The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سےایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی رہنما، رکن گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری فار وویمن ڈویلپمنٹ کنیز فاطمہ علی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں گلگت بلتستان میں خواتین کو درپیش تعلیمی مسائل،انکو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور دیگر ایشوز جیسے خواتین کو ہنر مند اور با اختیار بنانے،خواتین کے سماجی و معاشی استحکام اور بنیادی حقوقِ سے متعلق سمیت مختلف ایشوز پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے گلگت بلتستان میں خواتین کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وحدت نیوز(سکردو) نجی اخبار کے نمائندہ کے سوال کا جواب دیتے ہوئےرہنما مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان و صوبائی وزیر زراعت محمد کاظم میثم نے کہا ہے کہ اس بات میں دو رائے نہیں کہ سابق ادوار میں بلتستان ریجن کو یکسر محروم رکھا گیا اور دیوار سے لگایا گیا جسکا ادراک موجودہ حکومت کو ہے۔ تمام اضلاع میں منصوبوں کی منصفانہ تقسیم اور ان منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جس کے ثمرات پورے گلگت بلتستان کو ملیں گے۔ حالیہ تاریخی پیکیج میں جو منصوبے شامل ہیں اسکے اثرات پورے خطے پر مرتب ہوں گے۔ ہم گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ بلتستان ریجن سمیت کسی بھی ضلع کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حجتہ الاسلام شیخ حسن جعفری ہمارے سر کے تاج ہیں خطبات میں انکی رہنمائی ضروری ہے۔ بلتستان ریجن کا ہر وِزیر شیخ صاحب ہی کا لشکر ثابت ہوگا۔ شاتونگ نالے منصوبے پر کام ہماری حکومت ہی کرے گی۔ موجودہ ترقیاتی منصوبوں میں سکردو کے دیرینہ وہ تمام مطالبات شامل ہیں جنکے فائدے تمام اضلاع کو ملیں گے۔ سابقہ حکومتوں کے نزلے بھی ہم پر گر رہے ہیں۔ ماضی میں بجلی کے منصوبوں پر کام ہوتے تو آج عوام رل نہیں رہے ہوتے۔ ابھی بجلی کے منصوبے رکھے جا رہے ہیں تو ظاہر ہے وہ ہفتوں میں مکمل نہیں ہوسکتا۔ بجلی کے منصوبے ہم نہ رکھیں تو ہم عوام کے مجرم ہوں گے لیکن اسکی تکمیل کے لیے وقت تو لگنا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مخالفین میں یہ حوصلہ ہی نہیں کہ اچھی کارکردگی پر حکومت کی تعریف کریں۔ ہر اچھے کام پر تنقید کرنے کو شعار بنایا ہوا ہے۔ ہم تنقید و توصیف سننے کے لیے نہیں بلکہ خدمت کے لیے سیاست کر رہے ہیں۔ شیخ جعفری صاحب اور دیگر علماء کو احتجاج کرنے کی زحمت ہی نہیں دیں گے۔ ہماری حکومت ان حکومتوں کی طرح نہیں کہ جنکے سامنے کئی کئی برس علماء کرام التجائیں کرتے رہے شاتونگ نالے کے لیے، ہسپتال کی تعمیر کے لیے میڈیکل کالج کے قیام کے لیے، بجلی گھروں کے منصوبے کے لیے، سڑکوں کی تعمیر کے لیے، سیوریج کی نظام کی بہتری کے لیے لیکن انہوں نے ان سنی کردی۔ ہماری حکومت کو چھ ماہ کا عرصہ نہیں گزرا لیکن وہ تمام مطالبات اور عوام کے دیرینہ مسائل تھے ہم منظور کر رہے ہیں۔ یہ تمام منصوبے بلتستان ریجن کی تقدیر بدلنے کے لیے مہمیز کا کام دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اربوں کے منصوبے کو دنوں میں مکمل کرنے کا کہنا بھی ناانصافی ہے۔ 500بیڈ ہسپتال، میڈیکل کالج، استور سے براستہ شغرتھنگ سکردو روڈ، شغرتھنگ پاور پروجیکٹ، شگر پایو روڈ، مہدی آباد پاور ہاوس، غواڑی پاور ہاوس، طورمک پاور ہاوس، سدپارہ پاور ہاوس، حسین آباد تا گمبہ سکردو سیوریج، معذوروں کی بحالی کے مراکز، ہر ضلع میں آئی ٹی سنٹرز، فلڈ پروٹیکشن سنٹرز، ہر ضلع میں پروسیسنگ پلانٹ، سکردو ائیر پورٹ کو انٹرنیشنل بنانا وہ بنیادی کام ہے جن کے لیے ہم نے سیاست کی ہے اور یہ سب منظور بھی ہوئے۔ سیاسی مخالفین ان منصوبوں سے عوام کی نظر چرانے کے لیے ایک ٹوٹی ہوئی کلوٹ کا سہارا لے کر حکومت کو ناکام دکھانے کی کوشش کریں گے۔ سیاسی مخالفین ہمارے بھائی ہیں جہاں حقیقی معنوں میں کوئی علاقائی مفادات خطرہ میں ہو آئیں نشاندہی کریں ہم قائل ہوجائیں گے۔ لیکن مخالفت برائے مخالفت عوام دوستی نہیں ہوتی۔ اسی پیکیج کی منظوری پر دیکھتے ہیں بلتستان ریجن سے کتنے سیاسی مخالفین وزیراعلیٰ خالد خورشید اور حکومت کی تعریف کریں گے۔ ہم تعریف سمیٹنے نہیں بلکہ خدمت کرنے آئے ہیں۔ اب عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا. عوام جانتے ہیں کہ یادگار شہدا پر عوامی مطالبات کرنے والے اسمبلی جاکر انہی مطالبات ہی کو حل کریں گے۔ ماضی میں جو کبھی عوام کے ساتھ سڑکوں پر نہیں رہے ہیں انکو جب اختیار ملا تو عوامی مطالبات جوں کے توں رہے۔ ہمارے سیاسی نظام کو اتنا آلودہ کیا گیا ہے کہ عوام کو سیاسی نظام سے ہی اعتماد اٹھا ہوا ہے۔ ہمارا ایک اہم کام اس سسٹم پر عوام کے اعتماد کو بحال کرنا ہے وہ ہم خدمت اور خطے کی تعمیر و ترقی کے ذریعے کریں گے۔ خالد خورشید کی قیادت میںحکومت ایک وژن کے تحت آگے بڑھ رہی ہے۔ انصاف اور میرٹ کی بالا دستی، قانون کی عملداری، خطے کی تعمیر و ترقی کے لیے ہم پرعزم ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزاداری ہماری عبادت ہے۔ کوئی بھی مذہب و مسلک کسی کو اپنی عبادت پر پابندی کی  اجازت نہیں دے سکتا ۔حکومت کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کا اختیار حاصل ہے لیکن کسی کے  مذہبی معاملات میں خلل ڈالنے کا قطعاََ حق حاصل نہیں ماضی میں دہشت گردی کے ذریعے ہمارے جلوس و مجالس کو روکنے کی کوشش کی گئی ۔ ملت تشیع کے ہزاروں افراد کو شہید کرنے کے باوجود عزاداری میں کمی نہیں آئی ۔ جور یاستی ادارے اپنے احکامات کے ذریعے عزاداری پر پابندی لگانا چاہتے ہیں  وہ حقائق سے بے خبر ہیں۔اگر حکومت اپنے ضمنی الیکشن کی مہم چلا سکتی ہے ،انتخابات ہو سکتے ہیں،بازاروں میں  بے ہنگم ہجوم ہو سکتاہے  تو جلوس کیوں نہیں ہو سکتے ۔حکومت یہ بات ذہن نشیں کر لے کہ عزاداری کے حوالے سے شیعہ قوم  اپنے اصولی موقف سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔تحریک پاکستان ایک ایسی ریاست کے لیے جدوجہد تھی  جہاں مسلمان اپنی عبادات آزادی کے ساتھ ادا کرسکیں۔ہمارے اجداد نے ارض پاک کے قیام کے لیے ایک طویل جدوجہد اور ان گنت قربانیاں دیں ہیں۔حکومت کے غیر دانشمندانہ فیصلوں سے لگتا ہے کہ ان کا دین سے کوئی تعلق نہیں۔ ملت تشیع ایک مہذب قوم ہے ۔ ہم نے کبھی بھی شائستگی او تہذیب کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔ ملک کے آئین و قانون کی بالادستی کو ہم مقدم سمجھتے ہیں۔ مجالس و جلوس میں بھی ایس او پیز پر عمل درآمد ہماری قانونی، اخلاقی اور شرعی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنے والے حکمرانوں نے عوام کو سخت مایوس کیا ہے۔شیعہ جبری گمشدہ افراد کے  بازیابی کے لیے اٹھائیس دن  تک کراچی میں  ہماری مائوں ، بہنوں ،بزرگوں ، بیٹوں  نے دھرنا دیا لیکن وزیر اعظم یا کسی حکومتی وزیر کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔گمشدہ افراد کے اہل خانہ گورنر ہائوس گئے تو گورنر ٹس سے مس نہیں ہوا۔  حکومت کے اس متکبرانہ انداز اور نان پولیٹیکل ایجنڈے نے اسے عوام سے دور کر دیا ہے۔عوام نے نے حالیہ ضمنی انتخابات میں اپنے ووٹ کے ذریعے حکومت سے انتقام لے لیا۔ جو حکومت اپنے عوام کو نظر انداز زکرنے لگتی ہے اس کا وجود خطرے میں پڑ جاتا ہے۔عوام کو دیوار کے ساتھ لگانے کی بجائے سیاسی رویہ اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہ یوم القدس  قریب آ رہا ہے ۔ اس موقعہ پر دنیا بھر کے باشعور افراد فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکلتے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ لوگ کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔

انہوں نے کہا میڈیا پر بھی قدغن لگائی جا رہی ہے۔ الیکٹرانک یا پرنٹ میڈیا پر پابندی لگائی جا تی ہے تو لوگ سوشل میڈیا کو متبادل کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔میڈیا کو  اپنی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے حکومتی کے غیر جمہوری اقدامات کے خلاف آواز بلند کرنی چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں حکومت کا ساتھ جی بی کو صوبہ بنانے کے وعدے سے مشروط تھا۔ کسی بھی حکومت کے ساتھہ ہمارا تعاون کا واحد نکتہ عوامی مشکلات کا ازالہ ہے۔ انہوں نے عزاداران سے کہا کہ وہ جلوس و مجالس کے پروگرام میں مکمل  ایس او پیز کے  ساتھ شرکت کو یقینی بنائیں۔پریس کانفرنس میں ملک اقرار، علامہ علی اکبر کاظمی، مولانا ظہیر کربلائی ،انجمن جانثاران اہلبیت  کے  رہنما شباہت رضوی، تنظیم دعائے زہرا کے  اصغر عابدی،مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم اسد نقوی، بھی شریک تھے۔

وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سکھر کی رابطہ سیکریٹری محترمہ فرزانہ اظہر نے سے ہر سال کی طرح اس سال بھی مستحقین اور ضرورتمند خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جس میں سو خاندانوں کے لیے ایک ماہ کے راشن کا سامان مہیا کیا گیا۔

 اس موقع پر محترمہ فرزانہ اظہر کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر نے عوام کی آمدنی کو بری طرح متاثر کیابڑھتی ہوئی مہنگائی نے متوسط طبقے کی کمر توڑ دی ہے ان حالات میں مخیر اور صاحب ثروت افراد اپنے اردگرد کے غریب اور۔ سفید پوش لوگوں کا خیال رکھیں اور اس نیکی کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ یوم علی کی مناسبت سے ملک بھر میں عزاداری کے پروگرامات اپنے روایتی انداز کے مطابق منعقد ہوں گے۔کسی کو عزاداری کے پروگرام میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عزاداری کے پروگراموں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرے اور حساس ترین مقامات پر جلوس کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں جائے تاکہ کسی کو شرپسندی کا موقع نہ مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں میں میں وحدت سکاوٹس متعلقہ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ جلوس میں نگرانی کے فرائض سرانجام دی گئی۔ جلوس کے شرکاءمیں ماسک اور سینٹائرز بھی تقسیم کیا جائیں گے تاکہ حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے کے۔

انہوں نے کہا کہ ملت تشیع ایک ذمہ دار اور بابصیرت قوم ہے۔کرونا کے حوالے سے ہر اس حکومتی فیصلے پر عمل کیا جائے گا جس سے عزاداری کے پروگراموں میں میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہوتی ہو۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ حکومت کوئی بھی ایسا فیصلہ نہیں کرے گی جس سے عوام کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچنے کا خدشہ ہو۔انہوں نے کہا کہ 02مئی بروز اتوار سہ پہر 2 بھے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری یوم علی علیہ السلام کے حوالے سے ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جس میں عزاداری سے متعلق لائحہ عمل واضح کیا جائے گا

وحدت نیوز (اسلام آباد) سابق صدر مملکت اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کا سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجا ناصر عباس جعفری کو ٹیلی فون، آصف زرداری نے علامہ راجا ناصر عباس جعفری سے صحت سے متعلق خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے 2018 کے انتخابات کے بعد پہلی بار براہ راست رابطہ کیا ہے۔

آصف زرداری نے کورونا سے صحت یاب ہونے پر علامہ راجہ ناصرعباس کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آصف علی زرداری نے ضمنی انتخاب این اے 249 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ ایم ڈبلیوایم اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے درمیان 2018 کے بعد پہلا بار باقاعدہ رابطہ ہواہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان اسدعباس نقوی نے صوبائی پولیٹیکل سیکریٹری سندھ علی حسین نقوی سے ٹیلیفونک گفتگو کی ، اسدعباس نقوی نے ضمنی انتخاب حلقہ NA-249 میں کامیاب سیاسی حکمت عملی اور بھرپور فعالیت کے نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد اور مجلس وحدت مسلمین کے حمایت یافتہ امیدوار قادر خان مندوخیل کی فتح یابی پر مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہارکیا ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا وباء کی بگڑتی صورت حال اور ممکنہ ملک گیر لاک ڈاؤن کے پیش نظر سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے ۔

اس موقع پر این سی او سی اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا،صدر پاکستان نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے کہا کہ ملک بھر میں حکومتی وضع کردہ ایس او پیز کے ساتھ مجالس و جلوس ہائے یوم علیؑ کے انعقاد پر کوئی پابندی نہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے صدر مملکت سے کہا کہ حکومت جلوس ہائے عزاء اور مجالس کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنائے۔علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے منتظمین ، بانیان جلوس ، ملی تنظیمات کو ہدایت کی کہ وہ جلوس ہائے عزا میں ماسک اور سینی ٹائزرکے استعمال کو یقینی بنائیں ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وطن عزیز سے غربت کے خاتمے کے لیے حکومت ان ترجیحات کو یقینی بنائے جن کا عوام سے وعدہ کیا گیا تھا۔یکم مئی کے موقع پر تقاریب کے انعقاد یا محض حکومتی اعلانات سے اس پسے ہوئے طبقے کے دکھوں کا مداوا نہیں کیا جا سکتا۔ محض وعدوں یا دعوؤں سے تبدیلی نہیں آتی، اس کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست میں بسنے والے ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔عام اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں عدم استحکام نہ صرف عوامی مشکلات میں اضافے کا باعث ہے بلکہ حکومتی دعوؤں سے بھی مطابقت نہیں رکھتا۔پچھلے دو سال میں مہنگائی کی شرح میں جس تیزی سے اضافہ ہوا ہے اس نے متوسط طبقے کو بھی غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیا ہے۔

انہوں نے کہا مزدور کے شب و روز اذیت ناک ہوتے جا رہے ہیں ،تسلسل کے ساتھ بڑھتی ہوئی مہنگائی اس امر کا تقاضا کرتی ہے کہ مزدور کی تنخواہ کم از کم پچاس ہزار روپے مقرر کی جائے تاکہ ان کی آمدن و اخراجات میں توازن پیدا ہو سکے۔

انہوں نے کہا ہم محنت کشوں کی عظمت پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنا ہو گا۔انہوں نے مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عام آدمی کا طرز زندگی بہتر بنانے کے لیے ایسے اقدامات کیے جائیں جن کے ثمرات نمایاں ہوں۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے لاہور میں سیمینار بعنوان "قبلہ اول کی آزادی قریب ہے منعقد کیا گیا جس میں ملک کی نامور مذہبی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ اگر یہود و نصاری اسرائیل کی بقا کے لیے یکجا ہیں تو پھر قبلہ اول کی آزادی کے لیے امت مسلمہ کو بھی باہم  ہونا ہو گا۔ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کو متحد کرنے کیلئے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے. اسرائیل کا وجود عالم اسلام کی پشت میں خنجر کی مانند ہے. بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے جدوجہد کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینی مسلمانوں کیلئے بھی اپنی آواز بلند کی.شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے صیہونی مظالم روکنے کے لیے اپنی آواز بلند کریں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے کہا کہ یہودیوں نے ہولوکاسٹ کے بہانے مسلمانوں کو قتل کیا چاہے وہ معصوم بچے ہی کیوں نہ ہوں۔اسرائیل صرف مسلمانوں کو اپنا دشمن سمجھتا ہے۔ڈورون ٹیکنالوجی آئرن مزائل سمیت جدید جنگی ہتھیار اسرائیل کے پاس ہیں مگر وہ اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں کہ شیعہ سنی مل کر جب بھی ظلم کے مقابلے میں آئے، اسلام دشمنوں کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا۔گریٹر اسرائیل کا احمقانہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔

سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ جس طرح آج ہم یہاں شیعہ سنی اکھٹے ہوئے ہیں اسی طرح فلسطین کے مسلمانوں کی حمایت کے لیے مسلمان حکمران ان شا اللہ متحد ہوں گے۔ مسئلہ فلسطین کا حل امت مسلمہ کے اتحاد وحدت میں مضمر ہے ۔

بیرسٹر عامر نے کہا کہ اسلامی ریاستوں کو چاہیے کہ  یوم القدس کو حکومتی سطح پر منانے کا اعلان کریں۔قبلہ اول کی آزادی اب زیادہ دور نہیں رہی۔جس طرح مسلمان فرانس کے مسئلہ پر ایک آواز بن کر اٹھیں ہیں اسی طرح اسرائیل کے غاصبانہ تسلط کے خلاف اٹھنے کی ضرورت ہے۔

 امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے کہا کہ آج کا یہ شیعہ سنی اجتماع اس امر کا اظہار ہے کہ یوم القدس کو منانے کے لیے ہم سب ایک ہیں۔فلسطینی کی آزادی کے بغیر عالم اسلام کو دشمن قوتوں کے  مظالم سے نجات نہیں مل سکتی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree