صدر ایم ڈبلیوایم پنجاب علامہ علی اکبرکاظمی کی وفدکے ہمراہ امامیہ آرگنائزیشن لاہور ریجن کے ناظم سید حسن رضا نقوی مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت

31 مارچ 2024

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی صدر اپنے وفد کے ہمراہ امامیہ آرگنائزیشن لاہور ریجن کے ناظم سید حسن رضا نقوی مرحوم کی آبائی  رہائش گاہ  اسلام پورہ جاکر مرحوم کے بھائی سید علی رضا نقوی اور مرحوم کے فرزند ارجمند سید دانیال نقوی سے مرحوم سید حسن رضا نقوی کے انتقال پر تعزیت  پیش کی اور مرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعائے مغفرت کی۔صوبائی  آفس سیکرٹری ظہیر کربلائی ،ضلعی صدر جناب نجم عباس خان ،ضلعی سنیئر نائب صدر جناب آفتاب علی ہاشمی اور برادر خرم زیدی ضلعی نائب صدر بھی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ہمراہ تھے ۔

مرحوم کے بھائی سید علی رضا نقوی نے بتایا کہ مرحوم سید حسن رضا نقوی گزشتہ 40 سالوں سے اجتماعی امور میں فعال تھے ۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ،امامیہ آرگنائزیشن پاکستان ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب اور کئی دیگر لوکل تنظیموں میں ان کی شاندار خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔مرحوم کے بھائی اور بیٹے نے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے تعزیتی خط بھیجنے پر شکریہ ادا کیا ۔

 مرحوم کے بیٹے دانیال نے بتایا کہ بابا اکثر گھر پر قائد وحدت کا ذکر کرتے اور ان کی سلامتی کی دعا کرتے تھے ۔بابا کہتے کہ مجلس وحدت کے وجود سے ملت پاکستان اپنے آپ کو محفوظ محسوس کرتی ہے ۔وہ ہمیں ساتھ لیکر صوبائی آفس مجلس وحدت مسلمین پنجاب جاتے اور وہاں کافی دیر تک محو گفتگو رہتے  تھے ۔علامہ سید علی کاظمی صاحب نے مرحوم کی بلندی درجات کے دعائے مغفرت کی اور مرحوم کے خانوادہ کے لئےصبر جمیل کی دعا کی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree