The Latest
وحدت نیوز(گلگت)ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات ورکن جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری اور رکن مرکزی کردار سازی کونسل ومعاون تنظیم سازی شیخ محمدجان حیدری نے گلگت، نگر،استور کا پانچ روزہ دورہ کیا۔دورہ کے دوران صوبائی کابینہ سمیت ضلع گلگت ،نگر حلقہ 4،5، اور ضلع استور کے ضلعی برادران سے ملاقات کی۔اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواھران کے صوبائی اجلاس سے خطاب کیا۔دورہ کے دوران مختلف تعلیمی اداروں کا وزٹ اور مختلف سیاسی شخصیات سے خطاب کیا۔صوبائی کابینہ اجلاس میں آئندہ صوبائی شوری اجلاس،صوبائی شعبوں کی کارکردگی آیندہ پلان،اور اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اور گلگت بلتستان میں متوقع بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ضلع استور کے دورے کے موقع پر ضلع کی آرگنائزر کمیٹی،حلقہ2 استور میں سابق وزیر اعلی کی خالی سیٹ پر ہونے والے انتخابات گلگت بلتستان کی مجموعی سیاسی اور امن وامان کے حوالے سے موجود صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔اور استور کے بزرگ علماء کرام،ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی مسئولین،اور اسلامی تحریک کے ایک وفد سے ملاقات ہوئی۔استور سے واپسی پر بلتستان کے قومی پروجیکٹ فیالونگ واٹر پروجیکٹ کا جائزہ لیا گیا اور وہاں موجود عملہ کی حوصلہ افزائی کی گئی۔اور اس قومی پروجیکٹ کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیاگیا۔
وحدت نیوز(راولپنڈی)راولپنڈی کے علاقے رتہ امرال کی امام بارگاہ حیدریہ کشمیریہ میں 30 محرم الحرام سے لے کر 9 صفر تک مجلس منعقد کی گئی جس میں مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی شعبہ خواتین کی سیکرٹری یوتھ خواہر طیبہ اپنی یوتھ کے ساتھ اس مجلس میں خواتین کی سکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے اس پروگرام میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی صدر سمیہ بشیر اور نائب صدر شایستہ عباس سیکرٹری میڈیا ایمان فاطمہ اور شعبہ تنظیم کی خواہر آسیہ اور پنڈی کی کابینہ نے بھی شرکت کی۔
وحدت نیوز(گلگت)گلگت بلتستان کونسل کے ممبران ایوب شاہ،شیخ احمد علی نوری ،سید شبیہ الحسنین ،عبدالرحمن،اقبال نصیر اور حشمت اللہ نے سانحہ جڑانوالہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست و قانون نافذ کرنیوالے ادارے اس دل خراش سانحے کی تحقیقات اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرے۔ہم سب مسلمان بھائی سانحہ جڑانوالہ کے متاثرین سے مکمل اظہار ہمدردی و یکجہتی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ جڑانوالہ ملک عزیز کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔کسی بھی مذہب میں تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، تمام عبادت گاہیں، مقدس کتابیں اور شخصیات مقدس ہیں، اِن کا احترام کیا جانا چاہیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ واقعے میں ملوث تمام شرپسندوں کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی کی جائے، اور نقصانات ہوئے ہے انکی فوری بحالی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں تنظیمی وفد نے ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اعتزاز گورایہ سے ملاقات کی۔ وفد میں صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی صوبائی صدر عزاداری ونگ محمد رضا ضلعی نائب صدر آغا سید ضیاء اور ضلعی سیکرٹری تنظیم سید زمان شامل تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کوئٹہ میں ایک مرتبہ پھر دھشت گردی کی وارداتوں میں شیعہ ہزارہ پولیس کے جوانوں کا قتل لمحہ فکریہ ہے۔ دھشت گرد اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں۔ کوئٹہ میں دیرپا امن کا قیام ضروری ہے۔ مجلس وحدت مسلمین قیام امن کے سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے آمادہ ہے۔انہوں نے تجویز دی کہ ہزارہ پولیس کی ڈیوٹیز اپنے ایریاز میں لگائی جائیں جبکہ بروری تھانے کا ایریا وسیع اور تھانے میں نفری کم ہے جس میں مناسب اضافہ کیا جائے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی اعتزاز گورایہ نے کہا کہ دھشت گردی کے ناسور کے مقابلے اور قیام امن کے لئے پولیس اور عوام کا باہمی تعاون ضروری ہے۔ پولیس کی وردی پہننے کے بعد ہم پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کی سنگین ذمہ داری عائد ہوتی ہے جو ہم پوری ذمہ داری سے ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ شہید جوانوں کے قاتلوں کو بے نقاب کرتے ہوئے مجرموں کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے وفد کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے تجاویز پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے اعتزاز گورایہ صاحب کو عالم اسلام کے جید سنی عالم دین علامہ جلال الدین سیوطی کی کتاب احیاء المیت فی فضائل اہل البیت کا تحفہ پیش کیا۔
وحدت نیوز(کراچی)سانحہ جڑانوالہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ مسیحی برادری کے ساتھ ہیں۔شر پسندوں اور توہین قرآن کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔ مختلف مذاہب کے رہنماؤں کا چرچ آف ٹرینیٹی کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب ۔
تقریب کی صدارت بشپ صادق ڈینئل نے کی، صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن علامہ شیخ محمد صادق جعفری،جمعیت علماء پاکستان کے علامہ قاضی نورانی ،فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ڈاکٹر صابر ابو مریم، ہیومن رائٹس کونسل کے جمشید حسین، معروف مذہبی رہنما معاذ نظامی، سکھ یوتھ کونسل کے صدر مگھن سنگھ، ہندو رہنماوجے مہاراج اور دیگر شریک ہوئے۔
رہنماؤں نے سانحہ جڑانوالہ پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور مذمت کی اور کہا کہ کسی بھی مذہب اور مقدسات کی توہین کرنے والے اسلام دشمن قوتوں کے آلہ کار ہیں ۔ ہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستان کی سالمیت کے لئے سب متحد ہیں۔ سانحہ جڑانوالہ پر پولیس انتظامیہ کی کارکردگی ناقص رہی۔ سانحہ جڑانوالہ ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ لگتا ہے۔ قرآن پاک کی توہین کرنے والوں اور عباد گاہوں کو نذر آتش کرنے والے شر پسندوں کو گرفتار کیا جائے۔ ملک بھر میں مسلمان اور مسحیحی عوام باہمی محبت اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ پاکستان کی مسیحی برادری کا دکھ پاکستان کے تمام مسلمانوں کا دکھ ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کی ملاقات، پاکستان میں حالیہ تعینات ہونے والے سفیر رضا امیری مقدم نے اپنے وفد کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان میں بطور سفیر ذمہ داری سنبھالنے پر رضا امیری مقدم کا خیر مقدم کیا اور ایران پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔
انہوں نے مدرسہ جامعہ الولایہ کی زیر تعمیر عمارت کا بھی دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی، پرنسپل جامعہ الولایہ علامہ سید علی محمد نقوی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان سلیم صدیقی اور علامہ سخاوت علی قمی بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ سےان کی رہائش گاہ پر فرزندانِ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح مولانا سید علی الحسینی اور سید حسین الحسینی کی ملاقات۔
فرزندان ِ شہید قائد نےزیر تعمیر جامعہ الولایہ کی عمارت کا معائنہ کیا اور بزرگ علماء کی جانب سے متنازعہ ترمیمی بل کے خلاف آل پاکستان علما و ذاکرین کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی ۔
ملاقات میں صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی ،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری سلیم صدیقی ، مسئول مرکزی دفتر ارشاد حسین بنگش اور دیگر بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(گجرانوالہ ) تھانہ کینٹ گجرانوالہ میں امام مہدیؑ کے گستاخوں کے خلاف مقدمہ در ج ،گرانا تصدق حسین کی نشاندہی پر عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین کے صدر سید فخرِ حسنین رضوی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے مومنین کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے ان کی آواز مرکز تک پہنچائی جس میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل سید حسن رضا کاظمی صاحب, صوبائی سیکرٹری برائے عزاداری سید خرم عباس نقوی صاحب, مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ پنجاب کے صدر ڈاکٹر سید افتخار نقوی صاحب اور سید فخر رضوی ایڈوکیٹ نے بھر پور کوشیشوں کے بعد معلون گستاخِ امام مہدیؑ کے خلاف مقدمہ درج کروا دیااور دیگر گستاخوں کی گرفتاری کی کا مطالبہ بھی کیا ہے, جس پر انتظامیہ نے وعدہ کیا ہے کہ جلد از جلد گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔
واضح رہے کہ موضع ترگڑی ضلع گجرات کے رہائشی ملعون گستاخ توصیف ولد محمد طارق نے فیس بک پرفرزند رسول خداؐ، جانشین پیغمبر ؐ حضرت امام مہدی ؑ اور ان کی پاک وپاکیزہ والدہ ماجدہ کے خلاف انتہائی نازیبا ،گھٹیا اور ناقابل بیان پوسٹ اور الفاظ شیئر کیئے ۔
سوشل میڈیا پر یہ گستاخی دیکھ کرمقامی محب اہل بیتؑ اعجازحسین ولد محمد ریاض نے اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ جاکر اس ملعون سے اس گستاخی کی وجہ معلوم کی تو اس نے بجائے معافی مانگنے یا اظہار ندامت کرنے کے مزید مغلظات بکیں ۔اس ملعون نے یہ گستاخی غلام مرتضیٰ ولد غلام مصطفیٰ نامی ایک شرپسند کی ایماء پر کی ہے۔
بعد ازاں اعجاز حسین ولد محمد ریاض نےفرزند رسول خداؐ اور امام برحق امام مہدی آخر الزمانؑ اور ان کی والدہ ماجدہ کی شان اقدس میں بدترین گستاخی اور مسلمانوں کےمذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے سبب وحدت لیگل ونگ اور عزاداری ونگ کے تعاون سے تھانہ کینٹ گجرات میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی ہے اور پولیس انتظامیہ سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
وحدت نیوز(کراچی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا،ان کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے پولیٹیکل سیکریٹری علامہ مبشر حسن نے افسوس کااظہار کیا ہے ۔
انہوں نےمرحوم کنورنوید جمیل کی سیاسی خدمات کو سراہا اور انہیں کراچی اور حیدر آباد کے عوام کی توانا آواز قرار دیا۔ علامہ مبشر حسن نے کنورنویدجمیل کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں اور غم زدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
واضح رہے کہ کنور نوید جمیل کئی ماہ سے برین ہیمرج کا شکار تھے۔ سابق رکن قومی اسمبلی کوما میں تھے اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ کنور نوید جمیل 2005ء میں حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے ناظم منتخب ہوئے، وہ 1990ء اور 2013ء میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، 2002ء اور 2018ء میں رکن سندھ اسمبلی بھی رہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جڑانوالہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دل اس واقعے پر رنجیدہ اور شرمندہ ہیں، ہم مسیحی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں، توہینِ قرآن کے الزام میں مسیحی برادری کے گھروں اور عبادت گاہوں کا جلاؤ انتہائی افسوس ناک ہے، گھروں اور چرچ پر حملہ کر کے انہیں مسمار کرنا اسلام کی تعلیمات کے منافی ہے، اقلیتی برادری سے یہ بہیمانہ سلوک شرمناک حرکت ہے، ریاست غیر مسلموں کو بھی مساوی حقوق فراہم کرنے کی پابند ہے، مسیحی عوام کا بھی ملک کے بنانے میں اہم کردار ہے، یہ سب پاکستان کے آئین و قانون کے خلاف ہے، کسی بھی شخص، ہجوم اور لشکر کو قانون کو ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں عدم برداشت کی صورتحال روز بروز مخدوش ہوتی جا رہی ہے، ہم ماضی سے سبق نہیں سیکھ رہے،مقتدر حلقوں کی جانب سے پے در پے پر تشدد واقعات رونما ہونے کے باوجود، فرقہ وارانہ متنازعہ بل کا منظور کرنا تعجب کی بات ہے، ایسے مبہم قوانین انتہاء پسند جنونیوں کو معصوم افراد کی جان و مال سے کھیلنے کا موقع فراہم کرتے ہیں، یہ سب قانونی طور پر قتل عام کی اجازت دی جا رہی ہے، صوبائی و مرکزی نگران حکومت متاثرین کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے اور اس واقعے کی شفاف تحقیقات کروا کر مرکزی مجرموں کو قرار واقعی سزا دینے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔