The Latest
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کا ضلعی شوری اجلاس سنٹرل سیکرٹریٹ بنی گالہ میں منعقد ہوا، ضلعی شوری کے اجلاس میںمرکزی امام بارگاہ جی6/2 سے لے کر ڈی چوک تک یوم القدس ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا۔اور تمام زون سےعوامی شرکت کرنے کیلئے رابطہ مہم کو تیز کیا جائے گا۔ جس میں سوشل میڈیا اور لٹریچر سے بھی بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔
اجلاس میں مرکزی صدر عزاداری کونسل ملک اقرار حسین علوی، ایم ڈبلیو ایم کے پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین، مرکزی سیکرٹری تعلیم سید نجیب الحسن نقوی، صوبائی صدر پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی، ضلع اسلام آباد کے صدر اسد اللہ چیمہ سمیت اراکین ضلعی کابینہ اور اسلام آباد کے مختلف یونٹس اور رابطہ کمیٹیوں کے مسئولین کی بھرپور شرکت۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ولادیمیر زیلنسکی کی امریکی صدر کے سامنے بے بسی اور تذلیل ایک واضح پیغام ہے کہ جب کوئی قوم اپنی خودمختاری کا سودا کر لیتی ہے، تو عالمی طاقتیں اسے روندھنے میں دیر نہیں کرتیں۔ جو "اتحادی" کہلاتے ہیں، درحقیقت وہ غلام ہوتے ہیں جو صرف سامراجی طاقتوں کے اشاروں پر ناچتے ہیں۔ یوکرین کی سرزمین پر روس کی جنگ کسی اصول یا انسانیت کی خاطر نہیں تھی، بلکہ یہ عالمی طاقتوں کے مفادات کا کھیل تھا۔
مگر اب، جب جنگ میں یوکرین کو بدترین شکست کا سامنا ہے، وہی امریکہ جو کل تک جنگ کا سب سے بڑا حامی تھا، آج سارا ملبہ زیلنسکی پر ڈال کر خود کو امن کا چمپیئن ثابت کرنے میں مصروف ہے۔ یہ ایک کڑوی حقیقت اور کھلی عبرت ہے ان مہروں کے لیے جو امریکہ کے سحر میں مبتلا ہو کر اپنی پالیسیاں ترتیب دیتے ہیں اور اپنی خودمختاری داؤ پر لگا دیتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ امریکہ ان کا اتحادی ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ وہ محض عالمی طاقتوں کے مفادات کی بھینٹ چڑھنے والے مہرے ہوتے ہیں، جنہیں وقت آنے پر ٹشو پیپر کی طرح پھینک دیا جاتا ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) ماہ مبارک رمضان کے آغاز پر امت مسلمہ کے نام اپنے ایکس اکاؤنٹ سے جاری تہنیتی پیغام میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ تمام اہل ایمان کو رمضان المبارک کی آمد مبارک ہو! یہ بابرکت مہینہ اللہ تعالیٰ کی خاص رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا ذریعہ ہے۔ یہ عبادت، صبر، تقویٰ اور قربِ الٰہی کا مہینہ ہے، جس میں اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتیں نازل ہوتی ہیں۔یہی وہ مقدس وقت ہے جب قرآن کریم کا نزول ہوا اور ہمیں ہدایت کا راستہ عطا کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ روزہ ہمیں صبر، شکر اور دوسروں کی تکالیف کا احساس سکھاتا ہے۔ یہ مہینہ نیکیوں میں سبقت لے جانے، دلوں کو جوڑنے، محتاجوں کا خیال رکھنے اور اللہ تعالیٰ کے قریب ہونے کا بہترین موقع ہے۔آئیے! اس رمضان کو اپنے گناہوں کی بخشش، نیک اعمال میں اضافہ، اور اپنے دلوں کی پاکیزگی کا ذریعہ بنائیں۔ نماز، تلاوتِ قرآن، درود و استغفار اور صدقہ و خیرات کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کریں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کے روزے، عبادات اور دعائیں قبول فرمائے اور ہمیں رمضان کی برکتوں سے مالامال کرے۔ الٰہی آمین!
وحدت نیوز(کھرمنگ) ماہ مبارک رمضان میں تبلیغ کی غرض سے ایران سے پاکستان آنے والے بلتستان سے تعلق رکھنے والے تین علمائے کرام کی جبری گمشدگی کے خلاف شاہراہ کرگل کھرمنگ پر احتجاجی دھرنا دے دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے علمائے کرام کی بازیابی کے مطالبے کیساتھ کھرمنگ پل کے سامنے شاہراہ کارگل ہر طرح کی ٹریفک کیلئے مکمل بند کرکے دھرنا شروع کرلیا گیا ہے۔ دھرنے میں کھرمنگ کے مختلف علاقوں کے علماء، عوام اور سر کردگان شریک ہیں۔
اغواء شدگان میں مولانا سید علی عباس رضوی ولد سید حیدر شاہ رضوی پاسپورٹ نمبر: AA9895965شناختی کارڈ نمبر:42101409559632۔مولانا غلام عباس ناصری ولد شیخ غلام حسین پاسپورٹ نمبر:EH1013364شناختی کارڈنمبر:42101298433633۔مولانا اختر علی ولد رستم علی پاسپورٹ نمبر:1803651شناختی کارڈ نمبر:7110263923655 شامل ہیں۔
صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع کھرمنگ اور ممبر گلگت بلتستان اسمبلی علامہ شیخ اکبر رجائی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم باعمل آغا علی عباس رضوی اور ساتھی علماءکے ساتھ ان کے اہل خانہ کا ایک مرتبہ رابطہ کروانے کے بعد دوبارہ غائب کردیا گیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس وقت ملک میں لاقانونیت اور فسطائیت کی انتہا ہے ، کسی عالم پر کوئی الزام ہےے تو عدالتیں موجود ہیں ، لیکن معلوم نہیں وفاق اور صوبائی حکومتیں بشمول سکیورٹی ادارے کس قانون اور آئین کے تحت ایسی فرعونی حرکتوں کے ذریعے اپنے لیئےنفرت کا سامان کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ اگر محب وطن علماء فی الفور رہا نہیں کیئے جاتے تو جگہ جگہ احتجاج پر مجبور ہوں گے، نون لیگ اور پی پی پی جنکی وفاق اور بلوچستان میں حکومتیں ہیں ان کے مرکزی اور مقامی رہنما عوام کو جوابدہ ہیں ،وہ کب تک ظلم و جبر اور فرعونیت پر خاموش تماشائی بنے رہیں گے ، مقامی سیاسی رہنما اپنے مرکزکے حکومتی ذمہ داروں سے پوچھیں اور آئیں مل کر ان علماء کی بازیابی کیلئے آواز اٹھائیں۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے ماہ مبارک رمضان کی آمد پر تمام عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوۓ کہا کہ یہ وہ با برکت مہینہ ہے کہ جسکے بارے میں رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم خطبہ شعبانیہ میں فرماتے ہیں" اے لوگو برکت رحمت اور مغفرت کا مہینہ تمہاری طرف آرہا ہے یہ ایک ایسا مہینہ ہے جو تمام مہینوں سے افضل ہے " اس ماہ میں انجام دیے جانے والا ہر عمل خیر اور چھوٹی سے چھوٹی نیکی بھی خداوند عالم کے ہاں بے حساب اجر و ثواب کی حامل ہے۔
انہوں نے کہا اللہ تعالی کا احسان ہے کہ ایک بار پھر ہم ماہ صیام کی رحمتوں اور برکتوں سے استفادہ کرنے والے ہیں اس ماہ میں اپنے دن اور رات کا بیشتر حصہ تلاوت قرآن ،عبادات دعا و مناجات اور تزکیہ نفس میں وقت صرف کیا جاۓ تاکہ خداوند کریم کے اس دسترخوان فیض و کرم سے اپنی بخشش و نجات کا ذیادہ سے ذیادہ سامان اکھٹا کر سکیں۔
انہوں نے کہا رمضان کریم تقوی الہی اور پرہیزگاری کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے یہ ایام تزکیہ نفس اور خود کو خدا کے لیے خالص کردینے کے ایام ہیں اس ماہ میں ایک خاص لطف یہ بھی ہے کہ انسان گناہوں سے بچنے اور خدا کا تقرب حاصل کرنے کی سعی کرتا ہے یہ ایک ایسی مشق ہے جو ہمیں باقی مہینوں میں بھی اعمال صالح بجا لانے کی ترغیب دلاتی ہے۔اللہ تعالی ہم سب کو اس ماہ مقدس کی رحمتوں برکتوں اور نعمتوں سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین
وحدت نیوز(پاراچنار)ریاستی اداروں کا مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ساتھ متعصبانہ رویہ اور سیاسی انتقام تیزی سے جاری ہے ،ضلعی صدر ایم ڈبلیوایم اور تحصیل چیئرمین پاراچنار آغائے مزمل حسین فصیح کے بعد اب ایک اور ضلعی رہنما آغائے شفیق حسین مطہری کو بھی بلاجواز طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آغائےشفیق مطہری کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ جناح اسٹیڈیم کراخیلہ روڈ پارہ چنار سے آمن فٹبال میچ سے واپس گھر جارہے تھے۔ان کا جرم بھی فقط مظلومین پاراچنار کے حق میں آواز بلند کرنا اور پرامن احتجاجی دھرنا دینا ہے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ پاڑہ چنار ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما آغا شفیق حسین مطہری کی گرفتاری خلاف قانون اور بلا جواز ہے، انہیں فی الفور رہا کیا جائے، آپ ایک پرامن اور اتحاد و یگانگت کی سوچ کے حامل عالم دین ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور مقامی انتظامیہ، سیکورٹی فورسز پر حملہ آور، ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں اور پرامن محب وطن شہریوں کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنا بند کرے۔
آغائےشفیق حسین مطہری کی جعلی مقدمہ میں گرفتاری ایک بزدلانہ فعل ہے۔کرم پولیس کےاس ظالمانہ فعل کی شدید مذمت کرتے ہیں بےگناہ اور جعلی مقدمات میں گرفتاریاں بند ہونے چائیےاور ایم ڈبلیوایم کےتمام گرفتار شدہ رہنماؤںاور تمام اسیران کو فوری رہا کیا جائے ۔
وحدت نیوز(پاراچنار)علامہ سید معین حسین الحسینی کو ایم ڈبلیو ایم پاراچنار کا قائم مقام ضلعی صدر مقرر کر دیا گیا۔ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخواہ علامہ جہانزیب علی جعفری نے ان کی تقرری کی باقائدہ منظوری دے دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاراچنار کے ضلعی صدر اور منتخب تحصیل میئر مزمل حسین فصیح کی بلاجواز اور ظالمانہ گرفتاری اور سنگین جھوٹے اور دہشت گردی کے جعلی مقدمات میں طویل اسیری کے باعث تنظیمی امور کی انجام دہی کیلئے علامہ سید معین حسین الحسینی کو ایم ڈبلیوایم ضلع پاراچنار کا قائم مقام صدر مقرر کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ پاراچنار وہ علاقہ ہے جہاں کہ غیرت مند شیعہ سنی عوام نے بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے مزمل فصیح کو اپنا میئر اور 2024 کے قومی انتخابات میں انجینئر حمید حسین کو ممبر نیشنل اسمبلی منتخب کرکے مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا تھا۔
وحدت نیوز(نصیر آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کربلائی امام بارگاہ مسجد حسینی ڈیرہ مراد جمالی کا دورہ کیا اور اس موقع پر زیر تعمیر مسجد امام بارگاہ اور مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی رابطہ دفتر کی تاسیس کے حوالے سے مشاورت کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی سیکریٹری سیاسیات سید عبدالقادر شاہ بخاری ضلعی صدر سید بہار شاہ اور پلاٹ وقف کنندہ حاجی ہدایت اللہ گورشانی و دیگر موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی بلوچستان کے نصیر اباد ڈویژن کا ہیڈ کوارٹر ہونے کے سبب انتہائی اہمیت کا حامل مرکزی شہر ہے۔ یہاں پر یونیورسٹی اور تعلیمی ادارے ہونے کے سبب علاقے کے اضلاع کے لئے تعلیم کا مرکز ہے۔ ڈیرہ مراد جمالی میں حاجی ہدایت اللہ گورشانی کی جانب سے مین روڈ پر شہر کے وسط میں 26 ہزار مربع فٹ زمین مسجد امام بارگاہ اور ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹریٹ اور دینی و فلاحی کاموں کے لیے وقف کرنا قابل تحسین اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ جلد ہی مومنین کے تعاون سے یہاں ایک دینی تعلیمی و تنظیمی مرکز قائم کیا جائےگا۔ اس مرکز کا قیام نصیر آباد ڈویژن اور شہر ڈیرہ مراد جمالی کے مومنین کے لئےخوشخبری ہوگی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ قائدوحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دورہ بلوچستان کے موقع پر اس پلاٹ کا جائزہ ہ لیا تھا ہم چاہتے ہیں کہ یہاں ایک بہترین دینی تنظیمی و تعلیمی مرکز قائم کیا جائے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دارالعلوم حقانیہ میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے المناک دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، جس میں اتحادِ بین المسلمین کے داعی مولانا حامد الحق سمیت چھ نمازی شہید ہوئے ہیں، یہ سانحہ پوری قوم کے لیے ایک گہرا صدمہ ہے اور ہر محبِ وطن پاکستانی اس غم میں برابر کا شریک ہے، مولانا حامد الحق شہید نے ہمیشہ امتِ مسلمہ میں اتحاد و یکجہتی کے فروغ کے لیے کام کیا اور ملت کو جوڑنے کی جدوجہد میں مصروف رہے، دشمن جانتا ہے کہ جہاں سے وحدت و اخوت کا پیغام بلند ہوتا ہے وہیں پر وار کرنا ہے تاکہ امت کو تقسیم کیا جا سکے لیکن ہم بحیثیتِ قوم، اس چال کو ناکام بنائیں گے اور ہر قسم کی فرقہ واریت اور انتشار کے خلاف متحد رہیں گے، اس المناک سانحے پر دارالعلوم حقانیہ کے ذمہ داران، شہداء کے اہلِ خانہ اور پوری امتِ مسلمہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
اللّٰہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت باہمی اختلافات سے بالاتر ہو کر ملّی وحدت کو مضبوط کرنے کا ہے، جس سے ملک دشمن عناصر کو ایک واضح اور مضبوط پیغام جائے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے ہمیں ایک قوم بننا ہو گا اور اس کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے، اپنے ماضی سے سیکھنا ہو گا اور دشمن کے عزائم کو پہچان کر اسے ناکام بنانا ہو گا کہ اتحاد ہی ہماری اصل قوت وطاقت ہے اور اسی کے ذریعے ہی ہم ایک مضبوط اور پُرامن پاکستان کی بنیاد رکھ سکتے ہیں، اللہ رب العزت پاکستان کی حفاظت فرمائے اور ہمیں ہر فتنے سے محفوظ رکھے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین نے لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ضلع کرم پاراچنار کے مسافروں کی باقی رہ جانے والی 6 میتیں آج 28 فروری کو پاکستان پہنچنے پر وصول کیں۔جاں بحق افراد میں سراج الدین۔حیدر ثقلین۔آصف علی۔انیس خان۔اشفاق حسین اور نصرت خان شامل تھے۔
انجینئرحمید حسین نےاس المناک سانحے پر گہرے رنج وغم اور لواحقین سے دلی افسوس وہمدردی کا اظہار کیا ہے، پاکستانی جوانوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع حکمرانوں کی عوامی مسائل سے مسلسل عدم توجہی اور ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے، جب ملک میں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع میسر نہیں ہونگے تو وہ اس طرح خطرناک راستے اختیار کرتے ہوئےاپنی جانیں گنوانے پر مجبور ہونگے اور انسانی جانوں کے گھناؤنے جرم میں ملوث مافیا کے ہاتھوں اپنا جانی و مالی نقصان اٹھاتے رہیں گے، آج بھی میتوں کو پشاور سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پارا چنار پہنچایا جائےگا۔