The Latest

وحدت نیوز(گلگت)ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او شعبہ خواتین کے زیر اہتمام شیعہ مسنگ پرسنز کی رہائی کے لئے وحدت ہاؤس گلگت سے مین ہسپتال روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور اسپتال روڈ میں علامتی دھرنا دیاگیا ۔

مظاہرین نے اسیروں کی رہائی کا مطالبہ کیااور کہا کہ کراچی میں موجود دھرنے کی بھرپور حمایت کرتے ہیںاور جب تک خانوادہ اسیران ملت کے مطالبا ت پورے نہیں ہوتے ہمارا احتجاج جاری رہے گا، ہماری قیادت جب جہاں حکم کریں ہم حاضر ہیں اور میدان میں رہینگے۔احتجاجی جلسے میں شریک ڈپٹی سیکرٹری جنرل گلگت وسابق رکن جی بی اسمبلی محترمہ بی بی سلیمہ نے کہا کہ قائد وحدت کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے ہم اسیروں کی رہائی تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

وحدت نیوز(گلگت)ہمارا ہدف اور منزل ایک ہے ہم سب زمینہ سازی امام زمانہ عج کا ہدف لے کے آگے بڑھ رہے ہیں اس راستے میں جو بھی مشکل آئے ہمیں قبول ہے ملت کے جوان جن کو اس راستے پر چلتے ہو ئے لاپتہ کر دیا گیا ہے جو اپنے پیاروں سے دور اذیتیں جھیلُ رہے ہیں ہم ان کے اور ان کے خانوادوں کے ساتھ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری شعبہ جوان محترمہ سائرہ ابراہیم نے اپنی رہائش گاہ پر تربیت جوان کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں کیا جس میں آئی ایس و طالبات گلگت ڈویژن کی خواہران نے شرکت کی اور یونٹ سازی کی ۔

سائرہ ابراہیم نے کہا آئی ایس او تربیت گاہ ہے بلکل اس طرح جس طرح ایک ننھا بچہ ماں کی گود میں پروان چڑھتا ہے بلکل اسی طرح آئی ایس او بھی اس طرح تربیت دیتی ہے کے وہ فرد معاشرے کا کارآمد اور مفید شہری بن سکے اور سچ  اور حق کے راستے پر گامزن ہو سکے۔

انہوں نے کہا کے پورے ملک بشمول گلگت بلتستان کے اسیر اور جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کے لیے اپنے قائد کے ہر حکم پہ لبیک کہتے ہوۓ میدان عمل میں موجود رہینگے اگر حکومت کی ہٹ دھرمی اسی طرح قائم رہی تو گلگت بلتستان کی غیور مائیں بہنیں بھی اپنی مظلوم بہنوں کا ساتھ دینے کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں گی حکومت کو جلد کوئی حکمت عملی اپنانی ہوگی اور لاپتہ بیگناہ افراد کو بازیاب کروانا ہو گا ۔

آئی ایس او طالبات گلگت ڈویژن کی صدر محترمہ ہراروحانی نے کہا کے معاشرے اخلاقی پستی و زوال طرف جا رہا ہے اس کو بچانے کے لئے ہم سب کو مل کر عملی جدوجہد کرنی ہو گی اور تربیت کے عمل کو مزید تیز کرنا ہوگا تا کے دشمن کا مقابلہ کر سکیں جو کے جدید ہتھیار وں سے لیس ہے انہوں نے کہا کے آئی ایس او ایک افراد کی روحانی و فکری تربیت کا بہترین پلیٹ فارم ہے جہاں سے نظریاتی شخصیات نکھر کے سامنے آتی ہیں اس موقع پر آئی ایس او گلگت کی سینئر رکن محترمہ صاعقہ بتول بھی پروگرام میں شریک تھیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم نثار فیضی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش طلباء کی تعلیم کا ضیاع ہے۔اس سے نہ صرف تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں بلکہ اسے شعبے سے وابستہ لاکھوں افراد کا روزگار بھی شدید خطرے سے دوچار ہے۔انہوں نے کہا وفاقی دارالحکومت میں نجی سکولوں کی جانب سے ہونے والے احتجاج میں جو مطالبات پیش کیے گئے وہ بالکل جائز ہیں۔ملک بھر میں خریدوفروخت اور تفریحی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔سرکاری دفاتر میں عوام کی آمدورفت میں کسی قسم کی کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آ رہی۔ پاکستان ریلوے،پبلک ٹرانسپورٹ اور نقل وحرکت کے دیگر ذرائع عوام بدستور استعمال کر رہے ہیں، صرف تعلیمی اداروں پر پابندی سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے کہا پرائیویٹ سکولوں کی بندش سے ڈھائی کروڑ بچوں کے مستقبل اور لاکھوں اساتذہ کے روزگار کو شدید خطرہ ہے۔آن لائن طریقہ تدریس مروجہ نظام تعلیم کا متبادل نہیں ہو سکتا ۔سکول کھولنے میں مزید تاخیرطلبا کے لیے ناقابل تلافی نقصان کا باعث بنے گی۔ مہذب ممالک میں معلم کی مسلمہ اہمیت اور تعلیم کو ایک اعلی مقام حاصل ہے۔دنیا کے ایک سوپچاس ممالک ایسے بھی ہیں جہاں درس و تدریس معمول کے مطابق جاری ہے وہاں سکولوں کو بند کرنے کی بجائے سہولیات فراہم کی گئیں تاکہ طلبا کو تعلیم کے حصول میں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ان کاکہنا تھا کہ کورونا کی پہلی لہر کے دوران 102 ممالک نے اپنے سکول بند کیے تھے جن میں سے پچاس ممالک نے اپنا فیصلہ فوری  واپس لیتے ہوئے تعلیمی عمل کا بھرپور طریقے سے آغاز کردیا گیا تھا۔ تاہم پاکستان میں سرکاری سکولوں کو ایس او پیز کے تحت کھولنے میں درکار اربوں روپے کے فنڈز کی ضرورت کو جواز بنا کر پرائیویٹ سکولوں کو بھی جبری طور پر بند رکھا جا رہا ہے جو ایک سنگین غلطی ہے۔

انہوںنے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ پرائیویٹ سکولوں کو ایس اوپیز پر عمل کا پابند بنا کر کے فوری طور پر کھولنے کے احکامات صادر کرے تاکہ بچوں کی تعلیم کا مزید ضیاع نہ ہو۔اگر ایس او پیز کے مطابق کاروباری مراکز اور دیگر اداروں میں کام جاری رکھنے کی اجازت دی جا سکتی ہے تو پرائیویٹ سکولوں کو کھولنے سے کیوں روکا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بے جا ہٹ دھرمی کی بجائے دانشمندانہ اور بابصیرت فیصلوں کی ضرورت ہے۔ سکولوں کے فوری کھولنے کے احکامات جاری کر کے والدین کے اضطراب اور طلبا کے ہونے والے تعلیمی نقصان کا ازالہ کیا جا سکتا ہے۔

وحدت نیوز(قم المقدسہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما اور بزرگ عالم دین حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کراچی میں مزار قائد پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی برائے شیعہ مسنگ پرسنز اور شیعہ جبری لاپتہ عزاداروں کے اہل خانہ کی طرف سے دئیے گئے دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ حکام بالا اب تک لاپتہ عزاداروں کے اہل خانہ کے مطالبات کو نظر انداز کررہے ہیں۔

 اپنے ایک خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ رویہ مہذب دنیا کے رجحانات اور آئین میں مندرج حکومتی ذمہ داریوں کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کراچی کے نسبتاً گرم موسم میں بچے اور عورتیں کئی دنوں سے اپنے پیاروں کی جبری گمشدگی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

 ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ ملک میں قائم نظامِ انصاف کو نظر انداز کرکے شہریوں کو جبری طور پر لاپتہ کرنا غیر آئینی اقدام ہے اور لاپتہ کرکے شہریوں پر تشدد غیر انسانی فعل ہے جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا ہمارا حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ ہے کہ اگر کسی نے کوئی جرم کیا اور حکومت کے پاس ثبوت ہیں تو قانونی تقاضوں کے مطابق ملزموں کو عدالتوں میں پیش کیا اور ان پر قانون کے مطابق مقدمے چلائے جائیں۔ بغیر مقدمہ چلائے رات کی تاریکی میں بے گناہ شہریوں کو گھروں سے جبری طور پر اٹھا لینا بربریت اور جبر ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا جدید ریاستی تصور خصوصاً نظریہ پاکستان کے مطابق ریاست کو اس بات کا کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی ملزم کو دفاع کا حق دئیے بغیر اور اس کے خلاف ثبوت فراہم کیے بغیر اسے قید میں رکھے یا اس پر تشدد کرے۔

 انہوں نے کہا جبری لاپتہ افراد بغیر جرم ثابت ہوئے دوہری سزا بھگت رہے ہیں، ایک طرف وہ خود قید و بند میں تشدد کا نشانہ بن رہے جبکہ دوسری طرف ان کے اہل خانہ ذہنی اذیت و آزار کا نشانہ ہیں۔ انہوں نے کہا ریاستی جبر کی یہ بدترین شکل ہے۔

علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے دھرنے میں شریک مسنگ پرسنز کے اہل خانہ اور رہنماؤں کو یقین دلایا کہ وہ ہر لحاظ سے ان کے مطالبات کی تائید کرتے اور ہمیشہ اپنے مظلوم ہم وطن بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد ان کے مطالبات سنے اور قانون و منطق کے مطابق ان پر عمل کرے اور اگر حکومت غفلت جاری رکھتی ہے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع ہوتا جائے گا۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین حیدر آباد کی جانب سے شب مستضعفین جہاں کے عنوان سے دعا و مناجات کے پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس پروگرام میں دیگر تنظیمی جماعتوں کے افراد نے بھی شرکت کی اور اپنا اظہار خیال کیا ۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت محترمہ عظمی تقوی صاحبہ نے خطاب کیا۔

 ان کا کہنا تھا کراچی میں شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی  کے لیے دیئے جانے والے دھرنے اور احتجاج کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور اس مشکل وقت میں اپنی قوم کی ماؤں بہنوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے ، ملک بھر میں یا ملک سے باہر جہاں کہیں بھی مومنین و مومنات ان غمزدہ ماوں بہنوں کی آواز بن کر احتجاج کر رہے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام سے باز رہیں اور تمام جبری گمشدگان کو فی الفور رہا کریں ۔انہوں نے مزید کہا ہم لاوارث نہیں ہیں اور آج کی شب اپنے وقت کے امام عج سے توسل اور استغاثہ کرتے ہیں کہ ہمارے مسنگ پرسنز جلد اپنے گھروں کو لوٹیں۔

وحدت نیوز(اٹک)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات محترمہ نرگس سجاد ، مرکزی آفس سیکرٹری محترمہ بینا شاہ اور سیکرٹری جنرل اسلام آباد محترمہ صدیقہ کائنات نے اٹک میں مرکزی معاون سیکرٹری اطلاعات محترمہ زینب بنت الھدی اور مرکزی سیکرٹری مالیات محترمہ قراۃ العین سے ضلعی سیکرٹری مالیات اٹک محترمہ نزہت نقوی کی رہائشگاہ پر ملاقات کی محترمہ نرگس سجاد نے اسلام آباد دھرنے میں وفاقی پولیس کے خواتین اور بچوں کو گرفتار کرنے کے شرمناک عمل پر استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرنے پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اور آئی ایس او طالبات کو سراہا اور انھیں  گلدستے اور تحائف پیش کیے۔

 انھوں نے کہا یہ گرفتاریاں اور اسارت ہمارے لیے کوئی نئی بات نہیں اور نہ ان سے ہمارے حوصلے پست ہوتے ہیں بلکہ یہ عوامل ہمارے حوصلوں کو جلا بخشتے ہیں اور ایک نیا ولولہ اور تحرک پیدا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ہمیں شہداء اور مسنگ پرسنز کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے کی ضروت ہے جس میں شہداء اور مسنگ پرسنز کے خانوادوں سے ملاقات کی جاۓ اور لوگوں کو ان کے بارے میں آگاہی دے کر ان کے اندر احساس ذمہ داری پیدا کیا جاسکے۔

 اس موقع پر محترمہ زینب بنت الھدٰی کا کہنا تھا آگاہی مہم کے لیے سوشل میڈیا کو ذریعہ بنانا چاہیے ویبنار اور آن لائن پروگرامز کے ذریعے ان اہم قومی ایشوز کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔اس ملاقات میں آئی ایس او طالبات کا وفد بھی موجود تھا ۔ یونٹ صدر مرضیہ زہرا کا کہنا تھا کہ جبری گمشدگان جیسے ایشوز کو قومی سطح پر بلا تفریق مذہب و مسلک اجاگر کیا جاۓ ملاقات میں ضلعی سیکرٹری جنرل عاصمہ نقوی بھی موجود تھیں۔

وحدت نیوز(کراچی) ملت تشیع کے لاپتا شیعہ افراد کی بازیابی کے لیے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کا دھرنا مزار قائد کے سامنے پانچورے روز بھی جاری رہا۔دھرنے میں ملت تشیع کی مختلف مذہبی و سیاسی جماعتیں شریک ہیں۔شرکاء دھرنے سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے ترجمان علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے لاپتا شیعہ افراد کی بازیابی کے لیے کراچی میں دیے گئے دھرنے میں لاپتا افراد کے اہل خانہ کا کھلے آسمان تلے پانچواں روز بھی گزر چکا ہے ابھی تک کسی حکومتی ذمہ دار شخصیت نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حمایت ریاستی بے حسی کے جمود کو توڑنے کے لیے کی گئی تھی۔ماضی کی حکومتوں میں ملت تشیع کے ساتھ جس طرح کا امتیازی اور متعصبانہ انداز اپنایا گیا اس کے ردعمل میں ملت جعفریہ نے موجودہ حکومت کا ساتھ دیا تاہم تبدیلی کے بلند و بانگ دعوے تو کئے جا رہے ہیں لیکن تبدیلی کہیں نظر نہیں آرہی۔ماضی کی طرح آج بھی ہمارے نوجوانوں کو آئین و قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ”اغوا“ کر لیا جاتا ہے اور پھر کئی کئی سال ان کے بارے میں کوئی خبر نہیں آتی۔ہم پہلے بھی ایسے غیر جمہوری و غیر منصفانہ اقدامات پر آواز بلند کرتے آئے ہیں آئندہ بھی اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔مرکزی و صوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ ہمارے نوجوانوں کے اغوا میں ملوث اداروں کو آئینی حدود و قیود کا پابند کریں۔ایک طرف ہم مقبوضہ کشمیر میں عام شہریوں کے ساتھ ریاستی جبر کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں جبکہ دوسری جانب ایک آزاد ریاست میں اپنے ہی شہریوں کو ظلم و ستم کا شکار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جس ریاست مدینہ کا تصور پیش کیا تھا وہاں اس طرح کا ظلم تو مشرکین کے ساتھ بھی نہیں کیا جاتا تھا۔موجودہ حکومت نے اگر اپنی خودمختاری کو ثابت کرنا ہے تو اسے اپنی رٹ منوانے ہو ئے ریاستی اداروں سے خود کا بالا ثابت کرنا ہوگا۔ریاست کے اندر ریاست کا تصور ملک و قوم کی سالمیت و بقا کے لیے خطرات کھڑے کر دے گا۔انہوں نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کا خلوص اور جدوجہد قابل رشک ہے۔ملت جعفریہ کے ہر فرد کی یہ اخلاقی و شرعی ذمہ داری ہے کہ وہ لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے اپنے حصے کا کردار ادا کرے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے ملک بھر سے لاپتا شیعہ افراد کی بازیابی کے لیے کراچی میں دیے گئے دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتا افراد کے اہل خانہ کا کھلے آسمان تلے پانچواں روز بھی گزر چکا ہے ابھی تک کسی حکومتی ذمہ دار شخصیت نے ان سے رابطہ نہیں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حمایت ریاستی بے حسی کے جمود کو توڑنے کے لیے کی گئی تھی۔ماضی کی حکومتوں میں ملت تشیع کے ساتھ جس طرح کا امتیازی اور متعصبانہ انداز اپنایا گیا اس کے ردعمل میں ملت جعفریہ نے موجودہ حکومت کا ساتھ دیا تاہم تبدیلی کے بلند و بانگ دعوے تو کئے جا رہے ہیں لیکن تبدیلی کہیں نظر نہیں آرہی۔ماضی کی طرح آج بھی ہمارے نوجوانوں کو آئین و قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ”اغوا“ کر لیا جاتا ہے اور پھر کئی کئی سال ان کے بارے میں کوئی خبر نہیں آتی۔ہم پہلے بھی ایسے غیر جمہوری و غیر منصفانہ اقدامات پر آواز بلند کرتے آئے ہیں آئندہ بھی اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مرکزی و صوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ ہمارے نوجوانوں کے اغوا میں ملوث اداروں کو آئینی حدود و قیود کا پابند کریں۔ایک طرف ہم مقبوضہ کشمیر میں عام شہریوں کے ساتھ ریاستی جبر کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں جبکہ دوسری جانب ایک آزاد ریاست میں اپنے ہی شہریوں کو ظلم و ستم کا شکار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جس ریاست مدینہ کا تصور پیش کیا تھا وہاں اس طرح کا ظلم تو مشرکین کے ساتھ بھی نہیں کیا جاتا تھا۔موجودہ حکومت نے اگر اپنی خودمختاری کو ثابت کرنا ہے تو اسے اپنی رٹ منواتے ہو ئے خود کو بالا ثابت کرنا ہوگا۔ریاست کے اندر ریاست کا تصور ملک و قوم کی سالمیت و بقا کے لیے خطرات کھڑا کر دے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کا خلوص اور جدوجہد قابل رشک ہے۔ملت جعفریہ کے ہر فرد کی یہ اخلاقی و شرعی ذمہ داری ہے کہ وہ لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے اپنے حصے کا کردار ادا کرے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کراچی مزار قائد پر شیعہ مسنگ پرسن کے دھرنے میں شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آئین پاکستان نے شہریوں کو جو حقوق دیے ہیں ان کی پامالی افسوسناک ہے۔ ریاستی ادارے مظلوم ماٶں اور بےسہارابچوں کی فریاد کو سنیں مسنگ پرسنز کو بازیاب کریں اور مسنگ پرسن کا معاملہ فوری طور پر حل کریں۔ ریاستی ادارے عوام کو قانون کا پابند بنانے سے قبل خود قانون کی پاسداری کریں۔

 انہوں نے کہا کہ مسنگ پرسن کا معاملہ ملک کے نظام انصاف پر سوالیہ نشان ہے جب ریاستی ادارے خود ماورائے آٸین اقدامات کریں گے تو پھر اس ملک میں آئین اور قانون کی پاسداری کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ محب وطن پاکستانیوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک ایک انتہائی افسوس ناک ہے۔ ہم اس ملک کے وفادار اور محب وطن شہری ہیں ہمیں دین سے محبت اور وطن سے وفاداری کے جرم میں دھشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ ہم نے پاک وطن میں سینکڑوں شہدا دیٸے اور ہمیشہ اپنے عظیم شہدا کو سبز ہلالی پرچم کا کفن پہنا کر حب الوطنی کی نٸی تاریخ رقم کی۔ آج سبز ہلالی پرچم اور بانی پاکستان کے مزار کے ساٸے میں مسنگ پرسنز کی بازیابی کے لٸے دہرنا حب الوطنی کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا جاٸے آخر ہمارے جوانوں کو کس جرم میں اغوا کیا جاتا ہے. پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ ریاست فوری طور پر گمشدہ شہریوں کو بازیاب کراٸے۔

وحدت نیوز(خیرپور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کرونڈی پہنچ کر ایم ڈبلیوایم کے سابق صوباٸی سیکریٹری تنظیم برادر آغا منور جعفری سے ان کے سسر کی وفات پر تعزیت کی۔ اور ان کی مغفرت و بلندی درجات کے لئے دعا کی۔ دریں أثنا علامہ مقصود علی ڈومکی نے کرونڈی نوجوان اتحاد کی دعوت پر پبلک لاٸبریری کا دورہ کیا اور انہیں حضرت امام حسین ع کی سیرت و کردار کتاب کا تحفہ دیا اور اپنے خیالات تحریر کٸے۔

انہوں نے کہا کہ کتاب اور قلم مقدس قابل احترام اور انسانی معاشرے کی تعمیر و ترقی کا سبب ہیں۔ اللہ تعالی نے انسانوں کی ہدایت کے لٸے کتابیں نازل کیں اور انبیا کرام معلم بشریت بن کر آٸے۔ لاٸبرری معاشرے کی ضرورت ہے ہمیں عوام کو مطالعہ کی طرف راغب کرنا ہوگا۔

اس موقع پرکوٹ لالو وین حادثے میں قتل اسکول جانے والے سات بچوں کی یاد مین نوجوان اتحاد کرونڈی کی طرف سے تعزیتی پروگرام کیا گیا۔ جس میں خصوصی خطاب کرتے ہوٸے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سنگین حادثات کا سبب بنتی ہے لہذا عوام کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے اجتناب کرنا چاہٸے اور حکومت کو چاہٸے کہ المناک سانحات کی روک تھام کے لٸے سنجیدہ اقدام کرے۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی اوور ٹیکنگ تیز رفتاری اور ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی سنگین حادثات کو جنم دیتی ہے شہری ٹریفک قوانین پر عمل در آمد کریں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree