The Latest

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع میرپور اور  امامیہ تنظیمات کے زیر اہتمام امام بارگاہ بیت ا لحزن سے چوک شہیداں تک ایس ایس پی ضلع میرپور،ضلع مفتی محکمہ امور دینیہ کی طرف سے فرقہ پرست عناصر کی سر پرستی کے خلاف اور شیعہ مسنگ پرسن ایکشن کمیٹی کے دھرنے کی حمایت میں  احتجاجی ریلی نکالی گئی  ریلی چوک شہیداں پہنچ کے احتجاجی جلسہ کی صورت اختیار کر گئی جس سے مولانا سید حسن کاظمی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع میرپور ، سید محمود بخاری نا ئب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان ،بزرگ سماجی شخصیت ڈاکٹر سید عابد کاظمی اور سید عباس بخاری کے علاوہ دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا حسن کاظمی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم میرپور نے کہا کہ ایس ایس پی ضلع میرپور اور ضلعی مفتی میرپور ہمارے ٹیکس سے تنخواہ لیتے ہیں انہیں فرقہ پرستوں کی سر پرستی کے بجائے ہمیں بھی فریق مخالف کے ساتھ بٹھا کے مذ اکرات اور افہام و تفہیم سے مسلہ حل کر نا چاہیے تھا لیکن بد قسمتی سے ضلعی مفتی نے ہمارے خلاف فتویٰ دیا اور ایس ایس پی میرپور نے فرقہ پرستوں کی سر پرستی شروع کر دی ۔مولانا حسن کاظمی نے مزید کہا کہ ہم اس ریاست کے پر امن شہری ہیں ہم نے کبھی قانون ھاتھ میں لینے کی کوشش نہیں کی لیکن ہماری امن کی آرزو کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم حسین ابن علی ع کے پیرو ہیں جنہوں نے ہمیں درس حریت دیا ہے اور امام علی ع نے" ہمیں حکم دیا ہے کہ ظالم کے دشمن اور مظلوم کے خامی بنو" واجد علی شاہ بھی مظلوم اور اسیر ہے اسی طرح پاکستان کے اور وہ لا پتہ ،بے گناہ عزادار بھی مظلوم ہیں جنہیں بلا وجہ نا معلوم عقوبت خانوں میں رکھا گیا ہے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین پاکستان کا محافظ ہے۔ پاکستان کے آئیں کے مطابق ہر شہری آزاد سفر کر سکتا ہے۔ مگر پاکستان میں سب کو ایک جیسی سہولیات میسر نہیں۔ جبری گمشدگی کا سلسلہ جاری ہے۔جبری گمشدگی میں ملوث لوگ ملک کی خدمت نہیں کر رہے. ملک میں آئین کی سربلندی کا مسئلہ ہے۔مسنگ پرسن بنانے کا سلسلہ اب ختم ہو جانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ شہید مطہری ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی۔ علامہ سلطان احمد نقوی۔ مولانا وسیم عباس معصومی۔ مولانا ہادی حسین۔ مولانا سبطین نجفی۔ مولانا غلام جعفر انصاری۔ مولانا فرمان علی صفدری اور آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر ثقلین ظفر موجود تھے۔

سید ناصر عباس شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ ہم آئین اور قانون کی سربلندی چاہتے ہیں۔ کوئی قانون سے بالاتر نہیں, کچھ لوگ ملک کے آئین کو پامال کررہے ہیں, کوئی مجرم احسان اللہ احسان سے بڑا نہیں, مجرموں کو رہا جبکہ ملک کے بیٹوں کو لاپتہ کردیا گیا, کل ملک بھر میں مظاہرے ہونگے, پانچ کروڑ افراد لاپتہ افراد کے ساتھ کھڑے ہیں, پنجاب, کراچی, بلوچستان سے لاپتہ افراد کو فوری رہا کیا جائے, ہم لاپتہ افراد کی حرمت کو پامال نہیں ہونے دیں گے,حکومت لاپتہ افراد کو فورا رہا کرے۔

سید ناصر عباس شیرازی نے مزید کہا کہ پاکستان کے آئینی ادارے پولیس اور عدلیہ کے ہوتے ہوئے مسنگ پرسن کا ایشو ریاستی اداروں کی بدنامی کا سبب بن رہا ہے ہے اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اسے علی الاعلان پولیس گرفتار کرے اس کے خلاف اس کے جرم کے مطابق مقدمہ درج کریں اور اسے عدالتوں میں پیش کیا جائے ہم کسی مجرم کی حمایت کے لیے نہیں نکلے بلکہ ان بے قصور لوگوں کی آواز بن کر نکلے ہیں کہ جن کی فریاد سننے والا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیے جائیں گے۔ ملتان میں خواتین اور معصوم بچے چونگی نمبر 6 احتجاجی دھرنا دیں گے۔

وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری یوتھ علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کچورا سکردو میں خطبہ جمعہ میں کراچی میں جاری دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قوم و ملت کے مخلص جوانوں کو لاپتہ کرنا سنگین جرم ہے ملت جعفریہ کے جوانوں کے ساتھ یہ سلوک برداشت نہیں کرسکتے۔

علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ شہر قائد میں آٹھ روز سے جوائن ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے ساتھ محب الوطن شہری، خواتین بچے ، بزرگ  اور علماء پُر امن دھرنا دیئے بیٹھے ہیں جن کا مطالبہ اپنے پیاروں کی بازیابی ہے۔ کسی بھی معاشرے میں عام شہریوں کو اس طرح بے جرم و خطا جبری گمشدہ کرنا قانون اور انسانیت کے خلاف ہے۔ کئی کئی سال تک شہریوں کو غائب کرنا کونسا قانون ہے؟ اور کہاں کی انصاف، یہ سراسر انسانی حقوق کی پامالی ہے۔

 لہذا ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مکتب تشیع کے صبر کا امتحان نہ لیں اور ہمارے جوانوں کو جلد بازیاب کرائیں کسی نے اگر کوئی جرم کیا ہے تو اُسے عدالتوں میں پیش کیا جائے آئین اور قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے اور فوری طور پر انسانی حقوق کی پامالی روک لی جائے۔

وحدت نیوز (ٹوبہ ٹیک سنگھ/کمالیہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی ایڈوکیٹ نے کمالیہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مختلف مرحومین کے گھروں پر جاکر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

ناصر شیرازی نے کمالیہ میں معروف صحافی ،ایڈیٹر ماہانہ العارف، سینئر تنظیمی رکن ارشاد حسین ناصر سے ان کی والدہ محترمہ کی ناگہانی وفات پر دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت کی دعا کے ساتھ ساتھ فاتحہ خوانی بھی کی ۔

علاوہ ازیں ناصرشیرازی نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سینئرتنظیمی دوست زاہد حسین مہدوی کے گھر جا کر ان کے والد بزرگوار کی رحلت پر افسوس و تعزیت کا اظہار کیا ،دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی بھی کی ، اس موقع پرجامعہ بعثت کے پرنسپل مولانا مہدی کاظمی ، ملک لعل حسین، پروفیسر محسن اور آئی ایس او کے اراکین بھی موجود تھے ۔

وحدت نیوز(گلگت) صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین گلگت میں ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں برادران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔پروگرام کا مقصد حلقہ دو کی تنظیم سازی کے حوالے سے تھا ۔ جس میں برادر شعیب کمال حلقہ  2 کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں ۔

 پروگرام سے مرکزی تنظیم سازی محمد جان علی شاہ نے خطاب کیا اور کہا کے برادر شعیب کمال سے پرامید ہیں کہ وہ حلقہ دو کی نمائندگی بہترین انداز میں کریں گے ۔پروگرام سےشیخ  علی حیدر سینئررہنما ایم ڈبلیو ایم  نے خطاب کیا اور برادر شعیب کمال کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ برادر شعیب کمال سے ہماری بہت سے امیدیں وابستہ ہیں اور پارٹی فعالیت کے لئے بہترین انداز میں کام کریں گے ۔

پروگرام سے رکن شوری عالی برادر عارف قمبری نے خطاب کیا اور مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پارٹی کو حلقہ دو میں پہلے سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے اور ہم پر امید ہیں کہ ان شاء اللہ برادر شعیب کمال اپنی اس ذمہ داری کو بخوبی نبھائیں گے اور پارٹی کو مزید فعال کرنے کی کوشش کریں گے ۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام آج ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ملت جعفریہ محب وطن ہے جس نے ہمیشہ حسینیت کی راہ میں اور وطن سے محبت کے جرم میں اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا ہے ہم نے اب تک ہزاروں شہیدوں کی لاشیں اٹھائی ہیں اور اپنے عظیم شہداء کو سبز ہلالی پرچم میں تدفین کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ ایک ہفتے سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے مزار کے سائے میں شیعہ مسنگ پرسنز کی فیملیز اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے احتجاج کر رہی ہیں۔ ریاستی ادارے اس بوڑھے ماں باپ کی فریاد کو سنیں جس کا جوان بیٹا اغوا کیا گیا۔ ان معصوم بچوں کی پکار کو سنیں جن کے باپ مسنگ ہیں۔

أنہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاستی ادارے مسنگ پرسنز کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کریں۔ ملت یہ توقع رکھتی ہے کہ ریاستی ادارے بارہ روز کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے مسنگ پرسنز کی بازیابی کے لئے قدم اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئینی ادارے پولیس اور عدلیہ کے ہوتے ہوئے مسنگ پرسن کا ایشو ریاستی اداروں کی بدنامی کا سبب بن رہا ہے ہے اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اسے علی الاعلان پولیس گرفتار کرے اس کے خلاف اس کے جرم کے مطابق مقدمہ درج کریں اور اسے عدالتوں میں پیش کیا جائے ہم کسی مجرم کی حمایت کے لیے نہیں نکلے بلکہ ان بے قصور لوگوں کی آواز بن کر نکلے ہیں کہ جن کی فریاد سننے والا کوئی نہیں ہے۔اس موقع پر مظاہرے سے برادر منصب علی بروہی، اللہ بخش اور نذیر حسین جعفری نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(ملتان) جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام لاپتہ شیعہ نوجوانوں کی بازیابی کیلئے نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ ابوالفضل العباس سے چوک کمہاراں تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے چوک کمہاراں والا پر احتجاجی علامتی دھرنا دیا۔ دھرنے کے شرکا نے لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے رہنما علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ ہمارا یہ علامتی دھرنا لاپتہ شیعہ عزاداروں کے حوالے سے ہے جنہیں کئی سالوں سے ریاستی اداروں نے لاپتہ کیا ہوا ہے، ہماری یہ تحریک آئین کے آرٹیکل دس کی بحالی کیلئے ہے اس کے مطابق اگر ریاست میں موجودکسی شخص کو گرفتار کیا جائے تو 24 گھنٹوں میں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ مگر افسوس کے ساتھ کئی سالوں سے ہماری یہ آئینی تحریک چل رہی ہے۔ ہماری مائیں اور بہنیں روڈوں پر آکر بیٹھتی ہیں۔ مگر افسوس کے ساتھ ملکی وزیر اعظم، آرمی چیف، چیف جسٹس آف پاکستان ہماری باتوں پر کان نہیں دھرتے ہیں۔ ملک میں مسنگ پرسن کے مسئلہ پر بین الاقوامی سطح پر ملکی بدنامی باعث بن رہا ہے حکومت کو اس کی کوئی پروا نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ مسنگ پرسن کی بہت سی مائیں اپنے بچوں کے انتظار میں نابینا ہو گئی ہیں اور لاپتہ افراد میں سے بہت سے ایسے والدین ہیں جو اپنے پیاروں کی بازیابی کی راہ دیکھتے ہوئے اس دنیا سے چلے گئے ہیں۔ لیکن ریاست مدینہ کی بات کرنے والوں کو کوئی پرواہ نہیں۔ ہماری احتجاجی تحریک جاری ہے جب تک آخری مسنگ پرسن کو بازیاب نہیں کرایا جاتا یہ احتجاج جاری رہے گا۔ خوشاب میں آج پھر ایک شیعہ نوجوان کو مسنگ کر دیا گیا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

رہنماؤں نے کہا کہ احتجاجی دھرنے کے شرکا سے اظہار یکجہتی کیلئے11 اپریل بروز اتوار ملک بھر میں مسنگ پرسن کی بازیابی کیلئے بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور ملک کے مختلف شہروں کی اہم شاہراوں پر علامتی احتجاجی دھرنے دیئے جائیں گے۔ اس موقع پر علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا ہادی حسین ہادی، مولانا غلام جعفر انصاری، فخر نسیم صدیقی، ثقلین ظفر، عاطف حسین اور دیگر موجود تھے۔


 وحدت نیوز(کراچی)صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ و دعا کمیٹی کراچی کے زیر اہتمام ہفتہ وار دعائے توسل اور عظیم الشان عظمت معصومین علیہ السّلام کانفرنس محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد ہوئی جس میں دعائے توسل کی تلاوت کی سعادت قاری فصیح الحسن شیراز نے حاصل کی بعد از ایک عظیم الشان عظمت معصومین ع میں نظامت کے فرائض بردار ناصر الحسینی ، ابوطالب نے انجام دئیے جبکہ مہشور ومعروف علماء ، شعراء ، منقبت خواں ، سید ناصر آغا ، عزادار حسین ، آغا ذیشان ، اختر شیرازی ، عدنان جعفری ، اسد جعفری ، نقی لاہوتی  ، ظہیر جارچوی ، فصیح الحسن شیراز ، سلیم شمشاد ، حکیم فیض سلطان قادری ،علی رضا جعفری نے شرکت کی اور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اصغر تقی بھی کانفرنس میں موجود تھے۔ عظمت معصومین کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی ، علامہ سجاد شبیر رضوی دعا کمیٹی کراچی کے رکن ، پروفیسر ڈاکٹر حکیم سید نصر عسکری ، علی حیدر شاہ ، قمر عباس رضوی دعا کمیٹی رکن ، سبطین نقوی ، اقلیتی برادری بشپ خادم بھٹو ، پنڈت میکش کمار ، گرومہاراج سنی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔

اس موقع پر علامہ احمد اقبال رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں معصومین کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے وقت یزیدیوں کے خلاف عمل پیرا ہونا چاہیے ماہ شعبان رحمتوں وبرکتوں کا مہینہ ہے اس ماہ میں آئمہ معصومین کی ولادتوں کے سلسلہ ہیں خدا وند کریم اس ماہ کی برکت سے اپنے بندوں پر خصوصی لطف و کرم کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے شیعہ مسنگ پرسن کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے رائیں تک رہیں ہیں لیکن ان کا کچھ پتہ نہیں ریاست پاکستان اس۔معاملے میں آخر کیوں بے بس نظر آتی ہے اگر لاپتہ افراد کسی جرم میں ملوث ہیں تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔انہوں نے وفاقی حکومت، چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ وہ شیعہ لاپتہ افراد کو جلد از جلد بازیاب کرائیں ۔

وحدت نیوز(کراچی) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی کی قیادت میں پی پی پی کےوفد کی مجلس وحدت مسلمین کے دفتر آمد۔ وفد میں پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری اور این اے 249 سے پی پی پی کے امیدوار قادر خان مندوخیل بھی شامل تھے۔ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کےسیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری اور علی انور جعفری سمیت دیگر رہنماؤں نے پی پی پی وفد کا استقبال کیا ۔این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں ایم ڈبلیو ایم کےنامزد امیدوار علامہ مبشر حسن بھی ملاقات میں موجود تھے۔

پی پی پی کے وفد نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں سے این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پی پی امیدوار قادر خان مندوخیل کی حمایت کرنے کی درخواست کردی ہے ۔ ملاقات کےبعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے رہنما اور نامزد امیدوار علامہ مبشرحسن نے کہاکہ ماضی میں ایم ڈبلیوایم نے اس حلقے سے پی ٹی آئی کی حمایت کی تھی ۔این اے 249  میںگزشتہ ڈھائی سالوں میں بنیادی کام نہیں ہوئے۔این اے 249 حلقے کے عوام کے انصاف کے ساتھ نا انصافی ہوئی۔حلقے کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔حلقے میں سڑکوں، سوریج اور تعلیمی حوالے سے کوئی کام نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہاکہ حلقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کی متعلقہ حکومت پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔این اے 249 حلقے پی ٹی آئی کے امیدوار جیتنے کے بعد نظر نہیں آئے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کی گزارشات کو پولیٹیکل کونسل میں رکھیں گے۔این اے 249 میں کسی بھی جماعت کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا اعلان صوبائی پولیٹیکل کونسل کے اجلاس کے فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔

پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کو حلقے این اے 249 میں مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں ۔این اے 249حلقے میں امیدوار کا فنڈ ترقیاتی کاموں میں لگتا نظر نہیں آیا۔وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے حلقے میں کافی ترقیاتی کام کروائے گئے۔الحمد اللہ این اے 249 میں 100 سے زائد کانر میٹنگ کر چکے ہیں ۔

وقار مہدی نے مزید کہا کہ انشاء اللہ ضمنی انتخابات حلقہ این اے 249 پاکستان پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی۔پی پی پی کورٹ آف کنڈکٹ کے تحت حلقے میں انتخابی تحریک چلا رہے ہیں ۔فیصل واڈا کڑوڑوں روپے کے فنڈ کہا لے گئے ۔این اے 249 فیصل واڈا کا احتساب کیاجائے ۔پی ڈی ایم الیکشن الائنس نہیں ہم اس حلقے سے انتخابات لڑیں گے۔حلقے میں پی پی پی کے امیدوار کی پوزیشن اچھی ہے ۔

پی پی پی کے نامزد امیدوار قادر خان مندوخیل نے کہاکہ  2018 کے الیکشن کے بعد سےفیصل واڈا غائب ہیں ۔پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے حلقےمیں 2 ارب کےترقیاتی کام جاری ہیں ۔

وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین کے رکن جی بی اسمبلی اورصوبائی وزیر زراعت کاظم میثم سے ریجنل مینیجریوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن گلگت بلتستان فیصل خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اسکردو میں سب ویئر ہاؤس اور مزید یوٹیلٹی سٹورز کھولنے پر اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم سے ریجنل مینیجریوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن گلگت بلتستان فیصل خان نے ملاقات کی۔ اس دوران سکردو میں عوام الناس کی سہولت کے لئے مزید سٹورز کھولنے پر اتفاق ہوا۔ صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ مہنگائی کے دور میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خورد و نوش انکو ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچا رہا ہے۔

کاظم میثم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے لئے سات ارب اسّی کروڑ کی سبسڈی دی ہے، جو تاریخ کی سب سے بڑی سبسڈی ہے۔ عوام اس پیکیج سے بھرپور استعفادہ حاصل کریں۔ اس موقع پر ریجنل مینیجر فیصل خان نے کہا کہ انہوں نے سکردو میں تمام سٹوروں پر باقاعدگی سے سبسڈائز اشیائے خورد و نوش کی سپلائی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل قریب میں سکردو میں ایک سب ویئر ہاوس کھولنا چاہتے ہیں، جس سے پورے بلتستان ریجن میں اشیائے خورد و نوش کی قلت پوری ہوگی۔ صوبائی وزیر نے یوٹیلٹی سٹورز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے سب ویئر ہاوس کے لئے سرکاری گودام فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree