The Latest

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے فلاحی شعبے المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے مچھروں کی بہتات کے سبب ڈینگی اور ملیریا جیسی مہلک بیماریوں سے بچاؤ کیلئے مچھر ماراسپرے مہم کا آغاز کردیا گیا، اس سلسلے میں ایم ڈبلیوایم کے رضاکاروں نے ملیر کے مختلف علاقوں میں ایام شہادت مولا علیؑ کی مجالس وجلوس کے مقامات اور تراویح میں مصروف مساجد میں خصوصی طور پر جبکہ جعفرطیار سوسائٹی، عمار یاسر سوسائٹی ، غازی ٹاؤن فیز 1، فیز2،باغ اسد، ایچ ایریا، علیم آباد، جناح اسکوائر،اردو نگر، مدینہ کالونی ،کھوکھراپار، سعود آباد، حسینی کوارٹرز، حسین آباد برف خانہ، محمدی ڈیرہ، عابدیہ سینیٹر، زُہرہ گارڈن ودیگر مقامات پرعمومی گلی محلوں میں بلاتفریق اسپرے کیا۔ مچھروں کے ستائے اہلیان ملیر نے بروقت اسپرے مہم کے آغاز پر ایم ڈبلیوایم کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) بین الاقوامی ادارہ الباقر کی طرف سے منعقدہ قدس افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سینیٹرعلامہ راجا ناصر عباس نے کہا فلسطینی مزاحمت کار امت مسلمہ کی ناموس اور غیرت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا غاصب صیہونی فلسطینی مزاحمت کاروں کے مقابلے میں ہار چکے ہیں۔

 سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے غزہ پر جاری صیہونی بربریت کو معاصر کا بدترین انسانی المیہ قرار دیتے ہوئے مزید کہا فلسطینی مزاحمت کاروں کی ایک بڑی امید پاکستان سے ہے۔ وہ پاکستان کو ایک غیرت مند اور باحمیت قوم کے طور پر دیکھتے اور ایک ایٹمی ملک اور طاقتور دفاعی ادارے ہونے کے ناطے پاکستان کو اپنی امیدوں کا محور سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا لیکن پاکستان پر مسلط حکمران فلسطینی بھائیوں کی امیدوں پر پورا نہیں اترے بلکہ مسئلہ فلسطین میں مجرمانہ غفلت کے مرتکب ہورہے ہیں۔

بین الاقوامی ادارہ الباقر کے قدس افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سید ناصر عباس شیرازی نے کہا تزویراتی اعتبار سے غاصب اسرائیل فلسطینیوں کے مقابلے میں یہ جنگ ہار چکا ہے اور پہلے سے کئی گنا زیادہ قابل شکست اور کمزور ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا اگر بعض مسلمان مگر خائن حکمران اس وقت غاصب اسرائیل کی مدد جیسے قبیح جرم کے مرتکب نہ ہوتے تو غاصب صیہونی فلسطینی لبنانی ، عراقی اور یمنی مزاحمت کاروں کے سامنے تاب نہیں لا سکتا تھا۔

بین الاقوامی ادارہ الباقر کی طرف سے منعقدہ قدس افطار ڈنر میں مقامی سیاسی، سماجی اور علمی شخصیات نے شرکت کی۔ ادارہ الباقر کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے معزز مہمانان گرامی کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے نمائندے ڈاکٹر سید ابن حسن بخاری نے ادارے کے اغراض و مقاصد اور ادارے کی علمی، فلاحی اور تبلیغی خدمات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر فلسطینی بھائیوں کے لیے بطور خاص اور دنیا بھر کے مظلوموں اور محکوموں کے لیے دعا کی گئی۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ 21 رمضان المبارک یوم شہادت امیر المومنین امام علی ابن ابی طالب سندھ بھر میں مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ وحدت ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امام علیؑ کو شدت عدل کی وجہ سے شہید کر دیا گیا، امام علیؑ نے عدالت کے قیام کے لئے اپنی جان قربان کی اور اسی طرح کربلا میں بھی عدالت کے قیام کے لئے امام حسینؑ نے بے مثل قربانی دیکر اسلام اور عدالت کو تحفظ فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں عدل و انصاف اور قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں لیکن یہ اسی صورت قائم ہو سکتی ہے جب حکمران امام علی  کی سیرت پر عمل پیرا ہوں اور نظام حکومت میں امام علی  کے طرز حکمرانی کو سیرت قرار دیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک یوم شہادت امام علیؓ  کے حوالے سے مجالس او ر عزاداری کے اجتماعات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، دنیا بھر کی طرح ملک خداداد پاکستان میں 19 سے 21 رمضان المبارک مجالس و جلوس عزا کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ روز شہادت امام علیؑ کو ملک بھر میں مرکزی اجتماعات جلوس عزا نکالے جائیں گے، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے یوم علیؑ کے موقع پر سندھ بھر میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔

وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر اور گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کاظم میثم اوررکن اسمبلی وزیر سلیم کی جانب سے سکردو پولیٹیکنک انسٹیٹیوٹ کو سکردو انجینئرنگ کالج کا درجہ دلانے کی قرارداد اسمبلی میں پیش گلگت بلتستان اسمبلی نے بحث کے بعد قرارداد کو متقفہ طور ہر منظور کر لیااپوزیشن لیڈر نے قرارداد میں دیامر میں بھی انجینئرنگ کالج بنانے کا مطالبہ شامل کرادیا۔

 ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر سکردو انجینئرنگ کالج میں سول، میکینکل،الیکٹرانکس کے علاوہ منرلز اینڈ مائنگ انجینئرنگ کے ساتھ ساتھ آئی ٹی کے شعبے کھولنے کا مطالبہ کر دیا ہےملک بھر میں موجود انجینئرنگ کوٹہ گلگت بلتستان کے لیے ناکافی قرار دیا گیا گلگت میں موجود انجینئرنگ کالج کو بھی سال رواں چلانے کے اقدامات کا مطالبہ کردیا۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ علی اکبر کاظمی نے شالیمار ٹاؤن میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم علی علیہ السلام دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عقیدت و احترام کے ساتھ امام علی ع کی شہادت پر منایا جائے گا اور خاندان رسالت ص کو پرسہ پیش کیا جائے گا۔ انتظامیہ پاکستان بھر میں بالخصوص لاہور میں مرکزی جلوس عزاء شہادت امام علی ع پر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرے۔

 انہوں نے کہا کہ مولا علی علیہ اسلام کا ماننے والا بزدل نہیں ہوتا اور ہمہ وقت میدان میں حاضر رہتا ہے۔ ایام عزاء میں عزاداری کے دشمنوں کو ناکام بنانے کا واحد حل اپنے قائد اور رہبر کے فرمان پر عمل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلوس عزاء میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے اس بات کو سمجھ لیں کہ ہم ہر رکاوٹ کو عبور کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی صدر نے یوم علی ع کے سلسلے میں منعقدہ مجلس میں کیا ۔ مجلس میں ضلع لاہور سے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی صدر اپنے وفد کے ہمراہ امامیہ آرگنائزیشن لاہور ریجن کے ناظم سید حسن رضا نقوی مرحوم کی آبائی  رہائش گاہ  اسلام پورہ جاکر مرحوم کے بھائی سید علی رضا نقوی اور مرحوم کے فرزند ارجمند سید دانیال نقوی سے مرحوم سید حسن رضا نقوی کے انتقال پر تعزیت  پیش کی اور مرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعائے مغفرت کی۔صوبائی  آفس سیکرٹری ظہیر کربلائی ،ضلعی صدر جناب نجم عباس خان ،ضلعی سنیئر نائب صدر جناب آفتاب علی ہاشمی اور برادر خرم زیدی ضلعی نائب صدر بھی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ہمراہ تھے ۔

مرحوم کے بھائی سید علی رضا نقوی نے بتایا کہ مرحوم سید حسن رضا نقوی گزشتہ 40 سالوں سے اجتماعی امور میں فعال تھے ۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ،امامیہ آرگنائزیشن پاکستان ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب اور کئی دیگر لوکل تنظیموں میں ان کی شاندار خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔مرحوم کے بھائی اور بیٹے نے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے تعزیتی خط بھیجنے پر شکریہ ادا کیا ۔

 مرحوم کے بیٹے دانیال نے بتایا کہ بابا اکثر گھر پر قائد وحدت کا ذکر کرتے اور ان کی سلامتی کی دعا کرتے تھے ۔بابا کہتے کہ مجلس وحدت کے وجود سے ملت پاکستان اپنے آپ کو محفوظ محسوس کرتی ہے ۔وہ ہمیں ساتھ لیکر صوبائی آفس مجلس وحدت مسلمین پنجاب جاتے اور وہاں کافی دیر تک محو گفتگو رہتے  تھے ۔علامہ سید علی کاظمی صاحب نے مرحوم کی بلندی درجات کے دعائے مغفرت کی اور مرحوم کے خانوادہ کے لئےصبر جمیل کی دعا کی ۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی صدر جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی کی خطیب اہل بیت(ع) وکیل آل محمد علیہم السلام جناب علامہ کرامت عباس حیدری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت ۔ علامہ کرامت عباس حیدری نے صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کا ان کی رہائش گاہ آکر تعزیت پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

جناب علامہ کرامت عباس حیدری نے کہا اب قوم اپنے آپ کو محفوظ محسوس کررہی ہے  قبلہ جناب علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کامیابی ملت کی کامیابی ہے ۔ میں ایک خطیب ہوں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مسئولین کے مدبرانہ فیصلوں سے قوم میں احساس محرومی ختم ہوا ہے ۔ پوری ملت ایم ڈبلیو ایم کی مرہون منت ہے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے پروردگار قبلہ راجہ ناصر عباس جعفری کو اپنی حفظ وامان میں رکھے ۔

 صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب سید علی اکبر کاظمی نے جناب علامہ کرامت عباس حیدری کا شکریہ ادا کیا اور ان کی اہلیہ مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کرائی ۔ ضلعی سنیئر نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب آفتاب علی ہاشمی ،صوبائی آفس سیکریٹری ظہیر کربلائی اور سید معصوم نقوی بھی  صوبائی صدر کے ہمراہ تھے ۔

وحدت نیوز(ڈھاڈر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع بولان کی طرف سے مسجد امام موسی کاظم ع ڈھاڈر میں دعائے کمیل اور درس اخلاق کا پروگرام منعقد کیا گیا۔اس موقعہ پر مجلس علماء مکتب اہلبیت بلوچستان کے صوبائی نائب صدر مولاناذوالفقارعلی سعیدی نے درس دیتے ہوئے کہاکہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے مومنین کو چاہئے کہ اس مہینہ سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں اور ذکرخدا میں مصروف رہیں۔ یہی وہ مہینہ ہے جس کے ذریعے انسان زیادہ قرب خدا حاصل کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ رمضان وہ مہینہ ہےجس مہینہ قرآن نازل ہوا اور اس مہینہ  میں انسان کا سانس لینا بھی تسبیح کا ثواب رکھتاہے انسان کواس مہینہ میں تلاوت قرآن اور دعاوں اور مناجات میں مصروف رہنا چاہئے۔اس موقعہ پر MWM ضلع بولان کے جنرل سیکریٹری قاضی جمیل احمد انصاری اور دیگر کارکنان نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام آزادی فلسطین کانفرنس کا انعقاد,سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا غزہ کی استقامت نے دنیا کو حیران کر دیا ہے، اسرائیل کا بیانیہ دنیا نے مسترد کر دیا، آج دنیا میں غزہ اور مظلومین فلسطین کے حق میں باتیں ہو رہی ہیں، امریکہ کو شکست ہوئی ہے اسرائیل کو شکست ہوئی ہے، غزہ کے دو پہلو ہیں ایک اسرائیل کا سیاہ ظالمانہ مکروہ چہرہ سامنے آیا، ایک پہلو غزہ کے مظلومین کی استقامت اور بہادری کی صورت میں ہے، امریکہ برطانیہ اور اسرائیل ہار چکے ہیں، مزاحمت کی قوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو فلسطین کے حق میں اٹھ کھڑے ہوئے، غزہ کے مظلومین ہماری ناموس کی خاطر اپنی ناموس دے رہے ہیں، غزہ عالم اسلام کی جنگ لڑ رہا ہے، قرآن کا واضح حکم ہے کہ مظلومین کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوں، اس دفعہ کا یوم القدس کا دن عظیم الشان ہونا چاہئے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام آزادی فلسطین کانفرنس کا انعقاد,سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا غزہ کی استقامت نے دنیا کو حیران کر دیا ہے، اسرائیل کا بیانیہ دنیا نے مسترد کر دیا، آج دنیا میں غزہ اور مظلومین فلسطین کے حق میں باتیں ہو رہی ہیں، امریکہ کو شکست ہوئی ہے اسرائیل کو شکست ہوئی ہے، غزہ کے دو پہلو ہیں ایک اسرائیل کا سیاہ ظالمانہ مکروہ چہرہ سامنے آیا، ایک پہلو غزہ کے مظلومین کی استقامت اور بہادری کی صورت میں ہے، امریکہ برطانیہ اور اسرائیل ہار چکے ہیں، مزاحمت کی قوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو فلسطین کے حق میں اٹھ کھڑے ہوئے، غزہ کے مظلومین ہماری ناموس کی خاطر اپنی ناموس دے رہے ہیں، غزہ عالم اسلام کی جنگ لڑ رہا ہے، قرآن کا واضح حکم ہے کہ مظلومین کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوں، اس دفعہ کا یوم القدس کا دن عظیم الشان ہونا چاہئے.

سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ حیرت ہے کہ یورپ کے کھیل کے میدانوں میں فلسطین کا جھنڈہ لہرایا جا سکتا ہے لیکن پی ایس ایل میں نہیں، پاکستان میں فلسطین کے لئے چندہ اکھٹا کرنے پر پابندی ہے،فلسطین کے موضوع پر بات کرتے ہوئے ہمارے وزیر اعظم کے ہاتھ پاوں کانپے لگتے ہیں، فلسطین میں جاری بربریت اور ظلم کے بعد بھی ہمارے حکمرانوں کے ضمیر نہیں جاگے، پاکستان عالم اسلام کے لئے ایک امید تھی، لیکن ریاست کی پالیسی شاید کچھ اور ہے، میرے لئے اپنے حکمرانوں سے زیادہ کرسٹینا رونالڈو قابل احترم ہے جو بار بار فلسطین  کا پرچم اٹھا رہا ہے، اس وقت اگر کسی کو سلام ہے تو یمن کی فورسز کو سلام ہے، انتہائی کسمپرسی کی حالت میں عالمی قوتوں کو نکیل ڈالے ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما پیر نور الحق قادری نے کہا کہ چار اسلامی ممالک بھی متحد ہو جائیں فلسطین کی حمایت میں کل ہی غزہ کی جنگ رک جائے گی، پاکستان کے دینی غیرت و حمیت سے عاری حکمرانوں سے کوئی امید نہیں ہے، فلسطین کا مسئلہ پاکستان کے نظریہ کا حصہ ہے، اگر آج عمران خان وزیراعظم ہوتے تو اسرائیل کی سفاکیت رک چکی ہوتی۔جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار نعیمی نے کہا کہ غزہ میں تمام تر ظلم وبربریت امریکہ کی وجہ سے ہے، شیطان بزرگ امریکہ کے خوف اور لالچ کی وجہ سے اس دوستی کرنا انتہائی افسوس ناک اور شرمناک ہے۔کانفرنس سے رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین، سینئر صحافی مظہر برلاس، سید ناصر عباس شیرازی، خواجہ مدثر تونسوی، قاضی شفیق احمد، صابر ابو مریم، ملک اقرار حسین، سید ظہیر نقوی و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

Page 17 of 1462

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree