Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(اسلام آباد)مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید مہدی عابدی صاحب کی خالہ محترمہ عالمہ خاتون رضائے الٰہی سے انتقال کرگئی ہیں۔مرحومہ کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغربین مسجد رضا ؑ نیو رضویہ سوسائٹی کراچی میں ادا کی جائے گی،جبکہ تدفین وادی حسینؑ میں انجام پائے گی۔

مرحومہ کے انتقال پر ایم ڈبلیوایم کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت تمام مرکزی وصوبائی قائدین، شعبہ جاتی صدور اور دیگر رہنماؤں بشمول علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ اقبال بہشتی، علامہ حسنین عباس گردیزی، علامہ مقصود ڈومکی، سید ناصرعباس شیرازی، اسدعباس نقوی، سید مہدی عابدی،عارف حسین الجانی،صدر عزاداری ونگ ملک اقرار حسین علوی، صدر وحدت یوتھ پاکستان علامہ تصور علی مہدی ، صوبائی صدر سندھ علامہ باقرعباس زیدی، صدر صوبہ پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی، صدر صوبہ خیبرپختونخواہ علامہ جہانزیب جعفری، صدر صوبہ بلوچستان علامہ ظفرعباس شمسی، صدر صوبہ جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی، صدر صوبہ گلگت بلتستان علامہ آغا سید علی رضوی ، صدر ریاست آزاد کشمیر علامہ یاسر عباس سبزواری نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

قائدین نے مرحوم کی مغفرت کی دعا کے ساتھ تمام پسماندگان کیلئے اس سانحے پر صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے اور کہا ہے کہ خدا وندمتعال مرحوم کو جوار آئمہ معصومین ؑ میں محشور فرمائے ۔

تمام مومنین ومومنات سے مرحومہ عالمہ خاتون کی بلندئ درجات و ایصال ثواب کے لئے آج بعد از نماز مغربین نماز وحشت قبر کی درخواست ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر محمد یونس حیدری صاحب کے تایا محترم نبی صاحب رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز منگل بعد از نماز ظہرین مسجد خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہا علی پور اسلام آباد میں ادا کردی گئی۔

مرحوم کے انتقال پر ایم ڈبلیوایم کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت تمام مرکزی وصوبائی قائدین، شعبہ جاتی صدور اور دیگر رہنماؤں بشمول علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ اقبال بہشتی، علامہ حسنین عباس گردیزی، علامہ مقصود ڈومکی، سید ناصرعباس شیرازی، اسدعباس نقوی، سید مہدی عابدی،عارف حسین الجانی،صدر عزاداری ونگ ملک اقرار حسین علوی، صدر وحدت یوتھ پاکستان علامہ تصور علی مہدی ، صوبائی صدر سندھ علامہ باقرعباس زیدی، صدر صوبہ پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی، صدر صوبہ خیبرپختونخواہ علامہ جہانزیب جعفری، صدر صوبہ بلوچستان علامہ ظفرعباس شمسی، صدر صوبہ جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی، صدر صوبہ گلگت بلتستان علامہ آغا سید علی رضوی ، صدر ریاست آزاد کشمیر علامہ یاسر عباس سبزواری نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

قائدین نے مرحوم کی مغفرت کی دعا کے ساتھ تمام پسماندگان کیلئے اس سانحے پر صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے اور کہا ہے کہ خدا وند متعال مرحوم کو جوار آئمہ معصومین ؑ میں محشور فرمائے ۔

تمام مومنین ومومنات سے مرحوم نبی ولد حسین مرحوم کی بلندئ درجات و ایصال ثواب کے لئے آج بعد از نماز مغربین نماز وحشت قبر کی درخواست ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور کے سنیر نائب  صدر آفتاب علی ہاشمی نے لبرٹی چوک میں حمایت فلسطین ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا غزہ میں میں پانچ ہزار مصوم بے گناہ بچوں کی شہادت ہر اسلامی ممالک کے سربراہان کی خاموشی امت مسلمہ سے غداری کے مترادف ہے، یہ لوگ روزِمحشر کس منہ سے اللہ پاک کے حضور پیش ہونگے۔ آفتاب ہاشمی نے مزید کہا وزیراعلی پنجاب کو لاہور میں میوزیکل کنسرٹ کرانے کی بجائے مصوم شہداء کی تصویری  نمائش منعقد کرنی چاہئے تھی، دوسری طرف اسلام کے نام نہاد علمبردار سعودی عرب کا امریکی  گلوکار کا کنسرٹ اس وقت کروانا جب بیگناہ غزہ میں شہادتیں پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مائیں بہنیں اپنے بھائیوں اور بچوں سے جدا ہو رہی ہیں،  افسوسناک بات یہ ہے کہ عرب حکمرانوں نے او آئی سی میں بھی بے شرمی کا مظاہرہ کیا۔ آفتاب ہاشمی کا کہنا تھا کہ ان شااللہ بہت جلد آزادی فلسطین کا سورج طلوع ہونے کو ہے اور یہود نصاریٰ تباہ  و برباد ہونے کو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصوم شہداء کی شہادتیں رنگ لائیں گی اور ہماری جہدوجہد علمی طور پر آزادی قدس تک جاری و ساری رہے گی۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)مدرسہ المصطفی خاتم النبیین جیکب آباد میں علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت ایک تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں بے روزگار محنت کشوں کی لسٹ تیار کی گئی۔ جنہیں آئندہ ریڑھیاں تقسیم کی جائیں گی۔ مدرسہ المصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری غربت کا سبب ہے۔ آج غریب بھوک اور افلاس سے مر رہے ہیں جبکہ اشرافیہ کی عیاشیوں میں آئے روز مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ غربت کے مارے عوام کی مدد کے لئے اہل خیر کو آگے بڑھ کر غریبوں کی مدد کرنی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ دو مہینوں میں ہم نے دس بے روزگاروں کو ریڑھیاں خرید کر دی ہیں، اور بے روزگاروں کی مدد کی اس مہم کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بے حس حکمرانوں نے ملک کو غربت مہنگائی افلاس اور بے روزگاری کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ اقتدار کے بھوکے حکمرانوں کی پہلی اور آخری ترجیح طاقت اور اقتدار کا حصول ہے۔ ارباب اقتدار کی ترجیحات میں عوام اور عوامی مشکلات کا حل کہیں نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ جیکب آباد کے سماجی رہنما حاجی شیر محمد مغیری نے 20 مستحق غریب محنت کشوں کو ریڑھیاں خرید کر دی ہیں۔ دیگر اھل خیر کو بھی آگے بڑھ کر اس کار خیر میں حصہ لینا چاہیے۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے صدر آغا علی رضوی نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ گندم سبسڈی خاتمے کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور اسے گلگت بلتستان کے عوام کو مزید محرومی کی طرف دھکیلنے کی دھکیلنے کی کوشش ہے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے غریب عوام کو مزید تنگ نہ کیا جائے۔ موجودہ حکومت گندم کے بحران کے خاتمے کا اعلان کرکے آئی تھی اور اب سبسڈی کا خاتمہ کرکے اپنے عوام کے ساتھ دشمنی کی ہے۔ سیاسی حکمران اپنے آپ کو شہنشاہ معظم نہ سمجھیں یہ نہ بھولیں کہ آپ عوام کے ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آئے ہیں۔ عوام کو مایوس کیا تو عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ حکومت میں موجود ممبران کا امتحان شروع ہوچکا ہے۔

 آغا علی رضوی نے کہا کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں، انجمنوں، سول سائٹیز اور تمام سٹیک ہولڈز کے ساتھ ملکر بھرپور تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ ہمارا مطالبہ گندم سبسڈی بحالی سے بھی آگے جائے گا۔ اب ہم اپنے ایک ایک حق کو چھین کے لیں گے۔ عوام احتجاج کی تیاری شروع کریں۔ شہدا کی یادگار سجانے اور حکمرانوں کو سبق سکھانے کا وقت آچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت یہ بھول جائیں کہ یہاں کے عوام سبسڈی تحریک سے پیچھے ہٹیں گے۔ اب بھی وقت ہے صوبائی حکومت ہمت اور جرائت کا مظاہرہ کرکے وفاق کے سامنے ڈٹ جائیں۔ حکومت وفاق کے سامنے ڈٹنے کی ہمت نہیں کرسکتی تو عوام حکومت کے سامنے ڈٹنے کو تیار ہیں۔ ملکی حساس صورتحال میں گلگت بلتستان جیسے خطے میں بحران پیدا کرنا موجودہ حکومت کی عاقبت نااندیشی ہے۔ آغا علی رضوی نے مزید کہا کہ اس تحریک کو کمزور کرنے کی ہر سطح پر کوششیں ہوں گی۔ علاقائیت، لسانیات اور فرقہ واریت سمیت دیگر حربوں کے ذریعے اس تحریک کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ لہذا عوام ہشیار رہیں اور متحد ہو کر آگے بڑھیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ دیگر تفریقات شاید عوامی ایشو کے تحت شعاع میں چلی جائے لیکن بعض عناصر فرقہ واریت کے ذریعے عوام کو لڑانے کی کوشش کریں گے اور اصل ایشیو بلخصوص سبسڈی تحریک کو ختم کرنے کی کوشش کریں تو عوام کی طرف سے سخت ردعمل آئے گا۔

وحدت نیوز(سکردو)رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کی موجودہ کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے گندم سبسڈی کا خاتمہ یہاں کے عوام کے ساتھ ظلم ہے۔جب تک گلگت بلتستان کو آئینی حصہ نہیں بنایا جاتا اور این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہیں ملتا سبسڈی کا خاتمہ نہیں کیا جاسکتا۔صوبائی حکومت اس ظالمانہ اقدام کو فوری واپس لے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سے بہنے والی دریا پاکستان کے 90 فی صد زمینوں کو سیراب کرے ہمیں نہ رائلٹی ملے اور نہ گندم پر سبسڈی یہ ریاستی ظلم اور ناانصافی ہے.گلگت بلتستان کے غیور عوام صوبائی حکومت کے اس ظالمانہ اقدام پر خاموش نہیں رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی امپورٹڈ حکومت عوامی حقوق کی حفاظت نہیں کر سکتے تو انہیں حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔اراکین جی بی کونسل ہر فورم پر عوام دشمن پالیسیوں کی بھرپور مخالفت کریں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree