وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری سیاسیات علی حسن نقوی نے وحدت ہاوس سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ شہیدوں کا پاک لہو قوم کو ان دہشت گردوں کے خلاف لڑنے کی مزید قوت و استقامت عطا کرتا ہے اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان کے ادارے ان بھارتی اور اسرائیلی پروردہ دہشت گردوں کو انکی منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ کاروائی سے واضح ہے کہ دہشتگرد اب نزاعی حالت میں ہیں اور انکی ہمت ٹوٹ چکی ہے۔اب وہ وقت دور نہیں جب ملک سے آخری دہشتگر کا بھی صفایا ہو جائیگا۔سید علی حسین نقوی نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت رینجرز کو پنجاب میں کراچی کی طرح آپریشن کا اختیار دے دیتی تو قوم کو اس سانحہ سے بچایا جا سکتا تھا مگر مسلم لیگ ن کی حکومت کا دہشتگردوں اور کالعدم جماعتوں کے لیئے نرم گوشہ دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بن رہاہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر دہشت گردوں اور کالعدم جماعتوں کے خلاف فوری سخت کاروائی کرتے ہوئے اس سانحہ میں ملوث مجرموں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا نہ دی گی تو شہداء پاکستان کو انصاف دلانے کی خاطر مجلس وحدت مسلمین نا اہل حکمرانوں کے خلاف بھرپور احتجاج کا راستہ اختیار کرے گی۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے لاہور میں مردم شماری ٹیم پر خودکش حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے نوجوانوں اور سول ملازمین کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے المناک واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی طرف سے جہادی تنظیموں کو قومی دھارے میں لانے کی خواہش کے بھیانک نتائج اسی طرح سامنے آتے رہیں گے۔دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کی کامیابی میں سب سے بڑی رکاوٹ وہ سہولت کار ہیں جو کالعدم جماعتوں سے ہمدردی کا برملا اظہار کرتے ہیں اور حکومت ان پر ہاتھ ڈالنے میں بے بس بنی ہوئی ہے ۔ملک دشمنوں کو اس طرح کی بزدلانہ کارائیوں سے باز رکھنے کے لیے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور آپریشن انتہائی ضروری ہے۔ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ایک ناقابل تلافی نقصان ہے جسے روکنے کے لیے حکومتی اقدامات کوتسلی بخش قرار نہیں دیا جا سکتا۔انہوں نے کہا مردم شماری اور پولیوٹیموں پرحملے اور دہشت گردی کے دیگر واقعات قومی فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش ہے۔اس طرح کے ناپاک عزائم کو راہ کی رکاوٹ نہ بننے دیا جائے۔مردم شماری کا عمل ہر حال میں مکمل کیا جانا چاہیے۔آپریشن رد الفساد کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے اسی قوت کے ساتھ نیشنل ایکشن پلان پر بھی عمل درآمد ضروری ہے۔نیپ پر موثر عمل درآمد کیے بغیر آپریشن رد الفساد سے مطلوبہ نتائج کی توقع سعی لاحاصل کے سوا کچھ نہیں۔حکومت سیاسی ضرورتوں پر قومی سلامتی کو مقدم رکھے۔سیاسی حیثیت مضبوط کرنے کے لیے کالعدم جماعتوں کے کندھے استعمال کرنے کی بجائے قوم کی طرف ہاتھ بڑھایا جائے۔انہوں نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ آپریشن رد الفساد کو رُخ کالعدم جماعتوں اور دہشت گردوں کے ان سہولت کاروں کی طرف موڑا جائے جو حکومتی صفوں میں بیٹھ کر دہشت گرد گروہوں کا دفاع کرنے میں مصروف ہیں۔
وحدت نیوز(ہری پور) مجلس وحد ت مسلمین خیبر ختونخواکے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ محمد اقبال بہشتی نے پارا چنار دھماکہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے اگر دہشت گردی کے خلاف گذشتہ ا ٓپریشن کامیاب ہوتے تو آج نام بدل بدل کر نئے آپریشن شروع کرنے کی نوبت نہ آتی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے شیعہ رہنما نیئرعباس جعفری کی رہائش گاہ پر ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ وحید عباس کاظمی نصرت شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کے تعاون سے پالے ہوئے دہشت گردوں نے بے گناہ مسلمانوں کا خون بہا کر رجب کے مقدس ماہ کی حرمت کو پامال کیا ہے اس ماہ میں تو کفار اور مشرکین بھی خون بہانا جائز نہیں سمجھتے تھے افغانستان سے ملحقہ سرحد کے علاقہ میں پے درپے وارداتیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان میں داعش موجود ہے حکومت کے اس حوالے سے بیانات میں تضادات ہیں کبھی انکار کرتی ہے تو کبھی اعتراف کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ حکومت کی کمزور گرفت کی وجہ سے دہشت گرد بے گناہ لوگو ں کے خون سے کھیل رہے ہیں پارا چنار وہ علاقہ ہے جہاں جب چھ ایجنسی میں پاکستانی پرچم سرنگوں تھے اور طالبان کا ہولڈ تھا تو پارا چنار کے محب وطن عوام نے اس وقت بھی پرچم کو سرنگوں نہیں ہونے دیا آج ان کو ان کی حب الوطنی کی سزا دی جارہی ہے اور شہید ہونے والوں کے لواحقین کو احتجاج تک کا حق حاصل نہیں اور احتجاج کرنے والوں کو شہید اور زخمی کیا جارہاہے تازہ واقعہ میں بھی شہید ہونے والوں کے چھ لواحقین کو گولیاں مار کر زخمی کیا گیا ان کا قصور صرف یہ ہے کہ انھوں نے دہشت گردوں کے خلاف احتجاج کیا ردالفساد آپریشن کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اگر پہلے آپریشن کامیاب ہوتے تو آج نام بدل کرنئے آپریشن کی ضرورت نہ پڑتی نئے نئے ناموں پر نئے ڈرامے کیے جارہے ہیں انھوں نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ سابقہ راحیل شریف داعش بنانے والے امریکہ اسرائیل اتحاد کے سربراہ بن گئے ہیں ۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین عباس پورہ یونٹ کے زیراہتمام سانحہ پارہ چنار کے خلاف چوک شاہ عباس پر احتجاجی مظاہرہ اور شہدائے پارہ چنار کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ احتجاجی مظاہرہ کی قیادت حسنین علی کربلائی اور عشرت عباس نے کی۔ مظاہرین نے سانحہ پارہ چنار کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنما حسنین کربلائی نے کہا کہ پاراچنار میں شیعہ نسل کشی جاری ہے، کرم ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ اور سکیورٹی فورسسز پاراچنار کے مظلوموں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں، ہم پاراچنار کے مظلوم عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، پاراچنار کے عوام پاکستان کی دفاعی فرنٹ لائن ہے، دشمن کی نظریں اس علاقے پر عرصے سے ہیں لیکن یہاں کے محب وطن غیور عوام نے ہمیشہ ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کا جواںمردی کے ساتھ مقابلہ کر کے خاک میں ملایا، یہاں کے باسیوں کو حب الوطنی کی سزاء دی جا رہی ہے، مظاہرے کے آخر میں شہدائے پارہ چنار کے لیے شمعیں بھی روش کی گئیں اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔
سانحہ پاراچنار کیخلاف اسکردو میں بھرپورعوامی احتجاجی جلسہ، ایف سی اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن کی جانب سے سانحہ پاراچنار کے خلاف احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کے باوجود دہشت گردوں کے سامنے حکومت بے بس اور لاچار ہے۔ صرف لفظی آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان کا ہونا کافی نہیں بلکہ عملی طور پر دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو قلع قلمع کرنے کی ضرورت ہے۔ حکمرانوں کی نااہلی اور عوام کے تحفظ میں بری طرح ناکامی نے عوام کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ دراصل یہ حکمرانوں کی خیانت کاری کا نتیجہ ہے۔ مفاد پرست اور عوامی امور سے لاپرواہ، کرپٹ گروہ ملک کو لوٹ کر بیرون ممالک اربوں ڈالر کے جائیداد بنانے کیلئے حکمران بن کر جھوٹے دعوئے کرنے والے ہیں۔ آرمی چیف اور سکیورٹی اداروں کے سربراہان کو خبردار کیا گیا کہ وہ عوامی امور میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے میں مصلحت کاشکار نہ ہوں۔ پاراچنار میں نہتے شہریوں پر ایف سی کی طرف سے فائرنگ نے ثابت کردیا کہ ان میں بھی ایسے عناصر شامل ہیں جو تکفیری دہشت گردوں کے ایماء پر کچھ بھی کر گزرنے کیلئے تیار ہیں۔ آرمی چیف کو چاہئے کہ ان ذمہ داران کو عوام میں بے نقاب کریں اور انکو ایسی کڑی سزا دلائی جائے کہ پھر کوئی کالی بھیڑ عوام میں سکیورٹی اداروں کے بارے میں مایوسی پھیلانے والی حرکات کا سوچ بھی نہ سکیں۔
احتجاجی جلسے سے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی سمیت ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ احمد علی نوری، آئی ایس او بلتستان کے صدر سید اطہر موسوی، ایم ڈبلیو ایم ضلع اسکردو کے سربراہ مولانا فدا علی ذیشان، مولانا ذوالفقار عزیزی، تحصیل گمبہ کے سیکرٹری جنرل مولانا علی محمد کریمی، سینئر رہنما مولانا فدا علی عابدی اور دیگر نے خطاب کیا۔
احتجاجی جلسے میں قرارداد پیش کی گئی جن میں پاراچنار میں دہشت گردی کے واقعے اور ایف سی کی طرف سے فائرنگ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی گئی۔ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق اور سی پیک میں برابر کا حصہ دینے کا مطالبہ کیا گیا اور جنرل راحیل شریف کو متنازعہ فرقہ وارانہ اتحادی فورس کی سربراہی سے روکنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ کئی دنوں تک اخبارات کی بندش پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انکی آمرانہ ذہنیت کو ضیاءالحق سے تشبیہہ دی اور ایسے اقدام کو برداشت نہ کرنے کا بھی اعادہ کیا گیا۔ احتجاجی جلسے میں صحافیوں سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ آپ عوام کی آواز بنیں، عوام آپ کے مسائل پر شانہ بشانہ ہونگے۔ ویمن ٹریفیکنگ ایشو میں ملوث اسمبلی ممبران کے حوالے سے مطالبہ کیا گیا کہ آزادانہ جے آئی ٹی تشکیل دیکر اسکی شفاف انکوائری کرائی جائے اور علاقے کو بدنام کرنیوالے کالے کرداروں کو عوام میں لایا جائے۔ اس سلسلے میں خبر دینے والے رپورٹر پر دہشت گردی ایکٹ لگا کر ہراساں کرنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ جی بی کے عوامی اراضی کو خالصہ سرکار قرار دیکر ہتھانے کے عمل کی بھی پرزور مذمت کی گئی اور حکومت کو خبردار کیا گیا کہ عوام کو معاوضہ ادا کئے بغٖیر ایک انچ پر بھی قبضہ کرنے نہیں دیا جائیگا۔ اس کے ساتھ ساتھ پرامن شہریوں خصوصا شگر کے عالم دین شیخ فدا حسین عابدی اور آئی ایس او کے صدر کو شیڈول فور میں ڈالنے کو صوبائی حکومت کی تنگ نظری اور تعصب قراردے کر اسکی بھی شدید مذمت کی گئی۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری سیاسیات علی حسن نقوی نے پولٹیکل کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاراچنار کے شیعہ مسلمانوں کو پاکستان سے وفاداری اور محبت کی سزا دی جا رہی ہے، مکمل منصوبہ بندی کے تحت مسلسل یہاں کے مظلوم محب وطن شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اگر پاراچنار میں ہونے والے دہشتگردی کے متعدد سانحات پر دہشتگرد عناصر اور انکے سہولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لاکر کیفر کردار تک پہنچایا جاتا تو آج ایک بار پھر پاراچنار کی سرزمین مظلوم شیعہ مسلمانوں کے خون سے رنگین نہیں ہوتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی نواز حکومت اور ادارے امریکی سرپرستی میں بننے والی نام نہاد غیر اسلامی سعودی فوجی اتحاد میں شامل ہو کر دوسرے ممالک کی تحفظ کیلئے بے چین ہونے کے بجائے پاکستان اور اسکی مظلوم عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کو یقینی بنانے کی فکر کریں، جو کہ امریکی سعودی نمک خوار دہشتگرد عناصر کے ہاتھوں مسلسل دہشتگردی کا شکار ہو رہی ہے نحہ پارا چنار میں ملوث دہشتگرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔