The Latest
وحدت نیوز(شگر) جمعتہ الوداع یوم القدس کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع شگر کے آفس سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے ممبران نے شرکت کی اور یوم القدس کے حوالے سےغاصب اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کی پرزور مزمت کی گئی اور ساتھ ہی کشمیر اور یمن کے مظلوموں کی حمایت میں بھی قراداد پاس کیا گیا ۔
تمام مسلمان حکومتوں بالخصوص حکومت پاکستان کو غاصب اسرائیل کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں پر کرنے والے مظالم کو روکنے اور انکے علاقوں کو نکالنے کے لیے عالمی سطح پر کوشش کرنے پر زور دیا ۔ اس میں یہ مطالبہ بے کیا کہ مسلمان حکومتوں کو فلسطین کی مظلوموں کے ساتھ یمن اور کشمیر کے ظالموں کی عالمی سطح پر حمایت کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مسلمانوں کو آپس کے اختلافات بھلا کر متحد ہو کر دشمنان اسلام سے مقابلا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
وحدت نیوز(ماتلی) جمعة الوداع کے موقعہ پر مجلس وحدت مسلمین ضلع ماتلی کی جانب سے مظلومین فلسطین کی حمایت میں صیہونی غاصب اسرائیل اور امریکہ کے خلاف ریلی نکالی گئی اوراحتیاطی تدابیر (SOP) کو اپناتے ہوۓ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ریلی میں امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
مظاہرے سے خطاب کرتے سیکرٹری جنرل پیار علی کھوسو ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل میر طارق ،مولانا مجاھد علی سعیدی ،شاون خان کھوسو کا کہنا تھا کہ یوم القدس مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کے خلاف صف آرائی کا دن ہے۔ یوم القدس صرف فلسطین سے مخصوص نہیں یہ اسلام کا دن ہے۔
مقررین کا مزید کہنا تھا کہ اہم یہ بات ہے کہ اسلامی دنیا کو فلسطین کے مسئلہ سے غفلت نہیں کرنی چاہیے۔ آمریکہ, استکبار, صیہونیوں کی کوشش رہی ہے کہ مسلمان فلسطین کو بھول جائیں لیکن یہ ملت کبھی بھی فلسطین کو فراموش نہیں کرسکتی۔
ان کا کہنا تھا کی ہمارا سلام ہو امام راحل بت شکن خمینیؒ پر جنہوں نے فلسطین و بیت المقدس کے مسئلے کی حساسیت کا ادراک کرتے اسے عالمی یوم القدس کے طور منانے کا اعلان کیا اور یوں غاصبوں کو رسوا کر دیا۔
وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور اور جامعۃ الشہید عارف حسینی پشاور کے زیر اہتمام بانی انقلاب اسلامی امام خمینی ؒ کے فرمان پر القدس ریلی کا اہتمام کیا گیا۔
جمعۃ الوداع کے موقع پر مظلومین فلسطین کی حمایت اور صہیونی غاصب اسرائیل و امریکہ کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے ریلی نکالی گئی، اس موقع پر احتیاطی تدابیر (ایس او پیز) پر سختی سے عمل کیا گیا۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرے درج تھے۔
القدس ریلی سے مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ زکی الحسنین نے کہا کہ یوم القدس مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کے خلاف صف آرائی کا دن ہے، یوم القدس صرف فلسطین سے مخصوص نہیں یہ اسلام کا دن ہے، ہم مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کی حمایت ہمشہ جاری رکھیں گے، جبکہ تمام عالم اسلام سے اسرائیل اور امریکہ سے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اس موقع پر جامعتہ شہید کے رہنما اور استاد علامہ عابد شاکری نے کہا کہ اہم یہ بات ہے کہ اسلامی دنیا کو فلسطین کے مسئلہ سے غفلت نہیں کرنی چاہیئے،امریکہ، استکبار، صہیونیوں کی کوشش رہی ہے کہ مسلمان فلسطین کو بھول جائیں لیکن یہ ملت کبھی بھی فلسطین کو فراموش نہیں کرسکتی۔
انہوں نے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہی گی۔ اس موقع پر شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نزر آتش کرتے ہوئے انکے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ ریلی میں بڑی تعداد میں کارکناں اور علماء شریک ہوئے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی اورامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جمعۃ الوداع یوم القدس کی مناسبت سے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
مجلس وحدت مسلمین کے رہنما و امام جمعہ علامہ سید ہاشم موسوی کی قیادت میں القدس ریلی امام بارگاہ ہزارہ کلان پرنس روڈ سے شاہ ٹاور تک نکالی گئی جو بعد میں جلسے کی شکل اختیار کرگئی۔
القدس ریلی میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ترجمان علامہ مقصودڈومکی، علامہ جمعہ اسدی، علامہ ولایت جعفری ، ارباب لیاقت علی ہزارہ اور دیگر رہنماؤں سمیت بڑی تعداد میں مظاہرین شریک تھے۔
شرکاءریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ سالہا سال سے مظلوم فلسطینی سر زمین پر اسرائیلی نا جائز قبضے کیخلاف پوری عالم انسانیت خصوصا” عالم اسلام کے سربراہان کی خاموشی افسوس ناک ہے۔
ارباب لیاقت علی ہزارہ نے کہا کہ اسرائیل ایک دہشت گرد قابض ریاست ہے ، مسئلہ کشمیر سمیت مسئلہ فلسطین کا واحد حل بھارت اور اسرائیل کا قابض علاقوں سے باہر نکلنا ہے۔
ارباب لیاقت علی نے مزید کہا کہ اقوام عالم دنیا بھر میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں، نہتے کشمیری اور فلسطینی عوام پر 73 سال سے بے انتہا ظلم جاری ہے۔شرکائے ریلی نے شہدائے راہ القدس کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ کہ یوم القدس کا اعلان کر کے امام خمینی نے امریکہ اور اسرائیل کی بربریت کو پوری دنیا میں آشکار کردیا ،انہوں نے امریکی دوغلی پالیسیوں کا پردہ چاک کر دیا ۔ یہ احتجاجی جلوس امریکہ اور اسرائیل کی ظالمانہ پالیسوں کیخلاف موثر تحریک بن چکی ہے ۔
شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور، ملتان، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں القدس ریلیاں نکالی گئیں۔ جن کا مقصد کشمیر، فلسطین اور یمن سمیت دنیا بھر کے مظلوموں کی حمایت اور طاغوتی طاقتوں سے نفرت و بیزاری کا اظہار کرنا تھا۔ریلیوں کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی و صوبائی قائدین نے کی۔
یوم القدس کی مرکزی ریلی کا آغاز امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹو اسلام آباد سے ہوا جس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویژن کے رہنماؤں نے کی ۔ ریلی میں ایس او پیز پر پوری طرح عمل کرتے ہوئے شرکاء نے ضروری فاصلہ برقرار رکھا۔ریلی کے شرکائ نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل، امریکہ اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔شرکاءنے استکباری قوتوں کے خلاف فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔اس موقعہ پر امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکے پتلے بھی نذر آتش کیے گئے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا القدس مسلمان حکمرانوں کی ہمدردیاں جانچنے کا بہترین پیمانہ ہے۔جن مسلم حکمرانوں کے دل میں اسلام کا درد ہے وہ قدس پر بے چین و بے قرار ہیں اور جو مسلمان قبلہ اول پر طاغوتی قبضے سے لاتعلقی ظاہر کر رہے ہیں انہوں نے محض اسلام کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔ان کے دل یہود ونصاریٰ کے لیے دھڑکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلسطین، کشمیر اور یمن سمیت دنیا بھر کے مظلومین کے لیے آواز بلند کرنا ہم سب کی شرعی اوراخلاقی ذمہ داری ہے۔قدس سے ہماری روح ہماری سانس کا رشتہ ہے۔القدس پر مسلمانوں کا حق ایک اٹل حقیقت ہے جسے کوئی بھی باشعور انسان جھٹلا نہیں سکتا۔مسئلہ فلسطین پر خاموشی صیہونیت کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔مسلمانوں کے قبلہ اول پر صیہونیوں کے قبضے کے خلاف آج پوری دنیا میں آواز بلند ہو رہی ہے۔ کشمیر و فلسطین کا تنازع محض کسی زمین کے ٹکڑے کے حصول کے لیے نہیں بلکہ ایک تاریخی حقیقت کو جھٹلانے اور نہتے مسلمانوں پر یہود و ہنود کی ظالمانہ کارروائیوں کی راہ میں رکاوٹ بننے کے لیے ہے۔عالم اسلام کو دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت میں دو ٹوک موقف اختیار کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا یہ امر انتہائی افسوس ناک ہے کہ آج کشمیر،فلسطین،یمن اور بحرین سمیت ہر طرف صرف مسلمانوں کا لہو بہہ رہا ہے۔
آئی ایس او کے ڈویژنل رہنما معمر عباس نے کہا کہ اسرائیل کے ناسور کا واحد حل اس کا خاتمہ ہے جس طرح دنیا بھر کے انسان کرونا وائرس کے تدارک کے لئے متحدہ حکمت عملی اختیار کررہے ہیں اس طرح دنا بھر کے مسلمانوں کو کرونا سے زیادہ خطرناک صہیونی وائرس کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانا چاہئے ۔ ریلی سے ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل شیعہ سنی کی مشترکہ جماعت ہے جو اسرئیلی اقدامات کی بھرپور مذمت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے اپنی عملی زندگی میں اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی بجائے دنیاوی خداؤں کی پیروی شروع کر رکھی ہے۔عالم اسلام کی بربادی کی اصل وجہ یہی ہے۔انہوں نے کہا حق وباطل کے جدا جدا ہونے کا اب وقت آگیا ہے۔عالم اسلام کو اب ایک دوسرے کا بازو بننا ہو گا۔ ریلی سے شیعہ علما کونسل کے ضلعی سیکرٹری نیئر عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ امت مسلمہ کی مشکلات پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے والے مسلمان حکمرانوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے کہ قبلہ اول پوری مسلمہ امہ کا مشترکہ مسئلہ ہے اس ہر عالم اسلام کو یک زبان ہونا ہو گا۔ریلی سے انجمن جانثاران اہلیبت کے زاہد جعفری نے بھی خطاب کیا۔ ریلی میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما نثار علی فیضی علامہ اقبال بہشتی ،ملک اقرار ،سمیت سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا کراچی طیارہ حادثے پر دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار ۔ مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ لاہور سے کراچی آنے والی قومی ایئر لائن کے پرواز کے حادثے میں قیمتی جانوںکا نقصان انتہائی افسوس ناک اور قومی سانحہ ہے۔
انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک کے اختتام اور عید سے ایک دو روز قبل اس ناگہانی حادثے نے پوری قوم کو سوگوار کردیا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری ملت جعفریہ بالخصوص مجلس وحدت مسلمین متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے حادثے میں جاںبحق مسافروں، جہازکے عملے اور علاقہ مکینوں کی مغفرت اور تمام زخمیوں کے لئے صحت یابی کی دعا کی ہے ۔
واضح رہے کہ پی آئی اے کا بوئنگ320ایئر بس طیارہ جوکہ لاہور سے مسافروں اور عملے سمیت98افراد کو لیکر کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کررہا تھا اچانک انجن فیل ہونے کے باعث نزدیک ہی ماڈل کالونی ملیر کی رہائشی آبادی پر جاگرا ۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام کراچی،اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، پشاور، ملتان، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف شہروں میںیوم القدس کے موقع پر ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کیئے گئے۔ جن کا مقصد کشمیر، فلسطین اور یمن سمیت دنیا بھر کے مظلوموں کی حمایت اور طاغوتی طاقتوں سے نفرت و بیزاری کا اظہار کرنا تھا۔ریلیوں کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی و صوبائی قائدین نے کی۔کراچی میں مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد نورایمان کے باہر بعد نماز جمعہ منعقد کیا گیا ۔ مظاہرے میں ایس او پیز پر پوری طرح عمل کرتے ہوئے شرکاء نے ضروری فاصلہ برقرار رکھا۔
مظاہرےکے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل، امریکہ اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔شرکاء نے استکباری قوتوں کے خلاف فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔اس موقعہ پر امریکی ، اسرائیلی اور بھارتی پرچم بھی نذر آتش کیے گئے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ باقرعباس زیدی، علامہ باقرعباس زیدی ،علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن،میر تقی ظفر، علامہ علی انور جعفری،علامہ غلام عباس کمیلی، علامہ ملک غلام عباس ودیگر رہنماؤں نے کہاکہ القدس مسلمان حکمرانوں کی ہمدردیاں جانچنے کا بہترین پیمانہ ہے۔جن مسلم حکمرانوں کے دل میں اسلام کا درد ہے وہ قدس پر بے چین و بے قرار ہیں اور جو مسلمان قبلہ اول پر طاغوتی قبضے سے لاتعلقی ظاہر کر رہے ہیں انہوں نے محض اسلام کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔ان کے دل یہود ونصاریٰ کے لیے دھڑکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین، کشمیر اور یمن سمیت دنیا بھر کے مظلومین کے لیے آواز بلند کرنا ہم سب کی شرعی اوراخلاقی ذمہ داری ہے۔قدس سے ہماری روح ہماری سانس کا رشتہ ہے۔القدس پر مسلمانوں کا حق ایک اٹل حقیقت ہے جسے کوئی بھی باشعور انسان جھٹلا نہیں سکتا۔مسئلہ فلسطین پر خاموشی صیہونیت کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔امسلمانوں کے قبلہ اول پر صیہونیوں کے قبضے کے خلاف آج پوری دنیا میں آواز بکند ہو رہی ہے۔ کشمیر و فلسطین کا تنازع محض کسی زمین کے ٹکڑے کے حصول کے لیے نہیں بلکہ ایک تاریخی حقیقت کو جھٹلانے اور نہتے مسلمانوں پر یہود و ہنود کی ظالمانہ کارروائیوں کی راہ میں رکاوٹ بننےکے لیے ہے۔عالم اسلام کو دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت میں دو ٹوک موقف اختیار کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا یہ امر انتہائی افسوس ناک ہے کہ آج کشمیر،فلسطین،یمن اور بحرین سمیت ہر طرف صرف مسلمانوں کا لہو بہہ رہا ہے۔مسلمانوں نے اپنی عملی زندگی میں اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی بجائے دنیاوی خداؤں کی پیروی شروع کر رکھی ہے ۔عالم اسلام کی بربادی کی اصل وجہ یہی ہے۔انہوں نے کہا حق وباطل کے جدا جدا ہونے کا اب وقت آگیا ہے۔عالم اسلام کو اب ایک دوسرے کا بازو بننا ہو گا۔ امت مسلمہ کی مشکلات پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے والے مسلمان حکمرانوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے کہ قبلہ اول پوری مسلمہ امہ کا مشترکہ مسئلہ ہے اس ہر عالم اسلام کو یک زبان ہونا ہو گا۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع جنوبی کراچی کے جنرل سیکریٹری حسن رضا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلمانوں پر آج تک جتنی جنگیں مسلط کی گئیں اس کا بنیادی مقصد اسرائیل کو محفوظ کرنا تھا ۔ امریکہ اور اس کے حواری ممالک نے نیابتی جنگوں کو چھیڑ کر مسلمانوں کو غاصب اسرائیل کے اصل مسئلہ سے دور کرنے کی دانستہ سازش کی ہے ۔ تاہم امام خمینی کی بابصیرت قیادت کے باعث ہر سال مظلومین جہاں یوم القدس کے دن اسرائیل کو بے نقاب کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ظالم امریکہ اور اس کے حواری ممالک نے جہاں اسرائیل کی پشت پناہی کررکھی ہے وہی عرب ممالک کے حکمران بھی اسرائیلی کاسہ لیسی میں مسلسل مصروف ہیں ۔ اسرائیل کی خواہش ہے کہ اسلامی دنیا اسے تسلیم کرلے اور پاکستان سمیت دنیا کے اہم اسلامی ممالک کے ساتھ اس کے سفارتی تعلقات بحال ہوجائے مگر عالم اسلام کی غیور عوام فلسطینیوں کی حامی ہیں اور ظالم اسرائیل کے وجود کو کبھی تسلیم نہیں کرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وباء کے دوران روایتی انداز سے یوم القدس اگرچہ نہیں منایا جارہا ہے تاہم پھر بھی پاکستان کی عوام کا اسرائیل کے خلاف سوشل میڈیا پر اظہار نفرت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی قیادت میں مسلم امہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا عالمی پیغام امن دشمن طاقتوں کو دینے میں کامیاب رہے گی ۔
انہوں نے کہا کہ مقتدر عالمی قوتیں اسرائیل کی حفاظت اور کرونا وائرس کی حالیہ فضاء کے دوران نیو ورلڈ آرڈر دنیا پر مسلط کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کے خون کے باعث عالم اسلام بیدار ہورہا ہے ۔ اب وہ دن دور نہیں جب رہبر معظم جہاں کی پیش گوئی یقینی ہوگی اوراسرائیل نیست و نابود ہوگا ۔
وحدت نیوز(ملتان) علامہ اقتدار حسین نقوی کی ایس ایس پی انوسٹی گیشن سے ملاقات، القدس ریلی کے انتظامات فائنل ۔علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ہم اس ملک اور اس کے قانون کے محافظ ہیں ، ہم قانون شکن نہیں ہیں ، یوم القدس کی منظم ریلی فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہوگا۔ ریلی نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ شاہ یوسف گردیز سے شروع ہوگی اور گھنٹہ گھر چوک پر اختتام پذیر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کی قیادت میں یوم القدس کے سلسے میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملتان ربنواز تلہ سے ملاقات۔
ملاقات کے دوران ملتان میں ہونے والی القدس ریلی کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی اور صوبائی ترجمان ثقلین نقوی کے علاوہ آئی ایس او ملتان کے صدر شہریار حیدر، عاطف حسین ، شعیب جعفری اور شیعہ علما کونسل کے رہنما باقر علی اور علی سجاد نقوی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران طے پایا کہ ریلی میں بچے، بزرگ اور خواتین شریک نہیں ہوں گی۔ ملتان کی مرکزی ریلی حسب سابق تحریک آزادی القدس کے پلیٹ فارم سے امام بارگاہ شاہ یوسف گردیز سے گھنٹہ گھر تک نکالی جائے گی۔
انتطامیہ نے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کیاجائے، اس موقع پر علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ہم اس ملک اور اس کے قانون کے محافظ ہیں ، ہم قانون شکن نہیں ہیں ، یوم القدس کی منظم ریلی فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہوگا۔ ریلی نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ شاہ یوسف گردیز سے شروع ہوگی اور گھنٹہ گھر چوک پر اختتام پذیر ہوگی۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین سندھ سیکریٹریٹ سولجر بازار میں شب 27رمضان المبارک کی مناسبت سے ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے مختصر پیمانے پراعمال منعقد کئے گئے ۔ اس موقع پر درس سے خطاب کرتے ہوئے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے ساتھی اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما ء علامہ مرز ا یوسف حسین نے ’قرآن کی اہمیت ‘ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کی تلاوت کا اجر ماہ رمضان میں بہت زیادہ ہے ۔ تاہم قرآن مجید کو سمجھ کر پڑھناچاہیئے ۔ مسلمانوں کی نجات قرآن سے وابستگی میں ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی نے 22 تا 27 رمضان المبارک کو ہفتہ قرآ ن کے عنوان سے متعارف کروایا اور شیعہ اور سنی مکتب فکر کو اس کے ذریعے قرآن فہمی پر اکٹھا کیا ۔ تاہم شہید قائد کے دیگر اقدامات کی طرح اس عمل کو بھی پس پشت ڈال دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہید قائد علامہ عارف حسینی عظیم رہنماء تھے ۔ ان کے بعد اب تک ایسا لیڈر ہ میں میسر نہیں ہوا ۔ علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ قیادت دنیا کے لئے نہیں بلکہ صرف اللہ کے لئے ہونی چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ قوم کا امتیاز یہ ہے کہ وہ اچھے کو اچھا اور برے کو برا کہتی ہے ۔
علاوہ ازیں انہوں نے یوم القد س کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہا بیت المقدس میں اسرائیل کے سالوں کے ظلم و ستم کے باوجود تحریک آزادی القدس روز بروز ترقی کررہی ہے ۔ تاہم اسلامی دنیا بالخصوص عرب ممالک کے حکمرانوں کے غاصب اسرئیل سے خیانت پر مبنی تعلقات فلسطین کاز کے لئے نقصان کا باعث ہیں ۔ ایسے وقت میں مسلم عوام کی ذمہ داری ہے کہ قدس کی آزادی کے لئے سال بھر بالعموم اور جمعتہ الوداع کے روز اسرائیل سے بیزاری اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کو فرض سمجھ کر انجام دیں ۔
دریں اثنا ء قرآن کے اعمال اور دعائے جوشن کبیر کی تلاوت برادر شبیر حسینی نے کی ۔ اس موقع پر سحری کا اہتمام کیا گیا ۔ پروگرام میں سابق رکن سندھ اسمبلی ریٹائرڈ میجر قمر عباس رضوی ،ایم ڈبلیو ایم ضلع سینٹرل کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا ملک غلام عباس اور ایم ڈبلیو ایم کے ذمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام میں برادر احمر کے بھائی اور علامہ امین شہیدی کے بھائی اور تمام مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی گئی۔