The Latest
وحدت نیوز (دمشق) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ شام کے زیر اہتمام شہدائے کوئٹہ کی یاد میں منعقدہ تعزیتی پروگرام میں حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ ہم اپنے وطن کے امن کو کبھی برباد نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی کسی کو پاک سر زمیں کی تذلیل کرنے دیں گے۔ آبادی کے اعتبار سے دوسرے بڑے اسلامی ملک کو بحران کا شکار کرنے والے پہلے یہ سوچیں، کہ ہماری قوم اس شجر کی آبیاری کے لئے پانی نہیں خون دینا جانتی ہے۔ عالمی استکبار کے پاس جو ناپاک ایجنڈہ ہے، اسکی تکمیل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہم بنیں گے اور استعماری طاقتوں کو کبھی بھی سرزمین پاکستان پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
جناب سیدہ زینب الکبری (س) کے حرم کے قریب شہدائے کوئٹہ کے حوالہ سے ایم ڈبلیو ایم شعبہ شام کے زیر اہتمام تعزیتی پروگرام سے پاکستانی و غیر ملکی شرکاء سے خطاب کے دوران علامہ صاحب نے کہا مچھ کوئٹہ میں بے گناہ ہزارہ شیعہ مزدوروں کا بہیمانہ قتل اور المناک سانحہ ہم سب کو بیدار رہنے کا درس دے رہا ہے ۔اس وقت تکفیری گروہ داعش کی پاکستان میں یہ کاروائی عالم اسلام کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ اس المناک حادثہ کی ٹائمنگ ہمارے لئے بہت سے سوال چھوڑ گئی ہے۔لہذا جہاں شہداء کی قربانیوں کو پوری قوم یاد رکھے گی وہاں عالمی سازشوں پر ضرور نظر رکھنی چاہیے۔ اس سے قبل ایام عزائے حسینی ع میں ملت اپنے اتحاد سے دشمن کو ناکام بنا چکی ہے اب بھی بیداری کا ثبوت دینا ہو گا۔
انہوں نے اپنے الفاظ میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی فرمایا۔شام میں مقیم ہزارہ کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے مولانا قبلہ علی رضا قنبری نے بھی حاضرین سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور مجلس وحدت مسلمين پاکستان کا شکریہ ادا کیا،تعزیتی پروگرام میں مولانا محمد اشفاق نے ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مصائب پڑھے اور دعا کی۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے سانحہ مچ کے شہداء کے گھروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مزدور اللہ تعالیٰ کا دوست ہے جو رزق حلال کمانے کے لئے محنت و مشقت کرتے ییں وہ اللہ تعالیٰ اور اس کے حبیب ص کے محبوب ہیں۔ قاتل دھشت گردوں نے یزید و شمر کی تاریخ دھرائی جبکہ ہمارے مظلوم شہداء عاشق کربلا تھے۔ انہیں نواسہ رسول امام حسین عالیمقام علیہ السلام سے عشق و مودت اہل بیت ع کے جرم میں شہید کیا گیا۔ پوری قوم آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں علامہ باقر عباس زیدی، علی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری نے معروف عالم دین مرحوم علامہ رشید ترابی کے فرزند نصیر ترابی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔
نصیر ترابی 75 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گیے وہ کچھ عرصے سے سانس کے عارضے مبتلا اور بیمار تھے۔نصیر ترابی معروف دانشور اور شاعر تھے کراچی کے علاقے انچولی کے رہائشی ان کی نماز جنازہ بعد نماز مغربین امام بارگاہ شہداء کربلا انچولی میں ادا کی جائے گی جبکہ مرحوم کی تدفین وادی حسین قبرستان میں کی جائے گی۔
وحدت نیوز (لاہور) سانحہ مچھ کے شہداء کے لیے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں تمام مسالک کے علماءنے شرکت کی اور سانحہ مچھ کے شہداء کو تعزیت پیش کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے علمائے اہلسنت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنے کے حوالے سے علماء کا اہم کردار ہے۔ علماء نے تمام حساس معاملات میں ہمیشہ دانشمندی کا مظاہرہ کر کے دشمن کی سازش کو ناکام بنایا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی فرقہ وارانہ دہشتگردی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اس وقت تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ایک پیج پر ہونا پڑے گا۔ بھارت اور اسرائیل ملک میں بد امنی کی سازشوں میں مصروف ہیں لیکن ہمیں مل کر ان سازشوں کا ناکام بنانا ہوگا۔
علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ شہدائے مچھ سے اظہار یکجہتی کے لیے جس طرح تمام مسالک کے علماء نے ہمارا ساتھ دیا ہم ان کے اس احسن اقدام کو نہ صرف سراہتے ہیں بلکہ اپنے اہلسنت بھائیوں کے مشکور ہیں کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔ ان کامزید کہنا تھا کہ دشمن پر یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف سازشوں سے باز رہیں ورنہ ان کو ہمیشہ کی طرح منہ کی کھانی پڑے گی۔
اس موقع پر علماء و مشائخ نے کہا کہ جو لوگ مذہب کو دوسرے انسانوں کے گلے کاٹنے کیلئے استعمال کرتے ہیں انکا مذہب تو دور انسانیت سے بھی کوئی تعلق نہیں ایسے افراد سے جانور بہتر ہوتے ہیں۔ شہدائے مچھ کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے صرف امت مسلمہ کے اکابرین نہیں آئے ہندو، سکھ اور دیگر مذاہب کے اکابرین و افراد بھی دھرنوں میں ہمارے شانہ بشانہ کھڑے رہے. طاغوتی طاقتیں ہم سب کو ایک دوسرے سے دور کرنے کیلئے کوشاں ہیں اس وقت ہماری سب سے اہم زمہ داری ہے کہ ہم آپس میں ایک ہونے کیلئے کام کریں.
تعزیتی ریفرینس کے اس اعلیٰ سطحی نمائندہ اجلاس میں پیر معصوم شای نقوی، علامہ آصم مخدوم، سید محمود غزنوی، ڈاکٹر امجد حسین چشتی،علامہ سید حسن رضا ہمدانی ، علامہ مفتی عاشق حسین، ڈاکٹر مفتی شبیر انجم، پیر اختر رسول قادری، پیر سلیم چشتی، محمد سہیل اور دیگر اکابرین نے اپنی جماعتوں اور اداروں کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی. علماء و مشائخ نے بین الماسلک ہم آہنگی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کو کسی فورم پر کمزور نہیں ہونے دیں گے اور بین المذاہب و مسالک ہم آہنگی کیلئے سانحہ مچھ کو مد نظر رکھتے ہوئے اس نوعیت کے اجلاس کا سلسلہ جاری رہے گا۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی سمیت صوبائی کابینہ کے اراکین علی حسین نقوی، چوہدری اظہر حسین، علامہ رضا محمد سعیدی،علامہ دوست علی سعیدی، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری،یعقوب الحسینی،ارشد اللہ مکتبی،ڈاکٹر صابر ابو مریم اور دیگر رہنماؤں نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما اور ممتاز عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کی ہے۔
رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ والدہ کا وجود خاندان کے لیے رحمتوں اور برکتوں کے سائباں کی مانند ہوتا ہے۔اس عظیم ہستی کا جدا ہوجانا ایک ناقابل تلافی نقصان اور ناقابل برداشت صدمہ ہے تاہم حکم ربی سے مفر ممکن نہیں۔انہوں نے مرحومہ کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کےمرکزی صدر نسیم عباس منتظری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم قوم کے لیے بے پناہ درد رکھتے تھے ان کی ساری زندگی قوم کی فکری تربیت اور فلاح و بہبود میں بسر ہوئی۔ان کا انتقال پوری قوم بالخصوص وادی مہران کے تشیع کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔قوم کے لیے مرحوم کی بے لوث اور مخلصانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا کی ہے
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں۔ کلمہ لا الہ الا اللہ کی بنیاد پر اسی عوام نے ڈوگرہ راج کو مار بھگایا تھا اور اس خطے کو آزاد کرایا تھا۔ یہاں کے عوام کی 70 سالہ جدوجہد پاکستان کا آئینی حصہ بننے کے لیے تھا۔ گلگت بلتستان کے عوام سے بڑھ کر کسی اور نے پاکستان کی سالمیت کے لئے قربانی نہیں دی۔
انہوں نے کہاکہ معرکہ کارگل میں یہاں کے عوام نے جو قربانی دی وہ تاریخ کا روشن باب ہے۔ یہاں کے سپوت ہی تھے جنہوں نے معرکہ کارگل میں انڈیا کو ناکوں چنے چبوائے تھا۔ گلگت بلتستان کے عوام کو حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کسی سے نہیں لینا اور نہ ہی ریاستی اداروں بالخصوص پاکستان آرمی کو اس خطے میں کمزور ہونے دینا ہے۔ یہاں کے عوام پاک فوج اور تمام ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ یہاں کے عوام پاکستان کی سالمیت کے لئے ہر طرح کی قربانی کے لئے تیار ہے۔
آغا علی رضوی نے مزید کہا کہ منفی طاقتوں کا بیانیہ گلگت بلتستان کے عوام کی امنگوں کے برعکس ہے اور گلگت بلتستان میں اس سمیت دیگر ملک مخالف بیانیے کو جس سے وطن عزیز پاکستان کی سالمیت کے اداروں کو نقصان پہنچتا ہو ہم یکسرمسترد کرتے ہیں۔ ہم ہندوستان سمیت امریکہ و اسرائیل اور دیگر عالمی طاقتوں کو یہ پیغام دینا چاہیں گے کہ تم لاکھ کوششیں کرو نہ سی پیک جیسا گیم چینجر فارمولا جس سے گلگت بلتستان اور پاکستان کی تقدیر بدلنا ہے کو نقصان پہنچانے دیں گے اور نہ ہی پاکستان کی سالمیت پر آنچ آنے دیں گے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے معروف عالم دین ، خطیب اہل بیت ؑ علامہ سید حسن ظفرنقوی کی والدہ محترمہ کے سانحہ ارتحال پر دلی رنج وغم وافسوس کا اظہار کیاہے۔ علامہ حسن ظفر نقوی سےکوئٹہ سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مرحومہ ایک عظیم عالم کی بیٹی ،ایک حکیم عالم کی بہن اور ایک عالم دین کی والدہ تھیں ، مرحومہ نے دینی ماحول میں اپنے فرزندوں کی تربیت کی ۔
انہوں نے کہاکہ دنیا میں ماں سے زیادہ عظیم ہستی کوئی نہیں،جس کی دعاؤں کے سہارے انسان ہر آفت وبلا سے محفوظ رہتا ہے، ماں کاوجود ایک گھنے سایہ دار درخت کی مانند ہوتا ہے، ایک ماں کی جدائی ایک فرد نہیں بلکہ پورے گھرانے کیلئے عظیم صدمہ ہوتا ہے، دکھ کی اس گھڑی میں آقائے حسن ظفر اور تمام پسماندگان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔
انہوں نے خداوند متعال کی بارگاہ میں دعا کی کہ وہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے ، انہیں جوار آئمہ معصومینؑ میں محشورفرمائے ، تمام پسماندگان کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا اجر عظیم مرحمت فرمائے ۔دوسری جانب ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، سید ناصرشیرازی، علامہ مختارامامی، علامہ اعجازبہشتی، علامہ مبارک موسوی، علامہ شبیر بخاری، اسدعباس نقوی، ملک اقرارحسین، نثار فیضی، علامہ اقبال بہشتی سمیت تمام مرکزی ، صوبائی وضلعی عہدیداران نے علامہ حسن ظفرنقوی کی والدہ محترمہ کی رحلت پر افسوس وتعزیت کا اظہاکیا ہے۔
وحدت نیوز(سکردو)صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم کی نادرا ریجنل آفس آمد پر ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا اکبر شگری نے انکا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ حلقہ نمبر دو کے عوام کو شناختی کارڈ اور ب فارم بنانے میں بڑی مشکلات پیش آتی ہیں لہذا ان مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے گمبہ سکردو میں نادرا آفس کا قیام فوری طور پر عمل میں لایا جائے تاکہ دور دراز سے آنے والوں کے لئے مشکلات میں کمی کے ساتھ ساتھ ریجنل آفس پر بھی بوجھ کم ہو۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا اکبر شگری نے کہا کہ نادرا گمبہ سکردو میں آفس کھولنے پر آمادہ ہے تاہم مرکز سے اپرول کی ضرورت ہے۔اس سلسلے میں ہم یہاں پہ کردار ادا کریں گے۔
صوبائی وزیر زراعت نے مزید کہا کہ حلقے کے عوام کی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے آمادہ ہے اور اس سال کے شروعات میں ہی تحصیل گمبہ سکردو نادرا آفس فعال ہونا چاہیے۔ اکبر شگری نے کہا کہ اپنی ریکمنڈیشن کو فوری طور پر ہیڈکوارٹر بھیجا جائے گا اور سال کے شروعات میں ہی آفس کھولنے کی کوشش کی جائے گی۔
وحدت نیوز (کراچی) شہر قائدمیں مجلس وحدت مسلمین کا مچھ سانحہ کے خلاف احتجاجی دھرنے تیسرے روزبھی جاری ہے،کراچی مچھ سانحہ ورثاء سے اظہار یکجہتی کیلئے 20سے زیادہ مقامات احتجاجی دھرنے جای ہیں۔احتجاج دھرنے میں پی پی پی،ایم کیو ایم،پی ایس پی،مسلم لیگ ن سمیت دیگر ر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں کی شرکت کی اور ورثاء شہدائے سانحہ مچھ سے اظہار یکجہتی کیا۔
نمائش چورنگی مرکزی احتجاجی دھرنے سے خطاب میں مجلس وحدتِ مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ ہزارہ کمیونٹی کے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے پورے ملک میں اس وقت تک پُرامن دھرنے جاری رہیں گے جب تک ورثاء کی طرف سے خود دھرنے کے خاتمے اور لاشوں کی تدفین کا اعلان نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے خاتمے کا منفی پروپیگنڈہ ان عناصر کی کارستانی ہے جن کی ساری ہمدردیاں قاتلوں کے ساتھ ہیں۔عوام ایسی گمراہ کن اطلاعات پر کان نہ دھریں۔
انہوں نے کہا ملت تشیع ایک منظم اور مہذب قوم ہے جو انسانیت کا احترام کرنا جانتی ہے۔کسی بھی شہر میں دیے گئے دھرنے کسی ایمبولینس یا مریض کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے۔بعض شہروں میں دھرنوں کے دوران اشتعال انگیز واقعات کا بیان کیا جانا غیر حقیقی اور خود ساختہ ہے۔عوام کو من گھڑت خبروں کے ذریعے گمراہ کرنا پیشہ وارانہ فرائض کے منافی اور افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا ملت تشیع کے اعلی کردار کو ماضی میں بھی عالمی ذرائع نے سراہتے ہوئے کہا کہ طویل دھرنوں کے دوران اس قوم نے کسی ایک پتے کو بھی نقصان نہیں پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے کوئٹہ جانے میں جتنی زیادہ تاخیرہوتی جائے گا مسائل اتنے ہی زیادہ پیچیدہ اور سنگین ہوتے جائیں گے۔پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں کوئٹہ دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کے لیے پہنچ گئی ہیں لیکن وزیر اعظم ابھی تک شش و پنج میں مبتلا ہیں۔ حکومت یہ بات ذہن نشین کر لے کہ کوئٹہ دھرنے میں وزیر اعظم کی آمد کے بغیر مسائل جوں کے توں رہیں گے۔حکومت ان خاندانوں کے مطالبات تسلیم کرے جو اپنے پیاروں کی لاشیں لے کر سڑکوں پر منفی سات کی شدید سردی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
نمائش چورنگی احتجاجی دھرنے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ،شہلا رضا،سعید غنی،وقار مہدی،ایم کیو ایم رہنما کشور زہرا،پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئر مین شبیر قائم خانی،ڈاکٹر ارشد وہرا،قمر نقوی،جعفر الحسن،نجم مرزا،فرحان خان،دلاو رانصاری نے خطاب کرتے ہوئے متاثرین سے تعزیت اور حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ دریں اثناء شہر قائد میں جاری دھرنوں میں ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں بشول علی حسین نقوی،علامہ علی انور جعفری،علامہ صادق جعفری،علامہ مبشر حسن،علامہ اظہر نقوی،علامہ نشان حیدر،علامہ گلزار شاہدی،،علامہ غلام محمد فاضلی، یعقوب الحسینی،ناصر الحسینی،زین رضا،احسن عباس سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری اور وزیر اعظم کو ورثا نے شہداء مچھ کی قہاں جا کرداد رسی کریں اور ان کے مطالبات کو منظوری کی جائے۔