The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کشمیرکی آزادی ایک اٹل حقیقت ہے جسے بدلا نہیں جا سکتا۔کشمیری عوام کی جدوجہد نتیجہ کن مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔اقلیتوں کے خلاف بھارت کی ظالمانہ پالیسیاں اس کی نابودی کا پیش خیمہ ثابت ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق ہونا ضروری ہے۔بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیری عوام کو حق خودارادیت نہ دینا بنیادی انسانی حقوق اور عالمی ادارے کے حکم کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔ کشمیرکے مظلوم اور نہتے شہریوں پر بھارتی افواج ظلم کے پہاڑ تورنے میں مصروف ہے۔نوجوانوں کا اغوا، عقوبت خانوں میں تشدد اور خواتین کی عصمت دری جیسے اذیت ناک واقعات معمول کا حصہ بن چکے ہیں۔انسانی حقوق کی اس تذلیل پر اقوام عالم کی خاموشی بدترین بے حسی پر دلالت کرتی ہے۔ملک کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو کشمیری عوام کی حمایت میں جاندار اورٹھوس موقف اپنانا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ چند روزہ یکجہتی کے اظہار سے مطلوبہ نتائج حاصل کرنا ممکن نہیں۔پوری قوم کشمیریوں کے لیے مسلسل آواز بلند کرتی رہے تاکہ اس جدوجہد کو ایک عوامی تحریک میں بدلا جا سکے۔ انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین قومی و بین الاقوامی سطح پر یوم یکجہتی کشمیر کے موقعہ پر سمینار، ریلیاں منعقد کرے گی۔مختلف ممالک میں قائم اقوام متحدہ کے دفاتر کو مقبوضہ کشمیر سے متعلق یاداشت بھی پیش کی جائے گی۔

وحدت نیوز(لاہور) رکن پنجاب اسمبلی اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل سیدہ زہرا نقوی نے یوم یکجتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ نہتے مظلومین کشمیر سات دہائیوں سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اورآئے دن بھارتی ظلم و  بربریت اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔بھارت اپنی تمام تر کوششوں  کے باوجود ابھی تک اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہو سکا اور نہ ہی کشمیری عوام نے بھارتی دباو کا کوئی اثر قبول کیا ہے بلکہ حریت پسندوں کی آزادی کی جدو جہد میں مزید تیزی آتی جا رہی ۔

انھوں نے کہا بھارتی فوجیوں نے وادی میں کشت و خوں کا بازار گرم کر رکھا ہے کاروبار حیات بند ہے ، گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے ، چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے 2021 کا سال مقبوضہ کشمیر میں مردم شماری کا سال تھا لیکن مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے ناپاک منصوبے پر عمل درآمد کے لیے بھارتی ہتھکنڈے شروع ہو چکے ہیں۔

 انھوں نے کہا ڈیموگرافی تبدیل کرنے کا مقصد کسی بھی عددی برتری میں رد وبدل کر کے راۓ شماری کے نتائج کو سبوتاژ کرنا ہے۔  مودی سرکار کے غیر قانونی، ظالمانہ اور وحشیانہ اقدام پر عالمی امن و سلامتی کے اداروں کی عدم توجہی اور خاموشی قابل مذمت ہے ان کا کہنا تھا پاکستان کے ہر شہری کا دل اپنے کشمیری بہن بھائی کی تکلیف سے مضطرب ہے کشمیرکی آزادی کے لیے اور عالمی اداروں کی آنکھوں سے مجرمانہ غفلت کے پردے ہٹانے کے لیے پاکستان ہر فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کشمیر کی ماوں بہنوں کو ان کی لازوال قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان شاء اللہ  ایک دن  ضرور آئے گا جب ان بیش بہا قربانیوں کے صلے میں بھارتی تسلط سے آزاد ہو کر کشمیر کے مظلومین آزاد فضاوں میں سانس لیں گے اور اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزار سکیں گے ۔

وحدت نیوز(ڈی جی خان) دختر رسول مادر حسنین زوجہ شیر خدا خاتون جنت حضرت سیّدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کے موقع پر سخی سرور کے مرکزی امام بارگاہ حیدریہ میںمجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام جشن میلاد فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تمام مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ میلاد فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے حوالے سے علما کرام شعراء کرام نے حضرت سیّدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شان اقدس پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔

علامہ اقتدار حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم ولادت باسعادت حضرت جنابِ سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کےدن کو سرکاری سطح پر یوم مادرکے یوم طور منایا جائے۔ دنیا کو شان فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے خواتین کے لیے پروگرام ہونے چاہیے۔تاکہ خواتین کو دختر رسول کی عظمت شان سیرت کے حوالے آگاہ کیا جانا چاہیے۔ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت  پرعمل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس دنیا و آخرت میں کامیابی ہے۔ مولانا ابرار حسین مولانا ظفر عباس ظفر شعراء میں نذر عباس عاصی نے بھی اظہار خیال کیا۔ میلاد فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے دسترخوان جنابِ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کا بھی انعقاد کیا گیا۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے جامعہ بعثت رجوعہ سادات چنیوٹ میں سالانہ جشن میلاد ِ حضرت فاطمہ زہرا ؑ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہوا وحوس کے پجاری دنیا پر مسلط ہیں، قابیل کی نسل دنیا پر اپنے تسلط کو برقرار رکھنے کی پوری کرشش کررہی ہے ۔ اس وقت نسلِ قابیل نسل ِ ہابیل سے برسر پیکارہے ۔ ایک طرف قابیل کی قاتل نسل ہےجو پوری دنیا کو چیر پھاڑ کر اپنے نمرودی نظام کو باقی رکھنا چاہتی ہے اور دوسری طرف ہابیلی نسل ہے جو اہل تقویٰ ہیں جن کا تقویٰ خدا کی نگاہ میں مقبول ہے یہ شہیدوں کی نسل ہے یہ عاشورائی اور کربلائیوں کی نسل ہے جو دنیا کے یزید زادوں ، فرعون زادوں اور نمرود زادوں، قارون زادوں ،شداد زادوں کے مقابلے میں میدان میں ثابت قدم اور حاضرہے ۔انہیں یہ شعور وبصیرت شہزادی کونین حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا نے بخشا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ سردارِ مدافعان حرم اہل بیت ؑاسی متقین کی نسل سے تعلق رکھنے والا عظیم مبارز تھاجو نسل ہابیل سے تعلق رکھتا تھا۔ ظلم واستبداد سے نفرت کرنے والا تھا ۔ مکتب کربلا و مکتب ولایت میں پرورش پانے والاتھاہم جس دور میں زندگی بسر کررہے ہیں اس میںشدید ٹکراؤ ہے، نسل ہابیل کا نسل قابیل سے کربلائیوں کا زمانے کے یزید سے اور ٹکراؤ حساس مرحلے میں داخل ہوچکاہے ، فیصلے کی گھڑی قریب آپہنچی ہے ۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے کہاکہ عالمی استکبار، عالمی امپیریل ازم امریکا کی ہیگمونی اور اس کے ستونوں میں گہری دڑاڑیں پڑ چکی ہیں اور انہیں شکست دینےمکتب کربلا میں پرورش پانے والے امام خمینیؒ ان کے پیرو رہبر معظم ، شہید سلیمانی ہیں اور بس ۔خدا نا کرے کہیں جنگ صفین کا ٹکراؤہو اور نیزوں پر قرآن دیکھ کر کچھ سادہ لوگ دھوکا کھا جائیں تاریخ سے سبق اورعبرت لینا چاہئے۔قابیلی نسل یہ آتش شر اورہوا وحوس کی آگ جس میں اہل بیت رسول ؐ کے خیمے جلائے گئےآج وہی آگ لیکر اس نسل نے ہماری پاک سرزمین پر ڈیرے جمائے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پوری دنیا کے تمام رہبروں کا موازنہ کیا جائے ہمارے عظیم فقیہ ، حکیم اور مدبر رہبر جیسا با بصیرت ، غیرت مند اور دانہ رہبر کسی کو حاصل نہیں ہے ، انہوں نے کہاکہ شہید قاسم عالم اسلام خصوصاً پاکستان کے بارے میں انتہائی حساس تھے،وہ پاکستان پر بھارت کے کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں پاکستان کیلئے اپنے خون کاآخری قطرہ بہا دینے کا جذبہ رکھتے تھے ۔ وہ اس نگاہ سے پاکستان کو دیکھتے تھے یہ کربلائی نگاہ ہے یہ عاشورائی نگاہ ہے ، یہ مٹیریلسٹک اور کیپٹلسٹ نگا ہ نہیں ہے ۔مفادات رکھنے والوں کی نگاہ نہیں ہے یہ وہ نگاہ ہے جو صرف اور صرف حق کو دیکھتی ہے ۔ دشمن کے مکروہ عزائم کو دیکھتی ہے اور انہیں ناکام بنانے کی کوشش کرتی ہے ۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے کہاکہ اب دشمن کا گریٹر اسرائیل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، ان کی ڈیل آف سینچری کا منصوبہ شکست کھا گیا، شام کو توڑنے کا منصوبہ ناکام، عراق توڑنے کا منصوبہ ناکام ، یمن پر قبضے کا منصوبہ ناکام یہ سارے منصوبے ناکام ہوچکے ہیں ،اس وقت عالمی استعماری قوتیں 7ہزار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری خاک میں مل چکی ہے ۔ڈرانے کا زمانہ گذر گیا ، یہ جب زیادہ رعب اور دبدبے سے بات کریں سمجھ جاؤ کہ یہ اندرسے اور زیادہ کمزور ہوچکے ہیں ، ہمیں کوئی ڈر اور خوف نہیں ہم نے اپنے آپ کو دوبارہ سے پایا ہے امام خمینی ؒ اور رہبر انقلاب کے ذریعے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہم پراس لیئے دباؤ ڈالا جاتا ہے کیوں کے ہم امریکہ اور اس کے حواریوں کے دشمن ہیں ہم اسرائیل کے ایجنٹوں کے مخالف ہیں انہیں شرم آنی چاہئے یہ قیامت کے دن رسوا ہوں گے یہ نواسہ رسول ؐ کی عزاداری کے جرم میں ایف آئی آرکاٹتے ہیں اور پھر شیڈول فور میں ڈالتے ہیں، یہ ان کا نامہ اعمال ہے جسے کے ساتھ روز محشر حاضر ہوں گے ۔عزاداری سید الشہداء سے تکلیف ہر دور کے یزید کو ہوئی ہے ، نام حسینؑ اور عزاداری حسین تاقیامت جاری رہے گی جو طاقت اسے نہیں روک سکتی ، یہ تکفیری دہشت گرد تم نے پالے ، امریکہ اور آل سعود کے کہنے پر دہشت گردی تم نے کروائی ، ہم جیت گئے اس ظلم وبربریت کے مقابلے پر اور آئندہ بھی سرخروہوں گے ۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب کی اس حکومت میں بھی لگتا ہے رانا ثناءاللہ کی روح آگئی ہے ، چنیوٹ میں پرامن بزرگوں اور جوانوں پر مقدمات درج کیئے گئے طاقت کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بزرگوں اور جوانوںکو شیڈول فور میں ڈالا گیا۔کل شکوہ نہیں کرنا جب ہم اس ظلم کے خلاف پورے پاکستان میں نکلیں گے ۔ اگرپنجاب میں اس ظلم وزیادتی کا خاتمہ نا ہوا تو تم ہمیں اسلام آباد میں اپنے ایوانوں کے باہر پاؤ گے۔ ہمارے صبر کا امتحان نہیں لو ہم جس کا ساتھ دیتے ہیں تو اس کے ساتھ وفا کرتے ہیں ، عثمان بزدار کو نصیحت کرتا ہوں کہ اس ڈرٹی گیم کو ختم کرو ۔ ہمیں امید تھی کہ نئی حکومت سابقہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کا خاتمہ کرے گی لیکن افسوس اس دور حکومت میں ان مظالم میں مزید اضافہ ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ عزاداری امام حسین ؑ پرپابندیاں اور رکاوٹیں کسی صورت قبول نہیں کریں گے حالات کو اس نہج پر نا لے جاؤ کہ واپسی کا کوئی راستہ نا بچے، پاکستان کو قبرستان نا بناؤ ، مذہبی آزادیوں پر پابندی نا لگاؤ ، ہمیں ہمارے صبر کی سزا نا دی جائے ، ہمارے لیئے کوئی مودی بننے کی کوشش نا کرے ، ہمیں قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان چاہیے اور بس۔ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لے ورنہ اس ملک میں بسنے والے شیعہ سنی حسینی آئندہ آنے والے ہر الیکشن میں انتقام لیں گے ۔

آخر میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے غیور شیعہ سنی حسینی ہر چیز پرکمپرومائز کرسکتے ہیں لیکن عزاداری امام حسینؑ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے ، باقائدہ پیڈ لوگوں کے ذریعے ہم پر ایف آئی آرز کٹوائی جارہی ہیںجہاں پیڈ لوگ نہیں ملتے وہاں سرکار ہمارے خلاف مدعی بن کر ایف آئی آر کاٹتی ہے ، ہم پر سرکار نے اربعین امام حسینی ؑ پر مقدمات درج کیئے، کیا یہ سرکار یہ حق رکھتی ہے کہ ہم اسے ووٹ دیں؟؟ تم خود راستے بند کررہے ہو،خود اپنے پاؤں پر کلھاڑی مار رہے ہو ، اس سے پہلے کہ پانی سر سے اونچا ہوجائے اس گندے کھیل کو ختم کیا جائے ورنہ ہم پورے ملک میں سڑکوں پر نکلیں گے اور تمہیں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گے۔

وحدت نیوز(کراچی) آل پارٹیز کانفرنس نے کشمیر کا مسئلہ عالمی عدالت میں اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں کراچی پریس کلب میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ شعبہ سیاسیات کے زیر اہتمام منعقدہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکا ءنے حکومت سے کشمیری بھائیوں کی حمایت کے لیے سنجیدہ اور مخلصانہ اقدامات، اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظمیوں سے کشمیریوں پر جاری بھارتی جارحیت اور فوجی مظالم کا نوٹس لینے کے ساتھ ان کی حمایت میں کردار ادا کرنے اور اجلاس میں شریک تمام پارٹیوں سے کشمیر کی آزادی تک وہاں کے شہریوں کی حمایت جاری رکھنے کے مطالبات پر مبنی قراردادیں منظور کی گئیں۔

 اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی اور علی حسین نقوی نے کہا کہ ہمیں کشمیریوں کی حمایت کے لیے سفارتی اور دیگر فورمز پر ضروری کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہمیں کشمیر کے اندر رہنے والوں کو مضبوط کرنا ہوگا۔ آج بھی کشمیری اپنے شہیدوں کو پاکستانی پرچم میں دفن کرتے ہیں یعنی وہ آج خود کو پاکستان کہتے ہیں کہ وہ بھارتی تسلط میں ہونے کے باوجود پاکستانی ہیں۔

 پاکستان تحریک انصاف پارلیمانی لیڈر برائے سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کشمیرکی آزادی تک بھارت کو چین کا سانس لینے نہیں دیں گے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کشمیریوں کی حمایت میں بھارت کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا لائحہ عمل واضح کردیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ برس پانچ فروری کے علاوہ یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔

سردار عبدالرحیم نے کہا کہ بھارت کو کشمیری مظالم پر اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کے لیے ملک معاشی ترقی دینا ہوگی، کشمیریوںکادفاع ہر پاکستانی پر فرض ہے، ہمیں اپنی خارجہ پالیسی میں کشمیر کو وہی اہمیت دینی ہوگی جو اس مسئلے کا حق ہے۔

پاک سرزمین پارٹی کے رہنما ارشدہ وہرہ کا کہنا تھاکہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے لیکن عالمی اداروں کے لئے یہ مسئلہ اہم نہیں ہے جبکہ اسلامی ممالک کی ترجیح بن گئی ہے۔ اس سلسلے کشمیریوں کی اپنی قربانیاں رنگ لارہی ہیں، اور بھارت اپنے منطقی انجام کو پہنچ رہی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما جاوید حنیف نے کہاکہ ہم اس پلیٹ فارم سے کشمیر پر بیانیہ تشکیل دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ کشمیر میں ساڑھے سات بھارتی فوجیوں نے آٹھ کروڑ کشمیریوں کو محصور کیا ہے پھر بھی کشمیری اپنے حقوق سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں جو ان کی ثابت قدمی کا مظہر ہے۔ہم نے کشمیر کے لیے تین جنگیں لڑی۔کشمیر کے مسئلے پر پاکستان گوشہ نشین ہوچکا ہے۔ بھارت ایک بڑی معیشت ہے اور اس کی جمہوریت میں بہت لچک ہے، کشمیر کی جدوجہد کشمیریوں کے ذریعے ہوگی۔

آل پارٹیز کانفرنس سے آل پاکستان سنی تحریک کے رہنما مطلوب اعوان قادری، پاکستان عوامی تحریک کےرہنما راؤ کامران مغل،مجلس ذاکرین امامیہ کے صدرعلامہ نثار قلندری، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنماعلامہ قاضی احمد نورانی،چیئرمین کراچی تاجر اتحاد عتیق میر، فیڈریشن براڈ کاسٹنگ و وارثی انٹرنیشنل کے چیئرمین اسامہ خان وارثی ،ایم ڈبلیوایم کے رہنماعلامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ اظہر نقوی ، میر تقی ظفر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز(کراچی) صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ و دعا کمیٹی کے زیر اہتمام ھفتہ وار دعائے توسل اور جشنِ محفل میلاد ولادت باسعادت حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد ہوا،جس میں تلاوت دعائے توسل بردار ناصر الحسینی, شیراز الحسن نے کی شعرائے کرام، منقبت خواں، سید ناصر آغا، زوہب حسن، علی رضا جعفری، نقی لاھوتی، نوید رضوی، راشد جلالوی، ریاست میر، نایاب حسن، یارو عباس نے نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ دعا کمیٹی کے رکن علامہ سجاد شبیر رضوی نے فضائل بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا بیان کیئےاس موقع پر مختلف سماجی شخصیات اور مومنین و مومنات کی بڑی تعداد نے شرکت کی آخر میں 14 پونڈ کا کیک کاٹا گیا اس کے علاوہ نیاز مومنین و مومنات میں تقسیم کیا گیا۔

وحدت نیوز(کراچی )مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے ایم ڈبلیوایم ضلع ماتلی کے سیکریٹری جنرل پیارعلی کھوسو کی ناگہانی وفات پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم انتہائی فعال ، قومی درد رکھنے والے شجاع پارٹی رہنما تھے۔ انہوں نے ہمیشہ مظلوموں کی حمایت اور ظالموں نے نفرت کو اپنے شعار سمجھا۔ ملک دشمنوں قوتوں کے مقابل آہنی دیوار کی طرح کھڑے  رہتے تھے ۔

علامہ باقرعباس زیدی نے کہاکہ پیارعلی کھوسو ضلع ماتلی میں اتحاد بین المسلمین کیلئے کوشاں رہتے تھے ، انہوں نے ہمیشہ شیعہ سنی اتحاد کیلئے جدوجہد کی ، ملک دشمن تکفیری قوتوں ان کی فعالیت سے شدید نالاں تھیں، مقامی پولیس افسران کالعدم جماعتوں کی پشت پناہی میں مصروف ہیں انہیں افسران کی دھونس دھمکیوں اور تلخ کلامی کے سبب پیار علی کھوسومشتعل ہوئے اور ہارٹ اٹیک کے سبب خالق حقیقی سے جا ملے ۔

علامہ باقرعباس زیدی نے مرحوم کیلئے مغفرت اور پسماندگان کیلئےصبر جمیل کی دعا کی ہے، واضح رہے کہ مرحوم پیار علی کھوسو کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے گوٹھ حاجی ساون ضلع بدین مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ رضا محمد سعیدی کی اقتداء میں ادا کردی گئی جس میں ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما یعقوب حسینی، آغا ندیم جعفری، محب علی بھٹو، محمود الحسن ودیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے معروف سیاسی شخصیت اور سابق وزیر مال خیبرپختونخوا سید مرید کاظم شاہ کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیاہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ مرحوم انتہائی ملنسار اور قومی درد کے حامل انسان تھے، عوام کی فلاح وبہبود اور دکھی انسانیت کی خدمت ہمیشہ ان کے مطمع نظر رہی ۔ سید مرید کاظم شاہ کا انتقال پوری قوم کا بالعموم اورڈیرہ اسماعیل خان کے عوام کا بالخصوص بڑا نقصان ہے۔

انہوں نے کہاکہ خدا وند متعال مرحوم کی مغفرت فرمائے انہیں جوار آئمہ طاہرینؑ میں محشور اور ان کے پسماندگان کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا عظیم اجرعطا فرمائے ۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے کہاہے کہ ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ شعبہ سیاسیات کی جانب سے ہفتہ یکجہتی کشمیر کے حوالے سیاسی ومذہبی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس آج کراچی پریس کلب میں 4بجے شام منعقد کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ کانفرنس کی صدارت ایم ڈبلیوایم کےصوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی کریں گے جبکہ کانفرنس میں صوبائی وزیرناصر حسین شاہ، فردوس شمیم نقوی،محمد زبیر،نصرت سحر عباسی،ارشد ووہرا،یونس بو نیری،سلیم بٹ،حافظ نعیم الرحمن،طارق حسن،میجر قمر عباس،حاجی حنیف طیب،اسلم غوری،قاضی احمد نورانی،الیاس مغل،اسامہ وارثی،عتیق میر، ایاز میمن موتی والا،سمیت دیگر سیاسی،مذہبی،سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ آل پارٹیز کانفرنس شہدائے کشمیر سے تجدید عہد کرے گی اور بھارتی مظالم کے شکار مظلوم ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مخدومہ کونین حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے موقع پر محبان اہلبیت اطہار علیہم السلام کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن یوم مادر بھی ہے اور یوم خواتین بھی ہے۔مستورات کے لیے آقا زادی کی ذاتِ مقدسہ کامل نمونہ عمل ہے۔یہ وہ ہستی ہیں جن کی نسبت سے اللہ اپنے نبی ﷺ اس کے وصی اور سرداران جنت کا تعارف حدیث کسا میں کرا رہا ہے۔خاتون جنت کی عظمت کو سمجھنے کے لیے نبی ختمی مرتبت کا یہی فرمان کافی ہے کہ "فاطمہ ع میرا ٹکرا ہے جس نے اسے اذیت دی اس نے مجھے اذیت پہنچائی۔

انہوں نے کہا کہ جناب سیدہ سلام اللہ علیہاحجت خدا ہیں جو عصمت کبریٰ کی منزل پر فائز ہیں۔وہ معصومہ و ہادیہ ہیں جن پر اللہ کا انعام ہوا۔ان کی پاکیزہ آغوش میں تاریخ بشریت کی ان عظیم ہستیوں نے پرورش پائی جنہوں نے استکباری قوتوں کے ناپاک ارادوں کو پاش پاش کر کے دین اسلام کو سربلند کیا۔ایک انقلابی ماں نے اپنی اولاد کو شجاعت، استقامت اور شرافت ورثے میں عطا کی۔

ان کامزید کہنا تھا کہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا ایسی شخصیت کا نام ہے جن کے احترام میں سردار الانبیاء کھڑے ہو جاتے اور استقبال کرتے تھے۔ کامل صفات کی مالکہ سیدہ طاہر صلوۃ اللہ علیہاکے کردار پر عمل کر کے زندگی کے ہر شعبے میں خواتین عظیم صفات سے مزین معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree