The Latest

وحدت نیوز(ٹنڈومحمد خان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ٹنڈو سائیں داد ضلع ٹنڈو محمد خان میں خواتین اور بچیوں کے لیے درسگاہ منتظران مہدی کا افتتاح کیا گیا جس میں پچاس  سے زائد خواہران دینی تعلیم حاصل کر سکیں گی روزانہ دو گھنٹے پر مشتمل کلاس میں ضلعی سیکرٹری جنرل ٹنڈو محمد خان محترمہ شہ پارہ اور دیگر معلمات تدریس کے فرائض سر انجام دیں گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) امامیہ آرگنائزیشن پاکستان (شعبہ خواتین) کے زیر اہتمام جامعہ امام صادق جی نائن ٹو اسلام آباد میں 2 روزہ محسنہ اسلام حضرت خدیجة الکبریٰ سلام اللہ علیہا کنونشن منعقد ہوا۔ امامیہ خواتین کنونشن سے مرکزی سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین ایم ڈبلیو ایم و ایم پی اے پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے اسلامی معاشرے کی تشکیل میں خواتین کے کرداراور فرائض پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہاکہ پاکستان میں خواتین کو بااختیاراور تربیت یافتہ بنانے کیلئے وسیع میدان خالی ہے ، دینی جماعتوں کو زیادہ سے زیادہ بہترانداز میں خواتین کو معاشرتی، سیاسی واجتماعی ذمہ دارایوں سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کا ایک اہم اجلاس مرکزی سیکرٹری جنرل و ایم پی اے سیدہ زہرا نقوی کی زیر صدارت ہوا جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد سے خواتین کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کی سینئر رکن و سابقہ سیکرٹری جنرل راولپنڈی محترمہ قندیل کاظمی کو  مرکزی سیکرٹری یوتھ نامزد کیا گیا۔

 اجلاس میں ضلع راولپنڈی کی تنظیم نو بھی کی گئی۔شرکاء اجلاس نے حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے فرح بتول کو ضلعی سیکرٹری جنرل جبکہ عفت نقوی اور ثمن زہرا کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب کیا۔اجلاس میں یونٹ علی پور اور ترلائی کی یونٹ سازی بھی ہوئی ۔نومنتخب عہدیداران سے مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین وایم پی اے سیدہ زہرا نقوی نے حلف لیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل زہرا نقوی نے کہا کہ پاکیزہ معاشرے کی تشکیل میں دیندار خواتین کا فعال کردار انتہائی اہم ہے۔خواتین پر گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ معاشرتی ذمہ داریاں بھی عائد ہوتی ہیں۔ہم نے اسوہ زینبی سلام اللہ علیہا پر عمل کرتے ہوئے اپنے معاشرے کی اسلام کے سنہرے اصولوں کے مطابق رہنمائی کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ثقافتی یلغار کے ہتھیار سے مغربی طرز معاشرت کی ترویج بے راہ روی اور مدر پدر آزاد معاشرے کے فروغ کا باعث بن رہا ہے ایسی صورتحال میں ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔ہم نے اسلام کی پاکیزہ تعلیمات اور اسوہ اہلبیت اطہار علیہم السلام کو طرز زندگی بنا کر یہود و نصاری کے ناپاک ارادوں کے سامنے ڈھال کا کردار ادا کرنا ہے۔نظریہ اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والے ارض پاک پر ہم طاغوتی چالوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے  ولادت جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کے موقع پر  آن لائن خاتون جنت مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 سے زائد خواتین نے عصر حاضر میں پیروان جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا س کے عنوان پر مضمون تحریر کیے۔

 ارسال شدہ مضامین میں سے پہلے تین بہترین مضامین کے انتخاب کے لیے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ تحسین شیرازی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی اور مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت محترمہ عظمی تقوی نے ججز کے فرائض انجام دیے ججز کے متفقہ فیصلے کے مطابق  پہلی تین پوزیشن کی حقدار بالترتیب لاہور سے محترمہ خدیجہ شوکت  ، آزاد کشمیر سے محترمہ فضہ ساجد اور  لاہور ہی سے محترمہ صباحت رضوی قرار پائیں ۔

خاتون جنت مضمون نویسی مقابلے  میں پوزیشنز حاصل کرنے والی خواہران کے لیے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے  اسناد، کیش پرائز اور کتب ارسال کی گیئں جبکہ مقابلے میں حصہ لینے والی تمام خواہران کی بھی حوصلہ افزای کے لیے اسناد اور کتابیں ھدیہ کی گئیں

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جماعت اہل حرم کے زیراہتمام "خاتون جنت کانفرنس" سے خطاب کرتے ممتاز عالم دین مفتی گلزار نعیمی کو پروگرام کے انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ خاندان رسالت وہ عظیم اور بےمثال گھرانہ ہے جس کی اطاعت میں دنیا و آخرت کی سرخروئی ہے ۔انسانیت کا معیار عقل ہے۔عقل طبعی میلان سے دوری اور رب کائنات کی قربت کے حصول پر زور دیتی ہے اور جو کوئی خدا کی رضا کا متمنی ہے اسے خاتون جنت حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کو راضی رکھنا ہو گا۔یہ وہ ہستی ہیں جو خالق دوجہاں کی رضا کا منشا اور خیر کثیر ہیں۔خاتون جنت کی ذات مبارکہ زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہمارے لیے رول ماڈل ہے۔

انہوںنے کہاکہ دور عصر میں یورپین انداز معاشرت کے فروغ سے خاندان کے وجود کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ ثقافتی یلغار،غیر ملکی لٹریچر، یورپین لائف سٹائل اور ڈراموں کے ذریعے رشتوں کا تقدس غیر محسوس طریقے سے ختم کیا جارہا ہے۔حیا و پاکدامنی کی تنزلی ہمارے سماجی ڈھانچے کو تباہی کے دہانے کی طرف لے جا رہی ہے۔خاندان کسی بھی معاشرے کی اکائی ہوتے ہیں۔جب خاندان کا وجود اپنی عفت و وقار کھونے لگتا ہے تو معاشرہ بے راہ روی کا شکار ہو جاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مضبوط اور باعظمت معاشرے کی تشکیل کے لیے ضروری ہے کہ خاتون جنت حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے اسوہ حسنہ کے مطابق اپنی طرز زندگی کو ڈھالا جائے ۔خاندان رسالت کی حقیقی اطاعت سے پاکدامنی، عفت، ایثار، طہارت، عشق خدا، بندگی اور قران سے اُنس حاصل ہو گا۔زندگی میں سکون اور ذہنی وجسمانی تناؤ سے آزادی کا واحد اور بہترین نسخہ محمد و آل محمد کی اطاعت ہے۔

 کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نےکہا کہ جناب سیدہ سلام اللہ علیہاحجت خدا ہیں جو عصمت کبریٰ کی منزل پر فائز ہیں۔وہ معصومہ و ہادیہ ہیں جن پر اللہ کا انعام ہوا۔ان کی پاکیزہ آغوش میں تاریخ بشریت کی ان عظیم ہستیوں نے پرورش پائی جنہوں نے استکباری قوتوں کے ناپاک ارادوں کو پاش پاش کر کے دین اسلام کو سربلند کیا۔ایک انقلابی ماں نے اپنی اولاد کو شجاعت، استقامت اور شرافت ورثے میں عطا کی۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او بلتستان ڈویژن کیجانب سے محمد علی سدپارہ کے یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں تنظیمی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ تعزیتی ریفرنس سے سکریٹری جنرل آغا علی رضوی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ احمد علی نوری ، ڈویژنل ڈپٹی سکریٹری جنرل شیخ علی محمد کریمی، ڈی پی آئی ایس او عامر عمران اور ضلعی سکریٹری جنرل شیخ فدا علی ذیشان نے معروف کوہ پیما کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور سابق ڈویژنل صدر آئی ایس او نسیم کرار ، غازی سرور مرحوم اورملک عزیز اور گلگت بلتستان کو پوری دنیا میں روشناس کرانے والےنامور کوہ پیمامحمد علی سدپارہ کی بلندی درجات کیلئےفاتحہ خوانی کی گئی اور دعائیں مانگی گئی۔

رہنماؤں نے کہا کہ محمد علی سدپارہ اور ساتھیوں نے سخت سردی میں کے ٹو سر کرکے ملک و قوم کا نام روشن کیا، انکے عزم و حوصلے قابل داد و تحسین ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔واضح رہے کہ آغا علی رضوی اپنے بیان میں معروف کوہ پیما کو سول ایوارڈ سے نوازنے کا مطالبہ اٹھا چکے ہیں۔ صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم محمد علی سدپارہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے علاقہ سدپارہ میں محمد علی سدپارہ ماونٹئیرنگ انسٹیٹیوٹ کے قیام کا مطالبہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان تک پہنچا چکےہیں اور وزیر اعلیٰ اس کو عملی جامہ پہنانے کے عزم کا اظہار کرچکے ہیں۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان نے صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینئر سخاوت علی کی مشاورت سے  12رکنی سیاسی کونسل کا اعلان کردیا ہے ۔ سیاسی کونسل کے اراکین کے ناموں کا اعلان ضلعی سیکرٹری جنرل فخر نسیم صدیقی نے کیا، سیاسی کونسل آمدہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ضلع ملتان میں لائحہ عمل بنائے گی، سیاسی کونسل میں سردار شہباز خان گورمانی، سید عترت عباس کاظمی، غلام رضا سیال، اظہر حسین، ذیشان حیدر گیلانی، تصور حسین خان، مداح حسین، مہر قسور عباس چاون، شفقت حسین ،سید ظفر عباس زیدی، شہوار حسین شامل ہیں۔

انجینئرسخاوت علی کا کہنا تھا کہ سیاسی کونسل کا پہلا اجلاس جلد بلایا جائے گا جس میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے منتخب اضلاع میں بلدیاتی الیکشن میں پھرپور حصہ لے گی، سخاوت علی کے مطابق بہت جلد مرکزی قائدین جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے اور تنظیمی و صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم اس ملک میں باوقار سیاست کو فروغ دیں گے، مظلوموں اور محروموں کی آواز ایوانوں تک پہنچائیں گے۔

وحدت نیوز(سکردو)کوہ پیمائی کی دنیا کے بڑے نام ، گلگت بلتستان خصوصا اور پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرنے والے ہیرو محمد علی سدپارہ کے لواحقین سے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ احمد علی نوری، صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم، ضلع سکردو کے سکریٹری جنرل شیخ فدا ذیشان ، چیئرمین الھدیٰ فاؤنڈیشن علی نوری اور تنظیمی رہنما ؤں کی تعزیت و تسلیت اور مرحوم کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کیلئے ان کے گھر حاضری۔

مرحوم کے پسماندگان کو اس امتحان پر صبر کی تلقین کرتے ہوئے آغا علی رضوی نے اس موقع پر کہا کہ محمد علی سدپارہ نے ملک و قوم کو پوری دنیا میں جس طرح روشن کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔ گلگت بلتستان کے گوش و کنار سے عظیم ہیرو کے مشن کو آگے بڑھانے کیلئے جوان ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ ہم انکے لواحقین کے دکھ درد میں شریک ہیں، اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم پاکستان اسلام آباد میں مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجا ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین گلگت بلتستان کی سیکرٹری جنرل و ممبر جی بی اسمبلی محترمہ کنیز فاطمہ اور سابقہ ممبر جی بی اسمبلی و ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ بی بی سلیمہ بھی موجود تھیں اجلاس میں شعبہ خواتین سے متعلق مختلف امور پر بات چیت اور مشاورت کی گئی۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی وصوبائی رہنماؤں اور خواتین اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الہیٰ معاشرے اور علوی سیاست میں خواتین کا اہم کردار ہے ، خواتین کی تربیت اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی ذمہ داریاں بہت اہم ہیں۔ خواتین کو بااختیار بنانےکیلئے آپ خواتین اراکین اسمبلی اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں ۔


وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و ایم پی اے سیدہ زہرا نقوی کی صدارت میں مرکزی آفس ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کا اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات محترمہ نرگس سجاد، مرکزی سیکرٹری یوتھ محترمہ سائرہ ابراہیم ، سیکرٹری جنرل گلگت بلتستان و رکن جی بی اسمبلی محترمہ کنیز فاطمہ اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سابقہ رکن جی بی اسمبلی محترمہ بی بی سلیمہ نے شرکت کی۔

 اجلاس میں ملک بھر کے اضلاع میں شعبہ خواتین کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا نیز مجموعی طور پر تنظیمی امور میں بہتری لانے اور منظم و مربوط سسٹم کے تحت فعالیت برقرار رکھنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree