The Latest
وحدت نیوز(سکردو) ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے مختلف جامعات میں لوگ حضرت امام حسین علیہ السلام کا ذکر کر رہے ہیں جبکہ کتنی بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ قراقرم یونیورسٹی میں یوم حسین منانے پر ہنگامہ برپا ہیں۔ قراقرم یونیورسٹی گلگت بلتستان کے لوگوں کی یونیورسٹی ہے اس میں یوم حسین منانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے جو یونیورسٹی انتظامیہ کی اسلام دشمن پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہم طلبہ کی جانب سے پیر کے روز دی جانے والی احتجاجی کال کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ طلبہ کے خلاف کی جانے والی ایف آئی آر کو جلد سے جلد ختم کیا جائے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی کی قیادت میں ایک وفد نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پشتونخوا میپ کے صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان، تحریک انصاف اور بی این پی کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، صوبائی سیکرٹری روابط سید گلزار علی شاہ، صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید حسن ظفر، ڈاکٹر فرحان علی و دیگر موجود تھے۔ ملاقات میں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی فعالیت پر مشاورت کی گئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آئین کی بالادستی کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ موجودہ جعلی مینڈیٹ کی حامل نام نہاد جمہوری حکومت کے دور میں ہزاروں سیاسی قیدی انتقامی کارروائی کے نشانے پر ہیں۔ عوام جعلی مینڈیٹ کے حامل حکمرانوں سے بیزار ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان عوام کی ترجمان بن کر عوام کی مشکلات حل کرنا چاہتی ہے۔ ارباب اقتدار کی عوام کی آواز کو دبانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔ اس موقع پر کبیر افغان نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر عوام نے لبیک کہا۔ یہ الائنس انتخابات میں عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو بے نقاب کرے گا۔
وحدت نیوز(گلگت)چیئرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل ایوب شاہ اور دیگر ممبران کونسل اقبال نصیر،شیخ احمد علی نوری ،سید شبیہ الحسنین،عبد الرحمٰن،حشمت اللہ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ سوست ڈرائی پورٹ پر تاجروں کا معاشی قتل بند کیا جائے۔سوست میں گلگت بلتستان کے تاجر عدالتی فیصلے پر گذشتہ چار روز سے عملدرآمد کے لیے دھرنے میں بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوست بارڈر پر پچھلے کئ روز سے جاری دھرنے کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور صوبائی حکومت کسٹم حکام، ایف بی آر اور وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ عدلیہ کے فیصلوں پر جلد سے جلد عملدرآمد کروائیں اور تاجروں کے مسائل حل کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین سرحدی تجارت کسٹم،کلٹرز حکام کی طرف سے آئے روز ٹیکسس کے بے تحاشا اضافے اور کسٹم حکام کی ہٹ دھرمی سے بارڈر ٹریڈ سے منسلک افراد سخت مشکلات سے دو چار ہوگئے ہیں خاص کر چھوٹے تاجر شدید مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔اس سلسلے میں ممبران کونسل جلد وفاقی حکومت کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے لئے جلد مراسلہ ارسال کریں گے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارا چنار میں وہ قوتیں فتنہ کھڑا کر رہی ہیں جنہیں امن کی نہیں جنگ کی ضرورت ہے۔ کرم ایجنسی میں امن پسند لوگ بستے ہیں۔یہاں اسلحہ کی فیکٹریاں ہیں اور نہ ہی منشیات کے اڈے ہیں۔پارا چنار کے حالیہ پرتشدد واقعات میں بارہ افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔پارا چنار پر چاروں طرف سے حملے کیے جا رہے ہیں۔صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پارا چنار میں امن و امان کے قیام میں ناکام نظر آتے ہیں۔میڈیا پر پارا چنار کے کشیدہ حالات نہیں دکھائے جا رہے۔حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس جنگ کو بلاتاخیر روکا جائے۔کرم ایجنسی میں شیعہ سنی وحدت کا عملی مظاہرہ انتخابات 2024میں سب نے دیکھا اور سراہا گیا ہے۔ہم نے اتحاد کے لیے بیس ہزار لاشیں اٹھائی ہیں لیکن کبھی اسلحہ نہیں اٹھایا۔ہم پارا چنار میں مکمل امن چاہتے ہیں۔
ضلع کرم سے ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نے کہا ضلع کرم جنگ کی آگ میں جل رہا ہے۔ علاقے کے امن کے لیے پارلیمنٹ کے ہر اجلاس میں آواز بلند کرتا ہوں لیکن ایسا لگتا ہے جیسے کوئی سننے کو تیار نہیں۔کرم ایجنسی کے لوگوں پر یہ جنگ زبردستی مسلط کی گئی ہے۔خطے کے عوام کا یہ دو ٹوک فیصلہ ہے کہ کسی دوسری قوت کو کرم ایجنسی میں آنے کی اجازت نہیں دیں گے۔زمین کے ایک ٹکڑے کے لیے انسانی جانوں کا بے دریغ قتل آخر کس کے ایما پر کیا جا رہا ہے۔یہ جنگ کیوں چھیڑی گئی ہے ۔ایک دن تمام مسالک مل کر امن مارچ کرتے ہیں اگلے روز نادیدہ طاقتوں کے ذریعے فتنہ برپا کر کے جنگ چھیڑ دی جاتی ہے اور لاشیں گرنے لگتی ہیں۔کئی دنوں سے پارا چنار میں جنگ جاری ہے۔حکومت اپنی رٹ منوانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ پارا چنار کے عوام کا واحد مطالبہ ہے کہ وہاں امن قائم کیا جائے ۔ہمارے لوگوں سے جینے کا حق اور سکون نہ چھینا جائے۔
پریس کانفرنس میں وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی ، مرکزی رہنما ایم ڈبلو ایم ملک اقرار حسین علوی ، رہنما مجلس علما ء مکتب اہلبیت علامہ عیسی امینی ,پروفیسر شبیر سمیت دیگر علماء اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی عہدیداران بھی شریک تھے۔
وحدت نیوز(سکردو)اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارا چنار میں لگائی گئی آگ پورے ملک میں پھیل سکتی ہے۔ زمینی تنازعہ کو مسلکی تنازعہ قرار دینا انتہائی خطرناک ہے۔ سکیورٹی ادارے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری حالات کو کنٹرول کریں۔ سرحدی علاقوں میں اس طرح کا تصادم کوئی بڑے طوفان کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔ پارا چنار پر حملے صرف آج نہیں بلکہ ماضی میں بھی ہوتے رہے۔ امن اتحاد کی فضا قائم کرنے کی بجائے ملک میں نفرتیں پیدا کی جا رہی ہیں۔ ہم کے پی گورنمنٹ سے بھی مطالبہ کرتے کہ فوری طور پر مداخلت کرکے حالات کو قابو میں لائیں۔
ملک کسی بھی تفریق اور تصادم کا متحمل نہیں ہے۔ سکیورٹی اداروں کی حالیہ معاملے میں بھی غفلت نظر آ رہی ہے۔ سیاسی کارکنان سے فرصت ملی ہے تو سکیورٹی ادارے ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے بھی سنجیدہ ہو جائیں۔ ایک طرف ملک سفارتی طور پر تنہائی کا شکار ہو رہا ہے تو دوسری طرف داخلی عدم استحکام کی طرف مسلسل بڑھ رہا ہے۔ منہگائی، بے روگاری، عدم استحکام، معاشی بحران، ناامنی، علاقائی لسانی اور مسلکیں نفرتیں پنپ رہی ہیں۔ ان علائم پر آنکھیں بند کرکے سب ٹھیک ہے کہنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ تمام معاشی و سماجی معیارات کو جانچیں تو ملک مسلسل مشکلات کی طرف جا رہا ہے۔ انکی روک تھام کے لیے اقدامات ناگزیر ہے۔
وحدت نیوز(سکردو)اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے طلباء ہو یا روزگار کی تلاش میں دوسرے شہروں میں جانے والے نوجوانان ان پر عرصہ حیات تنگ کرنے کا سلسلہ ایک عرصے سے جاری ہے۔ یہ سلسلہ نہ رکا تو اسکے بھیانک نتائج نکلیں گے۔ پنجاب پولیس نے جس انداز میں اس کیس کی پیروی شروع کی ہے اس سے لگتا ہے کہ انکے کیا عزائم ہیں۔ گلگت بلتستان کے جوانوں کے خون کو اتنا سستا نہ سمجھیں۔ سکیورٹی ادارے فوری طور پر اس واقعے کی تفتیش کرے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ جس ہوٹل میں مقتول کام کرتا تھا اس کا مالک ابھی تک منظر سے غائب ہے۔ یہ کہاں کی انسانیت اور کہاں کی انسانیت ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سکیورٹی ادارے سن لیں ہم مزید کسی جوان کی لاش پنجاب سے کسی بھی شہر سے وصول نہیں کریں گے۔ پنجاب حکومت سے ہم مطالبہ کریں گے کہ فوری طور پر واقعے میں ملوث افراد کو کٹہرے میں لاکھڑا کیا جائے۔ ورنہ وارثین کے ساتھ احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
وحدت نیوز(راجن پور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع راجنپور کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنا جرم بن گیا پنجاب پولیس کی جانب سے MWM کے رہنماؤں پر ایف آئی آر درج کر دی گئی اور دو کارکنوں مہر علی رضا و مہر ولی محمد کو گھر سے زبردستی گرفتار کر لیا گیا۔
ایم ڈبلیوایم کے مرکزی وصوبائی قائدین کی جانب سے اس شرمناک اقدام کی بھرپور مذمت کی گئی ہے جبکہ پنجاب حکومت سے ایم ڈبلیوایم اور تحریک انصاف کے تمام گرفتار کارکنان و عہدیداران کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
وحدت نیوز(ساہیوال)صوبائی مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی کا اپنے وفد کے ہمراہ تحصیل ساہیوال ضلع سرگودھا کا دورہ تحصیل ساہیوال ضلع سرگودھا میں برادر آصف رضا ایڈووکیٹ کے شہید بھانجے کی فاتحہ خوانی کرنے ان کے ڈیرہ پر پہنچے جہان انہوں برادر آصف رضا ایڈووکیٹ اور ان کے کزنز سے شہید کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی ۔
صوبائی صدر نے آصف رضا اور ان کےفیملی ممبر سے تعزیت کی اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی ۔ صوبائی صدر نے جناب حضرت علی اکبر علیہ السلام کے مصائب پڑھے اوراجتماعی دعا کرائی ۔ آصف رضا ایڈووکیٹ اور ان کزن نے صوبائی صدر مجلس وحدت المسلمین پنجاب کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ مولانا ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب اور مولانا ذوالفقار اسدی ضلعی صدر مجلس وحدت ضلع سرگودھا کے علاؤہ ضلعی کابینہ اور تحصیل کابینہ کے معزز اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
وحدت نیوز(لاہور)صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب میں برسی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے حوالے سے گرینڈ میٹنگ کا انعقاد ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی اراکین ، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے ممبران اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے نمائندے شریک تھے ۔ 4 اگست کو لاہور میں حالی روڈ گلبرگ سلمان فارسی آڈیٹوریم میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 36 ویں برسی بڑی عقیدت واحترام سے منائی جائے گی ۔
وحدت نیوز(لاہور)صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی ۔ میٹنگ میں کئی اہم فیصلے کیے گئے ۔
جناب سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب ، جناب سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پنجاب ،جناب شیخ عمران علی صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پنجاب ،جناب سید انوار زیدی صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب مظہر عباس جعفری صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین پنجاب ، جناب سید اقبال حسین شاہ نائب صدر مجلسِ وحدت مسلمین پنجاب ،جناب فصاحت علی بخاری صوبائی سیکرٹری مالیات مجلس وحدت مسلمین پنجاب ،جناب سید منتظر مھدی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب ، جناب ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے اس اہم میٹنگ میں شرکت فرمائی ۔