The Latest
وحدت نیوز(اسلام آباد)پارا چنار ٹل شاھراہ آمد و رفت کیلئے کھول دی گئی ہے ۔ضلع کرم سےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے منتخب رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور سے اس سلسلے میں کامیاب مذاکرات کے بعد پشاور میں عبد الخالق پٹھان کی سربراہی میں احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے ضلع کرم میں مسایل کے فوری طور پر حل کرنے میں آپنا کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا ھے اور زمینی تنازعات کے حل اور اس سلسلے میں فیصلوں پر عملدرآمد کیا جائے گا اور وھاں دیرپا امن کےلئے اقدامات کیے جائیں گے ۔ انجینئر حمید حسین نے دھرنے کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ دھرنا ختم کرے اگر حکومت نے سنجیدہ اقدامات نہ کئے تو وہ خود احتجاجی دھرنے میں عوام کے ساتھ بیٹھیں گے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی کی گلگت بلتستان کونسل کے ممبران و افسران کے ساتھ گلگت بلتستان کونسل سیکرٹریٹ کمیٹی روم میں تفصیلی میٹنگ ہوئی۔اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان اور کونسل ممبران کی ممکنہ سیشن پر تفصلی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر کونسل ممبران نے سوست میں تاجر برادری کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر بھر پور احتجاج کرتے ہوئے زور دیا کہ اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاۓ جس پر معاون خصوصی شبیر احمد عثمانی نے کونسل ممبران کو یقین دلایا کہ وہ وزیرِ اعظم پاکستان سے اس معاملے میں بات کرینگے اور مسئلے کا حل نکالیں گے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ ایف بی آر کے ساتھ ہونے والے میٹنگ میں گلگت بلتستان کے تاجر برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
ممبران کونسل نے پی ایس ڈی پی کے پروجیکٹس کے کاموں میں سست روی کو بھی معاون خصوصی کے نوٹس میں لایا جس پر انہوں نے متعلقہ فورم سے بات کرنے کا یقین دلایا۔ممبران کونسل نے جامعہ قراقرم اور جامعہ بلتستان کے مالی مشکلات سے بھی مشیر وزیراعظم پاکستان کو آگاہ کیا۔اجلاس میں چیئرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل ایوب شاہ، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی گلگت بلتستان کونسل اقبال نصیر،ممبران کونسل شیخ احمد علی نوری،سید شبیہ الحسنین،عبد الرحمٰن،جوائنٹ سیکرٹری جی بی کونسل سیدھر خان خٹک اور دیگر افسران شریک تھے۔
وحدت نیوز(لندن) پارا چنار میں ہونے والے ظلم و بربریت پر لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے باہر جسٹس فور پیس اور مجلس وحدت مسلمین برطانیہ کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ ۔مقررین نے پاراچنار کے غیور اور نہتے شہریوں پر ظلم وستم سیکیورٹی اداروں کی غفلت کا نتیجہ قرار دیا - لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنےجسٹس فور پیس اور مجلس وحدت مسلمین کی کال پر پاراچنار پہ حالیہ ظلم و بربریت کے خلاف ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا -
جس میں یو کے کے مختلف علاقوں سے مومنین و مومنات نے بچوں سمیت شرکت کی -جہاں پارا چنار کے بے گناہ مظلوم مسلمانوں کے قتل عام اور ظلم و بربریت پہ کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا اور شہداء کے خانوادوں اور اس مسلط کردہ جنگ میں ہونے والے زخمیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا گیا۔ اس نمائندہ احتجاجی مظاہرے میں شریک راہنماؤں، علماء کرام اور زعماء ملت جن میں الزھرا فاونڈیشن نوٹنگھم کے امام جمعہ بزرگ عالم دین حجت الاسلام والمسلمین علامہ حر شبیری صاحب حجت الاسلام مولانا مشرف حسینی ، حجت الاسلام مولانا سید حسن عباس رضوی اور حجت الاسلام مولانا ابرار حسینی کے علاوہ اقای شبیر بنگش نے خطاب فرمایا-جنہوں نے اپنے خطاب میں اس بات پہ زور دیا کہ ملک کے شہریوں کی جان و مال و ناموس کی حفاظت پاکستان کے قومی ادروں کا فریضہ ہے-
مظاہرے میں صدر ادارہ جعفریہ رضا بھائی اور مہدی بھائی اور القائم سینٹر کے ارکان نے شرکت کی آور شھیدوں کو ترانے کیساتھ خراج تحسین پیش کیا گیا ،آخر میں اجتماعی دعائے وحدت پڑھی گئی ۔اس مظاہرے میں شرکاء نے پارا چنار کے مظلوموں کے حق میں نعرے لگائے اور جنگ سے متاثرہ خانوادوں اور زخمیوں کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر یوکے کے مختلف اداروں اور شیعیان حیدر کرار کیطرف سے پاکستان ہائی کمیشن کو ایک اہم یاداشت پیش کی گئی۔جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ پاراچنار پر مسلط جنگ کوفی الفور بند کی جائے اور وہاں کے غیرت مند شہریوں کے جان و مال و ناموس کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔
وحدت نیوز(لاہور)شہید اسماعیل ہانیہ کی المناک شہادت کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہانیہ کی المناک شہادت پر تمام عالم اسلام اور رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں ۔شہادت مومن کی میراث ہے اور یہ شہادتیں مجاہدین اسلام کی ہمتوں کو مزید بلند کرتی ہیں جیسے دشمنوں کے لیے شہید سردار ق ا س م ، زندہ سردار ق ا س م سے ذیادہ خطرناک ثابت ہوئے اسی طرح شہید اسماعیل ہانیہ کی شہادت بھی دشمنان دین کی نابودی کا باعث بنے گی ان شاء اللہ شہدائے اسلام کا خون رنگ لائے گا اور اسرائیل کا ناپاک وجود ختم ہوجائے گا ۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے غاصب اسرائیل کے ہاتھوں تحریک آزادی فلسطین کے عظیم ہیرو مجاہد اسلام شہید اسماعیل ھانیہ کے قتل کو بدترین دھشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائے راہ حق کے پاکیزہ لہو کے سبب عنقریب فلسطین آزاد ہوگا۔ غاصب اسرائیل کے ہاتھوں اولیائے خدا کا خون بہایا جا رہا ہے۔ اسرائیل عصر حاضر کا فرعون بن کر گذشتہ دس ماہ میں اب تک چالیس ہزار مظلوم فلسطینیوں کا خون بہا چکا ہے۔ جب کہ اسرائیل نے اپنے نا جائز وجود سے لے کر اب تک جو خون ریزی کی ہے وہ اس کے علاؤہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید اسماعیل ہانیہ شوق شہادت سے سرشار انتھک مجاہد تھے۔ شہید راہ حق اسماعیل ہانیہ تحریک آزادی فلسطین کی راہ میں اپنے جوان بیٹوں اور پوتوں سمیت خاندان کے عزیزوں کی قربانی دے کر خود درجہ شہادت پر فائز ہوئے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ تحریک آزادی فلسطین کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ انقلاب اسلامی دنیا کے مظلوموں کی پناہ گاہ ہے۔ فلسطین کی مظلوم قوم کی حمایت انقلاب اسلامی کے بنیادی اصولوں میں شامل ہے۔ چالاک اور مکار دشمن اس حساس موقعے پر فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دے کر انقلاب اسلامی اور مقاومتی محاذ کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔ بعض نادان دوست اپنی نادانی کے سبب دشمن کی سازش کا حصہ بن کر اس حساس مرحلے میں تحریک آزادی فلسطین کو کمزور کر رہے ہیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت کو اسرائیل و امریکہ کی مذموم جسارت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے خلاف یہود ونصاریٰ کی کارروائیاں مزید بے لگام ہوتی جا رہی ہیں، اسماعیل ہانیہ پر حملہ کر کے عالم اسلام کے وقار کو نشانہ بنایا گیا ہے، کسی غیر ملک میں ایک مہمان کو نشانہ بنانا جنگی آداب اور انسانی اقدار کے منافی ہے، اسرائیل یہ ثابت کرنے پر تلا ہوا ہے کہ عالم اسلام اس کے ہدف پر ہے اور وہ جسے جب چاہے نشانہ بنا سکتا ہے، غاصب ریاست کا یہ تکبر اس کی جلد نابودی و بربادی کی پیش گوئی ثابت ہو گا، اسرائیل و امریکہ کی چالوں کو ناکام بنانے کے لیے امت مسلمہ کا اتحاد ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ پر اسرائیل کا یہ حملہ اسرائیل کی سالمیت و بقاء پر حملہ ثابت ہو گا، اسماعیل ہانیہ کی شہادت حماس کے لیے ایک بڑا دھچکا ضرور ہے لیکن اس نقصان سے اس الہٰی تنظیم کی جرآت، جدوجہد اور مزاحمت میں کمی نہیں آئے گی بلکہ اس کی طاقت کا مظاہرہ پہلے سے کہیں گنا زیادہ دیکھنے میں آئے گا، حماس کے نوجوانوں کی دو ہی منزلیں ہیں، آزادی یا شہادت۔ شہادت کے آرزومندوں کو اس طرح کی کارروائیوں سے ڈرایا جانا ممکن نہیں۔
وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری برائے امور خارجہ ڈاکٹر سید شفقت شیرازی نے فلسطین کی جدوجہد کرنے والی شجاع عوام کی خدمت میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے عظیم رہنما حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ شہید اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے موقع پر دلی تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید اسماعیل ہانیہ وقار اور استقامت کی علامت تھے، انہوں نے اپنی جان ایک منصفانہ اور عظیم مقصد کے لیے قربان کی، یہ بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کریں گی بلکہ فلسطینی مقاومت کی حمایت اور فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے ہمارے عزم میں اضافہ کریں گی، ہم اپنے خدا اور فلسطینی عوام سے عہد کرتے ہیں کہ فتح حاصل ہونے تک ان کے منصفانہ مقصد کی حمایت جاری رکھیں گے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) اہلیان پاراچنار کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے سامنے پانچویں روز بھی علامتی احتجاجی دھرنا دیا گیا، جس میں راولپنڈی اسلام آباد کے عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے تہران میں اسرائیلی حملے میں حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ کے شہادت پر سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل و امریکہ کے خلاف نعرہ بازی کی۔مقررین نے اسرائیلی دہشتگردی اور پارا چنار میں جاری بدامنی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج اسرائیل نے دنیا اسلام کے مظلوم لیڈر اسماعیل ہانیہ کو جس طرح شہید کیا ہے اس نے اپنا مکروہ چہرہ دنیا عالم کو دیکھایا ہے۔
احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ اہل کرم کا دکھ ہمارا دکھ ہے پارہ چارہ کشیدگی میں پچاس لوگوں کی شہادت نے پورے پاکستان کو غم زدہ کر دیا ہے ۔ خیبر پختونخواہ کی عوام امن چاہتی ہے ۔ مقتدر قوتوں علاقے کی امن کو خراب کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں ، زمنی تنازعات کو فرقہ وارنہ لڑائی بنانے والے شدت پسندوں کو لگام ڈالی جائے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد ملی چاہئے اور یہ ان کا انسانی و بنیادی آئینی و قانونی حق ہے ۔
انہوں نے مذید کہا کہ اسرائیل یہ سمجھتا ہے کہ وہ مقاومت کی لیڈر شپ کو نشانہ بنا کر تحریک کو کمزور کر دے گا۔ یہ اسرائیل اور اس کے حواریوں کی خام خیالی ہے شہادت ہمارا ورثہ ہے ایک قیادت شہید ہوتی ہے تو اس بڑھ کر ایک اور مظبوط قیادت سامنے آجاتی ہے ۔ مقاومت اسلامی اسرائیل سے اس جنایت کا سخت حساب لے گی۔ اسرائیل خطے میں کھلی جنگ چاہتا ہے تاکہ دنیا کے سامنے خود کو مظلوم بنا کر پیش کر سکے ۔
سربراہ جماعت اہل حرم مفتی گلزار احمد نعیمی نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ سنی کا مسئلہ نہیں ہے یہاں پر تکفیری اور شدت پسند عناصر ہر معاملے کو فرقہ ورانہ مناٖفرت میں تبدیل کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں ۔ جب کرم کے لوگ امن کا پرچم لہرا رہے ہیں تو اسے وقت میں اچانک لڑائی کا شروع ہو جانا کیا معنی رکھتا ہے ۔ کچھ لوگوں کے مفادات فساداور تخریب کاری سے وابستہ ہیں ۔یہ لوگ ملک کو شدت پسندی اور ناامنی کی دلدل میں دھکیلنا چاہتے ہیں ۔ میں ضلع کرم کے تمام اہلسنت اور اہل تشیع براداران سے دست بستہ گزارش کرتا ہوں کہ فوری جنگ روک دیں اور اپنے علاقائی اور زمینی تنازعات میں کسی دوسری طاقت کو مداخلت کا موقع نا دیں ۔ اپنے معاملات بیٹھ کر حل کریں ۔
احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر شبیر حسین نے کہا کہ آج کرم بھی غزہ بنا ہوا ہے، جہاں معصوم شہریوں کا قتل عام ہو رہا ہے، راستوں کی بندش ہے، ادویات اور خوردونوش کی اشیاء ختم ہو چکی ہیں، فیول کسی بھی پیٹرول پمپ پر دستیاب نہیں ہے لہذا ہم اپنی ریاست سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کرم میں دیرپا امن کے لئے اقدامات اٹھائیں جائے۔
اس موقع پر کرم ویلفیئر کے رہنما محمد حسین طوری نے بھی پارا چنار میں جاری بدامنی پر حکومت وقت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کرم میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کریں، احتجاجی دھرنے سے سید کاظم حسین، ذاکر حسین طوری، اکبر صابری اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کرم ایجنسی کی حالیہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کرم کے حالات پر قابو پانے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔ حالیہ واقعات میں متعدد بے گناہ افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔ پارا چنار کے پرامن عوام کو جنگ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، جو قابل مذمت ہے۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ پارا چنار میں پرامن لوگ زندگی بسر کرتے ہیں۔ جو جنگ سے بیزار آ گئے ہیں، تاہم بعض قوتیں جو امن کی بجائے جنگ کو مسلط کرنا چاہتے ہیں اس وقت فتنہ کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔علامہ علی حسنین نے کہا کہ پارا چنار کی حالیہ پرتشدد واقعات نے حکومت کی ناکامی کو روز روشن کی طرح عیاں کر دیا ہے۔ اس وقت مختلف ذرائع سے ملنے والی اطلاعات میں کم از کم 35 افراد کے شہید ہونے اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہیں، جن میں خواتین اور معصوم بچے کے زخمی ہونے کا بھی تذکرہ ہے۔ ہم اس بات پر حیران ہیں کہ ایسی صورتحال میں حکومت اور ریاست کیا کر رہی ہے۔ کیا عوام کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری ان پر عائد نہیں ہوتی۔
علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی پارا چنار میں امن قائم کرنے میں ناکام نظر آ رہے ہیں۔ امن و امان سب سے پہلی ترجیح ہونی چاہئے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قیام امن کے لئے تمام تر کوششیں کرتے ہوئے جنگ کا راستہ روکا جائے۔ ہم پارا چنار میں مکمل امن چاہتے ہیں۔
بعد ازاں کوئٹہ پریس کلب کے باہر پاراچنار پر تکفیری دہشت گردوں کے حملوں اور بے گناہ شیعہ عوام کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا جس سے مقررین نے خطاب کیا اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے نائب صدرو امام جمعہ کوئٹہ علامہ علی حسنین حسینی ،ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے نائب صدر علامہ ولایت حسین جعفری ، سید اقبال شاہ طوری ور اتحاد طوری برادران شامل تھے ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) اہلیان پاراچنار کے زیر اہتمام احتجاجی دھرنا ہوا۔جس میں کثیر تعداد میں مرد وخواتین نے شرکت کی، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔جس میں پاراچنار میں سات روز سے جاری خونریز جنگ کے خلاف نعرے درج تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ سبطین حسینی نے کہا کہ کرم میں 2007ء سے مسلسل قتل عام ہو رہا ہے ایک گولی چلنے سے دوسرے گولی چلنے کے وقفے کو امن کہتے ہیں، اس وقت پاراچنار کے راستے بند ہیں، ادویات اور اشیاء خوردونوش کی شدید کمی ہے، لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں، حکومت کو چاہیئے کہ دیرپا امن کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اقبال بہشتی نے کہا کہ پاراچنار ہمیشہ دشمن کی نظر میں رہا ہے، معمولی سے تنازعہ پر سینکڑوں معصوم جانیں ضائع ہوتی ہیں، اس کا فائدہ کس کو ہو رہا ہے، کب تک یہ خون کی ہولی کھیلی جاتی رہے گی، ریاستی رٹ کے لیے یہ سب بہت بڑا چیلنج ہے، ضلع کرم کے شیعہ سنی عوام کبھی بھی لڑائی نہیں چاہتے، حکومت کو عوام کی رائے کا احترام کرنا چاہیئے اور فی الفور اور مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کو یقینی بنانے میں عملی کردار ادا کرنا چاہیے۔