ انتخابات میں ایم ڈبلیوایم کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
علامہ سید اکبری نے اسلام کے مطابق سیاسیات کے فلسفے کو بیان کیا بلکہ معصومین علیہ السلام کی اقوال سیاسیات کے حوالے بیان کی۔علامہ سید اکبری صاحب نے بتایا کہ معاشرے میں ہر شخص کو سیاسی ہونا چاہئے تاکہ معاشرے میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر ہو۔محترم جناب آغائی عالمی کی سربراہی میں ان کے تمام چندہ برادران نے ایم ڈبلیوایم پر اعتماد کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی اور آئندہ آنتخابات میں ایم ڈبلیوایم کو ووٹ دینے کا وعدہ بھی کیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)آزادی فلسطین مارچ کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے دیگر مرکزی، صوبائی و ضلعی رہنماؤں کے ہمراہ سکھ چین پارک ایمبیسی روڈ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی سفاکیت کے نتیجے میں بارہ ہزار معصوم فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت معصوم بچوں اور خواتین کی ہے، اسرائیل نے غزہ میں جنگی جرائم کی انتہاء کر دی ہے، اسکولز، پناہ گزین کیمپس، ہسپتالز، چرچز، مساجد اور رہائشی مکانات اس بربریت کا نشانہ بنے ہیں، امریکہ اس سارے قتل عام میں بلا واسطہ شامل ہے، ہیومن رائٹس کے تمام ادارے بے نقاب ہو چکے ہیں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اداروں نے اس قتل عام کی اب تک مذمت نہیں کی، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات اور ترکی نے منافقانہ کردار ادا کیا ہے ، مسلم حکمرانوں نے اس وحشیانہ ظلم میں کردار ادا کیا ہے، اگر یہ ممالک اسرائیل کی توانائی کی فراہمی کو ہی روک دیتے تو اسرائیل کے لیے بڑا جھٹکا ہوتا، او آئی سی گونگے اور بہروں والے کردار کی بجائے واضح طور پر فلسطینی عوام ہونے والی اسرائیل و امریکہ کی درندگی روکے، پاکستان کے تمام طبقات نے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا عملی مظاہرہ کیا ہے، کسی مذہب و مسلک سے بالاتر ہو کر سب نے اسرائیلی مظالم کی مذمت کی ہے, تمام بڑی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنما آزادی فلسطین مارچ میں شریک ہوں گے، اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کریں گے، جو کہ آبپارہ چوک سے امریکی سفارت خانے تک ہو گا، کل دیگر رہنماؤں کے ساتھ ساتھ مرکزی خطاب چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری چار بجے اپنا مرکزی خطاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام پورے عالم اسلام اور بالخصوص پاکستانی عوام سے یہ امید لگا رہے ہیں کہ ہمارے حق میں کم از کم صدائے احتجاج تو بلند کرو، فلسطینیوں نے غاصب اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے مرکاوہ ٹینکوں کی تباہی سے ہی اسرائیل کا گھمنڈ ٹوٹ چکا ہے، فلسطینیوں نے پاکستان کے عوام کے ساتھ بھی احسان گیا ہے جو سازش بھارت اور اسرائیل گٹھ جوڑ کے ساتھ سی پیک کے سازش کر رہے تھے اس سارے کھیل کو فلسطینی مظلوموں نے ناکام بنا دیا ہے، مسلم حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی عوام کی سوچ کے مطابق اسرائیل سے اپنے تعلقات کو منقطع کریں، پاکستانی حکمرانوں کی جانب سے دو ریاستی فارمولے کی بات کی مذمت کرتے ہیں اور یہ پاکستان کے فلسطین پر اصولی موقف کے خلاف تھا، لہذا ہمارے نگران حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے بیانات دیں۔
پریس کانفرنس میں دیگر رہنماؤں میں صوبائی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم صدیقی، آغا اصغر عسکری، صدر ایم ڈبلیو ایم پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی، صوبائی اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان میثم کاظم، رکن جی بی کونسل آغا احمد علی نوری، مولانا زاہد علی کاظمی، مجلس علماء مکتب اہلبیت کے ڈاکٹر عیسیٰ آمینی، ضلعی صدور ضلع راولپنڈی و اسلام آباد موجود تھے۔