The Latest

وحدت نیوز(شورکوٹ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے شور کوٹ میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی سے ملاقات کی اور شورکوٹ کی مسجد میں مومنین سے خطاب کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ وقت کے فرعون اور یزید کے خلاف قیام کرنا انبیائے کرام اور ائمہ ھدی کی سنت ہے اور ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم نے شیطان بزرگ امریکا کے خلاف قیام کیا ہے جب دنیا بھر کے لوگ وقت کے فرعون امریکہ کے سامنے سجدہ ریز ہو چکے ہیں تو شیعیان علی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ آج بھی ظالم استکباری طاقتوں کے خلاف جدوجہد میں مصروف ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شھید محمد علی نقوی نے عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد کی۔ آج قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی اور ڈاکٹر شھید محمد علی نقوی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین عالمی استعماری قوتوں کے خلاف میدان عمل میں موجود ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جس وسیع پیمانے پر ملت جعفریہ کے اکابرین بانیان مجالس اور عزاداروں کے نام شیڈول فور میں ڈال دیئے گئے ہیں اس پر ہمیں شدید تشویش ہے قوم کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ ملت کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے ۔قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایک بہادر اور جرات مند لیڈر کے طور پر ملت کے حقوق کی ترجمانی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی کے ہمراہ آئندہ ماہ صوبہ جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخوا کی صوبائی پولیٹیکل کونسل کا اہم اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی ،علامہ اقبال بہشتی، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی ،صوبائی سیکرٹری سیاسیات برادر علی داد خان،برادر سید اظہر شاہ اور برادر شبیر ساجدی شریک ہوئے۔

 اس موقع پر بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت ہوئی، اجلاس میں طے پایاکہ 20 مارچ تک فوکس حلقہ جات کے دورہ جات مکمل کئے جائینگے۔ اور ہر یونین کونسل میں سٹرکچر کو مزید مظبوط کیا جائے گا۔

 اس موقع پر تحصیل ناظم اور ولیج کونسل کے لئے بھی نمائندوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ اجلاس سے خصوصی گفتگو میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہاکہ سیاست پر سب سے بڑی آفت سیاست کاکمزور ہونا ہے۔ شہید قائد نے شیعہ قوم کو سیاسی شناخت دی۔ مجلس وحدت مسلمین نے 2013 کے الیکشن میں حصہ لے کر سیاسی سفر کا آغاز کیا جسے کامیابی کے ساتھ طے کررہے ہیں انشا اللہ بلدیاتی الیکشن میں بھی میدان میں آئیں گے اور کامیابی ہمارے مقدر ہوگی۔

وحدت نیوز(لاہور) سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒ کی دختر ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرانقوی نے اپنے شہید والد کی 26ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی قوم و ملت کا درد رکھنے والے ، ایک عظیم  مسیحا اور انتھک محنت کرنے والی  بے مثال شخصیت کے حامل تھے جنھوں نے ملت کے جوانوں کو عزت اور سربلندی کے ساتھ جینا سکھایا دشمن چاہے کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اس کے سامنے ڈٹ کر آواز حق بلند کرنا سکھایا شہید نقوی نے سید الشہداؑ کے راستے پر چلتے ہوئے اپنے دین ، وطن اور نظریات کے تحفظ کے لیے اپنی تمام تر زندگی جہد مسلسل میں گزاری اور ان کی بے لوث خدمات کا نتیجہ آج ملت تشیع کے بیدار و بابصیرت نوجوانان کی صورت ہمارے سامنے ہے۔

انہوں نے کہاکہ بسا اوقات قومیں اپنے عظیم مسیحوں کے نام تو یاد رکھتی ہیں لیکن ان کے افکار اور راہ عمل سے یکسر غافل ہوجاتی ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے شہداء کی یاد منانا اور ان کے کردار اور عظیم جدوجہد کا تذکرہ کرنا قوم میں نیا جزبہ اور ولولہ پیدا کرتی ہے اور ان میں اپنے مکتب اور نظریات کے تحفظ کے لیے قربانی دینے کا حوصلہ پیدا کرتی ہے ۔

 ان کا کہنا تھا میرے شہید بابا ایک عظیم مجاہد اور فکر کربلا کے ترجمان تھے جنہوں نے قائد ملت جعفریہ شہید عارف حسین الحسینی ؒ کا دست راست بن کر ملک کے گوشے گوشے میں کربلائی و انقلابی فکر کو عام کیا ۔

انہوں نے کہا ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید زندگی میں ایک ایسے محور کی حیثیت رکھتے تھے، جس کے گرد ملک بھر کے تنظیمی، انقلابی، بیدار نوجوان کھنچے چلے آتے تھے۔ ان کی مقناطیسی شخصیت کی کشش سے ہر کوئی ان سے مربوط رہتا تھا اور ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کا یہ کمال تھا کہ وہ مردم شناس ہونے کے ناتے ہر ایک سے اس کی صلاحیتوں کے مطابق کام لیتے تھے ان کی شہادت کے بعد ہم اس مقناطیسیت سے محروم ہوگئے۔

 انہوں نے مزید کہا آج بھی میدان عمل میں رہتے ہوئےکام کرنے کی شدید ضرورت ہے، سعادت و خوشبختی کا اور شہداء کا راستہ ہمارا منتظر ہے کہ کوئی محمد علی نقوی بن کر آئے اور ملت کے دردوں کی دوا کرے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پا کستان کی شوریٰ عالی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں دیگر اہم قومی وملی معاملات کے ساتھ تنظیم کے موجودہ دستور کو جامع قرار دیتے ہوئے اسی بات کو سراہا کہ تنظیم کے تمام دستوری ادارے اسکی اصل روح کے مطابق عمل پیرا رہیں۔

نیز اس بات کی وضاحت کی گئی کہ دستورمیں سیکرٹری جنرل کے انتخابات کا جو طریقہ درج ہے وہ بالکل درست ہے اور سیکرٹری جنرل کے دو بار سے زیادہ انتخاب پر کوئی پابندی آغاز سے ہی موجود نہیں رہی ہے۔

علامہ مقصود ڈومکی شوریٰ عالی کے اجلاس میں خصوصی طور پر شریک ہوئے اور اُنہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے دستور اوراداروں پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بطور مرکزی ترجمان اپنی خدمات جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

اجلاس میں مشترکہ طور پر افغانستان میں ہزارہ کمیونٹی پر ہونے والی حالیہ دہشت گردی کی مذمت کی اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی نے کہا ہے کہ سب حکومتوں نے اس خطہ کی عوام کے ساتھ دھوکہ اور فریب کیا اب وقت ہے کہ اس دھوکہ اور فریب کے خلاف میدان میں آیا جائے۔ جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ بنایا اور آج محکمہ جات کو کام سے روک دیا گیا۔

سلیم عباس صدیقی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے محکمانہ کاروائیوں کا روکنا حکومت کی نااہلی، غیرسنجیدگی اور اس خطہ کی عوام کے ساتھ ایک بھونڈا مذاق ہے۔ اپوزیشن اور حکومت اس خطہ کو محرومیوں کے دلدل میں گھسیٹنا چاہتے ہیں، ایک طرف تعلیم کو مہنگا کیا جارہا ہے آئے روز اساتذہ سراپا احتجاج ہیں افسوس کہ ابھی تک کسی اعلیٰ افسر نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا، جبکہ دوسری طرف خطہ کی عوام کو بے یارو مددگار اور تخت لاہور کا غلام بنانے کی پھر سے تیاری ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب جو خود کو اس خطہ کا سپوت کہتے ہیں آج سینیٹ الیکشن کے موقع پر اس عمل سے ثابت ہوگیا ہے کہ ان نام نہاد سپوتوں کی ڈوری کوئی اور ہلا رہا ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) لاہور ہائیکورٹ میں سالانہ یوم علی علیہ السلام منعقد کیا گیا جس میں شیعہ، سنی وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی، مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید احمد اقبال رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمارے قانون کا نصاب اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتا جب تک اس میں مولا علی علیہ السلام کے فیصلہ جات کو شامل نہیں کیا جاتا کیونکہ رسول ص کے فرمان کے مطابق علی علیہ السلام اس امت میں بہترین قاضی ہیں، اس کی مثال خلفائے راشدین کا دور ہے جس میں جب بھی صحابہ کو کوئی فیصلہ کرنے میں دشواری ہوتی تو وہ مولا علی علیہ السلام کو مدد کے لیے پکاڑتے حتیٰ کہ حضرت ابو بکر رضی ، حضرت عمر رضی اور حضرت عثمان کو بھی کہنا پڑا کہ اگر علی نہ ہوتے ہم ہلاک ہوجاتے اس چیز سے مولا علی علیہ السلام کی ذات اور ان کے فیصلہ جات کی اہمیت کو سمجھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے وکلاء کمیونٹی سے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا اس ملک میں موجود نہ صرف مسلم وکلاء بلکہ پوری دنیا کے غیر مسلم وکلاء اور عدالتیں اگر  انصاف کرتے ہوئے مولا علی علیہ السلام کے فیصلہ جات اور مولا علی علیہ السلام کی ذات کو سامنے رکھیں تو اس معاشرے میں انصاف قائم ہو سکتا ہے اور جو عوام کا اعتماد اس نظام انصاف سے اٹھ گیا ہے وہ بھی بحال ہو سکتا ہے۔

تقریرکا اختتام انہوں نے امام ؑکے جلد ظہور کی دعا سے کیا اور امید ظاہر کی کے انشاءاللہ امامؑ کا ظہور جلد ہوگا اور امامؑ کے ظہور کے ساتھ اس پوری کائنات میں عدل انصاف کا بول بالا ہوگا،انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی وزیر حلف لے تو اسے اُسی حلف نامہ پر حلف لینا چاہیے جو مولا علی علیہ السلام نے مالک اشتر سے گورنر بناتے ہوئے لیا۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات و فوکل پرسن برائے مذہبی ہم آہنگی حکومت پنجاب سید اسد عباس نقوی، ممبر صوبائی اسمبلی سیدہ زہرا نقوی ،علامہ محمد اقبال کامرانی، علامہ حسن رضا ہمدانی اور حسن کاظمی پر مشتمل اعلیٰ سطح وفد نے پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت سے ملاقات کی اور انہیں پنجاب میں عزاداروں کے خلاف درج ہونے والے مقدمات پراپنی تشویش سے آگاہ کیا۔

وفد نے کہا کہ عزاداری ہماری عبادت ہے۔کسی بھی قانون کے تحت عبادات پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔پنجاب کے بعض اضلاع میں متعصب پولیس افسران کے ایماء پر ملت تشیع کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ریاستی اداروں کا اپنے اختیارات سے تجاوز قانون و انصاف کی پامالی ہے۔عزاداری کی بنیاد پر مقدمات کا اندراج غیر منصفانہ اقدام ہےجو کسی صورت قابل قبول نہیں۔انہوں نے پنجاب میں عزاداروں کے خلاف قائم مقدمات کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ قانون وانصاف کی بالادستی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ملک میں بسنے والے ہر فردکو اپنے عقیدے کے مطابق آزادانہ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد کے تحفظات دور کرنے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین حیدر آباد کی جانب سے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت محترمہ عظمی تقوی کی سربراہی میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان تدبر قرآن کا انعقاد امام بارگاہ اصغریہ حسینی مشن میں کیا گیا۔

 اس ورکشاپ میں ایم ڈبلیوایم ضلع حیدر آباد کے برادران نے بھی شرکت کی جبکہ شعبہ خواتین کے تمام یونٹس سے خواہران کی بھرپور شرکت رہی ورکشاپ میں ادارہ تنزیل القرآن کے رکن مولانا علی عباس نقوی نے خطاب کیا اور قرآن کی تلاوت و تفسیر پڑھنے اور اس پر تدبر کرنے اور اپنی زندگی کو قرآن کے سنہری اصولوں کے مطابق گزارنے کی اہمیت پر زور دیا۔

وحدت نیوز(اٹک)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اٹک کی جانب سے بیت الزہراؑ انسٹی ٹیوٹ میں سلائی اور کفن کی تیاری کی کلاسز کا سلسلہ جاری تھا جسکا پہلا بیج کورس مکمل کرچکا ہے جن خواتین نے ان کلاسز میں حصہ لیا ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلعی اور مرکزی اراکین نے شرکت کی ۔ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین اٹک کی مسئول مالیات محترمہ عاصمہ نوید مسئول تحفظ عزاداری سلمی نقوی نے فی سبیل اللہ خواتین کو سلائی اور کفن بنانا سکھانے کی ٹریننگ دی نیز یکم مارچ سے نۓ کورس کا آغاز کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(ننکانہ صاحب) مجلس وحدت مسلمین کے زیر انتظام وار برٹن ضلع ننکانہ صاحب میں جشن مولود کعبہ کی مناسبت سے سیرتِ امام علی علیہ السلام امن کانفرنس کا انعقادکیا گیا ،اس کانفرنس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی نے خصوصی شرکت کی اورشرکاء سے خطاب کیا، اس کانفرنس میں شیعہ سنی علمائے کرام، اکابرین سمیت تمام مکاتب فکر کے عوام نے بھرپور شرکت کی ۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی نےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیرت امام علیؑ ہمہ جہتی پہلو رکھتی ہے ۔ مولائے کائنات کی شخصیت ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے کیلئے مشعل راہ ہے ، امیر المومنین ؑ کی ذات با برکت میں ہمیں خدا کا سچا عبد ،ایک جانباز مجاہد، ایک بااخلاق شوہر، یتیموں کا سہارا، ایک کامیاب سیاست دان، ایک شفیق باپ دکھائی دیتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ رسول خدا ؐ کے بعد امت مسلمہ کے درمیان مرکز وحدت ہستی اگر کوئی ہے تو وہ امیر المومنین حضرت علیؑ ہیں۔ عالم اسلام کو درپیش تمام مشکلات اور مسائل کا حل سیرت علیؑ کی پیروی میں پنہا ں ہے۔مسلمان آج تباہی کے دہانے کھڑے ہیں ، مغربی قوتیں اسلام کی شناخت کو مٹانے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree