The Latest
وحدت نیوز(اسلام آباد) عالمی یوم القدس کے موقع پر مظلومین کشمیر و فلسطین کے حق میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ایک اہم کانفرنس بعنون حمایت مظلومین فلسطین و کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔یہ کانفرنس 20مئی بروز بدھ 26رمضان المبارک دن 3بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔
کانفرنس سے سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ،وفاقی وزیر انسانی حقوق محترمہ شیریں مزاری ،سابق چیئرمین سینیٹ جناب نیئر حسین بخاری ،سربراہ تحریک اہل حرم علامہ گلزار حسین نعیمی سمیت ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملی یکجہتی کونسل ثاقب اکبر صاحب خطاب کریں گے ۔
وحدت نیوز (ملتان) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے وفد نے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی سے ملاقات کی، اس موقع پر ڈویژنل صدر شہریار حیدر اور علی ثقلین بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران عالمی یوم القدس کے حوالے سے جنوبی پنجاب میں علامتی احتجاج کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے رہبر کبیر امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق یوم القدس منائیں گے۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ اس سال یوم القدس منانے کا انداز مختلف ہوگا لیکن ہر حال میں ظالم کے خلاف اور مظلوم کے حق میں آواز بلند کریں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ آج بھی فلسطینی ظلم اور بربریت کا شکار ہیں، غاصب صیہونی مسلسل اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، انشاءاللہ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او مل کر یوم القدس منائیں گے۔
وحدت نیوز(ایبٹ آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی شعبہ المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کی جانب سے ضلع ہری پور اور ایبٹ آباد میں سٹپ فارورڈ پاکستان کے تعاون سے 80 مستحق خاندانوں میں راشن بیگزتقسیم کئے گئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اے ڈی ایم سی خیبر پختونخوا نے صوبے بھر میں 1500 سے زائد مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں سٹپ فارورڈ کے تعاون سے ایبٹ آباد اور ضلع ہری پور کے دور داراز علاقوں میں مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا آخری جمعہ فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں کی حمایت میں عالمی یوم القدس کے طور پر منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عالم اسلام کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ ہر باشعور مسلمان یوم القدس کے موقع پر ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے بھارت، اسرائیل اور امریکہ سے نفرت و بیزاری کا اظہار کرے۔ صدر ٹرمپ اپنے عرب اتحادیوں کے ساتھ مل کر ڈیل آف سنچری کے نام پر مسلمانوں کا قبلہ اول یہودیوں کے حوالے کرنے کا مصمم ارادہ کر چکے ہیں۔صیہونیوں کے غاصبانہ قبضے کے دوران لاکھوں فلسطینیوں کو علاقہ بدر جبکہ ہزاروں افراد کو قیدی بنایا کر ظلم وتشدد کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل فوج کے ہاتھوں مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام ایک نہ ختم ہونے والے سلسلے کی شکل اختیار کر چکا ہے۔یہی سارے مظالم کشمیر میں بھی اسی انداز سے دوہرائے جا رہے ہیں۔عالمی استکباری قوتیں طاقت کے بل بوتے پر مسلمانوں سے ان کے وطن چھیننے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت میں آواز بلند کرنا ایک مذہبی، قانونی اور اخلاقی تقاضہ ہے جو ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔کشمیر اور فلسطین کے مظلوموں کی حمایت بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے موقف کی تجدید ہے۔یوم القدس پر ہمارا احتجاج ان استعماری قوتوں کے لیے انکار کا دو ٹوک اعلان ہے جو اسرائیلی سرزمین اور وہاں کے باسیوں کے مستقبل کا سودا کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا فلسطین میں بسنے والے مقامی افراد چاہے ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو ریفرنڈم کے ذریعے مستقبل کے فیصلے کا حق دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مسلمان حکمران اگر اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں تو اسرائیلی بقا خطرے میں پڑ جائے گی۔ اسرائیل کا ناپاک وجود پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔عالمی امن کے لیے اس سے چھٹکارا حاصل کرنا ضروری ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عزاداری ہمارا قانونی و آئینی حق ہے۔ہمارے درمیان یہ بات طے شدہ تھی کہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے مراسم عزا ادا کیے جائیں گے تاہم حکومت نے اپنے فیصلے میں اچانک تبدیلی کر کے ملت تشیع میں اضطراب پیدا کر دیا۔ اس غیر متوقع صورتحال کی ساری ذمہ داری وفاقی و صوبائی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے جس نے انتظامی معاملات پر کمزور گرفت رکھتے ہوئے مسائل پیدا کیے۔انہوں نے کہ ملت تشیع قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور قانون شکنی کو جرم تصور کرتی ہے لیکن قانون کے نام پر مزہبی معاملات پر قدغن کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) فلسطین فاؤنڈیشن بلوچستان کے زیراہتمام مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے سالانہ آزادی القدس کانفرنس کی دعوتی مہم کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی سے ملاقات کی۔اور ان سے آزادی القدس کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں مشاورت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ فلسطینی عوام گزشتہ ستر سال سے ایک مظلوم قوم کی حیثیت سے اسرائیل کے مظالم برداشت کر رہے ہیں۔ جبکہ امریکہ اور دیگر عالمی سامراجی قوتیں مظلوم فلسطینیوں کو ان کا حق دینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ غاصب اسرائیل کو سپورٹ کرنے کے لئے ڈیل آف سینچری کے نام سے ایک شرمناک منصوبہ تیار کیا گیا ہم تحریک آزادی فلسطین کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ فلسطین کے عوام مظلوم ہیں ہیں اور بیت المقدس اور قبلہ اول کی تحریک آزادی کو دنیا بھر کے مسلمانوں کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔ درایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے فلسطین کانفرنس کے سلسلے میں نیشنل پارٹی کے رہنما سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ممتازعالم دین مولانا انوارالحق حقانی جماعت الدعوہ کے صوبائی امیر مولانا رانا محمد اشفاق کو دعوت دی۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی کا ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹریٹ میں دیگر رہنماؤں علامہ حسن ہمدانی، علامہ محمد خان مھدوی، نجم عباس خاں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کہناتھا کہ حکومت اور ہمارے قائدین کے درمیان یوم علی ع پر عزاداری کے معاملات طے ہو چکے اور حکومت نے ایس او پیز کے تحت جلوس و مجالس کے انعقاد کی اجازت دے دی تھی یکسر اس فیصلے کو بلاجواز واپس لیا گیا جس سے عزادران کے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی۔ایک غیر یقینی صورتحال پیدا کر کے ملت تشیع کو اضطراب میں مبتلا کرنا قابل مذمت اور غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کی تمام تر ذمہ داری وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے ۔حکومتی صفوں میں موجود انتہا پسندوں کے فکری سہولت کار ایک بار پھر ملک دشمن عناصر کو فرقہ واریت پھیلانے کی دعوت دے رہے ہیں۔ملک کے امن وامان کو تباہ کرنے کی اس کوشش کو روکنے کے لیے سنجیدہ اور عنکی اقدامات کرنے ہوں گے۔نارووال میں چادر اور چاردیواری کے تقدس کو جس ڈھٹائی سے پامال کیا گیا وہ قابل مذمت ہے۔صوبائی حکومت ذمہ داران کے خلاف تادیبی کاروائی کرے۔
علامہ احمد اقبال رضوی نے مزید کہا کہ یوم علی ع کے حوالے درج ہونے والے مقدمات واپس لینے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں فلسطین اور بیت المقدس پر اسرائیلی تسلط کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ کشمیر اور فلسطین کے مظلومین کی پر زور حمایت جاری رکھیں گے۔ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یوم القدس بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سید علی احمر زیدی کے بھائی کے انتقال پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اسے غمزدہ خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اظہر زیدی کی اچانک رحلت کا صدمہ ناقابل برداشت ہے۔مجلس وحدت مسلمین کے قائدین و اراکین سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
وحدت نیوز (مظفرآباد) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادجموں وکشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا سید عاطف حسین ہمدانی کی وفد کے ہمراہ ملاقات۔ ملاقات میں ریاستی سیکرٹری جنرل کو ہٹیاں بالا کے اسیر مومنین کے کیس کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا جس پر ریاستی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ملت کے جو لوگ اعلی عہدوں پر فائز ہیں انہیں علی بن یقطین کا کردار ادا کرتے ہوۓ ملت کے مجبور و نادار اور اسیر افراد کی خدمت کرنی چاہیے۔اس موقع پر علامہ جوادی نےنہایت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے توہین اہلبیت خصوصاً توہین امام زمانہ عج کے مرتکب افراد کے خلاف درجFIRکے ملزمان کو گرفتار کرنے میں ابھی تک ناکام ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ عمل بھی باعث تشویش ہے کے واضح تاریخی شواہد ہونے کے باوجود عدلیہ نے نوجوانوں کی ضمانتیں مستردکردی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملت تشیع چودہ سو سال سے پابندسلاسل بھی رہی قتل بھی ہوئی گولیاں بھی کھائیں شمشیر و سنا کا نشانہ بھی بنی لیکن نہ اس قوم کو دبایا جاسکا ہے نہ اس سے کبھی باطل کی اطاعت کروائی جاسکتی ہے۔
علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے مزید کہا کہ ہم نے سرزمین کوئٹہ میں سو سے زیادہ لاشیں اٹھائیں لیکن ایک پتا تک نہیں توڑا اسی طرح سانحہ بابوسر ٹاپ ,سانحہ چلاس اور دیگر مختلف سانحات میں ملت نے باوقار احتجاج کیا لیکن نہ قومی املاک کو نقصان پہنچایا نہ ہی اورکسی کا نقصان کیا۔انہوں نے کہا کہ جو حملہ فروری 2017 میں ان پر کیا گیا تھا اس کا منصوبہ یہ تھا کہ یہاں خطے کے امن کو سبوتاژ کیا جائے یہاں کی شیعہ سنی عوام کو باہم دست و گریبان کردیا جائے لیکن میں سلام پیش کرتاہوں کشمیری ملت کو دونوں طرف کے علماء اور زمہ داران کو جنھوں نے حالات کو کنٹرول میں رکھااورکسی بھی شخص کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی لیکن اب جو موجودہ صورتحال پیدا ہوچکی ہے یہ ہمیں شدت پسندی کی طرف مائل کر رہی ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ ابھی تک تو ہم صبر سے کام لے رہے ہیں لیکن دلیل و برہان سے کام نہ چلا تو عملی میدان میں بھی آنے کے لیے ہم تیار ہیں۔ ہمہاری امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ وفد میں سید عاطف ہمدانی کے ہمراہ سید شجاعت علی ہمدانی, سید ابرار حسین ہمدانی, سید تنویر حسین اور سید اسد ہمدانی شامل تھے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ کے انچارج ارشاد حسین بنگش نے مجلس وحدت مسلمین میڈیا سیل کے رُکن سید وسیم حسین کے ماموں کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی سیکرٹریٹ کے تمام کارکن سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔دریں اثنا مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی قائدین اور میڈیا سیل کے کارکنوں نے بھی وسیم عباس سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سید وسیم عباس کے ماموں اتوار کے روز کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ ان کی تدفین ان کے آبائی علاقے پشاور میں کر دی جائی گی۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ 23 تا 27 رمضان المبارک ھفتہ نزول قرآن کریم منانے کا مقصد اس کتاب الہیٰ سے اپنے تعلق کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ قرآن کریم اللہ کی کتاب اور ہدایت انسانی کا جامع دستور ہے۔ جس پر عمل پیرا ہو کر انسان دنیا اور آخرت کی سعادت اور کامیابی حاصل کرسکتا ہے۔
ماہ مبارک رمضان نزول قرآن کریم اور بہار قرآن کا مہینہ ہے اس لیے ہمیں اس مبارک مہینے کے آخری عشرے میں تلاوت قرآن کریم اور قرآن فہمی پر بھرپور توجہ دینی چاہیے۔ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ آج بھی مسلمان معاشرے میں قرآن کریم پر درست توجہ نہیں دی گئی ہے۔ انسانی سعادت عروج اور سربلندی قرآن کریم سے تمسک اور قرآن کریم پر عمل کرنے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی نے 23 تا 27 رمضان المبارک کو ہفتہ نزول قرآن کا اعلان کیا تھا قائد شہید کے فرمان کے پیش نظر پوری ملت ھفتہ نزول قرآن کے موقع پر تلاوت قرآن کریم کے ساتھ ساتھ قرآن فہمی کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا اہتمام کرے۔